Jump to content

جامعتہ المدینہ کا تعارف


Qufl e Madinah

تجویز کردہ جواب

جامعۃ المدینہ

  الحمدللہ عزوجل ! تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک''دعوتِ اسلامی'' جس کی بنیاد آج سے تقریباپچیس سال قبل ١٤٠١ ھ بمطابق1981ء میںباب المدینہ کراچی میں شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی ، یہ مَدَنی تحریک نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے۔اس پاکیزہ عزم کی تکمیل کے لئے تقریباً 30شعبہ جات اورکثیرمجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔جامعۃ المدینہ بھی انہی شعبہ جات میں سے ایک ہے ۔  جامعۃ المدینہ کا آغاز 

 

  امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی علم دوستی اور اشاعتِ علمِ دین کی تڑپ کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام جامعۃ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچی کے علاقے مدرسۃ المدینہ گودھرا کالونی باب المدینہ کراچی کی دوسری منزل میں کھولی گئی ۔ جہاں تین اساتذہ کرام نے اسلامی بھائیوں کو درسِ نظامی پڑھانا شروع کیا ۔ اس جامعہ کو قائم ہوئے دویا تین برس ہوئے تھے کہ جامعہ کی عمارت علم کے پیاسے اسلامی بھائیوں کی کثرت کی وجہ سے ناکافی ہوگئی چنانچہ اس جامعۃ المدینہ کو 1998ء میں گلستان جوہرمسجد فیضانِ عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پڑوس میںوسیع عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔اسی دوران سبز مارکیٹ (شومارکیٹ) باب المدینہ کراچی میں بھی شام کے اوقات میں جامعۃ المدینہ کا آغاز ہوچکا تھا ۔ امیر اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ اورمبلغین ِ دعوتِ اسلامی کی حصول ِ علم دین کی بھر پور ترغیب کے نتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول ،راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوںکے مسافر بنے وہیں کثیر تعداد نے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ علمِ دین کے حصول کے لئے جامعۃ المدینہ کا بھی رخ کیا ۔یوں دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں جامعۃ المدینہ کی مزید شاخیں کھلتی چلی گئیں ۔ اس وقت جامعۃ المدینہ کی دنیا بھر میںبیسیوں شاخیںقائم ہوچکی ہیں۔پاکستان میں قائم جامعات کے ا یڈریس صفحہ 56پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں، جبکہ مرکزی جامعۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ(پُرانی سبزی منڈی) باب المدینہ کراچی کی عظیم الشان عمارت میں قائم ہے ۔

 

  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے دریائے فیض سے جہاں اسلامی بھائی مستفیض ہوتے وہیں اسلامی بہنیں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔الحمدللہ عزوجل! اِسلامی بہنوں کے بھی شرعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتِماعات ہوتے ہیں۔ لاتعدادبے عمل اسلامی بہنیں باعمل ،نَمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند بن چکی ہیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباً روزانہ ہزاروں مدارس بنام مدرسۃ المدینہ (برائے بالغات)بھی لگائے جاتے ہیں ، فقط (باب المدینہ کراچی)میں اسلامی بہنوں کے سینکڑوںمدرسے روزانہ لگتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ،نماز اور سنتوں کی مفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔ اسلامی بہنوںکے عالمہ کورس اور شریعت کورس کے لئے '' جامِعۃُ المدینہ للبنات'' کھولے گئے ہیں ۔تادمِ تحریر پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے بھی بیسیوں جامعات المدینہ للبنات قائم کئے جاچکے ہیں۔

 

 

Link to comment
Share on other sites

جامعات المد ینہ کا انتظام وانصرام

جامعات المدینہ کے انتظام وانصرام کے لئے مجلس جامعات المدینہ (دعوتِ اسلامی)بنائی گئی ہے ۔ مجلس جامعات المدینہ نے جامعات المدینہ کے معاملات خوب سے خوب تر انداز میں دیکھنے کے لئے مختلف شعبہ جات بنائے ہیں ۔ان کی مختصر معلومات ملاحظہ ہوں ۔

 

(١)شُعبہ تعلیمی اُمور(مثلاً تعلیمی معیار، نصاب ،امتحانات وغیرہ اور دیگر مجالس کے کورسزمیں تعاون )

 

(٢)شُعبہ انتظامی اُمور(مثلاً تعمیرات، مینٹیننس ، مطبخ، مستشفیٰ ، مالیات وغیرہ )

 

