کلام رضا بریلوی میں علمی اصطلاحات کی ضیا باریاں
٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
اما م احمد ضا محدثِ بریلوی کی شخصیت اور ان کے فکر وفن پر کچھ خامہ فرسائی کرنا مجھ جیسے کم علم اور بے بضاعت کا کام ہرگز نہیں ، ہاں! آپ کے عقیدت مندوں کی صف میں شامل ہونا باعثِ صد افتخار سمجھتے ہوئے...