Jump to content

Methey Muhammad صلی اللہ علیہ والہ وسلم


Attari26

تجویز کردہ جواب

میٹھے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم امیر اہلسنت مولانامحمد الیاس عطار قادری

دامت برکاتہم العالیہ

بنی اسرائیل میں ایک شخص نہایت ہی گناہ گار تھا۔ سو سال گناہوں اور معصیت میں اس نے گزارے، جب اس کی موت واقع ہوگئی تو لوگوں تو بہت خوشی ہوئی۔(لوگ اس کے فتنہ اور فساد سے بیزار تھے)نہ اس کو کسی نے غسل دیا نہ کفن پہنایا نہ نماز جنازہ ادا کی بلکہ اس کو گھسیٹ کر کچڑا کونڈی پر پھینک دیا۔حضر ت سیدنا موسیٰ کلیم اللہ علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس حضرت سیدنا جبرئیل امین علیہ الصلوۃ والسلام حاضر ہوئے اور عرض کیا۔اے موسیٰ علیہ السلام ! اللہ تعالی آپ کو سلام فرمارہا ہے۔اور اس نے فرمایا کہ میرا ایک ولی انتقال کرگیا ہے۔ لوگوں نے اس کو کچڑا کونڈی پر ڈال دیا ہے۔ اٹھواور اس جاکر وہاں سے اٹھالاواور اس کی تجہیز وتدفین کرو اوار بنی اسرائیل کو فرماؤ کہ اسکی نماز جنازہ پڑھیں۔تاکہ اس کی نماز کی برکت سے ان کے گناہ بخشے جا ئیں۔حضرت موسیٰ کلیم اللہ علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام نے بحکم رب الانام عزوجل جب اس کچڑا کونڈی کے پاس تشریف لائے تو اسے دیکھاتو یہ وہی شخص تھا جس نے سو سال نافرمانیوں میں گزارے ۔آپ کو تعجب ہوامگر اللہ عزوجل کا فرمان تھا۔چنانچہ غسل دلایا، کفن پہنایا ، نماز جنازہ پڑھ کرا س کو دفن کردیا۔پھر بارگاہ خداوندی عزوجل میں اس شخص کے بارے میںاستفسار کیا۔ اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا کہ اے موسیٰ!(علیہ السلام ) وہ شخص واقعی فاسق و فاجر و گناہ گار تھا۔مگر اس نے ایک روز توریت شریف میںکھولی اس میں میرے حبیب ؐکا نام ِ نامی اسم گرامی محمد ؐلکھا ہوا پایااس نے اس مبارک نام کو چومااور اپنی انکھوں پر لگایا۔ اس کی یہ تعظیم و ادب مجھے پسند آگیا۔میں نے اس کے سو سال کے گناہوں کو بخش دیا۔اور اسے اپنے مقربین کی فہرست میں داخل کرلیا۔ (مدارج النبوت،نزھتہ المجالس)

؎رحمت ِحق بہا نہ می جوید رحمت حق 'بہانہ'می جوید (یعنی اللہ کی رحمت قیمت نہ مانگتی بلکہ اللہ کی رحمت کو بہانہ ڈھونڈتی ہے) اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ساری عبادتیں ایک طرف اور تعظیم مصطفی ؐ ایک طرف۔ اللہ عزوجل کے حبیب ؐ کی تعظیم کرنے والا سو سالہ مجرم اللہ عزوجل کے اولیا کی فہرست میں آگیا ۔ اور اس کویہ بلند انعام ملا کہ جو اس کی نماز جنازہ میں شرکت کرئے اس کی بھی مغفرت کااعلان کردیا گیا۔

تو ہم کتنے خوش نصیب ہیںکہ ہمیں اس پیارے حبیب ؐ کی امت میں پیدا فرمایا۔تو ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام پاک ''محمد '' ؐ اتنا میٹھا میٹھامیٹھا میٹھا ہے کہ شہد بھی کچھ نہیں، اتنی مٹھاس ہے کہ کوئی لفظ نہیںملتاکہ جس میں اتنی مٹھاس ہو۔جتنی مٹھا س نام محمد ؐمیں ہے۔

