Jump to content

خالد بن ملجم


خیر اندیش

تجویز کردہ جواب

تحریر : ڈاکٹر الطاف حسین سعیدی 
https://www.facebook.com/altaf.khiara

خالد بن ملجم حضرت عثمان کے قاتلوں میں تھا
اور اس کا بھائی عبدالرحمن ابن ملجم حضرت علی کا قاتل ہے

یہ کہانی محض قطامہ خارجیہ کے حسن بلا خیز سے ہی شروع نہیں ہوتی

اسحاق ابن راہویہ اپنی مسند میں لکھتے ہیں کہ
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی آللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جناب معاویہ رضی آللہ عنہ کے ساتھ نکاح کے متعلق مشورہ لیا تو سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب معاویہ کے متعلق صرف یہی ایک کمی بیان فرمائی کہ وہ عائل ہے یعنی مفلس ہے
پس (امام اسحاق بن راہویہ کے مطابق) سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حدیث سے جناب معاویہ کے وہ سب فضائل ثابت ہو گئے جو نکاح میں دیکھے جاتے ہیں۔ رہا مفلس ہونا اور مالدار نہ ہونا تو وہ کسی کے بس میں نہیں ہوتا۔
----------
اور یہی امام اسحاق بن راہویہ روایت کے کرتے ہیں کہ میرا یہ بیٹا(حسن) سید ہے اور اللہ تعالی اس کے ذریعے مسلمانوں کی دو جماعتوں میں صلح کرائے گا
اور ظاہر ہے کہ یہ صلح برائے نام صلح نہیں بلکہ جناب امیر معاویہ کو امور مسلمین سونپے جانے کی صلح ہے
---------
جو لائق نکاح ہونے کے اوصاف بھی رکھتا ہو اور حکومت مسلمین کی اہلیت کے اوصاف بھی رکھتا ھو تو وہ امام اسحاق بن راہویہ کے نزدیک فضیلت سے خالی کیسے ہو سکتا ہے ؟
---------
رہ گیا وہ قول کہ ان کے فضائل میں کوئی حدیث صحیح نہیں تو اولاً تو خود اس منسوب قول کی اپنی سند بھی اسحاق ابن راہویہ تک توثیق طلب ہے۔ بر سبیل تسلیم (حدیث صحیح نہیں) کہنے سے (حدیث حسن ہے) کا قول تضاد نہیں رکھتا اور امام ترمذی نے ( معاویہ کو ہادی مہدی بنا ) والی حدیث کو حسن کہا ہے۔ پھر فضائل میں تو ضعیف حدیث بھی قبول کر لی جاتی ہے۔
(لم یصح) کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی فضیلت کی روایات جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔ باقی ان کے متعلق موضوع اور من گھڑت روایات بھی یقینا موجود ہیں اور تین لاکھ روایات حضرت علی مرتضیٰ اور اہل بیت حضرات کے متعلق بھی گھڑی گئی ہیں۔ تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے متعلق صحیح حسن اور ضعیف روایات کو من گھڑت اور جھوٹ کہا جائے۔
 

 

میں ظہور فیضی کی کتاب الاحادیث الموضوعہ صفحہ نمبر 34 سے صفحہ نمبر 41 تک خود ہی پڑھ لیتا۔
-----------
شاہ جی تھوڑی ہمت اور کرتے اور اگلے
صفحہ 42 کا سکین بھی دے دیتے تاکہ سب کو پتہ چلتا کہ مولوی اسحاق غیر مقلد کے مقلد اور ظہور فیضی مقلد کے مقلد تم سبھی لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قاتل ابن ملجم خبیث کو فقیہ و مجتہد مانتے ھو ۔ پس تمہارے اس گندے عقیدے کے مطابق ابن ملجم کو حضرت علی کے قتل کرنے پر ایک ثواب ملا (لاحول ولا قوۃ الا باللہ)۔
کن جاہلوں کے پیروکار بنے پھرتے ہو؟ شرم کرو۔ یہی حب علی ہے!!!.
-----------
جن جن علماء کو ظہور فیضی نے اسحاق بن راہویہ کی تائید کرنے والے ظاہر کیا ہے ان میں سے اکثر حضرات نے حضرت معاویہ کے فضائل میں احادیث بیان کی ہیں۔ تو کیا وہ جھوٹی حدیثیں پھیلانے والے تھے؟(معاذ اللہ)۔
----------
میں نے تم سے پوچھا تھا کہ اسحاق بن راہویہ کا واحد اکلوتا شاگرد جس نے یہ نادر قول آگے بیان کیا، اس کو ثقہ تو ثابت کرو
مگر وہ توثیق نہ تمہارا ظہور فیضی بیان کر سکا اور نہ تمہارے جیسے کاپی پیسثر کے بس کی بات ہے۔
میرا اصل سوال وہیں کا وہیں کھڑا ہے اس کو دیکھو اور جواب دو۔ یا دیکھ کر آنکھیں بند کر لو۔

 

----------
اسحاق بن راہویہ کے قول کی سند پیش کریں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کتنے عرصے کے بعد یہ قول منظر عام پر ایا جو معاصرین کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
------------
جب ہمعصر امام احمد بن حنبل نے جناب معاویہ کے گستاخ کی اقتدا میں نماز پڑھنے سے روکا تو اسحاق بن راہویہ کو پوچھنا چاہیے تھا کہ معاویہ کے کیا فضائل ہیں جو ایسا کہہ رہے ہو۔بغیر فضیلت آدمی کی گستاخی کرنے پر تو نماز کی اقتدا ممنوع نہیں ہو جاتی۔
 
  • باقی ابن ملجم کو فقیہ ومجتہد ماننے والوں کے متعلق میرا وہی سخت موقف ہے خواہ کوئی خود کو سید کہلائے یا کچھ اور
ابن ملجم کو مجتہد مانو
قتل حیدر پہ اس کو نیکی دو
حب حیدر کے ٹھیکے دار ہو تم
شرم تم کو مگر نہیں اتی
---------
میں عجب یہ رسم دیکھی مجھے روز عید قرباں
وہی قتل بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا

 

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...