Jump to content

قبور صالحین ومسلمین کی زیارت امداد اللہ مہاجر مکی کی نظر میں


محمد حسن عطاری

تجویز کردہ جواب

اکابرین دیوبند کا پیرو مرشد حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی  لکھتا ہے

’’اولیاء اور مشائخ کی قبروں کی زیارت سے مشرف ہوا کرے اور فرصت کے وقت ان کی قبروں پر آ کر روحانیت سے ان کی طرف متوجہ ہو اور ان کی حقیقت کو مرشد کی صورت میں خیال کرکے فیض حاصل کر لے اور کبھی کبھی عام مسلمانوں کی قبروں پر جا کر اپنی موت یاد کیا کرے اور ان پر ایصالِ ثواب کرے اور مرشد کے حکم اور ادب کو خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم اور ادب کی جگہ سمجھے کیونکہ مرشدین خدا اور رسول کے نائب ہیں ۔‘‘
 (کلیاتِ امدادیہ : ص72)
حاجی  کے اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ:
۱) اپنے پیر و مرشد کے حکم اور ادب کو اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم اور ادب کی جگہ ہی سمجھنا چاہیے۔
۲) عام مسلمانوں کی قبروں کا حکم تو یہ ہے کہ ان پر کبھی کبھی جا کر ایصالِ ثواب کیا جائے اور ان زیارتِ قبور سے موت کو یاد کیا جائے۔
۲) مگر اولیاء و مشائخ کی قبروں کی زیارت جب فرصت ملے کرنی چاہیئے اور ان کی قبروں پر آ کر عام مسلمانوں کی قبروں سا سلوک نہیں ہونا چاہیے کہ ایصال ثواب کیا جائے یا موت کو یاد کیا جائے بلکہ بزرگوں کی قبروں پر آنے کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ روحانی طور پر ان کی طرف توجہ کی جائے اور ان سے فیض حاصل کیا جائے ۔ اس چیز سے ان بزرگوںکی قبروں سے وہی فائدہ حاصل ہو گا جو ان کی زندگی میں ہوتا تھا۔اگر یقین نہ ہو تو ملاحظہ فرمائیے:

حاجی امداد اﷲصاحب اپنے پیر و مرشد میاں جی نور محمدصاحب کے آخری وقت کاتذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
’’حضرت نے تشفی دی اور فرمایاکہ فقیر مرتا نہیں ہے۔صرف ایک مکان سے دوسرے مکان میں انتقال کرتا ہے فقیر کی قبر سے وہی فائدہ حاصل ہو گا جوزندگی ظاہری میں میری ذات سے ہوتا تھا۔‘‘ 
(امداد المشتاق:ص118 )

 

 

 

 

IMG_20210511_195029_015.jpg

IMG_20210511_195032_502.jpg

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
×
×
  • Create New...