اس نام مبارک کو کس نے رکھا؟ ان کا نام ان کے پیارے پرودگار جل جلالہ نے خود رکھا۔یہ نام آج سے نہیں بلکہ آپ کی ولادت مبارکہ سے بہت پہلے سے یہ نام رکھا جاچکا تھا۔اور اس نام نامی اسم گرامی نے جتنی شہرت پائی ہے اتنی شہرت کسی کے نام کو ملی ہی نہیں۔جیسے کسی ملک کا بادشاہ ہوتو اسے شہرت حاصل ہوتی بھی تواپنے ملک میں،پڑوسی ملک میں اس کی شہرت نہیں ہوتی۔چلئے مان لیا پوری دنیا میں حکومت اور پوری دنیا والے نام جانیں۔لیکن اس کا نام جانیں تو کب تک جانیں،جب تک وہ زندہ ہو۔ جب وہ مرجائے تو تھوڑے عرصے بعد بھول جائیں۔لیکن کسی کا نام مشہور ہوجائے تو ایسا نہیں کہ لوگوں کے دل میں اس کا احترام ہو۔لیکن اللہ تعالی نے اپنے پیارے حبیب ؐ کے نام کو وہ عزت بخشی کہ اس نام کی تو کفار نے بھی تعظیم کی تو بڑے بڑے رتبے پائے۔

ایک یہودی نے جب توریت شریف کھولی تو اس نے اللہ کے پیارے حبیب ؐ کا نام پاک دیکھا، اس نے اس کو کھڑچ دیا۔پھر اس نے جب دوسری بار توریت شریف کو کھولا تو وہ نام مبارک چار جگہ لکھا ہوا تھا۔پھر دوسرے دن کھولا توآٹھ جگہ لکھا ہوا تھا،وہ کھرچتا گیا۔ تیسرے دن کھولاتو بارہ جگہ لکھا ہوا تھا۔وہ پریشان ہواکہ آخر کیا بات ہے۔یہ ضرور مقبول ہستی ہیں کہ ان کا نام بڑھتا چلا جارہا ہے۔میں مٹاتا ہوں تو یہ مٹنے کی بجائے اور بھی بڑھتا ہے۔ فوراً ملک شام سے مدینہ منورہ کا اس نے سفر اختیار کیاکہ اس نام والے سے ضرو ر ملنا چاہیے۔چنانچہ وہ مدینہ منورہ پہنچا تو معلوم ہوا کہ جس کا نام توریت شریف میں پڑھ کر،شوق دیدار میں چلاتھا،وہ نام والے اس دنیا سے پردہ فرماچکے ہیں۔وصال ظاہری ہوگیا۔اس کو بڑا غم ہوا۔مولیٰ مشکل کشاء علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ مجھے محمد عربی ؐ کا لباس مبارک دکھاؤ۔جب مولی مشکل کشاء علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم نے لباس دیاتواس نے لباس پاک کو سونگھا اس کا بہت ادب کیا چوما آنکھوں سے لگایا۔اور سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مزار فائز الانوار پر حاضر ہوا۔وہاں کھڑے ہوکر اس نے کلمہ شہادت پڑھ لیا اور مسلمان ہوگیا۔بارگاہ خدا وندی میں عرض کیا کہ مولیٰ عزوجل اگر میرا ایمان تیری بارگاہ میں مقبول ہے تو مجھے موت عطا فرمااتنا کہناتھا کہ واقعی اس کا انتقال ہوگیا۔مولیٰ مشکل کشاء علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم نے غسل دلاکر جنت البقیع میں دفن فرمایا۔

