Jump to content

امام احمد بن حنبل سے دم درود کا ثبوت


Syed Kamran Qadri

تجویز کردہ جواب

 

امام احمد بن حنبل سے دم درود کا ثبوت
محدث ابن جوزی کی ایک کتاب ہے،اس کتاب کا نام ہے"مناقب الامام احمد"
ابن جوزی کون ہیں ؟
مختصرا ابن جوزی وہی بزرگ ہیں جن کے متعلق ابن قدامہ حنبلی نے فرمایا ہے کہ یہ وہ حافظ الحدیث بزرگ ہیں جنہیں 1 لاکھ احادیث مبارکہ سند اور متن کے ساتھ زبانی یاد تھیں،امام ذھبی جیسے عظیم محدث و محقق نے انہیں شیخ الاسلام کا لقب دیا ہے۔
محدث امام ابن جوزی نے اپنی کتاب مناقب الامام احمد میں ایک باب قائم کیا اور اس باب کا نام رکھا "الباب الرابع والعشرون فی ذکر تبرکہ واستشفائہ بالقرآن وماء زمزم و شعر الرسول صلی اللہ علیہ وسلم وقصعتہ"
اس باب میں امام ابن جوزی نے امام احمد کے بیٹے صالح سے روایت کیا کہ میں بسا اوقات بیمار ہوتا میرے والد صاحب ایک پیالے میں پانی لیتے کچھ پڑھ کر دم کرتے پھر فرماتے۔ اسے پی لو اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کو اس سے دھو لو۔
امام احمد بن حںبل کے ایک عمل سے یہ چیزیں ثابت ہوئیں۔
(1) قرآنی آیات پڑھ کر دم کرنا
(2) پانی وغیرہ پر دم کرنا
(3) وہی پانی شفا کی نیت سے پینا اور اپنے چہرے پر ملنا
(4) بیمار مریض پر قرآنی ایات پڑھ کر دم کرنا جائز۔
اب میں وہابیوں نجدیوں سے پوچھتا ہوں کہ امام احمد بن حنبل کا یہ عمل شریعت کے آئنیہ میں درست ہے یا نہیں ؟
یقینا تم اسے خلاف شرع کہنے کی جرآت نہیں کرو گے۔ تم صرف اتنا کر سکتے ہو کہ تمہارے محقق جب کسی کتاب کی نام نہاد تحقیق کرنے لگتے ہیں تو ایسے بزرگوں کے معمولات کی بابت حاشیوں میں گھسی پٹی تاویلات کرنا شروع کر دیتے ہیں اور آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے ہیں۔
اب یہی عمل کوئی سنی مسلمان کرتا ہے وہ قرآن کریم کی آیات مبارکہ پڑھ کر یا قرآنی آیات کو بطورِ تبرک و شفا تعویذ بنا کر پہنتا ہے تو تم اسے شرک و بدعت کیوں کہتے ہو؟
وہی عمل امام احمد بن حنبل کریں تو وہ تمہارے نزدیک وہ عمل کر کے مشرک و بدعتی نہیں ہوئے بلکہ پہلے کی طرح امام المسلمین ہی رہیں، تو پھر کوئی سنی مسلمان اگر تعویذات و جائز دم درود کرے تو کیوں مشرک و بدعتی ہونے کے فتوی دیتے ہو؟؟؟

No photo description available.Image may contain: textImage may contain: text

Edited by Syed Kamran Qadri
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...