Jump to content

علم اور علماء کرام کی �ضیلت


محمد عویدص

تجویز کردہ جواب

کتاب: مکاشفۃ القلوب

 

مصنف: امام محمد غزالی رضی اللہ تعالٰی عنہ

 

باب 87: علم اور علماء کی فضیلت

 

اس سلسلہ میں بہت ہی کثرت سے احادیث وارد ہیں جنانچہ حضورﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالٰی جس شخص سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ دیتا ہے اور اسے راہ راست کی ہدایت فرماتا ہے ۔ نیز ارشادِ گرامی ہے کہ علماء ، انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے وارث ہیں اور یہ بدیہی بات ہے کہ انبیاء کرام سے بڑھ کر کسی کا رتبہ نہیں اور انبیاء کرام کے وارثوں سے بڑھ کر کسی وارث کا مرتبہ نہیں ہے۔

فرمان نبوی ہے کہ سب لوگوں سے افضل وہ مومن عالم ہے کہ جب اس کی طرف رجوع کیا جاۓ تو وہ نفع دے اور جب اس سے بے نیازی برتی جاۓ تو وہ بھی بے نیاز ہوجاۓ۔ نیز ارشاد فرمایا کہ مرتبہ نبوت سے سب سے زیادہ قریب، عالم اور مجاہد ہیں، علماء اس لۓ کہ انہوں نے رسولوں کے پیغامات لوگوں تک پہنچاۓ اور مجاہد اس لۓ کہ انہوں نے انبیاء کرام کے احکامات کو بزورِ شمشیر پورا کیا اور ان کے احکامات کی پیروی کی، مزید ارشاد ہے کہ پورے قبیلہ کی موت ایک عالم کی موت سے آسان ہے۔ اور فرمایا کہ قیامت کے دن علماء کی سیاہی کی دواتیں شہداء کے خون کے برابر تولی جائیں گی۔

حضورصلی اللہ علیک وسلم کا فرمان ہے کہ عالم علم سے کبھی سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ جنت میں پہنچ جاتا ہے ، مزید فرمایا کہ میری امت کی ہلاکت دو چیزوں میں ہے ، علم کا چھوڑنا دینا اور مال جمع کرنا۔ ایک اور ارشاد ہے کہ عالم بن یا معلم ، یا علمی گفتگو سننے والا یا علم سے محبت کرنے والا بن اور پانچواں یعنی علم سے بغض رکھنے والا نہ بن کہ ہلاک ہوجائیگا۔

حکماء کا قول ہے کہ سرداری کے حصول کے لۓ علم حاصل کرتا ہے وہ توفیق اور رعیت داری کا احساس کھو دیتا ہے ۔ فرمانِ الٰہی ہے:

ساصرف عن ایتی الذین یتکبرون فی الارض بغیر الحق۔ (پ۹، العراف: آیت ۱۴۲ )

اور ترجمہ کا بھی یہی حکم ہے۔ اور میں اپنی آیتوں سے انہیں پھیردونگا جو زمین میں ناحق اپنی بڑائی چاہتے ہیں۔

حضرت شافعی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ جس نے قرآن کا علم سیکھا اس کی قیمت بڑھ گی، جس نے علم فقہ سیکھا اس کی قدر بڑھ گئ، جس نے حدیث سیکھی اس کی دلیل قوی ہوئی، جس نے حساب سیکھا اس کی عقل پختہ ہوئی، جس نے نادر باتیں سیکھیں اس کی طبیعت نرم ہوئی اور جس شخص نے اپنی عزت نہیں کی اسے علم نے کوئی فائدہ نہ دیا۔

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ جو شخص علماء کی محفل میں اکثر حاضر ہوتا ہے اس کی زبان کی رکاوٹ دور ہوتی ہے ، ذہن کی الجھنیں کھل جاتی ہیں اور جو کچھ وہ حاصل کرتا ہے اس کے لۓ باعثِ مسرت ہوتا ہے ۔ اس کا علم اس کے لۓ ایک ولایت ہے اور فائدہ مند ہے۔

فرمانِ نبوی ہے کہ اللہ تعالٰی جس بندے کو رد کردیتا ہے ۔ علم کو اس سے دور کردیتا ہے ، ایک اور ارشاد میں ہے کہ جہالت سے بڑھ کر کوئی فقر نہیں ہے ۔

 

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ

والصلوۃ والسلام علیک وآلک واصحابک یا رسول اللہ

Edited by محمد عویدص
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...