Jump to content

Ashiqan-e-Rasool

Members
  • Posts

    2
  • Joined

  • Last visited

About Ashiqan-e-Rasool

  • Birthday 04/26/1992

Previous Fields

  • Not Telling

Contact Methods

  • Website URL
    www.AshiqaneRasool.tk

Profile Information

  • Male

Ashiqan-e-Rasool's Achievements

Newbie

Newbie (1/14)

  • First Post
  • Conversation Starter
  • Week One Done
  • One Month Later
  • One Year In

Recent Badges

1

Reputation

  1. اَلرَّحْمٰنُ (بے پایاں رحم کرنے والا) جو انسانوں پر بلا تفریق اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے یَا رَحْمٰنُ ہر فرض نماز کے بعد اگر اس اسم کا سو مرتبہ ورد کیا جائے تو اس کی برکت سے نہ صرف یاد داشت اور ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خشوعِ قلب بھی حاصل ہوتا ہے۔ اَلرَّحِیْمُ (بڑا رحم والا) وہ جو برکتوں، بخششوں کا سر چشمہ ہے۔ بالخصوص ان کے لئے جو اس کی عطا کردہ نعمتوں کو اس کے حکم کے مطابق استعمال کرتے ہیں اور جس پر ایمان رکھنے والے دنیا و آخرت میں اس کی نعمتوں سے سرفراز ہوتے ہیں! یَا رَحِیْمُ فجر کی نماز کے بعد اگر اس اسم کا ۱۰۰ بار ورد کیا جائے تو اس کے اثر سے ہر شخص مہربان ہو جائے گا اور ورد کرنے والے سے محبت ورافت کے ساتھ پیش آئے گا! اَلْمَلِكُ (حاکم کائنات) جو تمام کائنات کا واحد مالک ہے یَا مَلِكُ اس اسم کا ورد کسی وقت بھی کرنے والا لوگوں میں ہمیشہ معزز اور مقبول رہتا ہے! اَلْقُدُّوْسُ (پاک) جملہ غلطیوں اور عیوب سے پاک اور ہر قسم کی بھول چوک اور نقائص سے مبرّا! یَا قُدُّوْسُ دن میں سو بار اس کا ورد کرنے والوں کا دل ہر قسم کی پریشانیوں سے آزاد رہتا ہے! اَلسَّلَامُ (امن و سلامتی کا سر چشمہ) وہ جو اپنے بندوں کو جملہ خطرات و مزاحمتوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اپنے خوش نصیب بندوں کو جنت کی راحتیں عطا فرماتا ہے! یَا سَلَامُ اگر اس اسم کو ۱۶۰ بار ورد کرکے مریض پردم کیا جائے تو مریض صحت یاب ہو جاتا ہے! اَلْمُؤْمِنُ (آفات و عذاب سے امن و امان میں رکھنے والا) وہ جو اپنے بندوں کے دل میں ایمان پیدا کرتا ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے جو اس سے مدد طلب کرتا ہے۔ نیزان کے دلوں کو سکون عطا کرتا ہے۔ یَا مُؤْمِنُ اس کا ورد کرنے والا ہر قسم کی مضرتوں سے محفوظ رہتا ہے! اَلْمُهِیْمِنُ (حفاظت کرنے والا) وہ جو ہر شے کی نگرانی و حفاظت کرتا ہے یَا مُهِیْمِنُ مکمل توجہ کے ساتھ اس اسم کا ورد کرنے سے باطن و روشن ہوتا ہے۔ اَلْعَزِیْزُ (بڑے اقتدار والا) جس کا اقتدار سب پر حاوی ہے! یَا عَزِیْزُ اگر فجر کی نماز کے بعد چالیس دن تک ۴۰ بار اس اسم کا ورد کیا جائے تو اس کی برکت سے ورد کرنے والا نہ صرف خود کفیل ہو جائے گا بلکہ دوسروں کی امداد سے بے نیاز ہو جائے گا! اَلْجَبَّارُ (زبردست غلبہ رکھنے والا) وہ جو بگڑی کا بنانے والا ہے، وہ جو نامکمل کو مکمل کرنے والا ہے، اور وہ جو اپنے بندوں سے اپنی منشاء کے مطابق کام لینے کی قدرت رکھتا ہے! یَا جَبَّارُ اس اسم کا ورد کرنے والے سے کوئی شخص اس کی مرضی کے خلاف عمل نہیں کراسکتا، اور نہ وہ مغلوب الغضب ہو کر درشت رویہ اختیار کر سکتا ہے! اَلْمُتَكَبِّرُ (عظمت و کبریائی کا سر چشمہ) وہ جس کی شان کبریائی ہر شے سے نمایاں ہے یَا