میرے آقا میٹھے میٹھے مصطفی ؐکا مبارک نام کتنا بابرکت ہے۔کتنی عظمت والا اور کتنا مشہور ہے۔اور خاص بات یہ کہ نام بہت پرانا ہے۔اللہ تعالی نے بہت پہلے جب کوئی مخلوق پید ا نہیں ہوئی تھی۔اس وقت بھی سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام محمد ؐرکھ لیا تھا۔ لیکن کسی نے یہ نام اپنی اولاد کا نہیں رکھا۔ سرکار ؐ کے ظہور سے پہلے کسی نے اپنے بچوںکانام محمد نہیں رکھا یہ نام اتنا منفرد۔ لیکن سرکارصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت شریفہ سے کچھ سال پہلے جب علماء یہودکو جب معلوم ہوا کہ اس نام کا ایک بچہ ہوگا اور وہ آخری نبی ہوگا۔یہ بشارتیں جب ان کو معلوم ہوئیںتو بعض لوگوں نے اس امید پراپنے بچوں کے نام رکھے تھے کہ شاید یہی وہ نبی ہوجائے ۔ لیکن جس کے حصہ میںتھا وہ حصہ توپہلے سے ہی مقرر ہوچکاتھا۔جسے ملنا تھا اسے تو پہلے ہی مل چکا تھا

ایک روایت میں ہے کہ حضرت آدم صفی اللہ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام نے جو شجرہ ممنوع کا پھل کھایا تھاتو اسکی ندامت میں بہت توبہ کی بہت گریہ وزاری فرمائی۔بہت روئے بہت روئے۔ یعنی جو بہت زیادہ رونے والی شخصیات میں ان کا نام سر فہرست ہے۔حضرت آدم علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میںعرض کیا۔ یا اللہ عزوجل ! محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے میںمیری خطا معاف فرمااور میری توبہ قبول کر۔اللہ تبارک وتعالی کی طرف سے ارشاد ہوا کہ تونے محمد ؐ کو کہاں سے پہچانا۔عرض کی میں نے جنت میں ہر جگہ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ جل جلالہ وؐ لکھا ہوا پایا۔ میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ ضرورتیرا محبو ب ہے کہ تونے اپنے نام کے ساتھ اس کا نام ذکر فرمایا ہے اور یہ ساری کائنات سے افضل ہے۔اگر ان سے کوئی اور افضل ہوتا تو اس کا نام لکھتا۔

اللہ عزوجل نے اپنے پیارے محبو ب ؐ کے وسیلے سے حضرت سیدنا آدم صفی اللہ علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خطا کو بخش دیا۔آدم علیہ السلام بخشے بخشائے ہیں ان کا وہ فعل کوئی گناہ نہیں تھا ایک خلاف اولیٰ عمل تھا۔

حضرت آدم علیہ السلام سرکار ؐ سے بہت محبت کرتے تھے۔چنانچہ بعض روایت میں ہے کہ

آدم صفی اللہ علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بیٹے کوبھی سرکا ر ؐ کا ادب کرنے کی تاکید فرمائی کہ ان کا نام محمد ؐ ہے جنت اور عرش پر ہر جگہ لکھا ہوا ہے۔اس نام کی تعظیم کرتے رہنا۔

مدارج النبوۃ میں شیخ محقق ، محقق علی الاطلاق عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنا بڑا پیار ا واقعہ درج کیا ہے۔ آپ کو ایک بار سیدنا غوث الثقلین حضور سیدی غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی خواب میں زیارت ہوئی۔آپ حضورغوث پاک کو دیکھ کر تعظیم کے لئے کھڑے ہوگئے۔غوث پاک رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے۔لوگوں نے عرض کی کہ محمد عبدالحق سلام کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔سرکار غوث پاک رضی اللہ عنہ فوراً کھڑے ہوگئے۔آپ سے معانقہ کیا اور فرمانے لگے کہ تم پر دوذخ کی آگ حرام ہے۔سیدنا شیخ محمد عبدالحق محدث فرماتے ہیںکہ یہ بشارت اس نام کی وجہ سے ہے کہ میر انام محمد عبدالحق ہے ۔

سیدنا شیخ محمد عبدالحق محدث دھلوی رحمتہ اللہ علیہ کے نام میں محمد نام شامل ہے اس لئے آپ نے دیکھا کہ حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ نے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی،ادب کیا اور بشارت سنائی کہ جہنم تم پر حرام ہے۔ دراصل حدیث مبارکہ میں یہ مضامین موجود ہیں ۔ مشکوۃ شریف جلداول کی یہ حدیث پاک ہے ۔

جب قیامت کا روز ہوگا تو اعلان کیا جائے گا۔خبردار وہ شخص کھڑا ہوجائے جس کا نام محمد ہے اورجنت میں داخل ہوجائے۔

