Jump to content

Department of Dawateislami For Special People


Gham-e-Madinah

تجویز کردہ جواب

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ط

دُرُودِ پاک کی فضیلت

 

شَیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت، با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال

محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام

کے صفحہ 6 پرنور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر

صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّمکا فرمانِ مُشکبار نقل فرماتے ہیںکہ ''مجھ پر درودپاک کی کثرت کرو بے

شک یہ تمہارے لیے طہارت ہے ۔' '(مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ،الحدیث ٦٣٨٣،ج٥، ص٤٥٨ )

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

مَجْلِس خُصوصی اِسلامی بھائی شَیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت، بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی دینی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ نیکی کی دعوت کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے آپ کی کوششیں روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں ۔آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو ایک عظیم مَدَنی مقصد پیش کیا کہ ' 'مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ''اس مَدَنی مقصد کے تحت آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے ١٤٠١ھ،1981 ء میں تبلیغِ قرآن و سنّت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز فرمایا۔آپ دامت برکاتہم العالیہ کی پُر خلوص اورانتھک کوششوں کی بَرَکت سے دیکھتے ہی دیکھتے اس تحریک کا پیغام تادمِ تحریر کم و بیش66ممالک میں جاپہنچااور مختلف شعبہ جات میں 35سے زائد مجالس کا قیام عمل میں آیا۔ جس میں ایک مجلس بنام''مجلس خصوصی اسلامی بھائی'' بھی ہے۔ اس مجلس کا قِیام تنظیمی طور پَرتو5نومبر 2003ء میں ہوا مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے عَمَلی طور پَر امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے بہت پہلے ہی سے کام شروع فرمادیا تھا جیسا کہ مُنْدَرِجہ ذیل '' امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی اِشاروں کی زبان میں اِنْفِرادی کوشش '' والی حکایت سے ظاہر ہے۔

 

Edited by Gham-e-Madinah
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

دعوتِ اسلامی کے اَوائل کی بات ہے کہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت، بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہباب المدینہ کراچی کے علاقہ کھارادر میں چند اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نیکی کی دعوت دینے کیلئے ایک گلی میں تشریف لے گئے۔وہاں آپ دامت برکاتہم العالیہ کی نظر ایک ہوٹل کے اندر بیٹھے ہوئے چند گونگے بہرے اسلامی بھائیوں پر پڑی۔وہ چائے پینے کے ساتھ ساتھ اشاروں میں گفتگو بھی کر رہے تھے۔ آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے ہوٹل میں داخل ہوکر انہیں اشاروں کی زبان میں نما زکی دعوت پیش کی اور اپنے ساتھ مسجد چلنے کی ترغیب دلائی۔گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اشاروں کے ذریعے ٹال مٹول کی ۔مگر آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے انفرادی کوشش جاری رکھی اورانہیں اشاروں کے ذریعے نماز قضاء کرنے کی وعیدوں اور عذابات کے بارے میں بتایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی پُر خلوص دعوت کی بَرَکت سے وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہکے ساتھ مسجدچلنے کیلئے تیّار ہوگئے۔ وہاں نماز کے بعد آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میںدعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت بھی پیش کی۔بیان کے بعد جب گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے آپ سے ملاقات کی تو آپ نے ان پر بڑی شفقت فرمائی اورانہیں اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ انہوں نے اجتماع میں شرکت کی نیّت کا نہ صرف اظہار کیابلکہ ان میں سے دو اسلامی بھائیوں نے اجتماع میںشرکت بھی کی اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہوکر ''عطاری'' بھی بن گئے۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

 

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Edited by Gham-e-Madinah
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

مَجْلِس خُصوصی اِسلامی بھائی کے قِیام کا مقصد

 

اس مجلس کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ عمومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ

خصوصی یعنی گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں میںبھی نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائی جائیں اور اسلامی معاشرے کا باکردار فرد بننے میں ان کی مدد کی جائے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کو عموماًمعاشرہ میںکوئی اَہَمِّیَّت نہیں دیتا ۔علمِ دین نہ ہونے اور نیک صحبت سے دور ہونے کی وجہ سے بعض تو ضروری معلومات تک سے محروم ہوتے ہیں جیسا کہ اس حکایت سے ظاہر ہے۔