مُتَكَبِّرُ اپنی شریک حیات سے اس اسم کے ورد کے بعد مباشرت کرنے سے صالح اولاد پیدا ہوتی ہے! اَلْخَالِقُ (وجود بخشنے والا، پیدا کرنے والا) وہ جو مناسب حال قوتوں اور صلاحتیوں سے آراستہ وجود بخشنے والا ہے! یَا خَالِقُ جو شخص رات کے وقت اس کا ورد کرتا ہے تو باری تعالیٰ قیامت تک اس کی حفاظت و نگرانی کے لئے ایک فرشتہ متعین کر دیتا ہے اور اس فرشتے کے اعمال کا اجر ورد کرنے والے کو ملتا ہے! اَلْبَارِئُ (ہر چیز کو عدم سے وجود میں لانے والا) وہ جس نے ہر شے مناسب اور بے مثال تخلیق کی ہے اَلْمُصَوِّرُ (مخلوقات کی صورت گری کرنے والا) یَا خَالِقُ، یَا بَارِئُ، یَا مُصَوِّرُ اگر کی متمنی خاتون، اگر سات دن تک روزہ رکھ کر ان تینوں اسماء کا ۲۱ مرتبہ ورد کرے اور پانی پردم کرکے اس پانی سے روزہ افطار کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو اولاد سے سرفراز کرے! اَلْغَفَّارُ (بڑا درگزر کرنے والا) وہ جو تمام گناہوں کو معاف فرماتا ہے! یَا غَفَّارُ جو اس اسم کا ورد کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔ اَلْقَهَّارُ (اپنی مخلوق پر کامل غلبہ اور اختیار رکھنے والا) یَا قَهَّارُ جو شخص اس اسم کا ورد کرتا ہے، اس کو اپنی جملہ خواہشوں پر قابو حاصل ہو جاتا ہے، اور ہوس، جاہ و جلال سے آزاد ہو کر روحانی سکون حاصل کرلیتا ہے اور اس کا درد انسانوں کو غلط کاریوں سے بھی باز رکھتا ہے۔ اَلْوَهَّابُ (بے غرض بخشش اور سخاوت کرنے والا) وہ جو اپنی مخلوقات کو اپنی برکتوں اور بخششوں سے نوازتا ہے۔ یَا وَهَّابُ اگر کوئی شخص دعا کے بعد اس اسم کا سات بار ورد کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔ حاجمتند شخص یا وہ شخص جو کسی دشمن کے چنگل میں پھنس گیا ہو، یا وہ شخص جس کی آمدنی قلیل ہو اور اچھی طرح گزر بسر نہ ہوتی ہو۔ اگر تین سے بات راتوں میں دو رکعت نماز نفل ادا کرنے کے بعد اس اسم کا ورد ۱۰۰ بار کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی ضرورتوں کو پورا کرے گا اور دشمن کے چنگل سے اس کو رہائی دلائے گا! اَلرَّزَّاقُ (حاجت روا) وہ جو اپنی مخلوقات کو مفید ترین اشیاء عطا کرتا ہے یَا رَزَّاقُ جو شخص اس اسم کا ورد کرتا ہے، پروردگار عالم اس کی کفالت اپنے ذمہ لے لیتا ہے! اَلْفَتَّاحُ (مشکلوں کا حل کرنے والا) وہ جو تمام مشکلات کو حل کرنے والا اور تمام مزاحمتوں کو دور کرنے والا ہے یَا فَتَّاحُ جو شخص اس اسم کا ورد کرتا ہے اس کا قلب روشن ہو جاتا ہے اور اس کو اپنے مقاصد میں کامیابی ہوتی ہے! اَلْعَلِیْمُ (ہر چیز کا جاننے والا) یَا عَلِیْمُ جو شخص اس اسم کا ورد کرتا ہے تو اس کا دل تجلیات سے معمور ہو جاتا ہے! اَلْقَابِضُ (ہر شے پر قبضہ رکھنے والا) وہ جو ہر شے پر قابض ہے! یَا قَابِضُ اگر کوئی شخص اس اسم کو روٹی کے ۵۰ ٹکڑوں پر لکھ کر چالیس دن تک کھائے تو اس کو بھوک سے نجات مل جائے گی اَلْبَاسِطُ (وسعت دینے والا) وہ جو وسعت دیتا ہے یَا بَاسِطُ اگر کوئی شخص اس اسم کا بعد نماز فجر اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر دس بار ورد کرے اور اس کے بعد دونوں ہاتھ اپنے منہ پر پھیرلے تو وہ اپنی جملہ ضرورتوں سے بے نیاز ہو جائے گا! اَلْخَافِضُ (پست کر دینے والا) یَا خَافِضُ جو شخص تین دن روزہ رکھے اور چوتھے روز مجمع میں اس اسم کا ۷۰،۰۰۰ بار ورد کرے تو اس کو اپنے دشمنوں