Jump to content

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مباہلہ کیلئے حضرت حسن اور حضرت حسین کو بلانا


خیر اندیش

تجویز کردہ جواب

تحریر : ڈاکٹر الطاف حسین سعیدی 
https://www.facebook.com/altaf.khiara
 
 
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مباہلہ کیلئے حضرت حسن اور حضرت حسین کو بلانا)
 
حضرت معاویہ نے حضرت سعد بن ابی وقاص سے پوچھا کہ علی میں وہ کیا ہے کہ تم اس کے خلاف کوئی سخت بات نہیں کرتے؟ تو انہوں نے حضرت علی کی تین خوبیاں بیان کیں اور ان میں تیسری یہ تھی کہ
ولما نزلت هذه الآية : فقل تعالوا ندع ابناءنا وابناءكم۔۔۔۔۔ دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم عليا ، وفاطمة ، وحسنا ، وحسينا ، فقال : اللهم هؤلاء اهلي
اور جب مباہلہ والی آیت اتری تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی اور حضرت فاطمہ اور حضرت حسن اور حضرت حسین (رضی اللہ عنہم ) کو بلایا اور کہا کہ اے اللہ یہ میرے بہت ہی اپنے ہیں۔
(صحیح مسلم:4427)
 
...........
میں نے کب کہا ہے کہ مباہلہ ہوا تھا
اور
نہ ہی میں نے دوسروں کی تیاری کی نفی کی ہے ۔
ہاں جتنی تیاری صحیح مسلم کی اس روایت میں ملی ہے وہ میں نے پیش کی ہے

جو حسنین کریمین کی عمر ، فہم اور جذبہ اور فتح نجران میں ان کا حصہ ظاہر کرنے کیلئے کافی ہے 

میں نے یہ تو نہیں لکھا کہ دوسرا وہاں کوئی نہیں گیا تھا اور کون تیار اور کون نہیں تھا۔
ہاں یہ بات الگ ہے کہ جھوٹ سچ کے معاملے میں لوگ قسم اپنے بچوں کے سر کی اٹھاتے ہیں ۔
عن جعفر بن محمد، عن أبيه [محمد بن علي الباقر]، في هذه الآية: ﴿تعالوا ندع أبناءنا﴾ الآية، قال: فجاء بأبي بكر وولده، وبعمر وولده، وبعثمان وولده، وبعليٍّ وولده
(أخرجه ابن عساكر ٣٩/١٧٧.
تفسير روح المعاني ، تفسير درمنثور)
عن مقاتل بن سليمان: أنّ عمر قال للنبي ﷺ: لو لاعنتَهم بيدِ مَن كُنتَ تأخذ؟ قال: «آخُذُ بِيَدِ عليٍّ، وفاطمة، والحسن، والحسين، وحفصة، وعائشة»
( تفسير مقاتل بن سليمان ١/٢٨١-٢٨٢)
ان دو روایات میں سے ایک بھی لیں تو تفسیر المنار رشيد رضا 1354ھ اور آفتاب ھدایت کرم الدین 1365ھ کا (نساء نا کے متعلق) اشکال بھی دور ہو جاتا ہے۔ تفسیر المنار :
فإن كلمة ونساءنا لا يقولها العربي ويريد بها بنته لا سيما إذا كان له أزواج ولا يفهم هذا من لغتهم۔
Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...