Jump to content

کیا قرآن و نماز پڑھتے لوگ کافر ہوسکتے ہیں؟


محمد حسن عطاری

تجویز کردہ جواب

 

فرمان نبوی  ﷺ سیاتی علی الناس زمان یصلی فی المسجد منھم الف رجل وزیادۃ لایکون فیھم مومن  - الدیلمی- عن ابن عمر
ایک زمانہ آئے گا مسجد میں ہزار یا اس سے زیادہ نمازی ہوں گے ان میں ایک بھی مومن نہ ہوگا

(کنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال، ح 31105)

فرمایا: یؤذن المؤذن ویقیم الصلاۃ قوم وماھم بمؤنین ( ابن عساکر فی التاریخ بروایت ابن عمر)
ایک قوم کا موذن اذان دے گا اور وہ نماز بھی قائم کریں گے لیکن وہ مومن نہ ہوں گے
(کنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال، ح 31110
)

يُؤْمِنُونَ بِمُحْکَمِهِ وَيَهْلِکُونَ عِنْد مُتَشَابِهه. (قول ابن عباس رضی الله عنه).
’’وہ قرآن کی محکم آیات پر ایمان لائیں گے جبکہ اس کی متشابہات کے سبب سے ہلاک ہوں گے۔‘‘
(تفسیر طبری، 3 : 181/ فتح الباری، 12 : 300)

يَدْعُونَ إِلَی کِتَابِ ﷲِ وَلَيْسُوا مِنْهُ فِي شَيْئٍ.
’’وہ لوگوں کو کتاب ﷲ کی طرف بلائیں گے لیکن قرآن کے ساتھ ان کا تعلق کوئی نہیں ہوگا۔‘‘
(سنن أبو داود، کتاب السنة، رقم : 4765)

يَقْرَئُوْنَ الْقُرْآنَ يَحْسِبُوْنَ أَنَّهُ لَهُمْ، وَهُوَ عَلَيْهِمْ.
’’وہ یہ سمجھ کر قرآن پڑھیں گے کہ اس کے احکام ان کے حق میں ہیں لیکن درحقیقت وہ قرآن ان کے خلاف حجت ہوگا۔‘‘
(مسلم، کتاب الزکاة،رقم : 1066)

 

يَقُوْلُوْنَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ.
’’وہ (بظاہر) بڑی اچھی باتیں کریں گے۔‘‘
(بخاری،کتاب استتابة المرتدين والمعاندين وقتالهم، رقم : 6531/مسلم،کتاب الزکاة، رقم : 1066)

يَقْرَئُوْنَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حُلُوْقَهُمْ.
’’ان کی تلاوت ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی۔‘‘
(بخاری،کتاب استتابة المرتدين والمعاندين وقتالهم،رقم : 6532/ مسلم،کتاب الزکاة،رقم : 1064)

یأتی علی الناس زمان علماؤھا فتنة وحکماؤھا فتنة تکثر المساجد والقراء لایجدون عالما إلا رجل بعد الرجل
(ابونعیم، عن بہز عن ابیه عن جدہ)
فرمایا لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ان کے علماء فتنہ ہوں گے ان کے حکماء فتنہ ہوں گے مساجد اور قراء کی کثرت ہوگی لیکن وہ کوئی عالم نہیں پائیں گے مگر اکا دکا
(کنزالعمال فی سنن الاقوال والافعال، ح 31182).

 

Edited by محمد حسن عطاری
Link to comment
Share on other sites

  • محمد حسن عطاری changed the title to کیا قرآن و نماز پڑھتے لوگ کافر ہوسکتے ہیں؟

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...