السلام علیکم! سنی بھائی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی کی تحریر دوسرے فارم سے بغیر اجازت حاصل کرنا چوری ھے اور اس حساب سے اگر کسی نے گناہ کیا ھے تو گناہگار آپ بھی ہیں، گناہ کے پلیٹ فارم پر تو آپ بھی کھڑے ہو گئے، ایک مسلمان ہونے کے ناطے اس کا درست طریقہ یہی تھا کہ آپ اس فارم میں اسی جگہ پر اس ممبر کو پوچھ لیتے بھئی آپ کی اس مراسلہ کو لکھنے کے پیچھے کیا وجہ/نیت تھی، تو وہ شائد آپ کو اس سے آگاہ کر دیتے۔ طریقہ تو یہی درست تھا مگر آپ ایسا کرنے سے قاصر رہے اور خود بھی گناہ کر بیٹھے۔ اللہ سبحان تعالی آپ کے حال پر بھی رحم فرمائے۔
میں اس ممبر کو ذاتی طور پر تو نہیں جانتا کہ اس کا عقیدہ کیا ھے مگر اس کی تحریر سے ایسا نظر آ رہا ھے کہ ایک عقیدہ سے دوسرے عقیدہ کے مطابق یہ مراسلہ لکھا گیا ھے، مذاق میں ھے یا حقیقت میں یہ تو لکھنے والے کی نیت اور اللہ سبحان تعالی بہتر جانتا ھے بغیر جانے خود ہی فتوی دینے سے شائد کچھ ممبران کے اپنے ایمان کی کمزوری نظر آ رہی ھے۔ لکھنے والے نے جو بھی لکھا ھے تو کیوں نہ وہیں چل کر اسے پوچھیں۔
والسلام