(٣)شُعبہ تنظیمی اُمور(مثلاََجامعۃ المدینہ اور اس کے قرب وجوار میں مدنی کام ،مدنی قافلے ،مدنی انعامات ،اجتماعات وغیرہ)

 

(٤)شعبۃ ُالبنات (جامعات المدینہ للبنات کے تعلیمی،انتطامی اورتنظیمی اموروغیرھم)

 

(٥)شعبہ اُمورِ اجارہ( مثلاََجامعات کے مدنی عملہ یعنی معلمین،معلمات،ناظمین،چوکیدار،خادمین کے اجارہ ،مشاہرہ،تبدیلی وغیرہ کے معاملات۔)

 

(٦)شُعبہ خارجی اُمور(مثلا ًتنظیم المدارس کے ساتھ معاملات ، یونیورسٹی سے الحاق ، قانونی معاملات ، رجسٹریشن وغیرہ) 

 

 

 

Link to comment
Share on other sites

 جامعۃ المد ینہ میں کروائے جانے والے کورس

زجامعۃ المدینہ میںطلبہ کو درجِ ذیل کورسز کروائے جاتے ہیں 

(١) عالم کورس (درسِ نظامی

 

(٢) تخصص فی الفنون

 

(٣) تخصص فی الفقہ

 

(٤)تجوید کورس

 

(٥) کمپیوٹر کورس 

 

اورطالبات کے لیے درجِ ذیل کورسز ہیں : 

 

(١)عالمہ کورس (درسِ نظامی )

 

(٢) فیضان شریعت کورس

 

(٣)فیضان قرآن وحدیث کورس

 

(٤) فیضان رمضان کورس 

 

                 (١)عالم وعالمہ کورس (درس نظامی)

 

الحمدللہ عزوجل طلبہ کے لیے8 سالہ اور طالبات کے لیے 4سالہ عالم کورس بہترےن اور

تجربہ کارمعلمین ومعلمات کی زیرِ نگرانی الگ الگ کرواےا جاتا ہے ۔ جامعۃ المدےنہ کے تعلیمی معےار کا اندازہ صرف اس بات ہی سے لگاےا جاسکتا ہے کہ اہلسنّت کے مدارس کے ملک گیر ادارے تنظیم المدارس (پاکستان)کی جانب سے لیے جانے والے امتحانات میں برسوںسے تقریباًہرسال دعوت اسلامی کے جامعات کے طلباء اور طالبات پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسا اوقات اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔:

 

 

 

Link to comment
Share on other sites

(bis)

(saw)

(salam)

post-1308-1227361029.jpg

 

مٹیھے میٹھے بھائی جان جامعۃ المدینہ کا تعارف پڑھ کر بے حدخوشی ہوئی کیا آپ یہ

inpage file

مجھے میل کرسکتے ہیں

[email protected]

ان شآء اللہ عزوجل کسی مناسب وقت میں اخبارات میں شائع کرنے کی ترکیب کریں گے۔

اللہ آپ کو خوش اور آباد رکھے

Link to comment
Share on other sites

(bis)

(saw)

ٹیھے میٹھے بھائی جان جامعۃ المدینہ کا تعارف پڑھ کر بے حدخوشی ہوئی کیا آپ یہ

inpage file

مجھے میل کرسکتے ہیں

[email protected]

ان شآء اللہ عزوجل کسی مناسب وقت میں اخبارات میں شائع کرنے کی ترکیب کریں گے۔

اللہ آپ کو خوش اور آباد رکھے

(azw)(ja)  Jamia utl Madinah ka ye Introduction abhi complete post nahi huwa hai.... (azw)(ia) Jald he tarkeeb ho gee...

aur agar aap ko jamia tul Madinah ka makammal introducation chahaye to aap  

Yahan say read kar skte hain....

Was'salamu Ma'alikram

Link to comment
Share on other sites

٢:تخصص فی الفقہ 

جامعۃ المدینھ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہاں دورہ حدیث کے بعد جید مفتیان کرام کی زیر نگرانی تخصص فی الفقہ (مفتی کورس ) کروایا جاتا ہے جس کی مدت دو سال ہے۔اس کورس میں داخلے کے لئے بھی طلبہ کا باقاعدہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے اجارہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی معاشی پریشانیوں سے آزاد ہوکر مفتی کورس کرسکیں ۔فی الحال یہ کورس جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں کروایا جاتا ہے ۔

٣:تخصص فی الفنون

الحمدللہ عزوجل! مختلف فنون میں مہارت حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے تخصص فی الفنون کا کورس بھی کروایا جاتا ہے ۔اس کورس کی مدت ایک سال ہے ۔اس وقت یہ کورس جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ میں کروایا جاتا ہے ۔

