Aquib Rizvi 23 Posted September 16, 2022 Report Share Posted September 16, 2022 امام شمس الدین ابوبکر قرطبی اندلسی مالکی م671ھ رحمہ اللہ فرماتے ہیں اسرائیلیات میں آیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اکیلے کھانا تناول نہیں فرماتے تھے، جب کھانا حاضر ہوتا تو آپ کسی کو بھیجتے جو پوچھتا کہ آپ کے ساتھ کون کھانا کھاۓ گا ؟ تو وہ ایک دن ایک آدمی کو ملا ، جب وہ آپ کے ساتھ کھانے پر بیٹھا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسے فرمایا: بسم اللہ پڑھو، آدمی نے کہا: میں نہیں جانتا کہ اللہ کون ہے؟ آپ نے اسے فرمایا: میرے کھانے سے نکل جا، جب وہ نکل گیا تو آپ پر جبرئیل امین علیہ السلام نازل ہوۓ ، انہوں نے آپ کو کہا: الله عزوجل فرماتا ہے کہ وہ اس کو اس کی ساری عمر اس کے کفر کے باوجود رزق دیتارہا اور آپ نے ایک لقمہ کا بخل کیا ،تو حضرت ابراہیم علیہ السلام پر یشان حال نکلے اس حال میں کہ اپنی چادر کوکھینچ رہے تھے اور فرمایا: لوٹ آ ، اس نے کہا: میں نہیں لوٹوں گا یہاں تک کہ تو مجھے خبر دے کہ تو مجھے بغیر کسی سبب کے کیوں واپس لوٹا رہا ہے؟ آپ نے اس کو معاملہ کے بارے میں خبر دی ۔ تو اس نے کہا: یہ کریم پروردگار ہے، میں اس پر ایمان لایا ، اور وہ داخل ہوا اور اس نے بسم اللہ پڑھی اور حالت ایمان میں کھانا کھایا۔ Quote Link to post Share on other sites
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.