بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
 
  
  
  
 
  
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ  
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : 
سيأتي على الناس سنوات خداعات يصدق فيها الكاذب ويكذب فيها الصادق ويؤتمن فيها الخائن ويخون فيها الأمين وينطق فيها الرويبضة  
مکر و فریب کے وہ سال قریب ہیں جو لوگوں پر آئیں گے ، ان میں جھوٹے کو سچا کریں گے اور سچے کو جھوٹا اور چور کو ایماندار اور ایماندار کو چور اور رويبضة اسی زمانے میں بات کرے گا۔  
لوگوں نے عرض کیا :  
وما الرويبضة 
یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ، رويبضة کیا ہے؟  
آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :  
الرجل التافه في أمر العامة  
وہ حقیر اور کمینہ آدمی جو لوگوں کے عام انتظام میں دخل دے گا۔  
  
ابن ماجہ ، كتاب الفتن ، باب : شدة الزمان ، حدیث : 4172 
  
  
اس حدیث کو علامہ ناصر الدین البانی نے "صحیح" قرار دیا ہے۔