Jump to content

سوشل میڈیا پر امام اہلسنت کے متعلق دیوبندی دعوی


غلام محمد

تجویز کردہ جواب

اعلیٰ حضرت خود اپنی اور اپنے ہم مسلک علماء کی عبارات اور فتاویٰ جات کی روشنی میں کافر ہیں۔
اس دعویٰ پہ ہماری چند معروضات پیش خدمت ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ عرض ہے کہ دیوبندی حضرات کے اس دعویٰ کی تنقیح ضروری ہے ،منیر احمد منور لکھتے ہیں:۔
پہلے موضوع کی تنقیح ہو پھر مناظرہ کیا جائے (روئیداد مناظرہ حیات الانبیاءص14)
منظور احمد چنیوٹی لکھتا ہے :۔
اس موضوع پہ گفتگو کرنے سے پہلے یہ لازم ہے کہ دعویٰ اور مستدل کی تنقیح کر لی جائے (رد مرزائیت کے زریںاصول ص171)
لہذا ،سب سے پہلے تو اس موضوع کی تنقیح ضروری ہے ۔پہلی بات تو یہ کہ دیوبندی حضرات کا یہ دعوی ان کے اکابر سے ثابت نہیں،امین صفدر کہتا ہے :۔
یہ کہ دعویٰ ہمیشہ مستند اور مسلمہ کتاب کے حوالے سے لکھا اور لکھوایا جائے ،تاکہ وہ جماعتی دعویٰ کہلائے نہ کہ ذاتی(انوارات صفدر ص 406)
لہذا دیوبندی حضرات کو سب سے پہلے تو یہ چاہیے کہ اپنے دعویٰ کو اجتماعی ثابت کریں،مگر ہم بتلا چکے کہ آج تک دیوبندی حضرات نے امام اہلسنت کی تکفیر نہیں ،بلکہ ان کے ایمان اور عشق رسول کی گواہیاں دی ہیں۔لہذا جب ان کا یہ دعویٰ اجتماعی نہیں،اس لئے وہ اپنے اصول سے اسے پیش نہیں کر سکتے ۔
پھر یہ دعویٰ سرے سے ہی درست نہیں، اس قسم  کےالزامی دعوے کے متعلق جناب مولوی فاضل صاحب لکھتے ہیں:۔
’’نتیجہ اولی۔مولوی احمد رضا کے فتوے کی رو سے مولوی نقی علی صاحب کافر قرار پائے۔۔۔ اگر کافر بنانے کا یہ طریقہ آپ کو پسند ہے تو پھر میں آپ اور آپ کے تمام بزرگوں کو کافر ثابت کر سکتا ہوں مگر یہ طریقہ آپ جیسے کوڑ مغز اور کوربین،کمبخت اور اسلام سے انا آشنا احمق تو اپنا سکتا ہے۔اہل خرد اور صاحب بصیرت کو یہ بات زیب نہیں دیتی۔۔۔۔۔ اگر ان تمام امور کو ملحوظ نہ رکھا جائے اور آپ کی طرح ایک ہی چشم سے دیکھا جائے تو پھر آپ کے کفر کے فتوے سے دنیا کی کوئی شخصیت بھی محفوظ نہیں رہ دکتی اس لیے ماننا پڑے گا کہ آپ کی سوچ کا رخ غلط ہے اور میرا انداز اور طرز تحریر صرف بھونکنے والے کتے کے منہ پر پتھر مارنے کے مترادف ہے۔‘‘                 (پاگلوں کی کہانی، ص ۷۰)
جناب فاضل صاحب نے دیوبندی دعوٰ کو صریح طور پہ نہ صرف غلط قرار دیا بلکہ ایسے دعویٰ کے مدعی کو احمق ،بے بصیرت،کوڑ مغز ،کمبخت اور اسلام سے ناآشنا قرار دیا۔مزید سنئیے!جانب طاہر گیاوی صاحب لکھتے ہیں:۔
’’شریعت اسلامی میں اس بات کی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ ایک ہی چیز ایک لحاظ سے عین اسلام ہو اور وہی چیز دوسرے لحاظ سے خالص کفر ہوجائے،اگر ہاشمی صاحب اپنی ناوافقیت سے اس کی مثالیں تلاش کرنے سے عاجز ہوں تو ایک مثال اس موقع پر میں ہی پیش کیے دیتا ہوںاما ابو حنیفہ کا ارشاد ہے کہ ’’میں نے خواب میں اللہ تعالیٰ کو ننانوے مرتبہ دیکھا ہے۔‘‘۔۔۔۔اس بات کو پڑھنے کے بعداب فقہ حنفی کی مشہور کتا ب فتاویٰ قاضی خان کے حوالہ سے امام متکلمین شیخ ابو منصور ماتریدی کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں ’’اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو خواب میں دیکھا ہے تو اہل سنت کے پیشوا ابو منصور ماتریدی فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک ایسا شخص بت پوجنے والے سے بدتر ہے۔‘‘
اب ہاشمی صاحب ارشاد فرمائیں کہ عقائد اہل سنت بالخصوص حنفیوں کے پیشوا الشیخ ابو منصور ماتریدی علیہ الرحمہ کے اس قول کی روشنی میں ہم حنفیوں کے امام و مقتدا امام اعظم ابو حنیفہ پر کیا حکم لگتا ہے ؟‘‘
                                 (بریلویت کا شیش محل ص۸۰۔۸۱)
گیاوی صاحب کی شہادت سے بھی یہ بات واضح ہوگئی کہ ایک ہی وقت کوئی چیز ایک عالم کے نزدیک ایک پہلو سے کفر جبکہ دوسرے کے نزدیک عین اسلام ہو سکتی ہے ،مگر اس سے کسی پہ فتویٰ نہیں لگتا۔اب ہم گھمن صاحب کا بیان بھی پیش کرتے ہیں،جناب رقم طراز ہیں:۔
اگر کسی مسلک کے عالم کے فتووں میں ہی تعارض ہو تو جو فتویٰ آخری دور کاہوگا اور اس کے مذہب کے مطابق ہوگا وہ قابل عمل ہوگا دوسرا شاذ سمجھا جائے گا 
               (جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے ص22)
جناب گھمن صاحب کے بیان سے اس بات کی بھی وضاحت ہو گئی کہ اگر ایک شخص کے فتاویٰ جات میں بالفرض تعارض ہو بھی تو اس سے اس کی تکفیر نہیں ہوتی ،بلکہ آخری دور کا فتویٰ قابل عمل سمجھا جاتا ہے  ،لہذا دیوبندی حضرات کا دعویٰ غلط ہے ۔
اب یہ بات براہین قاطعہ سے ثابت ہو چکی کہ دیوبندی دعویٰ درست نہیں ،تو خالد محمود صاحب کا بیان بھی ملاحظہ فرمالیں،وہ لکھتے ہیں:۔
پس اصولا ہمارے ذمے مرزائیوں کے کسی استدلال کا جواب نہ تھا۔کیونکہ مدعی اپنے دعوے ہی کو صحیح صورت پیش نہ کر سکے ۔(عقیدۃالامت فی معنی ختم النبوت ص109)
اس لئے قاسمی صاحب کے پیش کردہ دلائل کا جواب دینے کہ ہم پابند نہیں،

Edited by غلام محمد
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...