 

یہ کون ہیں؟

 

مجلس خصوصی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی) کے تحت سفر کرنے والا گونگے بہرے اسلامی بھائی اورعُمومی اسلامی بھائیوں پر مشتمل مَدَنی قافلہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتا ہواایک علاقے میں پہنچا ۔وہاں مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہونے والے ایک گونگے پر اشاروں کی زبان میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے جب اُسے نبی کریم، رَءُ وْفٌ رَّحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی شانِ مبارَکہ کے مُتَعَلِّق بتایا گیا تو وہ چونک کر اشاروں میں پوچھنے لگا:'' یہ کون ہیں؟ '' یعنی وہ گونگا پیارے پیارے نبی حضرتِ محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے با لکل بھی متعارف نہ تھا۔بہرحال مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس گونگے بہرے کواشاروں کی زبان میں میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی ذاتِ مبارَکہ کے متعلق بتایا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اس حکایت سے گونگے بہروں میں مَدَنی کام کی ضرورت اور اشاروں کی زبان کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

 

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

 

ملکی سطح پر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی تربیت اور مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی کی کاوشوں کے نتیجے میں آج پاکستان کے کئی شہروں میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں خُصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے لگتے ہیں۔ بڑی راتوں میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور رمضان المبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر اوردعا کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔ اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے مُبَلِّغِین کو اشاروں کی زبان کا کورس کروانے کیلئے 30دن کےقفلِ مدینہ کورس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اورَ گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے ہیں۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!

 

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Edited by Gham-e-Madinah
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

قفلِ مدینہ کورس

اشاروں کی زبان

 

تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں اشاروں کی زبان سکھانے کیلئے12شعبان المعظم ١٤٢٥ھ بمطابق28جولائی2004ء کو عُمومی اسلامی بھائیوں کیلئے30 روزہ'' قفلِ مدینہ کورس'' برائے اشاروں کی زبان کا آغازہوا تاکہقوتِ گویائی و سماعت سے مَحروم افراد سے رابطہ کرکے انہیںنیکی کی دعوت دی جائے اوران کی مَدَنی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری دینی مسائل بھی سکھائے جائیں۔ اللّٰہ و رَسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے فضل و کرم اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی نگاہِ فیض کی بَرَکت سے30 دن کے قلیل عرصے میں ہونے والا یہ تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوا ۔اشاروں کی زبان کے اس کورس کی بَرَکت سے خُصوصی (یعنی گونگے بہرے)اسلامی بھائیوںمیں ہونے والا مَدَنی کام دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے کئی شہروں بلکہ بیرونِ ملک تک جا پہنچا ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ستمبر2007ء تک اشاروں کی زبان کے'' 12 مَدَنی کورس ''ہوچکے ہیں۔ اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ سینکڑوں اسلامی بھائی پاکستان بھر میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں۔بلاشبہ یہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر تَحریک دعوتِ اسلامی کا وہ منفرد اورعظیم کارنامہ ہے جس کی دُور دُور تک مثال نہیں ملتی۔

 

َلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

 

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

قفلِ مدینہ کورس کیا ہے؟

 

اسمنفرد تربیتی کورس میںاُن مبلغین اسلامی بھائیوں کی30 دن کیلئے تربیت کی جاتی ہے جوگونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اس کورس میں اشاروں کی زبان کی ضَرورت و افادیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں مختلف چیزیں سکھائی جاتی ہیں،مَثَلاً

(1) حمدِ باری تعالیٰ۔

(2) نعت ِرسولِ مقبول۔صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

(3)مناقبِ صحابہ واولیاء رحمہم اللہ

(عاشقانِ رسول شروع ہی سے اجتماعِ ذکرو نعت میں حمدو نعت اور مناقب سُن کر جھومتے اور اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں مگر اب تک گونگے بہرے اسلامی بھائی غالباًاس کی لذّت و چاشنی سے محروم تھے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ، عشقِ رسول اور محبتِ صحابہ ، اولیاء و اہلبیتِ اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے آشنا کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّگونگے بہرے اشاروں کی زبان میں حمد و نعت سے مشرف ہو کر خوفِ خدا ، عشقِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میں روتے اور تڑپتے ہیں۔)

