Jump to content

بتولِ پاک حضرت فاطمة الزہرہ رضی اللہ عنھا کی خصوصیات


محمد حسن عطاری

تجویز کردہ جواب

 

بلاشبہ آپ طہارت مآب رضی اللہ عنھا کی قدسی صفات وہ ذات ہے کہ جنکا نام مبارک لینے, سننے اور لکھنےسے قبل زبان,قلم اور کانوں کا باوضو و سراپا ادب ہونا ضروری ہے,
آپ کا تذکرہِ خیر جب بھی سنا, پڑھا یا لکھا جائے تو ازحد ضروری ہےکہ  تعظیماً سر کے ساتھ ساتھ قلب و قلم بھی جھک جائے,

 آپ رضی اللہ عنھا کو قرآن و صاحب ﷺ نے بے حد و حساب ایسی عظمتوں سے نواز رکھا ہے جو آپ ہی کا حصہ ہیں,
باعثِ نجات سمجھتے ہوئے ان میں سے چند ایک خصوصیات کا  ذکر کیا  جاتاہے,

1 آپ رضی اللہ عنھا کو "سیدة نساء اھل الجنة" اور "سیدة نساء المومنین" کی بشارت سے نوازا گیا,

2 آپ رضی اللہ عنھا بھوک سے محفوظ کر دی گئیں تھیں (یعنی آپ کو بھوک نہیں لگتی تھی)

3 آپ رضی اللہ عنھا حیض و نفاس جیسے عوارضِ بشری سے سے پاک تھیں,

4 نسبِ نبوی ﷺ آپ رضی اللہ عنھا سے ہی چلا ہے,

5 بوقتِ وصال آپ کو غسل مبارک آپ کے شوہر حضرت مولا رضی اللہ عنھما نے دیا تھا,

6 یہ بھی روائت ملتی ہے کہ آپ رضی اللہ عنھا کو کسی اور نے غسل نہیں دیا تھا, بلکہ وصال سے قبل آپ نے خود غسل کیا تھا,

7 بروزِ قیامت آپ رضی اللہ عنھا کی خاطر تمام اھلِ حشر کو آنکھیں بند کرنے اور سر جھکانے کا حکم دیا جائے گا, تاکہ آپ منفرد اہتمام کے سارتھ پلصراط سے گزر سکیں,

8 آپ کو شانِ "زہرا " سے نوازا گیا,

9 آپ رضی اللہ عنہا کی ہر آمد پہ نبی کریم ﷺ کھڑے جایا کرتے تھے,

10 آپ رضی اللہ عنھا کی ہر آمد پہ سرکار ﷺ آپکو اپنی جگہ پہ بٹھاتے تھے,,

11 سرکار ﷺ سفر پہ جاتے ہوئے سب سے آخر میں آپ رضی اللہ عنھا سے ملتے تھے,

12 آپ ﷺ سفر سے واپسی پہ سب سے پہلے آپ رضی اللہ عنھا سے ملتے تھے,,

13 سرکار ﷺ ایک عرصے تک ہر روز آپ رضی اللہ عنھا کے دروازے پہ آیتِ تطھیر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے,

14 آپ ﷺ ,آپ رضی اللہ عنھا کے دروازے کے پاس سے گزرتے ہوئے اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْبَیْتِ فرمایا کرتے تھے,

15 آپ رضی اللہ عنھا اھلِ کساء میں سے ہیں,

16 آپ کے شوہرِ نامدار مولا علی رضی اللہ عنھما ہاشمی اور کثیر فضائل و مناقب کے مالک ہیں,

16  آپ رضی اللہ عنھا کے نکاح پہ مخصوص روحانی اہتمام کیا گیا,

17 آپ رضی اللہ عنھا کے نکاح پہ سب سے زیادہ جامع دعائیں مانگی گئیں,

18 نبی کریم ﷺ نے آپ کے بچوں کے نام بطور خاص بدل کر حسن و حسین رضی اللہ عنھم  رکھے,
 
19 آپ رضی اللہ عنھا کے صاحبزادوں( حضرت امام حسن پاک اور حضرت امام حسین پاک رضی اللہ عنھما) کو انکے بچپن میں ہی جنتی جوانوں کا سردار قرار دیا گیا,

20 آپ کے بڑے صاحبزادے حضرت امام حسن رضی اللہ عنھما کو "سَیِّدٌ" کی شان خود سرکار ﷺ نے عطا کی ہے,

21 آپ کے چھوٹے صاحبزادے حضرت امام حسین سید الشھداء رضی اللہ عنھما کی خاطر آپ ﷺ نے اپنے لختِ جگر حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کو قربان کر دیا تھا,

تنبیہ:
یاد رہے وصالِ ابراہیم رضی اللہ عنہ کاسب سے بڑا سبب سرکار ﷺ کی ختم نبوت ہے,
چونکہ احادیث کے اندر ہماری نقل کردہ وجہ بھی منقول ہوئی ہے اس لیے اسے حضرت بتول پاک رضی اللہ عنھا کی خصوصیات میں میں شمار کیا گیا ہے,

22 آپ کے صاحبزداے رضی اللہ عنھم قرآن کی طرح امت کے حق میں باعثِ ہدائت ہیں,

23 نبی کریم ﷺ نے آپ کے بچوں رضی اللہ عنھم کی خاطر خطبہ چھوڑ دیا تھا,

24 آپ رضی اللہ عنھا کے گھر میں جبرئیل جیسا سید الملائکہ فرشتہ بھی بغیر اجازت کے نہیں آتا تھا,

25 آپ رضی اللہ عنھا, بشمول دیگر خواتینِ اھلبیت کے پوری کائنات کی خواتین سے زیادہ صابرہ و شاکرہ تھیں,

26 حضرت امام مھدی علیہ و علی جدہ السلام آپ ہی کی نسل مبارک سے پیدا ہونگے, 

27 آپ رضی اللہ عنھا کی نسل مبارک بلا انقطاع قیامت تک چلے گی,

28 قربِ قیامت حضرت عیسٰی علیہ السلام  آپ ہی کی اولاد میں سے ایک امام ذیشان( یعنی حضرت مھدی) کے پیچھے نماز پڑھیں گے, 

ع
‏اُس   بتولِ  جگر    پارۂ   مصطفٰے
حجلہ آرائے عِفّت پہ لاکھوں سلام

جسکا آنچل نہ دیکھا مہ و مِہر نے
اُس رِدائے نَزاہت پہ لاکھوں سلام

سیّدہ     زاہرہ      طیّبہ    طاہرہ
جانِ احمدکی راحت پہ لاکھوں سلام

( حدائق بخشش)

نوٹ: 
یہ خصوصیات بطورِ خلاصہ کے لکھی گئیں ہیں, تفصیل کے لیے آپ رضی اللہ عنھا کی شان میں وارد ہو نے والی قرآن و حدیث کی نصوص کی طرف رجوع کیا جائے,

 

Edited by Muhammad Hassan R
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...