Jump to content

Dawat-e-Islami ki Jhalkian


Raza

تجویز کردہ جواب

  • 3 weeks later...
  • 10 months later...

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلوٰۃوَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِ الْمُرسَلِیْنَ اَمّا بَعْدُ فَاَ عُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیْم ط

 

دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں

 

از:شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ،بانئ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَّہ

 

ٍ(1)60مُمالِک:الَحمدُلِلّٰہ عزوجل تبلیغِ قراٰن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ۔۔۔۔’’دعوتِ اسلامی ‘‘ تادمِ تحریر دنیا کے تقریباًَ60مُمالِک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے اور آگے کُوچ جاری ہے۔

(2)کُفّار میں تبلیغ:لاکھو ں بے عمل مسلمان ،نمازی اور سُنتّوںکے عادی بن چکے ہیں۔مختلف مُمالک میں کُفّار بھی مُبَلِّغینِِ دعوتِ اسلامی کے ہا تھوں مشرف بہ اسلام ہوتے رہتے ہیں۔

(3)مدنی قافلے:عاشقانِ رسول کے سُنّتوں کی تر بیت کے بے شمار مَدَنی قافلے مُلک بہ مُلک شہر بہ شہر اورقَریہ بہ قَریہ سفر کرکے علم دین اور سُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے اور نیکی کی دعوت کی دھو میں مچا رہے ہیں۔

(4)مدنی تربیت گاہیں:مُتَعَدَّد مقامات پر تربیّت گاہیں قائم ہیں جن میں دُور و نزدیک سے اسلامی بھائی آکر قِیام کرتے ،عاشقانِ رسول کی صُحبت میںسنّتوں کی تر بیت پاتے اور پھرقُرب وجَوار میں جا کر ’’نیکی کی دعوت ‘‘کے مدنی پھول مہکاتے ہیں ۔

(5)مساجد کی تعمیر:کے لیے’’ مجلس خدامُ المساجد ‘‘قائم ہے،مُتَعَدَّد مساجد کی تعمیر ات کا ہر وَقْتْ سلسلہ رَہتا ہے ،کئی شہروں میں ’’ مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ‘‘کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے ۔

(6)آئمَّۂ مساجِد:بے شما ر مساجد کے امام و مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے(تنخواہوں)کی ادائیگی کا بھی سلسلہ ہے۔

(7)گُونگے،بَہرے اور نابِینا:ان کے اندر بھی مَدَنی کام ہورہا ہے اور ان کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے رہتے ہیں۔

(8)جَیل خانے:قَیدیوں کی تعلیم وتربیت کے لیے جَیل خانوں میں بھی مدنی کام کی ترکیب ہے۔کراچی سینٹرل جیل میں جامعۃ ُالْمدینہ کا بھی سلسلہ ہے۔ کئی ڈاکواور جَرائم پیشہ افراد جیل کے اند ر ہونے والے مَدَنی کاموں سے مُتآثِّر ہوکر تائب ہونے کے بعدرِہا ئی پاکر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے مسافر بننے اور سُنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پارہے ہیں ،آتِشیں اسلِحہَ کے ذریعے اندھا دھند گولیاں برسانے والے اب سُنَّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے ہیں !مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔

(9)اجتِماعی اِعْتِکاف:دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں ماہِ رَمضانُ المبارک کے آخِری عَشرہ میں اِجتماعی اِعْتِکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اِن میں اسلامی بھائی علمِ دین حاصل کرتے ،سُنّتوں کی تربیت پاتے ہیں۔ نیز کئی مُعْتَکِفِین چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلوں کے مسافِر بن جاتے ہیں ۔

(10)حج کے بعد سب سے بڑا اجتِماع:دنیا کے مختلف مُمالِک میں ہزاروں مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھر ے اجتِماعات کے علاوہ عالَمی اور صوبائی سطح پربھی سُنّتوں بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں ۔جن میں ہزاروں ،لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں اور اجتماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سُنّتو ں کی تربیت کے مدنی قافلوں کے مسافر بھی بنتے ہیں ۔مدینۃُالاولیاء ملتان شریف (پاکستان )میں واقع صَحرائے مدینہ کے کثیر رقبے پر ہر سال تین دن کا بینَ الاقوامی سُنّتوںبھرا اجتماع ہوتا ہے۔جس میں دنیا کے کئی مُمالِک سے مَدَنی قافلے شرکت کرتے ہیں۔بِلا شُبہ یہ مسلمانوں کا حج کے بعد سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔صَحرائے مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان اور صحرائے مدینہ باب المدینہ کراچی کا کثیر رقبہ دعوتِ اسلامی کی مِلکیَّت ہے۔