(4) سنّتوں بھرے بیانات

(5) ذِکر

(6) دُعا

(7) صلوٰۃ وسلام

(8) علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا طریقہ

(9) مَدَنی قافلہ میں سفر کا طریقہ

(10) اِنفرادی کوشش

(11) اشاروں کی زبان سکھانے کی خُصوصی تربیت

(12) غیر شرعی اشاروں کی نشاندہی اور ان کا نِعْمَ الْبَدل

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

 

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

بیرونِ ملک گونگے بہرے اسلامی بھا ئیوں میں مَدَ نی کام</H3>اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ خُصوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں میں کیا جانے والا یہ منفرد مَدَنی کام صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ کئی اسلامی بھائی بیرونِ ملک جاکربالخصوص گونگے ،بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کاموں کی دُھوم مچانے میں مصروف ہیں۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

بنگلہ د یش میں قفلِ مدینہ کورس کی ابتداء اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ خُصوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے مقدس جذبے کے تحت 6 شوال المکرم 1428ھ (19-10-2007) سے ملکِ بنگلہ دیش کے شہر'' چٹا گام'' میں (اشاروں کی زبانSign Language) سکھانے کیلئے تربیتی کورس شروع ہو چکاہے۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

 

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Edited by Gham-e-Madinah
Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

قفلِ مدینہ کورس کی مَد َنی بہاریں

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمبلغین اشاروں کی زبان سیکھنے کے بعد اپنے شہروں اور علاقوں میں جاکر ''مجلس خصوصی اسلامی بھائی ''کے تحت گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کی دُھوم مچانے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ ان پر انفرادی کوشش کے ذریعے ہفتہ وار سنتوںبھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کی ترکیب بناتے ہیں ۔اِن کوششوں کی بَرَکت سے معاشرے کے بگڑے ہوئے کئی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی اصلاح کا سامان ہوا اور وہ گناہوں سے توبہ کرکے نہ صرف خود نمازوں کے پابند اور سنّتوں کے پیکربنے بلکہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ''کے عظیم مَدَنی مقصد کے تَحت دیگر گونگے بہرے افراد پر انفرادی کوشش میں مصروف ہوگئے۔جس کی بَرَکت سے کئی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا ۔اس کے علاوہ کئی کفارو بد عقیدہ گونگے بہروں کی اپنے باطل دین وعقائد سے توبہ کرکے اسلام قبول کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔اس ضمن میں3ایمان افروز واقعات پیش خدمت

 

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

1) عیسا ئی کا قبولِ اسلام

باب المدینہکراچی 2007ء میںراہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے نابینااسلامی بھائیوں کا ایک مَدَنی قافلہ مطلوبہ مسجد تک پہنچنے کیلئے بس میں سوار ہوا۔ اس مَدَنی قافلے میں چندعُمُومی اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ امیرِ قافلہ نے برابر بیٹھے شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کانام وغیرہ معلوم کیا تو وہ کہنے لگاکہ'' میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں۔ میں نے مذہب اسلام کا مطالعہ کیا ہے اور اس مذہب سے متأثر بھی ہوں مگر فی زمانہ مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار میرے اسلام قبول کرنے میں رُکاوٹ ہے۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگ ایک جیسے(سفید) لباس میں ملبوس ہیں ،بس میں چڑھے اور بلند آواز سے سلام کیا اور حیرانگی تواس بات کی ہے کہ ا پ کے ساتھ نابینا اشخاص نے بھی سر پر سبز عمامہ اور سفید لباس کو اپنا رکھا ہے، ان سب کے چہروں پر داڑھی بھی ہے۔''

اس کی گفتگو سُننے کے بعد امیرِ قافلہ نے اسے مختصر طور پر ''مجلس خُصوصی اسلامی بھائی ''کے بارے میں بتایا۔پھر شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی دینِ اسلام کیلئے کی جانے والی عظیم خدمات کا تذکرہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا تعارف بھی کروایا۔پھر اس سے کہا کہ'' یہ نابینا اسلامی بھائی اُنہی دنیا دارمسلمانوں (جنہیں دیکھ کر آپ اسلام قبول کرنے سے کترارہے ہیں)کی اصلاح کے لئے نکلے ہیں ۔''یہ بات سن کر وہ اتنا متاثر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

 

