Jump to content

ہ‎دیوبندیت کا تحقیقی جائزDeobandiyat ka jaiza


Mughal...

تجویز کردہ جواب

 
deobandi001.gifdeobandi002.gif
 
تحریر : ابوالھمّام محمد فاروقی مجدّدی
منصبِ دیوبندیت
(قسط اول_ دیوبند و ہنود )
کچھ لوگ خود کو دیوبندی کہنا نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اس پر ناز بھی کرتے ہیں اور اس منصبِ دیوبندیت پر فخر محسوس کرتے ہیں آئیے دیوبندی تاریخ کی روشنی میں دیکھتے ہیں کہ 'دیوبند' ہے کیا؟
" دیوبند اور دارالعلوم دیوبند میں چولی دامن کا ساتھ ہے دارالعلوم کا دیوبند سے گہرا تعلق اور رابطہ ہے. دیوبند کی تاریخ دارالعلوم کے مجد و شرف کا ایک حصہ ہے."
مکمل تاریخ دارالعلوم دیوبند، جلد اول صفحہ 129
دیکھئیے دیوبند کی تاریخ کو دارالعلوم دیوبند کے مجد و شرف کا حصہ قرار دے کر چولی دامن کا ساتھ قرار دیا گیا ہے… اسی منصبِ دیوبندیت کو سمجھنے کے لئے لئے دیوبند کی تاریخ کا سمجھنا بھی ضروری ہے…
" یہ نام 'دیوی' اور 'بن' سے مرکب ہو کر بنا ہے پہلے دیو بن بولا جاتا تھا. پھر کثرت استعمال سے دیبن بولا جانے لگا. بعد ازاں تصرف متکلمین سے دیوبند نام ہو گیا."
مکمل تاریخ دارالعلوم دیوبند، جلد اول صفحہ 129
حامد میاں لکھتے ہیں
" میں نے رشتہ داروں سے 'دیوی بن' نام بھی سنا ہے. وہ یہ کہتے تھے کہ اس کا مسجع و مقفیٰ نام یہ ہے ' دیوی بن بر لبِ دریائے گنگ'."
الرشید دارالعلوم دیوبند نمبر، صفحہ 730
میاں اصغر حسین دیوبندی لکھتے ہیں
" معتبر لوگوں سے یہ منقول ہے کہ تمام ہندوستان کی طرح اس نواح میں بھی ہنود بت پرست آباد تھے. بتوں اور دیبیوں کی کثرت نے اس کو دیبی بن سے مشہور کرایا اور تصرفِ متکلمین سے ابتدا میں دیبن اور رفتہ رفتہ دیوبند کہلایا."
حیات شیخ الہند، صفحہ 12
قاری طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے صد سالہ اجلاس دارالعلوم دیوبند کے خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
" یہ بستی برادران وطن کی ایک زبردست تیرتھ گاہ ہونے کی وجہ سے جو 'دیوی کنڈ' کے نام سے معروف ہے اور اس پر آج سالانہ میلہ لگتا ہے مرکزیت کی حامل ہے، اس دیوی کنڈ ہی کے نام پر اس بستی کا قدیم نام 'دیبی بن' تھا جو کثرت استعمال سے دیوبند کے نام سے مشہور ہو گیا"
مکمل تاریخ دارالعلوم دیوبند، جلد اول صفحہ 10
جب بھی دیوی کی بات آتی ہے تو ہندو مشرکین کی طرف خیال جاتا ہے. اب دیوبندی نسبت و منصب آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے….
جیسا کہ اصغر حسین دیوبندی میاں نے بتوں اور دیبیوں کی کثرت کو وجہ نام بتایا ہے…..
قاری طیب صاحب نے تیرتھ گاہ کے طور پر اس کا تعارف پیش کر کے ہندوؤں کی مقدس جائے جاترا کا بھی ذکر کیا….
حامد میاں نے دیوی بن بر لبِ دریائے گنگ کا ذکر کر کے گنگا کیلئے ہندوؤں کی تقدس کو بھی یاد کیا اور یہی نہیں بلکہ دیوبندی اکابر بھی گنگا و جمنا با برکت سمجھتے ہیں جیسا کہ مناظر احسن گیلانی لکھتے ہیں کہ
"یہی نہیں کہ ہندوستان کے دونوں با برکت دریا گنگا و جمنا پہاڑ سے اتر کر اسی سر زمین کی مٹی کو چومتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں"
سوانح قاسمی جلد اول صفحہ 49
مناظر احسن گیلانی بھی گنگا جمنا کو با برکت سمجھتا ہے …. اور اسی برکت کی نسبت سے دیوبندی منصب کو بھی دیوبندیت کے ہاں قابل فخر سمجھا جاتا ہے. اب جو حضرات محض دینی جنون کی وجہ سے خود کو دیوبندی کہتے ہیں وہ ہندو مذہب کی نسبت پر بھی غور کریں کہ اس نسبت کا مجد و شرف کس مذہب سے ملتا ہے… رہی یہ بات کہ دارالعلوم دیوبند کی بات اس کے بارے میں تفصیل آگے بیان ہوگا کہ اس مدرسہ کو دیوبند سے کیوں جوڑا گیا….
جاری ہے…..
 
 
 
deoband no 2.jpgsawanh e qasmi.jpgsawanh e qasmi 1.jpgshehki ul hind.jpgshehki ul hind 1.jpgtareekh Deoband.jpgtareekh Deoband 1.jpgtareekh Deoband 2.jpg

deoband no 1.jpg

Link to comment
Share on other sites

  • Mughal... changed the title to ہ‎دیوبندیت کا تحقیقی جائزDeobandiyat ka jaiza

Mughal 

kabi saeedi sb sy b rabta kar lo.

aik saal sy zaida hogeya hy.    jis bill main chuppa hy uska pata he bata dou,  yan mujy us ka number in box kar dou.

 

usy kaho,  ruju kary warna qiymat wala  din jahanam jany k leye teyar rahay..  kun k itna bara kci k bela tahqeeq alzam lagana aur sabit na karna tu kufar saeedi py palat aye ga

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...