سے نجات نصیب ہوگی اَلرَّافِعُ (وہ جو بلندیاں عطا کرتا ہے) یَا رَافِعُ جو شخص شب و روز اس اسم کا ۱۰۰ بار ورد کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو سرفرازی، عزت، دولت اور بلند مرتبہ عطا فرمائے! اَلْمُعِزُّ (عزت دینے والا) وہ جو انسان کو عظمت، شوکت اور مقبولیت عطا کرتا ہے! یَا مُعِزُّ اگر یہ حساب تقویم قمری پیر اور جمعہ کی راتوں میں یعنی شمسی حساب سے اتوار اور جمعرات کی راتوں میں اس اسم کا ۱۴۰ بار ورد کیا جائے تو اللہ تعالیٰ ورد کرنے والے کو دوسروں کی نظر میں وقیع و معزز بناتا ہے اور وہ خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا! اَلْمُذِلُّ (ذلت دینے والا) وہ جو متکبر اور نافرمانوں کو ذلیل و خوار کرتا ہے یَا مُذِلُّ اس اسم کا ۷۵ بار ورد کرنے والا، مضمرتوں سے اور حاسدوں کی ایذا رسانی محفوظ رہتا ہے! اَلسَّمِیْعُ (بندوں کی سننے والا) وہ جو ہر ایک کی سنتا ہے! یَا سَمِیْعُ جو کسی سے بات کئے بغیر جمعرات کو ظہر کی نماز کے بعد اس اسم کا سو بار ورد کرے تو پروردگار عالم اس کی ہر خواہش کو پورا کرے گا اَلْبَصِیْرُ (ہر چیز کو دیکھنے والا) وہ جو ہر چیز کا مشاہدہ کر رہا ہے! یَا بَصِیْرُ جو شخص جمعہ کے دن پہلی چار سنتوں اور فرض کے درمیان ۱۰۰ بار اس اسم کا ورد کرے گا تو اللہ تعالیٰ دوسروں کی نظر میں اس کو باعزت اور مؤقر بنائے گا! اَلْحَكَمُ (انصاف کرنے والا) وہ جو انصاف کرتا ہے اور حقدار کو اس کا حق دلاتا ہے یَا حَكَمُ جو شخص رات میں کئی بار اس اسم کا ورد کرتا ہے تو اس پر بہت سے راز آشکار ہو جاتے ہیں! اَلْعَدْلُ (سرتاپا انصاف) وہ جو انصاف کرنے والا ہے! یَا عَدْلُ اگر اس اسم کو جمہ کی شب روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھالیا جائے تو لوگ اس کے فرمانبردار ہو جائیں! اَللَّطِیْفُ (بڑا لطف و کرم کرنے والا) وہ جو ہر چیز کے حقیق ترین معنی سے واقف ہے، وہ جس نے ہر شے کو ایسی حکمت کے ساتھ پیدا کیا جس کو کوئی نہیں سمجھ سکتا اور وہ یہ کہ انتہائی پر اسرار طور سے سب پر اپنی برکتیں نازل فرماتا ہے! یَا لَطِیْفُ اگر کوئی شخص مفلس ہو جائے اور بے یار و مددگار بھی ہو تو ایسا شخص دو نفل نماز ادا کرنے کے بعد اس اسم کا ۱۰۰ بار ورد کرے تو اس کی مراد بر آئے گی۔ اَلْخَبِیْرُ (باخبر اور آگاہ) وہ جو ہر شے کے باریک ترین مضمرات سے آگاہ ہے اور ہر شے کے اندرونی معنی سے باخبر ہے! یَا خَبِیْرُ اگر کوئی بری لت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے تو اس اسم کا مسلسل ورد کرے انشاء اللہ اس کو اس لت سے رہائی مل جائے گی! اَلْحَلِیْمُ (بڑا بردبار اور برداشت والا) وہ جو بڑا رحم کرنے والا! یَا حَلِیْمُ اگر کوئی شخص اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر اور کھیت میں کاغذ کو اس مقام پر دفن کردے جہاں پیج بویا جاتا ہے تو وہ کھیت ہر قسم کی آفات ارضی و سماوی سے محفوظ رہے۔ اَلْعَظِیْمُ (بڑی بزرگی والا) وہ جو بڑا رفیع الشان ہے! یَا عَظِیْمُ جو شخص اس اسم کا کئی بار ورد کرے گا تو ہر شخص اس کو عزت و توقیر کی نظر سے دیکھے گا! اَلْغَفُوْرُ (بڑا بخشش کرنے والا) وہ جو سب کچھ عطا کر دیتا ہے یَا غَفُوْرُ اگر کوئی شدید درد سریا بخار میں مبتلا ہو یا بہت ضدی ہو تو ایسا شخص اگر اس اسم کا مسلسل ورد کرے تو اس کو اس تکلیف سے نجات حاصل ہو جائے گی! اَلشَّكُوْرُ (بڑا قدر کرنے والا) وہ جو اس کے لئے کئے جانے والے اچھے اعمال کو سراہنا ہے اور ان کو اجر دیتا ہے! یَا شَكُوْرُ اگر کسی شخص کے دل پر بار ہو اور ایسا شخص اس اسم کا ۴۱ بار ورد کرے اور پانی پردم کرکے پانی سے اپنا منہ دھولے تو اس شخص کے دل کا بوجھ ختم ہو جائے اور وہ اپنی آپ پر قابو حاصل کرلے گا! اَلْعَلِیُّ (بڑی بلندیوں والا) یَا عَلِیُّ اگر کسی شخص کا عقیدہ کمزور ہو اور وہ اس اسم کا ورد کرے تو اس کا عقیدہ درست ہو جائے گا اور وہ منزل مقصود تک پہنچ جائے گا اَلْكَبِیْرُ (بہت بڑا) وہ جو عظیم ترین ہے یَا كَبِیْرُ اگر کوئی شخص اس اسم کا روزانہ ۱۰۰ بار ورد کرے تو وہ دنیا کی نگاہوں میں معزز و محترم ہو جائے گا۔ اَلْحَفِیْظُ (سب کا محافظ، حفاظت کرنے والا) وہ جو تمام کائنات کا محافظ ہے اور مقررہ مدت کے لئے ناگہانی آفتوں اور حادثات سے محفوظ رکھتا ہے یَا حَفِیْظُ جو شخص اس اسم کا دن میں ۱۶ بار ورد کرے گا وہ ہر قسم کی آفات سے محفوظ رہے گا۔ اَلْمُقِیْتُ (سب کو روزی اور توانائی دینے والا) یَا مُقِیْتُ اگر کسی بچے کی عادات و اطوار خراب ہو جائیں اور ایسے کو یہ اسم ایک گلاس پانی پردم کرکے پلایا جائے تو بچے کے عادات و اطوار درست ہو جائیں گے۔ اَلْحَسِیْبُ (بڑا شمار کنندہ) وہ جو انسانوں کی زندگی بھر کے اعمالوں کے تفصیلی حساب سے واقف ہے یَا حَسِیْبُ اگر کوئی شخص چور یا کسی حاسد سے خائف ہو، یا اس کو کسی سے کوئی نقصان پہنچنے کا احتمال ہو تو اس اسم کا جمعرات سے دن رات سات دن تک ۷۰ بار ورد کرے اور ۷۱ دیں بار، حسبی الله الحسیب کہے تو انشاء اللہ اس کو خوف سے نجات مل جائے! اَلْجَلِیْلُ (بلند مرتبے والا) وہ جو غنی، حاکم اور مقدس ہے۔ یَا جَلِیْلُ اگر کوئی شخص اس اسم کو مشک اور زعفران سے کاغذ پر لکھ کر مٹی کے کوزے میں اس کو پانی میں گھولے اور اس پانی کوپی لے تو اس کو انشاء اللہ دنیا میں عزت اور قدر و منزلت نصیب ہو! اَلْكَرِیْمُ (بڑا کرم کرنے والا) وہ جو بڑا کرم کرنے والا ہے! یَا كَرِیْمُ جو شخص اس اسم کا بکثرت ورد کرے گا، انشاء اللہ اس کو دین و دنیا میں فلاح و عزت حاصل ہوگی۔ اَلرَّقِیْبُ (بڑا نگہبان) وہ جو اپنی تمام مخلوق کی نگرانی کرتا ہے اور ہر فعل جس کے قبضہ قدرت میں ہے یَا رَقِیْبُ جو شخص اپنے اہل و عیال اور مال منال پر سات مرتبہ اس اسم کو پڑھ کردم کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنی حفاظت میں رکھے گا! اَلْمُجِیْبُ (دعائیں قبول کرنے والا) وہ جو اپنی مخلوق کی تمام حاجتوں کو پورا کرتا ہے! یَا مُجِیْبُ اس نام کا ورد کرکے خدا سے جو دعامانگی جائے گی، وہ اس دعا کو قبول کرے گا! اَلْوَاسِعُ (بڑی وسعت والا) وہ جو لامحدود وسعت اور رحمتِ بے پایاں کا حامل ہے یَا وَاسِعُ اگر کسی شخص کو حصول رزق میں مشکلات درپیش ہوں تو وہ اس اسم کا ورد کرے، انشاء اللہ اس کی آمدنی میں اضافہ ہو جائے گا! اَلْحَكِیْمُ (بڑی حکمت والا) وہ جس کے تمام احکام و اعمال میں حکمت ہے! یَا حَكِیْمُ جو شخص وقتاً فوقتاً اس اسم کا ورد کرے گا، اس کے کاموں میں کوئی مشکل حائل نہیں ہوگی! اَلْوَدُوْدُ (بڑا محبت کرنے والا) وہ جو اچھے عمل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور ان پر رحم فرماتا ہے، وہ جو محبت کرنے کے لائق ہے اور جس کی دوستی منفعت بخش ہے یَا وَدُوْدُ اگر دو افراد کے درمیان کوئی تنازعہ ہو اور ان میں