کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ بعض لوگ اپنے بازو پر یا ہاتھ کی پشت پر اپنا نام یا کوئی ڈیزائن وغیرہ بنواتے ہیں جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ بازو یا ہاتھ پر مشین یا سوئی کے ذریعے نام لکھ کر اس میں مخصوص رنگ بھرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ دن بازو یا ہاتھ پر زخم سا بن جاتا ہے، جب وہ...