Jump to content

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پراعتراضا کے علمی و تحقیقی جواب


فیصل خان رضوی

تجویز کردہ جواب

قاری ظہور احمدفیضی کے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراضات اور ان کا علمی محاسبہ

تحریر:علامہ مولانا ظفر القادری بکھروی

  (1)اسلام میں مسلم خواتین کو لونڈی بنانا اور انہیں بازار برائے فروخت کھڑا کرنا

جواب:ان روایات میں موسیٰ بن عبیدۃ ضعیف ،متروک اور منکر الحدیث راوی ہےاور یہ روایت منقطع بھی ہےتفصیل کے لیے پہلے الزام کا جواب کتاب الاحادیث الراویۃ لمدح الامیر معاویۃ:ص293سے 299تک ملاحظہ کریں ۔

(2)مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور یمن وغیرہ مقامات پر افعال قبیحہ کا ارتکاب

جواب:اس میں محمد بن عمر الواقدی متروک وضعیف راوی ہے اس کے علاوہ دائود بن جبیرہ مجہول راوی اور اس کا سماع عطاء بن أبی مروان سے ثابت نہیں ہےاس کا تفصیلی جواب،ص300سے307پر ملاحظہ کریں

(3)سیدنا ابن عباس کے نابالغ بھتیجوں کو ناحق قتل کرانا

جواب:اس میں عوانہ بن الحکم بنی امیہ کے خلاف خبریں گھڑنے والاہےایوب بن جابر ضعیف راوی بھی ہےقاسم بن موسیٰ بن حسن مجہول راوی ہے تفصیل ص308 سے ص317میں ملاحظہ کریں

(4)سیدنا امام حسن علیہ السلام کی شہادت فاجعہ کو مصیبت نہ سمجھنا

جواب:مذکورہ روایت بقیہ بن الولید کی تدلیس التسویہ کی وجہ سے ضعیف ہےتفصیل ص318سے 327 میں ملاحظہ کریں

(5)ان کی وصال کی خبر پر خوش ہونا

جواب:اس روایت میں علی بن مجاہد کذاب اورمحمد بن حمید الرازی ضعیف اور ایک شیعہ راوی ہےتفصیل کے لیے ص328سے331 میں ملاحظہ کریں ۔  

(6)انہیں انگارہ کہنے والے کو ڈانٹنے کی بجائے پیسے دینا

جواب:یہاں قاری صاحب نے  غیر مقلد عالم شمس الحق عظیم آبادی کا جو حوالہ پیش کیا ہے اس کا الزامی جواب قاضی مظہرحسین چکوالی دیوبندی ملاحظہ کریں ،کہ مولانا عظیم آبادی موصوف کی اس نکتہ آفرینی سے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ حضرت معاویہ کے متعلق ان کے اندر بھی کوئی بیماری تھی واللہ اعلم،تفصیل ص 332سے 335میں ملاحظہ کریں۔

(7)ممانعت نبوی کے باوجود سونا ،ریشم اور درندوں کی کھالوں کا استعمال کرنا

جواب:یہ روایت بھی ضعیف ہےاسکے لیے مزید تفصیل الزام نمبر 5کے تحت جواب میںدیکھ سکتے ہیں۔

(8)انصارjکے بارے میں نصیحت نبوی کے باوجود ان پر دوسروں کو ترجیح دینا

جواب:یہ روایت الاعمش کی تدلیس یا عن کی وجہ سے ضعیف ہےتفصیل کےلیے ص338سے341میں ملاحظہ کریں

(9)میزبان مصطفیٰ سیدنا ابوایوب انصاری پرجفا کرنا اور بے اعتنائی کرکے ان کی توہین کرنا

جواب:روایت میں مجہول راوی ہیں اور سند مرسل منقطع ہےدوسری روایت میں فضیل بن مرزوق شیعہ، عطیہ العوفی،عبداللہ بن محمد ضعیف راوی ہیں تفصیل ص342سے 355 میں ملاحظہ کریں

(10)حضور اکرم کی طرف دھوکہ کی نسبت کرنے پر خاموش رہنا

جواب:ایک راوی عبایہ بن رفاعہ کا حضرت معاویہhسے سماع معروف نہیں،اس کے علاوہ اور علتیں بھی ہیں تفصیل ص356 سے413میں ملاحظہ کریں

(11)صحابہ کرام jکو دھمکیاں دینا

جواب:اس روایت کے متن کو موڑ تور کر پیش کیا گیا تفصیل ص414سے428میں ملاحظہ کریں۔

(12)اپنے سے سابق بعض صحابہ کرام کو غصے کے ساتھ پاگل کہنا

جواب:اس معاملہ میں اہل سنت کا راجح قول نہیں پیش کیا تفصیل کے لیے ص425سے430میں ملاحظہ کریں۔

(13)حدیث نبوی ،ھنۃ،فساد کی بات کہنا

جواب:عبداللہ بن دائود الواسطی ضعیف اور متن میں نکارت ہے تفصیل کے لیے ص431 سے 433ملاحظہ کریں

(14) رشوت لینا دینا (مغیرہ بن شعبہ سے تبادلہ رشوت کرنا )

جواب:اس روایت میں محمد بن عبدالعزیزبن عمر الزہری ضعیف ومتروک ہےتفصیل کے لیے ص434سے 447میں ملاحظہ فرمائیں