سے کوئی ایک شخص اس اسم کا ۱۰۰۰ بار ورد کرکے اس کو کھانے پردم کرے اور دوسرے شخص کو کھلادے تو ان کی آپس کی ربخش ختم ہو جائے! اَلْمَجِیْدُ (بڑی بزرگی والا) وہ جو بڑی عظمت و بزرگی والا ہے! یَا مَجِیْدُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، وہ دنیا میں باعزت رہے گا! اَلْبَاعِثُ (مردوں کو زندہ کرنے والا) وہ جو قیامت کے دن اپنی مخلوقات کو دوبارہ زندگی عطا کرے گا! یَا بَاعِثُ جو اس اسم کا ورد کرے گا، اس کے دل میں اللہ کا خوف پیدا ہو جائے گا۔ اَلشَّهِیْدُ (حاضر و ناظر) وہ جو ہر جگہ موجود ہے اور تمام کائنات کا نگران ہے! یَا شَهِیْدُ اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور وہ اس اسم کا ورد کرے تو اس کی اولاد فرماں بردار ہو جائے گی۔ اَلْحَقُّ (برحق و برقرار) وہ جس کے وجود میں کسی قسم کا بغیر و تبدّل نہیں ہوتا! یَا حَقُّ اگر کسی کی کوئی چیز گم ہو جائے اور وہ شخص اس اسم کا ورد کرے تو اس کو اپنی گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اَلْوَكِیْلُ (بڑا کارساز) وہ جو تمام مشلات کوبہ طریق احسن حل کرنے والا ہے! یَا وَكِیْلُ اگر کسی شخص کو پانی میں ڈوبنے یا آف میں جلنے یا اسی قبیل کے کوئی اور خطرات درپیش ہوں تو اس کو چاہئے کہ اس اسم کا وقتاً فوقتاً مسلسل ورد کرے انشاء اللہ وہ تمام خطرات سے محفوظ رہے گا اور اللہ تعالیٰ خود اس کی حفاظت فرمائے گا۔ اَلْقَوِیُّ (بڑی طاقت و قوت والا) یَا قَوِیُّ اگر کوئی شخص اپنے دشمن کوشکست نہ دے سکے تو اس کو چاہئے کہ وہ اس ارادے کے ساتھ کہ دشمن اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، اس اسم کا ورد کرے تو انشاء اللہ دشمن کے غلبہ سے محفوظ رہے گا۔ اَلْمَتِیْنُ (انتہائی مضبوط و مستحکم) یَا مَتِیْنُ اگر کوئی شخص کسی مشکل میں پھنس جائے اور اس اسم کا ورد کرے تو انشاء اللہ اسے اس مشکل سے نجات حاصل ہو جائے گی! اَلْوَلِیُّ (مددگار اور حمایتی) وہ جو اپنے فرماں بردار بندوں کا دوست ہے! یَا وَلِیُّ جو اس اسم کا ورد کرے گا، تو اللہ تعالیٰ کی دوستی کا اس کو شرف حاصل ہو جائے گا۔ اَلْحَمِیْدُ (تعریف کے لائق) وہ جس کی ذات لائق تعریف و توصیف ہے اور جو بڑی بزرگی والا ہے، اور جس کی تمام مخلوقات شکر گزار ہے! یَا حَمِیْدُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، دنیا اس سے محبت کرے گی اور اس کی تعظیم کرے گی! اَلْمُحْصِیُ (اپنے علم اور شمار میں رکھنے والا) وہ جو ان بے شمار اشیاء کا شمار رکھتا ہے جن کا شمار ناممکن ہے اور ہر چیز سے باخبر ہے! یَا مُحْصِیُ وہ شخص جو پر سش روز حساب سے خائف ہو اور اس اسم کا ۱۰۰۰ بار ورد کرے تو اس کے لئے روز حساب کی منزل آسان ہو جائے گی! اَلْمُبْدِئُ (پہلی بار پیدا کرنے والا) وہ جس نے بغیر کسی مادے اور شکل کے کائنات کو پیدا کیا! یَا مُبْدِئُ اگر اس اسم کا ورد کرکے ایسی حاملہ پردم کر دیا جائے جس کا سقوط حمل کا اندیشہ ہو تو انشاء اللہ وہ اسقاط کے خظرے سے محفوظ ہو جائے گی۔ اَلْمُعِیْدُ (دوبارہ پیدا کرنے والا) وہ جو کل مخلوقات کو موت کے بعد دوبارہ پیدا کرنے والا ہے۔ یَا مُعِیْدُ اگر خاندان کا کوئی فرد گم ہو جائے تو اس اسم کا ۷۰ بار ورد کرنے سے گمشدہ شخص بہ عافیت گھر آجائے گا! اَلْمُحْیِیْ (زندگی دینے والا) وہ جو زندگی اور صحت کا عطا کرنے والا ہے یَا مُحْیِیْ اگر کوئی شخص بہت گرانبار ہو وہ دن میں سات بار اس اسم کا ورد کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو ہر بار سے سبکدوشنی عطا فرمائے گا! اَلْمُمِیْتُ (موت دینے والا) وہ جس نے موت کو پیدا کیا! یَا مُمِیْتُ اگر اس اسم کا ورد کیا جائے تو اس کا ورد دشمن کی تباہی پر منتج ہو۔ اَلْحَیُّ (ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والا) وہ جو ہر چیز سے واقف ہے اور جس کی قوت ہر چیز کے لئے کافی ہے یَا حَیُّ جو شخص اس اسم کا ورد کرے، اس کو عمر دراز عطا ہو۔ اَلْقَیُّوْمُ (قائم رکھنے اور سنبھالنے والا) وہ جو تمام کائنات کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ یَا قَیُّوْمُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا انشاء اللہ تعالیٰ وہ کبھی غفلت اور بے خبری کا شکار نہیں ہوگا۔ اَلْوَاجِدُ (ہر چیز کا پانے والا) وہ جو جس چیز کی خواہش جس وقت کرتا ہے، اسی وقت پالیتا ہے! یَا وَاجِدُ اس اسم کا ورد کرنے والا دل کی دولت سے مالا مال ہو جاتا ہے۔ اَلْمَاجِدُ (بزرگی اور بڑائی والا) وہ جو بزرگی والا ہے، رحیم ہے اور جس کی فیاضی اور بخشش کا کوئی حساب نہیں! یَا مَاجِدُ اس اسم کا ورد کرنے والے کا دل تجلیات سے معمور ہو جاتا ہے اَلْوَاحِدُ (بے مثال، اکیلا) وہ جو اپنے ہر فعل میں بے مثال ہے اور یکتا ہے اور جس کا کوئی شریک نہیں ہے اور نہ کوئی ذات و صفات کے اعتبار سے اس کا ہم سر ہے۔ یَا وَاحِدُ جو شخص پُر سکون ماحول میں اس اسم کا ورد کرے گا انشاء اللہ خود اور دنیا کے ہر فریب سے آزاد ہو جائے گا! اَلْاَحَدُ (اکیلا) یَا اَحَدُ جو شخص اس اسم کا ۱۰۰۰ بار ورد کرے گا، اس پر کائنات کے اسرار کھل جائیں گے۔ اَلصَّمَدُ (بے نیاز جو کسی کا محتاج نہیں) وہ جو ہر تلکیف کو دور کرنے والا ہے اور ہر حاجت کو پوری کرنے والا یَا صَمَدُ جو شخص اس اسم کا کئی بار ورد کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی کرے گا جس کے نتیجہ میں اس کو دوسروں کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ دوسروں کی اس کی ضرورت ہوگی۔ اَلْقَادِرُ (بڑی قدرت والا) وہ جو ہر کام اپنی مرضی کے مطابق کرنے کی قدرت رکھتا ہے! یَا قَادِرُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، انشاء اللہ اس کی تمام مرادیں پوری ہو جائیں گی! اَلْمُقْتَدِرُ (بڑی قدرت والا) وہ جو کائنات کی ہر شے سے زیادہ قوی ہے۔ یَا مُقْتَدِرُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، اس پر وہ اصل حقیقت سے باخبر ہو جائے گا۔ اَلْمُقَدِّمُ (آگے بڑھانے والا) یَا مُقَدِّمُ جو شخص جنگ کے دور ان میں اس اسم کا ورد کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کو پیش قدمی عطا کرے گا اور جو شخص کسی خوقناک مقام پر جہاں وہ تنہابھی ہو، اس اسم کا ورد کرے گا، انشاء اللہ ہر ضرر سے محفوظ رہے گا۔ اَلْمُؤَخِّرُ (پیچھے رکھنے والا) وہ جس کو بھی چاہتا ہے موخر کر دیتا ہے! یَا مُؤَخِّرُ جو شخص اس اسم کا دن میں روزانہ سو بار ورد کرے گا تو اس کے دل میں اللہ کے سواہر دوسری چیز کی محبت ختم ہو جائے گی! اَلْاَوَّلُ (سب سے پہلے) یَا اَوَّلُ اگر کسی کے لڑکانہ ہوتا ہو یا کوئی شخص کسی بمسفر سے قربت حاصل کرنا چاہتا ہو تو چالیس جمعوں تک اس اسم کا ۱۰۰۰ بار ورد کرے گا، تو انشاء اللہ اس کے دل کی مراد پوری ہو جائے گی! اَلْآخِرُ (سب کے بعد) یَا