ان شآء اللہ الیاس قادری بھی جنت میں اسی طرح جائے گا کہ اس کے نام کے آگے بھی محمد ہے۔

حدیث پاک میں ہے کہ سرکار نامدار ، مدینے کے تاجدار، رسولوں کے سالار، نبیوں کے سردار ، غیبوں پر خبردارباذن پروردگار،شفیع روز شمار جناب احمد مختار ؐ فرمان مشکبار ہے کہ پرودگار عزوجل نے فرمایا کہ مجھ اپنی عزت وجلال کی قسم میں اسکو دوزخ میں عذاب نہ دونگا جس کا نام محمد ہوگا۔

؎ ہم رسول اللہؐ کے جنت رسول اللہؐ کی

ایک اور ایمان افروز حدیث ملاحظہ ہو

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار نامدار ،مدینے کے تاجدار، رسولوں کے سالار، نبیوں کے سردار ، غیبوں پر خبردارباذن پروردگار،شفیع روز شمار جناب احمد مختار ؐ نے فرمایا کہ دو آدمیوں کا بارگاہ خداوندی میں کھڑا کیا جائے گا۔ان کا حکم دیا جائے گاکہ جنت میںداخل ہوجاؤ۔ وہ عرض کریں گے ہمارے پرودگار کس وجہ سے ہم جنت کے حقدار ٹھہرئے حالانکہ ہم نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا کہ جس کے بدلے میں ہمیں جنت مل جائے۔ اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا۔تم دونوں جنت میں داخل ہوجاو بے شک میں نے اپنی ذات پرقسم اٹھائی ہے کہ نہ داخل کروں گا دوزخ میں اس کو جس کا نام احمد یا محمد ہوگا۔

ایک اور روایت میں ہے کہ جس کا نام محمد ہوگاحضورؐ اس کی شفاعت کرکے جنت میں داخل کریں گے۔

بلکہ جس گھر میں محمد کا کوئی ایک فرد ہوگاان گھر والوں کے بھی وارے نیارے ہوجائیںگے۔چنانچہ شفاء شریف میں ہے

جس گھر میں محمد نام والا ہوگاتو وہ لوگ ترقی کریں گے۔ان لوگوں کی روزی میں برکتیںدی جائیںگی۔یہاں تک کہ ان کے پڑوسی بھی اس کی برکتیں لوٹیںگے۔

میرے محبو ب ؐ کے نام نامی اسم گرامی میں کتنی برکتیں ہیںکہ سارا گھر بلکہ پڑوسی بھی اس سے متمتع ہونگے ۔چنانچہ اپنی اولاد کا نام محمد ہی رکھنا چاہےے۔

میرے پیارے آقا ؐ ترغیب دلاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تمھارا اس بات سے کیا نقصان ہے کہ اس کے گھر میں ایک کا نام محمد ، دو کے نام محمد یا تین کے نام محمدہوں۔

ہمارے ہاں تو یہ ہوتا ہے کہ اگر ایک کا کوئی نام ہے توپورے قبیلے میںاسکانام نہیںرکھتے کہ صاحب وہ دو ہوجائیں گے ۔ لیکن ہمارے آقا ؐ فرماتے ہیں کہ ایک ہو ں دو ہوں تین ہوںیہ تو عاشقوں کا عمل نصیب ہوتا ہے۔میں آپکو عاشقوں کے تاجدار کی بات بتاوں ۔میرے آقا عاشقوں کے بھی آقاامام احمد رضاخان رضی اللہ عنہ کے چار بیٹے تھے میرے آقا فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے تمام بیٹوں کا نام'' محمد ''رکھا۔میر ے بھی دو بیٹے ہیں ایک کا نام میں نے احمد رکھا ہے اور دوسرے کا محمد رکھا ہے۔اگر ایک سوربار ہ بیٹے بھی ہوتے تو سب کانام بھی محمد ہی رکھتا۔ پہلے سے طے ہے۔ہمیں تو نام محمد سے بڑا پیارہے۔الحمد للہ ہم تو ہیں ہی انہی کے، انہی کے ٹکڑے کھاتے ہیں ، انہی کے صدقے پلتے ہیں۔الحمد للہ ان کا کھاتے ہیں تو ان کا گاتے ہیں ؎