(15)باطل طریقے سے مال کھانا

جواب:روایت میں ہشام بن حسان القردوسی خشبی تھااور خشبی فرقہ رافضیوں کا ایک گروہ ہےأوس بن عبد الله بن بریدہ اورہیثم بن عدی ضعیف اور متروک راوی ہیں تفصیل کے ص448سے 472میں ملاحظہ کریں

(16)ناحق قتل کرنا

جواب:بعض پیش کردہ روایات میں لوط بن یحییٰ کٹر شیعہ اور رافضی ہے واقعہ کی تفصیل کے لیے ص473سے498میں ملاحظہ کریں۔

(17)بیعت یزید کے معاملہ میں کھلے بندوں جھوٹ بولنا

جواب:نعمان بن راشد ضعیف،اور روایت منقطع ہے تفصیل ص499سے ص505میں ملاحظہ کریں۔

(18)شراب پینا

جواب:اس روایت میں زید بن حباب کثیر الخطاء،حسین بن واقدضعیف راوی ہے اور یہ روایت منقطع ہے تفصیل ص506سے523میں ملاحظہ کریں۔

(19)عیدین سے پہلے اذان کی بدعت کا مرتکب ہونا

جواب:قتادہ کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہےتفصیل کے لیے ص524سے 525میں ملاحظہ کریں۔

 

(20)تکبیرات عیدین کی کمی کرنا

جواب:یہ ایک فروعی اور فقہی مسئلہ ہے جس پر دیگ صحاب وتابعین بھی عامل ہیںتفصیل کے لیے ص526سے ص531میں ملاحظہ کریں ۔

(21)خطبہ عید کو نماز عیدین پر مقدم کرنا

جواب::روایت میں ایک ابراہیم بن ابی یحییٰ الاسلمی متروک الحدیث ہےاور مسئلہ اختلافی ہے اس پر دیگر صحابہ کا بھی عمل ہے تفصیل کے لیے ص532سے ص543ملاحظہ کریں ۔

(22)مساجد کے منبروں پر سب وشتم اور لعنت کرنا کرانا

جواب:ان روایات میں ہشام بن محمد الکلبی رافضی وکذاب ،اور لوط بن یحییٰ ابو مخنف الغامدی، شیعہ و کذاب ہےدیگر راوی بھی ضعیف ہیں تفصیل کے لیے ص544سے ص591میں ملاحظہ فرمائیں۔

(23)یزید کی ولی عہدی میں قرآن وسنت اور خلفاء راشدین کی خلاف ورزی کرنا

جواب:روایت میں عوف بن ابی جمیلہ شیعہ،رافضی اور قدری راوی ہےتفصیل کے لیے ص592سے ص625 میں ملاحظہ کریں۔

(24)نکاح کے بعد وطی سے قبل بیوی کے پورے جسم کا معائنہ کروانا

جواب:یہ منقطع روایت ہے تفصیل کے لیے ص626سے ص628 ملاحظہ کریں۔

(25)بیوی کی شرم گاہ کے نیچے تل کی وجہ سے اسے طلاق دینا

جواب:یہ روایت بھی منقطع ہے تفصیل دیکھیے ص629تا630میں

(26)جسم پر تل کی وجہ یزید کی ماں میسون کا غیبی خبر دینا اور موصوف کا اس پر یقین کرنا

جواب:یہ روایت منقطع اور ضعیف ہے تفصیل دیکھیے ص631تاص632میں۔

(27)فقط میسون کی خبر پر اپنی تازہ منکوحہ کو طلاق دے ڈالنا

جواب:یہ روایت بھی منقطع اور ضعیف ہے دیکھیےص633تا634میں۔

(28)آدمیوں کو خصی کرانا

جواب:یہ ایک بے سند قول ہے دیکھیے ص635تا636میں۔

(29)قرآن مجید کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اہل کتاب کو اپنا راز دار بنانا

جواب:یہ ایک فضول سا اعتراض ہے ہر دور میں حکومتیں غیر مسلم کو عہدے دیتی رہی ہیں تفصیل دیکھیے ص637تا 647میں۔

(30)نصرانی طبیب سے مسلمانوں کے سربرآورہ لوگوں کو زہر دلاکر راہ سے ہٹانا

جواب:اس روایت میں واقدی کذاب ہے اور یہ منقطع روایت بھی ہے تفصیل کے لیے ص648تا657میں۔

 

ان تما م اعتراضات کے جوابات تفصیلًا کتاب(الاحادیث الراویۃ لمدح الامیر معاویۃ)میں مذکورہ صفحات میں دے دیے گئے ہیں وہیں ملاحظہ کیے جائیں۔

                             ابواسامہ ظفر القادری بکھروی

Edited by فیصل خان رضوی
Link to comment
Share on other sites

 
 
 
 

Alhadees il Rawiyya Li Madhi Ameer e Muavia Fazail E Sayyiduna Ameer E Muavia / الاحادیث الراویۃ لمدح الامیر معاویۃ by علامہ ظفر القادری بکھروی

https://archive.org/details/2019_20190922_201909

PDF download:

https://ia601005.us.archive.org/10/items/fazailesayyidunaameeremuavia/Fazail e Sayyiduna Ameer e Muavia.pdf

 

Qari Zahoor Ahmad Faizi Kay Jawab Main Likhi Gayi Books

 

 

Edited by خیر اندیش
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...