میرا سوال ان سے ہے جو تحریک سیفیہ سے وابستہ اور ان کے متعلق معلومات رکھتےہیں۔
ہمارے حلقہ احباب میں ایک بات زور وشور سے زیر بحث ہے۔ فیسبک پر ایک کلپ دکھایا گیا ہے۔ جس میں وجدانی کیفیت میں حضرات محفل اپنے اوپر اختیار نہیں رکھ پاتے۔ پروپیگنڈہ کرنے والے کی نیت میں کھوٹ اس کے عنوان سے ظاہر ہوتا ہے۔
میرا سوال آپ تمام خواتین وحضرات سے ہے۔ اور یہ خالصتا میرا اور میرے برادرکے درمیان ایک نقطہ ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ایسا طرز عمل کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محافل یا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی محافل میں ہوتا تھا؟
صحاح ستہ کی کسی حدیث میں اس کا ذکر ہے؟
براہ مہربانی جواب دیتے ہوے قرآن و حدیث کے حوالے ہی درج کیے جائیں۔
اللہ کریم ہم سب کی مشکلات اور پریشانیاں دور فرمائیں