زمانے بھر کایہ قاعدہ ہے جسکا کھانا اسی کا گانا

تونعمتیں جس کی کھارہے ہیںگیت اس کے گارہے ہیں

میرے آقا میٹھے میٹھے مصطفی ؐ کے مبارک نام میں کیا کمال ہے۔جب ہم محمد ؐ کہتے ہیں تو ہمارا اوپر کا ہونٹ اور نیچے کا ہونٹ مل جاتا ہے ۔یعنی دونوں ایک دوسرے کو چوم لیتے ہیں۔یا یہ ہونٹ محمد ؐ کو بے خودی میں چوم لیتے ہیں۔تو عاشقوں کے آقا امام احمد رضاخان علیہ رحمتہ الرحمن کتنی پیاری بات ارشادفرماتے ہیں ؎

لب پہ آجاتا ہے جب نام جناب

منہ میں گھول جاتا ہے شہد نایاب

وجد میں ہوکہہ ہمیں جان دیتا

اپنے لب چوم لیا کرتے ہیں

میرے آقا ؐ کے نا م کی تو کیا کیا شان ہے۔ سیدنا شیخ محمد عبدالحق محدث دھلوی رحمتہ اللہ علیہ مدارج النبوۃ میں درج کرتے ہیں کہ کوئی ایسا گھر نہیں جس میں محمد نام والا ہو تو اللہ تعالی اس میں برکت عطا فرماتا ہے۔

ایک اور روایت میں ہے کہ جوکوئی دسترخوان بچھایا جائے تو اس پر وہ شخص حاضر ہوجس کا نام محمد یا احمد ہو۔ اللہ تعالی اس گھر کو پاک کرتا ہے۔کتنی بار ؟ دن میں دو بار۔

مدارج النبوۃمیں مزید فرمایاگیا جو قوم کسی مشورے کےلئے اکھٹی ہو۔اور اس میں کوئی ایسا شخص ہوجس کا محمد ہواس مجلس مشاورت میں برکت ہوجائے گی۔

ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ عزوجل کے لئے سیر کرنے والے ملائیکہ سیاحین وہ اس گھر میںعبادت کرتے ہیں جس گھر میںاحمد یا محمد نام والا ہو۔

وہ اس لئے اس گھر میں عبادت کرتے ہیں کہ وہ محمد ؐ کی تعظیم بجا لاتے ہیں کہ اس نام میں مناسبت ہے۔اس نام کی برکتیں ملاحظہ کرتے جائےے اور جھومتے جائےے۔چنانچہ جس کے بچے پیدا ہوکر مرجائیں ۔ بعضوں کے بچے جیتے نہیں ہیں۔اس کے لئے کہ اس کے بچے جی جائیں۔ یہ نسخہ ذہین نشین کرلیں۔یہ بتانے والے بھی میری جان سے پیارے محمد ؐ ہیں۔چنانچہ

حضرت جلیلہ بنت عبدالجلیل رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں کہ ایک دن میں نے اللہ کے محبوب دانائے غیوب منزہ عن کل عیوب محمد ؐکی خدمت میں عرض کی ۔ یا رسو ل اللہ عزوجل و ؐ میر ابچہ پیدا ہوتا ہے مگر بچپن میں ہی مر جاتا ہے۔تو سرکا ر ؐ نے ارشادفرمایا اب جب کہ امید ہوجائے تو اپنے اوپر لازم کرلے کہ اس بچے کا نام محمد رکھوں گی۔مجھے امید ہے کہ ا س بچے کی عمر لمبی ہوگی اور اس کی نسل میں برکت ہوجائے گی۔ حضرت جلیلہ بنت عبدالجلیل رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیاتو میر ابچہ زندہ رہا۔راوی مزید لکھتے کہ بحرین میں نوزع قبیلہ میں سب سے زیادہ اولاد اسی جلیلہ بنت عبدالجلیل کے بیٹے محمد سب سے زیادہ ہے۔