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(2) گُونگا مبلِّغ

صوبہ پنجاب کے شہرخوشاب مےں اےک گونگے بہرے اسلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی کے

مَدَنی ماحول کی برکت سے گناہوں سے تائب ہوکر نیکیوں کی راہ پر گامزن ہوچکے تھے۔ اُن کے گھر کے قرےب اےک گونگے بہرے شخص کی رہائش تھی جو قادےانی تھا۔یہ ''خُصُوصی اسلامی بھائی ''اُس گونگے قادیانی سے ملاقات کر کے اشاروں کی زبان میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے راہِ حق کی دعوت پیش کیاکرتے اور اسے سمجھاتے کہ دینِ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس مےں دنیا و آخرت کی بھلائیاں پوشیدہ ہیں اور حقیقی قلبی سکون بھی اسی مذہبِ حق کی قبولیت میں ہے۔وہ گونگاقادےانی دعوتِ اسلامی کے گونگے مبلغ کی پُر تاثیر اِصلاحی باتوں میںدلچسپی تولےتا مگر کوئی واضح جواب نہ دیتا۔ وہ (گونگا قادیانی)کچھ دنیوی مسائل کی وجہ سے بہت پرےشان تھا اور سکون کی تلاش میں تھا۔اسی دوران دعوتِ اسلامی کے گونگے مبلغ نے اسے دعوتِ اسلامی کے بےن الاقوامی تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع مےں شرکت کی دعوت دی ۔ جسے اس نے قبول کرلیا ۔ جب وہ ''گونگاقادےانی'' جب مد ےنۃ الاولےائ( ملتان شرےف) دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے صحرائے مدینہ پہنچا توہر طرف سبز سبز عمامہ شریف کی بہاریں اوردُرود وسلام کی صدائیں تھیں ،الغرض ایک عجیب روح پَرور سماں تھا۔یہ مناظر دیکھ کر وہ گونگا قادیانی اس مَدَنی ماحول سے اسقدر متاثر ہوا کہ اس نے وہیں اجتماع میں اپنے باطل مذہب قادیا نیت سے توبہ کی اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگےااور شَیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت، بانیئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرےد ہو کر ''عطاری '' بھی بن گےا۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(3)ڈ ےف کلب کے صدر کی بد عقید گی سے توبہ

پنجاب مکی کے ڈوےژن خوشاب کے شہر جوہر آباد مےں امےرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی نگاہِ کرم سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع مےں'' خصوصی اسلامی بھائیوں ''کا جب پہلی بار حلقہ لگایا گیا توکثیر تعداد میں گونگے بہرے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔اس اجتماع مےں'' تربےتی کورس برائے اشاروں کی زبان'' کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں دعوتِ اسلامی کی مجالس کا تعارف پےش کےاتو خصوصی اسلامی بھائیوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔اس کے بعد مبلغ نے اشاروں کی زبان میںامےرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی ذاتِ مبارَکہ کے متعلق بتانا شروع کیا کہ کس طرح آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے دعوتِ اسلامی کی بنےاد رکھی اور دن رات کوشش کرکے اس تحرےک کے مَدَنی کام کو12 چاند لگا دئےے۔ آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اکثر روزے سے ہوتے ہےں،کم بولتے ،کم کھاتے،کم سوتے ہےں وغےرہ وغےرہ۔ تذکِرہ امےرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سُن کرگونگے بہرے اسلامی بھائی آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہکی زیارت کے لئے بے تاب دکھائی دینے لگے ۔جب بےان ختم ہوا تو کے بعدتقریباً سبھی گونگے بہرے اسلامی بھائیوںنے اپنا نام امےرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہسے مرےد ہونے کے لئے پےش کر دیا مگراےک نے اپنا نام نہیں لکھوایااور مبلغ سے تنہائی مےں کچھ کہنے کی خواہش ظاہر کی ۔

 

جب مبلغ اسلامی بھائی نے تنہائی میں اس کی بات سنی تودعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے متأثر نظر آنے والے اس گونگے نے اشاروں میں بتایا کہ میں ڈےف کلب کا صدر ہوںمجھ سمیت سارا خاندان سُنّی مذہب سے لا تعلُّق ہے،ہمارا گھرانابدعقیدہ فرقے سے تعلق رکھتا ہے اب بتائے مےں کےا کروں؟مبلغ اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں اس پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے باطل عقائد سے توبہ کی ترغیب دلائی تو اس نے برے عقائد سے توبہ کر لی اور اپنا نام امےر اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرےد ہونے کیلئے بھی پیش کردیا۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Edited by Gham-e-Madinah
Link to comment
Share on other sites

(bis)

(saw)

(azw)(sa)

 

Dawateislami ki qayyum.......saary jahan me mach jaey dhooom

is py fida ho bacha bacha.......Ya ALLAH (azw) meri jholi bhar dy......