Link to comment
Share on other sites

٤:قراء ت کورس

جامعۃ المدینہ میںدو سالہ قراء ت کورس بھی کروایا جاتا ہے ۔

 

تفصیل کتب

برائے قراء ت کورس

١ تجوید *

رحمانی قاعدہ ،نصاب التجوید ، ضیاء القراء ت ، فوائد مکیہ، جامع الوقف، مقدمۃ الجزریہ۔ 

۲ قراء ت * مشق80 رکوعات۔ حدر (مکمل قرآن پاک ) 

۳ صرف * تسہیل الصرف (ابتداء سے 40 اسباق) 

۴ نحو * تسہیل النحو (30 اسباق) 

۵ فقہ * نمازکے احکام (امیر اہلسنّت مد ظلہ العالی) 

۶ حدیث * اربعین نووی(مترجم) (امام شرف الدین النووی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) 

۷ اخلاقیات * ایہاالولد (مترجم) (امام غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) 

۸ ترجمۃ القرآن * کنز الایمان شریف ، لفظی ترجمہ عم پارہ  

۹ عقائد ۔ * نصاب العقائد  

۱۰ قرآء ت السبع * متن الشاطبیہ 

 

 

Link to comment
Share on other sites

٥:کمپیوٹر کورس

الحمد للہ عزوجل جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں ایک وسیع کمپیوٹر لیب بھی موجود ہے جہاں پر بڑے درجے کے طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم بھی جاتی ہے۔فی الحال طلبہ کو

Microsoft Words,

Microsoft Power Point,

Microsoft Excel,

Internet,

InPage 

کے کورسز کروائے جارہے ہیں

 

Link to comment
Share on other sites

طالبات کے لیے دیگر کورسسز کی تفصیل

(٢)فیضان قرآن وحدیث کورس (٣) فیضان شریعت کورس (٤)فیضان رمضان کورس

٢: فیضانِ قرآن و حدیث

یہ کورس جون جولائی میں ہوتا ہے کیونکہ اسکول وکالج میںگرمیوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں طالبات کے پاس وقت ہوتا ہے اس کورس میں پڑھائی کا دورانیہ 41 دن کا ہوتاہے ۔تعلیمی اوقات کار یہ ہوتے ہیں۔  

(صبح 09:00 تا 12:00 (تین گھنٹے)

ضرورتاََ مجلس کی اجازت سے دوپہر میں بھی ہو تاہے۔

 

دوپہر کے اوقات کار: 02:30 تا 05:00 (ڈھائی گھنٹے

 مقاصد: اس کے مقاصد میں

سے (الف) علمِ دین کی طرف رغبت، (ب) مدنی ماحول سے قربت (د) دو ماہ کی چھٹیوں کو کارآمد بنانا اور (ج) آنے والی اسلامی بہنوں کو درسِ نظامی کی طرف مائل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

فیضانِ قراٰن وحدیث کورس کا نصاب

 

تجوید: رحمانی قاعدہ،مکمل نماز(قواعد و مخارج کیساتھ)،دعائے قنوت۔ تفسیر: سورۃ الفاتحہ اور آخری پارے کی دس سورتوں کا ترجمہ اورمختصر تفسیر۔ حدےث شریف: فیضانِ چہل احادیث سے ابتدائی سترہ حدیثےں اور ان کی مختصر تشریح۔ فقہ: وضو،غسل،نمازکے شرائط و فرائض و واجبات و سنن، نماز کا عملی طریقہ،نماز و روزے کا فدیہ،زکوٰۃ کا شرعی حیلہ اورقضائے عمری کا حساب و طریقہ۔

کورس میں شامل کتابیں

۔ رحمانی قاعدہ ٢۔ کنزالایمان مع نور العرفان ٣۔ نماز کے احکام ٤۔فیضانِ چہل احادیث

 

 

Link to comment
Share on other sites

(bis)

(saw)

(salam)

(azw)(sa)(azw)(ja) ss...........4 sharing.........

 

ALLAH karam esa kary tuj py jahan me,

ey Dawateislami teri dhoom machi ho.....!!

Edited by madinah_madinah
Link to comment
Share on other sites

  • 3 weeks later...

اللہ کرم ایسا کرئے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

دعوت اسلامی کی خدمات دیکھ کر کہنا چاہیے

اللہ نے کرم ایسا کیا تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہے

Edited by attari26
Link to comment
Share on other sites

  • 3 months later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...