(11)اسلامی بہنوں میں مَدَنی اِنقِلاب :اسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہو تے ہیں ۔لاتعداد بے عمل اسلامی بہنیں با عمل ،نمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند ہوچکی ہیں۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میںاکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباًروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ(برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی)میں اسلامی بہنوں کے دو ہزار مدرَسے تقریباً روزانہ لگتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔

(12)مدنی انعامات:اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں اور طلباء کو فرائض وواجِبات،سُنَن ومُستَحَبَّات اور اخلاقیات کا پابند بنانے اور مہلِکات(یعنی گناہوں )سے بچنے کے لیے مدنی انعامات کی صورت میں ایک نظامِ عمل دیا گیاہے ۔بے شمار اسلامی بھائی ،اسلامی بہنیں اور طلباء مدنی انعامات کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ’’فکرِمدینہ ‘‘یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر کارڈ یا پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔

(13)مَدَنی مذاکَرات:بسااوقات مدنی مذاکرات کے اجتماعات کا انعقادبھی ہوتا ہے جس میں عقائدواعمال ،شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سُوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں ۔ (یہ جوابات خود امیرِاہلِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں ۔مجلس مکتبۃالمدینہ)

(14)رُوحانی علاج اور اِسْتِخارہ:دکھیارے مسلمانوں کا تعویذات کے ذریعے فی سبیل اللہ عِلاج کیاجاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے ۔روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مُستَفِیض ہوتے ہیں

(15)حُجّاج کی تربیت: حج کے مَوسِمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں ۔حج وزیاراتِ مدینۂ منورہ میں رہنمائی کے لیے مدینے کے مسافروں کو حج کی کتابیں بھی مفت پیش کی جاتی ہیں ۔

(16) تعلیمی ادارے:تعلیمی اداروں مثلاًدینی مدارس ،اسکولز،کالجزاور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلباء کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفٰےصلی اللہ علیہ وسلم کی سُنّتوں سے روشناس کروانے کے لیے بھی مدنی کام ہورہا ہے۔بے شمار طلباء سُنّتوں بھرے اجتماعات میںشرکت کرتے ہیں نیز مدنی قافلوں کے مسافربھی بنتے رہتے ہیں ،الحمدللہ عزوجل متعدد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طُلبا،نمازی اور سُنّتوں کے عادی ہوگئے۔

(17)جامِعۃُالمدینہ:کثیر جامعات بنام’’جامعۃالمدینہ‘‘قائم ہیں ان کے ذریعے لاتعداد اسلامی بھائیوں کو (حسب ضِرورت قیام وطعام کی سہولتوںکے ساتھ)’’درس نظامی‘‘(یعنی عالم کورس)اور اسلامی بہنوں کو’’ عالمہ کورس‘‘ کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔اہلسُنّت کے مدارس کے مُلک گیر ادارہ تنظیم المدارس(پاکستان) کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں برسوں سے تقریباً ہر سال ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے جامعات کے طلباء اور طالبات پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسااوقات اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔

(18)مدرَسۃُ الْمدینہ:اندرون وبیرونِ مُلک حفظ وناظرہ کے لاتعداد مدارِس بنام ’’مدرسۃالمدینہ‘‘قائم ہیں۔پاکستان میں تادمِ تحریرکم وبیش42,000(بیالیس ہزار)مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ وناظِرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

(19)مدرَسۃُالْمدینہ (بالغان):اسی طرح مختلف مساجد وغیرہ میں عموماًبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃالمدینہ کی ترکیب ہوتی ہے جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قران کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ درست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔

