Eccedentesiast 396 Posted August 12, 2012 Report Share Posted August 12, 2012 http://www.tahaffuz.com/4809/ سوال: لڑکی کا اپنے ولی کی اجازت کے بغیر عدالت میں جاکر شادی کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ الجواب بعون الملک الوہاب: لڑکی کا اپنے ولی یا سرپرست کی اجازت کے بغیر عدالت میں جاکر نکاح کرنے کو ’’سول یا کورٹ میرج‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی قانونی صورت یہ ہوتی ہے کہ لڑکی اپنا شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ یا کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرکے کسی مجاز عدالت کے سامنے خود کو شناخت کراکے عدالت کو اس بات پر مطمئن کردے کہ وہ اپنی مرضی سے بلاجبر و اکراہ کسی سے شادی کرنا چاہتی ہے اور پھر اطمینان کے بعد عدالت نکاح کی اجازت دے دے۔ لہذا اگر لڑکا اور لڑکی دو گواہوں (دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں) کے سامنے باقاعدہ ایجاب و قبول کے ساتھ نکاح کرلیں تو اس طرح قانوناً یہ نکاح نافذ العمل ہوجاتا ہے۔ جہاں تک شریعت مطہرہ کا تعلق ہے تو اس نے معاشرتی و سماجی فوائد اور نکاح کے حقیقی ثمرات و نتائج کے حصول کی غرض سے ولی کی اجازت کو مستحسن قرار دیا ہے۔ کیونکہ یہ طریقہ نہ صرف شرعی بلکہ اخلاقی اور معاشرتی اعتبار سے پسندیدہ بھی ہے اور اس کے دینی اور دنیاوی ہر اعتبار سے فوائد موجود ہیں۔ تاہم اگر کسی لڑکی نے ولی کی اجازت کے بغیر مگر دو گواہوں کے روبرو ایجاب و قبول کے ساتھ نکاح کرلیا تو فقہ حنفی کی ظاہرا الروایۃ کے مطابق یہ نکاح منعقد ہوجائے گا۔ البتہ لڑکے کے غیر کفو ہونے کی صورت میں ولی کو اعتراض کا حق حاصل ہوگا لہذا اگر وہ چاہے تو عدالت کے ذریعے اس نکاح کو فسخ کروا سکتا ہے۔ کفو سے مراد یہ ہے کہ لڑکا حسب و نسب، مال و دولت، دین داری اور صنعت و حرفت یعنی پیشہ کے لحاظ سے لڑکی کے ہم پلّہ ہو۔ آج کل جدید شہری ماحول میں عہدہ و منصب اور تعلیم بھی اس معیار میں شامل ہیں۔ یہاں یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ولی کی اجازت کے بغیر عدالتوں کے ذریعے نکاح کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے کیونکہ عام طور پر لڑکا اور لڑکی جذبات سے مغلوب ہوکر اس طرح کا فیصلہ کرتے ہیں، جو بعد میں پچھتاوے کا سبب بنتا ہے۔ مزید براں اس طرح کے نکاح کا نتیجہ دشمنی، قتل و غارت گری، طلاق اور متعدد سماجی و اخلاقی برائیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی اولاد خصوصاً لڑکیوں کے نکاح کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ اگر مناسب رشتہ ہو تو پسند کی شادی کرانے میں تامل نہ کریں، واﷲ اعلم بالصواب۔ Quote Link to post Share on other sites
MadniRisthaAds 1 Posted August 13, 2012 Report Share Posted August 13, 2012 Jazak ALLAH Quote Link to post Share on other sites
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.