Search the Community
Showing results for tags 'فیض'.
-
الحمدللہ حضور فیض ملت الحاج الحافظ پیر مفتی محمد فیض احمد اُویسی رضوی محدث بہاولپوری کا رسالہ سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ چھپ گیا ہے۔ اس رسالے کو لکھنے کی وجہ کے بارے میں حضور فیض ملت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں حضرت پیر طریقت الحاج محمد کمال میاں سلطانی سجادہ نشین دربارِ سلطانی شریف باب المدینہ کراچی فقیر کی عیادت کے لئے تشریف لائے ۔دورانِ گفتگو فرمایا کہ سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات پر رسالہ تحریر فرمائیں ہم اسے شائع کرینگے ۔ اگرچہ فقیر علیل ہے لیکن ان کے حکم کی تعمیل ضروری سمجھ کر یہ چند اوراق لکھ کر موصوف کو ہدیہ پیش کرتا ہوں۔ حضرت علامہ پیر طریقت الحاج محمد کمال میاں سلطانی دامت برکاتہم العالیہ کے بے حد مشکور ہیں کہ اُنہوں نے کرم نوازی فرماتے ہوئے حضور فیض ملت علیہ الرحمہ کے اس رسالے کو شائع کیا۔ اس رسالے کو حاصل کرنے کے لئے درجِ ذیل پتہ پر رابطہ کریں دربارِ سلطانی مرکز روحانی بلاک ایس ٹی۔5,4فیڈرل بی ایریا کراچی فون:02136808816