(20)شِفاخانے:محدود پیمانے پر شِفاخانے بھی قائم ہیں جہاں بیمار طلباء اور مدنی عملہ کا مفت عِلاج کیا جاتاہے ضرورتاً داخل بھی کرتے ہیں نیز حسب ضرورت بڑے اسپتالوں کے ذریعے بھی علاج کی ترکیب بنائی جاتی ہے

(21)تَخَصُّص فِی الْفِقْہْ:یعنی’’مفتی کورس‘‘کا بھی سلسلہ ہے جس میں مُتَعَدَّد عُلَمائے کرام اِفتاء کی تربیت پارہے ہیں۔

(22)شریعت کورس:ضروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کیلئے اپنی نَوعیّت کا مُنفرِد ’’شریعت کورس‘‘بھی شروع کیا گیا ہے جس میں تَمام شُعبہ ہائے زندگی سے تعلُّق رکھنے والے اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔اِس کیلئے دعوتِ اسلامی کی ’’مجلس تَحقیقاتِ شَرْعیہ‘‘کے مُبَلِّغین عُلَماء کِرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تعالٰی نے باقاعدہ ایک ضَخِیم کتاب بنام’’نِصابِ شَرِیعت(حصہ اول)‘‘مُرتّب فرمائی ہے جو کہ مکتبۃُ المدینہ کی تمام شاخوں سے ھَدِیَّۃً طَلَب کی جا سکتی ہے۔

(23)مجلسِ تَحقیقاتِ شَرْعِیَّہ:مسلمانوں کو پیش آمَدَہ جدید مسائل کے حل کے لئے مجلسِ تَحقیقاتِ شَرعِیَّہ مصروفِ عمل ہے جو کہ دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین عُلَماء و مفتیانِ کرام پر مُشتِمل ہے۔

(24)دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّّت:مسلمانوں کے شرعی مسائل کے حل کے لیے مُتَعَدَّد ’’دارُالْاِفتائ‘‘قائم کئے گئے ہیںجہاں دعوتِ اسلامی کیمُبَلِّغین مفتیانِ کرام ،بالمشافہ،تحریری اور مکتوبات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل پیش کررہے ہیں ۔اکثر فتاوٰی کمپیوٹر پر کمپوز کرکے دئیے جاتے ہیں۔

(25)انٹر نیٹ:انٹر نیٹ کی ویب سائٹwww.dawateislami.netکے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہاہے۔

(26)آن لائن دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّّت:دعوتِ اسلامی کی websiteمیںدارُالافتاء اہلِ سُنّت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مسائل کاحل بتایا جاتا ،کفّار کے اسلام پر اعتراضات کے جوابات دئیے جاتے اور اِن کو اسلام کی دعوت پیش کی جاتی ہے۔

(28،27)مکتبۃ المدینہ اورالمدینۃُ العِلمیّۃ:ان دونوں اداروں کے ذریعے سرکارِاعلیٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر عُلَمائے اہلسنت کی کتابیں زیورِطبع سے آراستہ ہوکر لاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوںمیں پہنچ کر سنتوں کے پھول کھلارہی ہیں ۔الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی نے اپنا پریس(Press) بھی قائم کر لیا ہے ۔نیز سُنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کی لاکھو ں کیسٹیں بھی دنیا بھر میں پہنچیںاور پہنچ رہی ہیں

(29)مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل:غیرمحتاط کُتب چھاپنے کے سبب اُمّتِ مُسْلِمہ میں پھیلنے والی گمراہی اور ہونے والے گناہِ جارِیّہ کے سدِّباب کے لیے ’’مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل‘‘قائم ہیں جو مُصَنِّفِین ومُؤَلِّفِین کی کُتُب کو عقائد،کفریات ، اخلاقیات،عربی عبارات اورفقہی مسائل کے حوالے سے ملاحَظہ کرکے سند جاری کرتی ہے۔

(30)مختلف کورسز:مُبَلِّغین کی تربیت کے لیے مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے مثلاً41دن کامدنی قافلہ کورس،63دن کا تربیتی کورس،گونگے بہروں کے لیے30 دن کاتربیتی کورس،امامت کورس اور مُدرِس کورس وغیرہم ۔ (ماخوذ!از رسالہ’’ابلق گھوڑے سوار‘‘)

Link to comment
Share on other sites

  • 4 weeks later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...