کتنا پیار ابرکت والا نسخہ میرے میٹھے میٹھے محمد ؐنے بتایا۔ہر ایک کوچاہےے کہ اپنے گھر میں محمد نام ضروررکھے ۔ بلکہ جتنے یہ پڑھ رہے ہیں اگر آپ کا نام محمد نہیں ہے تو کوئی بات نہیںمحمد نام رکھنے کےلئے آپ کو کوئی بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں۔ابھی ابھی بیٹھے بیٹھے یہ ٹھان لیں کہ آج سے میرا نام ہے محمد تو نام محمد ہوگیا آپ کا۔

غلام محمد نا م بھی بہت اچھا ہے ۔ لیکن یہ ذہین میں رہے کہ نام محمد کے جو فضائل ہیں وہ غلام محمد کے نہیں ہیں۔

الحمد للہ ا س دور میں جتنے نام رکھنے کا شرف مجھے ملتا ہے شاید ہی کسی کوملتا ہو۔دنیا بھر سے لوگ حسن عقیدت کی وجہ سے مجھ سے نام رکھواتے رہتے ہیں۔میں سب کانام (الحمد للہ )محمد یا احمدرکھتا ہواور پھر عرف دے دیتا ہوں پکارنے کے لئے ۔ ۔تو نام محمد ہے حصول برکت کے لئے ایک روایت ہے کہ

جو اپنے بچے کا نام میرے نام پر رکھے ، محمد رکھے یا احمد رکھے۔ (حصول کے برکت کے لئے ) وہ یعنی جس کا نام رکھا گیا وہ اور جس نے نام رکھا وہ دونوں کی مغفرت ہوجائے گی۔

الحمد للہ میں تحدیث نعمت کے لئے کہہ رہا ہوں کہ مجھے تو ہزاروں کے نام محمد رکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔یہ نام کیوں رکھتا ہوں کہ مجھے میٹھے میٹھے میٹھے میٹھے محمد ؐ سے پیار ہے ؎محمدؐ کی غلامی سند ہے آزاد ہونے کی

؎کی محمد سے وفاتو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں

 

عرش علےٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہ

امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطا رؔ قادری

عرش علےٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہؐ

ہے ہر مکان سے بالا میٹھے نبی کا روضہؐ

کیسا ہے پیار اپیارا یہ سبزسبز گنبد

کتنا ہے میٹھا میٹھا میٹھے نبی کا روضہ ؐ

فردوس کی بلندی بھی چھوسکے نہ اس کو

خلدیں بریں سے اونچامیٹھے نبی کا روضہؐ

مکے سے اس لئے بھی افضل ہوا مدینہ

حصے میں اس کے آیامیٹھے نبی کا روضہؐ

کعبے کی عظمتوںکا منکر نہیں ہوں لیکن

کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی کا روضہؐ

آنسو چھلک پڑے اور بے تاب ہوگیا دل

جس وقت میں نے دیکھا میٹھے نبی کا روضہؐ

ہوگی شفاعت اس کی جس نے مدینے میں آکر

خواہ ایک نظر بھی دیکھامیٹھے نبی کا روضہؐ

بادل گھرئے ہوئے ہیں بارش برس رہی ہے

لگتا ہے کیا سہانا میٹھے نبی کا روضہؐ

ہجر وفراق میں جو یارب ! تڑپ رہے ہیں

ان کو دکھادے مولیٰ!میٹھے نبی کا روضہؐ

اس آنکھ پر نہ کیوں میں عطار جاوں قربان

جس آنکھ نہ دیکھامیٹھے نبی کا روضہؐ

جس وقت روح تن سے عطارؔ کی جدا ہو

ہو سامنے خدایا میٹھے نبی کا روضہ ؐ

 

 

 

 

