خیر اندیش مراسلہ: 7 مئی 2020 Report Share مراسلہ: 7 مئی 2020 (ترمیم شدہ) Copying frm somewher عبارتوں میں قطع و برید ------------------------ کی روایت بہت پرانی ہے جو عبارت ہمارے مطلب کی ہوتی یا ہمارے مافی الضمیر کی تائید کرتی ہے اسے ہم بڑے فونٹ میں ہائی لائیٹ کرتے ہیں لیکن وہ عبارات جو ہمارے نظریے ،مقصد اور مسلکی افراد کے خلاف ہوتی ہیں ہم اسے حزف کرنے سے دریغ نہیں کرتے ۔ گزشتہ دنوں پروفیسر سید شاہ فرید الحق صاحب کے ایک مضمون جو'' قادیانیت پر آخری ضرب'' کے عنوان سے ہے کچھ تحقیقی کام کی وجہ سے زیر غور آیا۔ یہ مضمون ماہنامہ ضیائے حرم لاہور دسمبر 1974ء جلد 5 شمارہ 3،اور مرکزی شعبہ اطلاعات جمعیت علمائے پاکستان نے بھی مختلف وقتوں میں شائع کیا اسی مضمون مشتمل ایک انگریزی کتابچہ Last Blew to Qadyaniat ورلڈ اسلامک مشن نے بھی شائع کیا اوربعد میں اس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر حامد علی علیمی صاحب نے کیا جو اردو اور انگریزی متن کے ساتھ فدایان ختم نبوت پاکستان کراچی سے ستمبر 2013ء میں شائع ہوا۔ مگر یہی مضمون جب عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ ملتان کی شائع کردہ "احتساب قادیانیت جلد 49 " میں شامل کیا گیا تو اس کی کچھ عبارات حذف کردی گئیں کیوں ۔۔۔۔۔ اس لیے کہ وہ عبارات ۔۔۔۔ چھوڑیئے آگے کچھ نہیں لکھتا ۔۔۔۔ احتساب قادیانیت جلد 49 اور اصل مضمون دونوں کے صفحات اور اس کے علاوہ ضیا ئے حرم اور فدایان ختم نبوت کی شائع کردہ اشاعتوں کے سرورق منسلک ہیں دیکھ کر آپ خود ہی اندازہ لگالیجئے ۔ محمداحمد ترازی 05 مئی 2020 ء کراچی Edited 7 مئی 2020 by Chacha Ji اقتباس Link to comment Share on other sites More sharing options...
تجویز کردہ جواب
بحث میں حصہ لیں
آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