Jump to content

92 islamic media


mianumair

تجویز کردہ جواب

*اعتکاف  کے مسائل 


سوال 
*معتکف کن حاجات کی بنا پر مسجد سے باہر نکل سکتا ہے؟* 

*الجـــــــــــــواب: 
*معتکف درج ذیل دو  حاجات کی بنا پر مسجد سے باہر نکل سکتا ہے :*

* حاجتِ شرعی :* 
*یعنی وہ حاجت جس کا تقاضہ شریعت کی جانب سے ہو، جیسے نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لئے جانا یا اذان کہنے کے لئے جانا وغیرہ.*

*2۔ حاجتِ طبعی :*
*یعنی وہ حاجت جس کا تقاضہ طبیعت کی طرف سے ہو، اور وہ حاجت مسجد میں پوری نہ ہو سکتی ہو، جیسے پیشاب یا پاخانہ اور وضو کرنے کے لیے جانا، احتلام کی صورت میں فرض غسل کے لیے جانا وغیرہ.* 

*نوٹ :* 
*اگر وضو و غسل کے لئے مسجد میں جگہ بنی ہوئی ہو تو پھر باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔*

*(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 502 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ،*

*ســــــــــوال 
*کیا معتکف مسجد کی محراب میں جا سکتا ہے؟* 

الجواب 
*جی ہاں:* *معتکف مسجد کی محراب میں جا سکتا ہے کیونکہ محراب مسجد کا حصہ ہے لہذا مسجد کے حکم میں داخل ہے.* 

 ردالمحتار علی الدرالمختار، 

ســــوال 

*کیا تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مرد میدان میں اعتکاف کر سکتے ہیں؟* 

جـواب
*تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مرد میدان میں اعتکاف نہیں کرسکتے کیونکہ مردوں کے اعتکاف کے لئے مسجد شرط ہے.* 

*ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف،
سوال ۔
 
*اگر اذان کی جگہ مسجد کے احاطہ سے باہر ہو تو کیا غیرِ مؤذن بھی اس جگہ پر اذان دینے کے لئے جا سکتا ہے؟*
جواب ۔

*اگر اذان کی جگہ مسجد کے احاطہ سے باہر ہو تو غیر مؤذن بھی اس جگہ پر اذان دینے کے لئے جا سکتا ہے کیونکہ اذان دینے کیلئے مسجد سے نکلنا حاجتِ شرعی میں داخل ہے.*

*ردالمحتار علی الدالمالاعتکاف،ختار، کتاب الصوم، باب جلد 3 صفحہ 502 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ بحوالہ 

سوال 
*کیا اعتکاف کے لیے باوضو ہونا شرط ہے؟*
جواب 

*اعتکاف کے لیے باوضو ہونا شرط نہیں ہے.* 

*(فتاوی رضویہ جلد 10 صفحہ 564 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*

سوال 

*کیا معتکف کھانے، پینے اور سونے کے لئے مسجد سے باہر جا سکتا ہے ؟*
جواب 

*معتکف کھانے، پینے اور سونے کے لئے مسجد سے باہر نہیں جا سکتا، اگر جائے گا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا، کیونکہ یہ سب کام مسجد میں ممکن ہیں.* 

*(،ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 506 

*نوٹ :*
*مگر کھانے پینے میں یہ احتیاط کرنا لازم ہے کہ مسجد آلودہ نہ ہو۔*

بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 1026 
*سوال 

*اگر کوئی مسجد میں کھانا لانے والا نہ ہو تو کیا معتکف اپنا کھانا لینے کے لئے گھر پر جا سکتا ہے؟* 
جواب 

*اگر معتکف کیلئے مسجد میں کھانا لانے والا کوئی نہ ہو تو وہ کھانا لینے کے لئے گھر پر جا سکتا ہے۔*

*اعتکاف کے مسائل صفحہ 16، 17 مکتبہ اعلیٰ حضرت بحوالہ البحرالرائق، باب الاعتکاف، جلد دوم، 
*سوال *  
*اگر معتکف گھر سے کھانا لانے کیلئے گیا اور وہیں بیٹھ کر کھانا کھالیا تو کیا اعتکاف ٹوٹ جائے گا 
جواب 
*اگر معتکف گھر سے کھانا لانے کے لئے گیا اور گھر پر ہی بیٹھ کر کھانا کھا لیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.*

اعتکاف کے مسائل صفحہ 17 
سوال 

*اگر کسی وجہ سے معتکف کا روزہ ٹوٹ گیا تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟*

*جواب *
*اگر کسی وجہ سے معتکف کا روزہ ٹوٹ گیا تو اس کا اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا 

 سوال * 
*کیا بیہوش ہونے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے ؟*

جواب 
 
*اگر اس طرح بے ہوش ہوا کہ بے ہوشی لمبی ہو گئی جس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پایا یا بیہوشی کی وجہ سے روزہ ٹوٹ گیا تو پھر اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا اور اگر بیہوشی کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹا یا روزہ نہیں چھوٹا تو پھر اعتکاف نہیں ٹوٹے گا.* 

*( عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فيز الاعتکاف، جلد اول صفحہ 213 مطبوعہ دارالفکر بیروت، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 1026)*

واللہ اعلم بالصواب

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...