Jump to content

کیا حضرت امیر معاویہؓ نے حضرت علیؓ کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کیے ؟


Recommended Posts

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُ
آج کی اس پوسٹ میں ہم رافضیوں کی طرف سے کیے جانے والے ایک اعتراض کے بارے میں بات کریں گے کہ کیا امیر معاویہ کا حضرت علی کو برے الفاظ سے یاد کرنے والی بات درست ہے یا نہیں،اس حوالے سے رافضیوں کی طرف سے ایک دلیل پیش کی جاتی ہے جو کہ ابن ماجہ میں موجود ہے روایت کچھ یوں ہے ”عبدالرحمن بن سابط نے سعد بن ابی وقاص سے سنا کہ امیر معاویہ کسی حج کے موقع پر تشریف لاۓ،سعد ان کے پاس گۓ،انہوں نے حضرت علی کا تذکرہ کیا تو معاویہ نے علی کے بارے میں برے الفاظ استعمال کیے،تو سعد غصے میں آگۓ اور کہا تم اس شخص کے متعلق یہ کہتے ہو میں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے۔۔۔۔“۔(ابن ماجہ حدیث نمبر 121)
یہ روایت پیش کر کے رافضی کہتے ہیں کہ امیر معاویہؓ نے حضرت علیؓ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔جبکہ اس روایت کا صحیح ہونا ہی ثابت نہیں کیونکہ اس کے مرکزی راوی عبدالرحمن بن سابط کا سماع سعد بن ابی وقاص سے ثابت ہی نہیں۔
اس کے بارے میں لکھتے ہوۓ علامہ حجر عسقلانی کہتے ہیں کہ ”امام یحیی بن معین سے پوچھا گیا کہ عبدالرحمن بن سابط نے سعد بن ابی وقاص سے سماع کیا تو انہوں نے فرمایا نہیں“۔(تھذیب التھذیب جلد 2 صحفہ 509)
اسی طرح امام جمال الدین ابو حجاج یوسف نے عبدالرحمن بن سابط کے بارے میں لکھتے ہوۓ چند صحابہ کا نام لکھا جن میں سعد بن ابی وقاص بھی شامل ہیں پھر لکھا ہے کہ ”ان میں سے کسی سے اس کا سماع ثابت نہیں“۔(تہذیب الکلام فی اسما الرجال جلد 17 صحفہ نمبر 123,124)
ہم نے الحَمْدُ ِلله دلاٸل کے ساتھ یہ ثابت کیا کہ یہ روایت ثابت نہیں اور نا ہی امیر معاویہ کی زبان سے مولا علی کے لۓ نازیبا الفاظ کا ادا ہونا ثابت ہے۔
اس لۓ رافضیوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان ہتھکنڑوں کو چھوڑ دیں۔

تحقیق ازقلم:محمد ذوالقرنین الحنفی البریلوی

 

1768343611_ameeremaviahadees.png.3945ca780be81cea99afc1049ba2b333.png1063609127_ameeremaviaravi1.png.9ebc4332ac7f4de12b2cd7b0dbd4697f.png2086605376_ameeremaviaravi2.png.dac6d336eb8ac4fa8da97910657b989b.png

Link to comment
Share on other sites

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
×
×
  • Create New...