Jump to content

2 Quami Nazria Aur Imam Ahmed raza


Noman.Gadit

Recommended Posts

دو قومی نظریہ اورمولانا احمد رضا خاں بریلوی

 

مصنف ::‌ ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی مرحوم

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اب ہم مسلم علماء کے ایک مکتب فکر اہلسنت کا ذکر کرتے ہیں ، اس مکتب فکر کے عظیم ترین عالم دین مولانا احمد رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ علیہ تھے ، ان کے نظریات کا مختصر ذکر پہلے ہوچکا کہ وہ ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قائل بالکل نہ تھے۔

14 جون 1856 ء کو بریلی میں پیدا ہوئے وہ ایک ممتاز فقیہہ اور معاملہ فہم تھے ، ان کے فتوؤں کا آج بھی احترام کیا جاتا ہے ، علامہ سر محمد اقبال نے ان کے بارے میں کہا تھا :: مولانا کے فتوے ان کے فہم و ادراک ، علمی مرتبے اور ان کی تخلیقی فکر کی گہرائی و گیرائی ان کی مجتہدانہ بصیرت اور علم دین پر گہری دسترس کے شاہد عادل ہیں اگر اُن کے مزاج میں شدّت نہ ہوتی تو وہ اپنے دور کے امام ابو حنیفہ ہوتے۔

 

علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے جس انتہا پسندی کا حوالہ دیا وہ مولانا احمد رضا خاں کے اس رویّے کے بارے میں ہے جو انہوں نے دیوبندی مکتب فکر کے بعض رہنماؤں کے بارے میں اختیار کیا اور جس کی بنیاد پر وہ انہیں دائرہ اسلام سے خارج خیال کرتے تھے جب بعض مواقع پر دیوبندی مکتبہ فکر کے بعض ممتاز علماء نے اللہ تعالٰی کے متلعق بعض نازک سوالات اٹھائے تو ان بیانات کی نوعیت انتہائی متنازعہ تھی چنانچہ ان بیانات کو جس اشتعال انگیز انداز میں پیش کیا گیا اس پورے معاملے کو مابعد اطبیعاتی عذر خواہی کے طور پر پیش کرنا بہتر ہے ، ایک فریق کی جانب سے خدا کی حقانیت ، وحدانیت اور علم کے بارے میں بعض نظریات سامنے لائے جارہے تھے ، جبکہ دوسری جانب سے ان خیالات و نظریات کو اسلام کے منافی گردانا گیا ، لیکن بد نصیبی سے ان تمام اختلافات کو ان لوگوں کےسامنے بھی پیش کیا گیا جو انھیں سمجھ نہیں سکتے تھے ، تاہم اس سے مولانا کی علمی حیثیت متاثر نہیں ہوتی ۔

 

ان کی لکھی ہوئی کتابوں اور کتابچوں‌کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے انہوں نے اپنے پیروکاروں پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ برّصغیر کا ان کا کوئی اور ہم عصر ماہر الہیات اپنے پیروکاروں پر مرتب نہیں کرسکا ، تحریکِ خلافت کے آغازمیں عدم تعاون کے فتوٰی پر دستخط لینے کے لیے علمی برادران اُن کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے جواب دیا :: مولانا ! آپ کی اور میری سیاست میں فرق ہے ، آپ ہندو مسلم اتحاد کے حامی ہیں اور میں مخالف ، جب مولانا نے یہ دیکھا کہ علمی برادران رنجیدہ ہوگئے تو انہوں نے کہا مولانا ! میں (مسلمانوں کی ) سیاسی آزادی کا مخالف نہیں ۔ میں تو ہندو مسلم اتحاد کا مخالف ہوں ۔

 

اس مخالفت کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اس اتحاد کے بڑے حامی افراط و تفریط میں اس قدر بہہ گئے تھے کہ ایک عالم اس کی حمایت نہیں کرسکتا تھا ، مولانا احمد رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے مولانا عبد الباری فرنگی محلی کی بعض تحریروں اور افعال پر اعتراض کیا ، جنہوں نے خود ان الفاظ میں اس کا حسین اعتراف کیا ۔

 

مجھ سے بہت سے گناہ سرزد ہوئے ہیں ، کچھ دانستہ اور کچھ نا دانستہ ، مجھےان پر ندامت ہے ، زبانی ، تحریری اور عملی طور پرمجھ سے ایسے امور سرزد ہوئے جنہیں میں نے گناہ تصور نہیں کیا تھا ، لیکن مولانا احمد رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ علیہ انھیں اسلام سے انحراف یا گمراہی یا قابل مواخذہ خیال کرتے ہیں ، اُن سب سے میں رجوع کرتا ہوں جن کے لئے پیش روؤں کا کوئی فیصلہ یا نظیر موجود نہیں ، ان کے بارے میں میں مولانا احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ کے فیصلوں اور فکر پر کامل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ۔

 

اپنا یہ بیان مولانا عبد الباری فرنگی محلی نے شائع کردیا ، مسلمانوں کو ہندو قیادت کیپیروی سے باز رکھنےکے لیے جدوجہدجاری رہی، مولانا سید سلیمان اشرف بہاری مارچ 1921 ء میں بریلی میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام ایک کانفرس میں شریک تھے ،کانفرنس میں انہوں نے ہندؤں کی جانب مولانا ابوالکام آزاد کے میلان کو ہدف تنقید بنایا اور انہوں نے ثابت کیا کہ ہندؤں کے ساتھ

post-51-1173101683.jpg

post-51-1173101714.gif

post-51-1173101732.gif

post-51-1173101750.gif

post-51-1173101761.gif

post-51-1173101773.gif

post-51-1173101796.gif

post-51-1173101812.gif

post-51-1173101831.gif

post-51-1173101850.gif

post-51-1173101864.gif

Edited by Sag-e-Attar
Link to comment
Share on other sites

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
×
×
  • Create New...