مدنی مدینے والے ؐ

امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطا رؔ قادری

مجھے در پر پھر بلانامدنی مدینے والے ؐ

مئے عشق بھی پلانامدنی مدینے والے ؐ

مری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے ؐ

بنے دل تیر ا ٹھکانہ مدنی مدینے والے ؐ

تیری جبکہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی

مرے خواب تم آنا مدنی مدینے والے ؐ

مجھ سب ستار ہے ہیں مراد ل دکھار ہے ہیں

تمھیں حوصلہ بڑھانامدنی مدینے والے ؐ

مرے سب عزیز چھوٹے سبھی یا ر بھی توروٹھے

کہیں تم نہ روٹھ جانامدنی مدینے والے ؐ

میں اگرچہ ہوں کمینہ تیر ا ہوں شہ مدینہؐ

مجھے سینے سے لگانا مدنی مدینے والے ؐ

ترے در سے شاہ بہتر ترے آستان سے بڑھ کر

ہے بھلا کوئی ٹھکانا مدنی مدینے والے ؐ

تیرا تجھ سے ہوئی سوالی شہاؐ پھیرنا نہ خالی

مجھے اپنا تم بنانامدنی مدینے والے ؐ

یہ مریض مررہا ہے ترے ہاتھ میں شفاء ہے

اے طبیب جلد آنا مدنی مدینے والے ؐ

توہے بے کسوں کا یاور اے میرے غریب پرور

ہے سخی تیر ا گھرانہ مدنی مدینے والے ؐ

توخدا کے بعد بہتر سبھی سے میرے سرور

ترا ہاشمی گھرانہمدنی مدینے والے ؐ

کہوں کس سے آہ جاکر سنے کون میری دلبر

مرے درد کا فسانہ مدنی مدینے والے ؐ

بعطائے رب دائم تو ہی رزق کا قاسم

ہے تیرا سب آب ودانہ مدنی مدینے والے

کبھی جو کی موٹی روٹی کبھی کھجور پانی

تیر ا ایسا سادہ کھانامدنی مدینے والے ؐ

ہے چٹائی کا بچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا

کبھی ہاتھ کا سرہانہ مدنی مدینے والے ؐ

تیری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی میں لاکھوں

ہوں سلام عاجزانہ مدنی مدینے والے ؐ

شہا!ؐ ایسا جذبہ پاؤں میں خو ب سیکھ جاوں

تیری سنتیںسیکھانامدنی مدینے والے ؐ

ترے نام پر ہو قربان مری جان جانِ جاناں

ہو نصیب سر کٹانا مدنی مدینے والے ؐ

تیری سنتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر

چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے ؐ

مری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں

انہیں نیک تم بنانامدنی مدینے والے ؐ

تیرے غم کاش عطارؔ رہے ہر گھڑی گرفتار

غم مال سے بچانامدنی مدینے والےؐ

 

مجلس نشرو اشاعت دعوت اسلامی

03218441226

03218491941

 

 

 

 

 

 

Link to comment
Share on other sites

عرش علےٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہ

 

امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطا رؔ قادری

عرش علےٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہؐ

ہے ہر مکان سے بالا میٹھے نبی کا روضہؐ

کیسا ہے پیار اپیارا یہ سبزسبز گنبد

کتنا ہے میٹھا میٹھا میٹھے نبی کا روضہ ؐ

فردوس کی بلندی بھی چھوسکے نہ اس کو

خلدیں بریں سے اونچامیٹھے نبی کا روضہؐ

مکے سے اس لئے بھی افضل ہوا مدینہ

حصے میں اس کے آیامیٹھے نبی کا روضہؐ

کعبے کی عظمتوںکا منکر نہیں ہوں لیکن

کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی کا روضہؐ

آنسو چھلک پڑے اور بے تاب ہوگیا دل

جس وقت میں نے دیکھا میٹھے نبی کا روضہؐ

ہوگی شفاعت اس کی جس نے مدینے میں آکر

خواہ ایک نظر بھی دیکھامیٹھے نبی کا روضہؐ

بادل گھرئے ہوئے ہیں بارش برس رہی ہے

لگتا ہے کیا سہانا میٹھے نبی کا روضہؐ

ہجر وفراق میں جو یارب ! تڑپ رہے ہیں

ان کو دکھادے مولیٰ!میٹھے نبی کا روضہؐ

اس آنکھ پر نہ کیوں میں عطار جاوں قربان

جس آنکھ نہ دیکھامیٹھے نبی کا روضہؐ

جس وقت روح تن سے عطارؔ کی جدا ہو

ہو سامنے خدایا میٹھے نبی کا روضہ ؐ

Link to comment
Share on other sites

  • 2 months later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...