 

aameeeeeeeeeeeeen bijahin nabiyil ameeeeeeeeen (saw)

 

MERY BAPA JEYA NA HORE........!!!

Link to comment
Share on other sites

Bismillahir Rahmanir Raheem

 

Assalamu 'Alaykum wa Rahmatullahi wa Barakatuhu

 

ASALATU WASALAMU ALAYKA YA RASULLALLAH Salla Allahu ta'ala 'alayhi wa Sallam

 

 

ameen summ ameen jazak ALLAH khair sister

 

sister & brother dua kia kareen bas bht bht sary for me jazak ALLAH khair ALLAH azawajal sab ko Madinay ki Haziry Ata Farmaye ameen sum ameen

Link to comment
Share on other sites

مراسلہ: (ترمیم شدہ)

ہفتہ وار سنّتوں بھرا اِجتماع

پاکستان بھر کے کئی شہروں میںہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے حلقے لگانے کی ترکیب شروع ہوچکی ہے۔جس میں عمومی اسلامی بھائیوں کی طرح ان کے لئے بھی اشاروں کی زبان میں نعت، مختلف موضوعات میں ہونے والے بیانات، ذکرو دعا اور صلوٰۃ وسلام کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ بعد اجتماع سنّتیںسیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا جاتا ہے۔جس کی بَرَکت سے سینکڑوں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔اس ضمن میں 3حکایات پڑھئے اور جھومئے۔

 

١) رو رو کر آنکھیں سُرخ ہوگئیں

 

صوبہ پنجاب اسلام آباد کی شمس العارفینمسجد مےں عُمومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا بھی حلقہ لگتا تھا۔اےک مرتبہ اجتماع میں اےک ایسے گونگے بہرے اسلامی بھائی شریک ہوئے جو تھوڑا بہت سُن بھی سکتے تھے ۔ وہ خُصوصی اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مخصوص انداز مےں دعا و اذکار کے طرےقہ کارکو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔ دورانِ دعاان پر رقت طاری ہوگئی (کےونکہ ےہ خُصوصی اسلامی بھائی تھوڑا بہت سُن بھی سکتے تھے۔) اجتماع کے اختتام پردیکھا گیاکہ ان خُصوصی اسلامی بھائی کی آنکھےں رَو رَو کر سرخ ہوچکی ہےں۔ جب کسی نے اسقدررونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اشارے میں بتایا کہ میں خوفِ خدا وندی عَزَّوَجَلَّ اور جہنم کے ڈر سے روپڑا،میں نے اپنے تمام پچھلے گناہوں سے توبہ کرلی ہے ۔''یہ بتاتے وقت بھی ان پَر رقت طاری تھی ۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

(٢) صُلح ہوگئی

 

بلوچستان (پاکستان )کے شہر''ٹُھل'' میں گونگے بہرے افراد میں جھگڑے کے باعث دو گروہ بن گئے تھے ۔ آئے دن مارکُٹائی کا سلسلہ رہتا۔ باب الاسلام کے شہرعطار آباد(جیکب آباد)میں خصوصی یعنی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کی ترکیب بنی ۔ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے ٹھل کے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں اس سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیلئے تیّار کرلیا۔اجتماع میں پہنچنے کے بعد بھی وہ دونوں گروہ آپس میں ناراض تھے۔مبلغین نے خیر خواہی کرتے ہوئے انہیں الگ الگ سمجھانے کی کوشش کی مگروہ کسی صورت میں صلح کیلئے تیّار نہ ہوئے۔جب سنّتوں بھرااجتماع اختتام پذیر ہواتوعاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں کافی تبدیلی محسوس ہورہی تھی۔ موقع دیکھ کر مجلس کے اسلامی بھائیوں نے انہیں اشاروں کی زبان میں صلح کیلئے دوبارہ انفرادی کوشش کی تو اس بار وہ ہاتھوں ہاتھ صلح کیلئے تیّار ہوگئے اور ایک دوسرے سے معافی مانگنے لگے ،بلکہ بعض تو ایک دوسرے کے گلے لگ کر رونے لگے۔ مبلغین نے اس خوشی میں مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کیلئے ترغیب دلائی تو یہ تمام گونگے بہرے اسلامی بھائی مَدَنی قافلے میں سفر کیلئے تیا ر ہو گئے اور یہ قافلہ بلوچستان کے شہر ''ڈیرہ اللہ یار '' روانہ ہوگیا۔