آخِرُ جو شخص اس اسم کا کثرت سے ورد کرے گا، وہ نہ صرف خوشحالی کی زندگی بسر کرے گا، بلکہ اس کا خاتمہ بھی بخیر ہوگا! اَلظَّاهِرُ (ظاہر و آشکارا) یَا ظَاهِرُ جو شخص جمعہ کی نماز کے بعد ۱۵ بار اس اسم کا ورد کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو منور فرمادے گا! اَلْبَاطِنُ (پوشیدہ و پنہاں) یَا بَاطِنُ جو شخص دن میں تین بار اس اسم کا ورد کرے گا، اس میں حقیقت اشیاء کے دیکھنے کی اہلیت پیدا ہو جائے گی! اَلْوَالِیُ (سرپرست، مُبَّصَرف) جو کل کائنات کا انتظام و انصرام کرتا ہے، ہر شے پر نگرانی رکھتا ہے اور کائنات میں کسی بھی لمحہ و قوع پذیر ہونے والے واقعات پر قدرت رکھتا ہے! یَا وَالِیُ جو شخص اس اسم کا ورد کرکے اپنے مکان پردم کرے، انشاء اللہ اس کا مکان ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رہے گا! اَلْمُتَعَالُ (سب سے بلند و برتر) وہ جو انسانوں کے افعل و اعمال، طریق و روایات اور خیال و افکار سے بہت بلند وبالا ہے! یَا مُتَعَالُ جو شخص اس اسم کا کثرت سے ورد کریگا، اس کو پروردگار عالم کی خوشنودی حاصل ہو جائے گی۔ اَلْبَرُّ (تمام اچھائیوں کا سر چشمہ) وہ جو اپنے بندوں کی خطائوں پر عفو سے کام لیتا ہے اور اپنی تمام مخلوق کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتا ہے! یَا بَرُّ جو شخص اس اسم کا ورد کرکے اپنے بچے پردم کرے گا، اس کا بچہ بدبختیوں سے محفوظ و مامون رہے گا۔ اَلتَّوَّابُ (توبہ قبول کرنے والا) یَا تَوَّابُ جو شخص اس اسم کا کثرت سے ورد کرے گا تو اس کی توبہ قبول ہو جائے گی۔ اَلْمُنْتَقِمُ (بدلہ لینے والا) وہ جو غلط کاروں کو سزا دیتا ہے! یَا مُنْتَقِمُ جو شخص کثرت کے ساتھ اس اسم کا ورد کرے گا، اس کو اپنے دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل ہوگی! اَلْعَفُوُّ (معاف کرنے والا) وہ جو دل سے معافی چاہنے والوں کو اس طرح معاف کرتا ہے جیسے انہوں نے کبھی گناہ کیا ہی نہ ہو! یَا عَفُوُّ جو شخص کثرت سے اس اسم کا ورد کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف کردے گا! اَلرَّؤُفُ (بڑا مشفق و مہربان) وہ جو بڑا مشفق و مہربان ہے! یَا رَؤُفُ جو شخص اس اسم کا بکثرت ورد کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنی برکتیں نازل کرے گا! مَالِكُ الْمُلْكِ (ملکوں کا مالک) کائنات پر جس کی حکومت لازوال ہے یَا مَالِكُ الْمُلْكِ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، وہ دوسروں کی نظروں میں معزز و محترم رکھے گا! ذُوْالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ (عظمت و جلال اور انعام و اکرام والا) یَا ذُوْالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا انشاء اللہ وہ غنی (مالدار) ہو جائے گا! اَلْمُقْسِطُ (عدل و انصاف قائم رکھنے والا) وہ جس کا ہر کام انصاف اور توازن کا آئینہ دار ہے یَا مُقْسِطُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا وہ شیاطین کی ایذار سانیوں سے محفوظ رہے گا! اَلْجَامِعُ (جمع کرنے والا) وہ جو ہر شے کو کسی بھی جگہ جب چاہے جمع کر سکتا ہے یَا جَامِعُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا وہ اس شے کو پا جائے گا جو اس نے دی ہے۔ اَلْغَنِیُّ (خود کفیل و بے پروا) یَا غَنِیُّ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا آسودہ ہو جائے گا اور حرص و ہوس سے آزاد رہے گا اَلْمُغْنِیُّ (توانگر بنانے والا) یَا مُغْنِیُّ دس جمعوں تک اگر کوئی شخص دن میں ۱۰ بار اس اسم کا ورد کرے گا تو پروردگار عالم اس کو خود کفیل بنادے گا۔ اَلْمَانِعُ (روکنے والا) یَا مَانِعُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، اس کی گھریلو زندگی خوشگوار گزرے گی! اَلضَّآرُ (ضرر پہنچانے والا) وہ جو ایسی مخلوق پیدا کرتا ہے جو دوسروں کے لئے باعث مایوسی ہوتی ہے۔ یَا ضَآرُ اگر کوئی کم رتبہ شخص جمعہ کی رات میں اس اسم کا ورد کرے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کا رتبہ بلند ہو جائے گا! اَلنَّافِعُ (نفع پہنچانے والا) وہ جو ایسی اشیاء کا خالق ہے جو اچھائیوں سے بھر پور اور نفع بخش ہیں۔ یَا نَافِعُ وہ شخص جو اس اسم کا ورد اپنی مقدرت کے مطابق چار دن تک کرے گا تو وہ ہر قسم کے نقصانات سے محفوظ رہے گا اَلنُّوْرُ (سرتاپا نور اور نور بخشنے والا) وہ جو اپنے نور سے تمام کائنات کو منور کئے ہوئے ہے اور اپنے بندوں کے چہروں، ذہنوں اور دلوں کو منور کرتا ہے۔ یَا نُوْرُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، اس کا باطن روشن ہو جائے گا! اَلْهَادِیْ (سیدھی راہ دکھانے والا) وہ جو اپنے بندوں کو میابی کی راہ دکھاتا ہے اور درسروں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کی ہدایت فرماتا ہے! یَا هَادِیْ جو شخص اس اسم کا ورد کرے گا، اس کو روحانی علم نصیب ہوگا! اَلْبَدِیْعُ (بے مثال چیزوں کا پیدا کرنے والا) وہ جس نے کسی نمونے کے بغیر کائنات میں حیرت انگیز اشیاء پیدا کی ہیں۔ یَا بَدِیْعُ جو شخص اس اسم کا بہ طریق ذیل ۷۰ بار ورد کرے گا انشاء اللہ اس کی تمام مشکلات دور ہو جائیں گی۔ اَلْبَاقِیْ (ہمیشہ باقی رہنے والا) یَا بَاقِیْ جو شخص سورج طلوع ہونے سے پہلے اس اسم کا ورد کرے گا اس کی تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی اور زندگی امن و سکون کے ساتھ گزرے گی، نیز اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اس کے شامل حال رہے گا! اَلْوَارِثُ (سب کے بعد موجود رہنے والا) جو تمام کائنات کی کبھی نہ ختم ہونے والی ملکیت کا حامل ہے انسان عارضی ملکیت کا حامل ہوتا ہے، جب اس کی موت واقع ہو جاتی ہے وہ کچھ نہیں رہتا! یَا وَارِثُ جو شخص اس اسم کا ورد کرے، وہ عمر طویل پائے گا۔ اَلرَّشِیْدُ (صحیح راہ پر چلانے والا) وہ جو اپنے غیرفانی منصوبوں کے مطابق ثبات عمل عطا کرتا ہے اور راہ راست دکھاتا ہے یَا رَشِیْدُ جو شخص مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان اس اسم کا ۱۰۰۰ بار ورد کرے گا انشاء اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات دور ہو جائیں گی۔ اَلصَّبُوْرُ (بڑے صبر و تحمل والا) یَا صَبُوْرُ وہ شخص جو کسی مشکل میں گرفتار ہو، یا غمزدہ ہو تو اس کو چاہئے کہ اس اسم کا ۳۰۰۰ بار ورد کرے تو انشاء اللہ مشکلات اور غم سے نجات پائے گا۔
  2. Holy Madina Munawara Documentary about Madina City History of Madina Shareef in Urdu Madina The City of Prophet (SAW) Part 1: https://www.youtube.com/watch?v=--We4X_8uXk Part 2: https://www.youtube.com/watch?v=y7owWStHMfA Part 3: https://www.youtube.com/watch?v=vsReK6Y3aL0 Part 4: https://www.youtube.com/watch?v=j8PfPwwe1dM
×
×
  • Create New...