Jump to content

Attari hoon Attari

اراکین
  • کل پوسٹس

    328
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

سب کچھ Attari hoon Attari نے پوسٹ کیا

  1. Masha ALLAH Azzawajala Good Answer Jazak ALLAH Azzwajala Yasir Brother
  2. مانگ لو مانگ لو ان کا غم مانگ لو، چشم رحمت نگاہ کرم مانگ لو معصیت کی دوا لا جرم مانگ لو، مانگنے کا مزا آج کی رات ہے کوئی آیا پا کے چلا گیا، کوئی عمر بھر بھی نہ پا سکا یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے Yasir Bhai
  3. Masha ALLAH Azzawajala Bahoot Achi Book Hai Jazak ALLAH Azzwajala attari Bhai
  4. دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جلوس عیدمیلاد النبی ١٢ ربیع الاول کو ریلوے اسٹیشن تا داتادربار نکالاجائےگا عاشقان رسول سبز پرچم تھامے ، لبوں پر نعتوں کے ترانے سجائے بھرپور شرکت کریں گے جلوس کی گزرگاہ کو سبز سبز پرچموں ، خوشنما بینروں سے سجایا جائے گا، جگہ بہ جگہ مشروبات کی سبیلیں لگائی جائیں گی لاہور (سٹاف رپورٹر)تبلیغ ِقرآن وسنت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک ''دعوت اسلامی ''کے زیراہتمام عظیم الشان مدنی جلوس بسلسلہ عیدمیلاد البنی ؐ مرحبا یامصطفی ، سرکار کی آمد مرحبا کی دھومیں مچاتا 10مارچ بمطابق ١٢ ربیع الاول بروز منگل کو2:00بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے داتا دربارتک نکلا جائے گا ۔دعوت اسلامی کا مدنی جلوس اپنے روایتی راستوں( ریلوے اسٹیشن نوری مسجد سے شروع ہوکر لنڈا بازار سے گزرتا ہوا میلاد چوک پہنچے گا ،وہاں سے سرکلر روڈ بیرون دہلی گیٹ ، بیرون موچی گیٹ ، بیرون شاہ عالم گیٹ بیرون لوہاری اور اردو بازار) سے گزرتا داتا دربار پر جاکر ختم ہوگا۔داتا دربار پہنچ کر دعا کروائی جا ئے گی اور نماز عصر باجماعت ادا کی جائے گی۔ہزاروںعاشقان سفید مدنی لباس پہنے ، سروں پر عمامے کے تاج سجائے ہاتھوں میں سبز سبز پرچم تھامے ، لبوں پر نعتیںاور مرحبایا مصطفی کے نعرے لگاتے انتہائی نظم وضبط کے ساتھ شریک ہونگے ۔ذندہ لانان لاہورمدنی جلوس کا پرجوش استقبال کریں گے،مدنی جلوس پر جگہ بہ جگہ گل پاشی کی جائے گی، جلوس کے راستے میں مشروبات اور ٹھنڈے پانی سبیلیں لگائی جائیں گی اور شرکا میں لنگر رسائل تقسیم کئے جائیں گے۔ جلوس کو مختلف مقاما ت پر روک کر نیکی کی دعوت پیش کی جائے گی ۔جلوس کی ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے مجلس نشرواشاعت دعوت اسلامی
  5. عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دھوم دھام سے جشن ولادت منائیں‘ مولانا الیاس قادری جشن ولادت رسول ﷺ کی خوشی میںمسجدوں پر بھی چراغاں کا اہتمام کیا جائے ، ہر طرفپرچم لہرائیں کہ دنیا میں سبز رنگ امن کی علامت سمجھا جاتاہے کراچی(۔۔۔۔۔) امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیا س عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ جب ماہ ربیع النور شریف کا مبارک مہینہ تشریف لاتا ہے تو عاشقان مصطفی ﷺ کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور ان کے گھر سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ربیع النور شریف کے موقع پر منعقدہ مدنی مذاکرے میں باب الاسلام سندھ سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ جس چیز کو شریعت منع نہ کرے وہ جائز ہے اور جلوس نکالنا شریعت میں منع نہیں ہے لہذا عاشقان مصطفی ﷺدھوم دھام سے جشن ولادت رسول ﷺ منائیں اور اس خوشی میں جلوس بھی نکالیں اور اس میں اللہ عزوجل کی رضا اور پیارے آقا ﷺ کی خوشی کیلئے شرکت کرتے ہوئے ہر اس عمل سے گریز کریں جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ سبز رنگ بہت سی نسبتوں کا مجموعہ ہے اور دنیا میں امن کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس سے آنکھوں کو تسکین بھی پہنچتی ہے جشن ولادت رسول ﷺ کی خوشی میںہر طرف سبز سبز پرچم لہرائیں اور مسجدوں کو بھی سجایا جائے کہ جو کوئی اللہ عزوجل کی رضاکیلئے چراغاں کرتا ہے اسے ثواب ملے گا اور جشن ولادت کی خوشیاں منانے اور چراغاں کرنے سے کفارپر بھی اثر پڑتا ہے کہ مسلمان اپنے نبی سے کس قدر محبت کرتے ہیں اس لئے جشن ولادت رسول ﷺ منانے کی اچھی اچھی نیتیں کرلیں جتنی زیادہ اچھی نیتیں ہونگی ثواب بھی اتنا ہی ملے گا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ ہمارے پیارے آقا ﷺ ہر پیر کوروزہ رکھ کر اپنا جشن ولادت مناتے تھے لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہر پیر اوربارہ ربیع النور شریف کا روزہ رکھیں۔
×
×
  • Create New...