 

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

 

(٣)سمند ری گنبد

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ 30جولائی2007ء بروز پیر شریف گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع جامع مسجد غوثیہ شیخوپورہ میں منعقد ہوا۔ اس علاقہ میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں کام شروع ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہواتھا مگراسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے اجتماع میں کثیر تعداد میںگونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے رسالے''سمندری گنبد'' کی مدد سے اشاروں کی زبان میں بیان کیا ۔یہ رسالہ والدین کی اطاعت کے موضوع پر اپنی مثال آپ ہے ۔ والدین کی اطاعت کی فضیلت اور نافرمان اولاد پر عذاب کا تذکرہ اشاروں کی زبان میں سن کر گونگے بہرے اسلامی بھائی آبدیدہ ہوگئے ۔امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے قلم سے نکلے ہوئے الفاظ کا اثر تھا کہ وہاں پر موجود ڈیف کلب کا صدراپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ وہ دورانِ بیان اُٹھا اور مبلغ کے سینے سے لگ کر رونے لگا۔ بہرحال رقت انگیز ماحول میں بیان جاری رہا ۔بعدِ اجتماع جب امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہونے کیلئے نام لکھنے کا سلسہ ہوا تو ایسا لگ رہا تھا جیسے ہر ایک گونگا چاہتا ہے کہ میں پہلے اپنے آپ کو عطاری رنگ میں رنگ لوں۔شرکاء ِ اجتماع نے نمازوں کی پابندی اور اجتماعات میں شرکت کی نیّت کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ زندگی اطاعتِ الٰہی میں گزارنے کا بھی عزم کیا ۔ اس اجتماع میں موجود 4 بد مذہب گونگے بہروںنے توبہ بھی کی اور امیرِاَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہوکر ''عطاری'' بھی بن گئے۔

 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !

صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Edited by Gham-e-Madinah
Link to comment
Share on other sites

SubhanAllah, Humari Dawat-e-Islami nah sirf apni aur Puri Dunya ky Logon ki Islah ka azm rakhti hai balky Dawat-e-Islami inn Khasosi People ky liye bhi kam kar rahi hai aur Jails mein bhi aur apne app ko Tableeghi Jam'at kehne walay aur Deogandi, wahabi jo 150 Years ki Paidawar hain yeh ajj tak siway Allah, Rasool aur Auliya ki Ghustakhion ky aur kar kya sakai hain inn ka libas ajj tak Sunnat-e-Mustafa (saw) ky mutabiq nahi howa aur dawah karty hein Hum ahl-e-sunnat hain.

Allah Azawajjal humari Dawat-e-Islami aur Ahl-e-Sunnat Wal Jama'at ko Din Dugni aur Raat Chugni Taraqi ata farmai aur humein Ulama-e-Ahl e Sunnat ka Literature ghar ghar puhanchane ki taufeeq ata farmai Ameen

Link to comment
Share on other sites

Allah Azawajjal humari Dawat-e-Islami aur Ahl-e-Sunnat Wal Jama'at ko Din Dugni aur Raat Chugni Taraqi ata farmai aur humein Ulama-e-Ahl e Sunnat ka Literature ghar ghar puhanchane ki taufeeq ata farmai Ameen

 

 

Aammeen

Sahe Kaha Aapnay ghulam E Mustafa bhaii ,,,,,

Bapa ka zabardast farman haii har mukhalfat ka jawab madni kaam.... Bapa issmay kamyab haiii

aur ab tu Mukhalaif Bhi Ammer AhleSunnat par Aetraz se darta...........yehi Dekha.....

Link to comment
Share on other sites

  • 1 month later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...