Jump to content

Dawateislami Welfare Trust providing social services during COVID19


خیر اندیش

تجویز کردہ جواب

Lockdown has closed traditional places of worship.

But it does not mean they cannot still be at the centre of the good work in the community.

The Faizan e Madinah mosque in Cheviot Road, Langley is working with members of the charity Dawateislami UK to ease peoples's burden during the COVID-19 lockdown.

Every day between 7pm and 8pm during Ramadan a small team of volunteers will be distributing free hot meals to people of all faiths outside the mosque - the police and nearby firefighters have already been included among the grateful customers. They can just drive through and are asked not get out of their cars while volunteers wearing face masks and gloves hand the food over.

Two other projects running simultaneously from the mosque include the handing out of free bread and milk to people in need Mondays, Wednesdays and Fridays between 6pm and 7pm. While free food packages are also being delivered to peoples' doors - just call 07428 776482 to name a family or person who could use the service or to ask to use it.

 

Social distancing is being carefully maintained in all cases.

Waqas Choudhery from the Faizan e Madinah mosque said: "It is all done within Government social distancing guidelines."

97274746_129057218778629_1441462363944386560_o.jpg

جب کرونا وائرس اس ملک میں پھیلا باقی ایک دوسرے پر کرونا پھیلانے کے الزامات لگاتے رہے ... کئی منہ سے جھاگ اڑاتے ایران ایران تو کئی سعودیہ سعودیہ چلاتے رہے ... ایسے وقت میں یہ بندہ تمام مسلکی بحثوں سے پرے اپنی دھن میں مگن کسی پر الزام لگانے کے بجائے حکومتی اقدامات کی تائید کرتا رہا... غریبوں کی خبر گیری کرتا رہا... محتاجوں کا سہارا بنتا رہا...

آپ مزاق اڑا سکتے ہیں , بدعت بدعت کی صدائیں بلند کرسکتے ہیں, تنقید کرسکتے ہیں , حلیے کو برا بھلا کہہ سکتے ہیں کیونکہ آپ نے سیکھا ہی یہی ہے... مگر یہ حقیقت ہے کہ اس پورے عرصہ میں دعوت اسلامی تمام مزہبی جماعتوں سے بازی لے گئی اسکا کردار بہت مثبت نظر آیا ... دعوت اسلامی نے تمام ہفتہ وار مہینہ وار اجتماعات کینسل کردیئے... جبکہ جمعہ کے اجتماع مختصر کردیئے... ناں کبھی یہودی حکومت جیسے نعرے بلند کیئے...

یہی نہیں ... جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلسمیا کے مریض بچوں کو خون ڈونیشن کا مسئلہ درپیش آیا تو خون عطیہ کرنے کے لئے بھی دعوت اسلامی ہی سب سے پہلے آگے آئی ... اور آٹھ ہزار سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کردیں...

اس کے علاوہ دعوت اسلامی اس وقت تک صرف کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران أن ریکارڈ کئی لاکھ گھروں تک راشن پہنچا چکی ہے... اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے...

آپ تنقید کیجیئے , آپ مزاق اڑائیے , آپ بدعت بدعت کی صدا بلند کیجیئے... آپ آپسی فرقہ فرقہ کی لڑائی جاری رکھیئے... مگر یہ حقیقت ہے کہ الیاس قادری آپ سب سے بازی لے گیا

97769579_3242086912492046_4812081598956568576_n.jpg

Edited by خیر اندیش
Link to comment
Share on other sites

آپ مولانا الیاس قادری سے اختلاف کرسکتے ہیں، آپ کو ان کے کچھ طریقوں پر بھی اعتراض ہو سکتا ہے، آپ کا مسلک بھی ان کے مسلک سے مختلف ہو سکتا ہے ان سب کے باوجود ایک بات ہمیں تسلیم کرنی ہوگی کہ اس بندے کے لاکھوں مرید ہیں، لاکھوں لوگ ان پر جان نچھاور کرتے ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں میں ان کا طوطی بولتا ہے۔ لیکن مجال ہے اتنی طاقت، اتنی فالوئنگ ہونے کے باوجود اس بندے نے کبھی شیشہ توڑا ہو، کبھی ہڑتال کی ہو، کبھی ہنگامہ کیا ہو، کبھی حکومت کو دھمکایا، بلیک میل کیا ہو۔

اس شخص کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کا بڑا سے بڑا سیاسی لیڈر ان کے در پر ماتھا ٹیکنے کے لیے تیار ہوجائے، وزیرِ اعظم و صدر انہیں اپنے ایوانوں میں بلانے کو اعزاز سمجھیں لیکن مجال ہو اس بندے نے کبھی کسی طاقت اور حکومت کی لالچ کی ہو، سودے بازی کی ہو، ناجائز فائدہ اٹھایا ہو۔ انہوں نے حکم دیا تھیلیسمیا کے بچوں کو خون دو ان کے چاہنے والے دور کر ہزاروں بوتلیں ڈونیٹ کر آئے یہاں تک کہ فلاحی اداروں کو کہنا پڑا بہت خون ہوگیا اب ضرورت نہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے خلاف میمز بھی بنتی ہیں اور مہم بھی چلتی ہے، ان کے پاس چینل ہے، بہترین آئی ٹی کی پروفیشنل ٹیم ہے اور پیجز پر لاکھوں لائکس۔ سب جانتے ہیں کی بورڈ کا پاور کیا ہوتا ہے یہ چاہیں تو اپنے چاہنے والوں کو دوسروں کی کردار کُشی پر لگا دیں، انہیں پیسے بھی نہیں دینے پڑینگے بس ایک حکم دینے کی دیر ہے چاہت انسان سے کیا کچھ نہیں کروا سکتی؟

میں نے اور پیر، فقیر اور مولوی دیکھے ہیں جن کی فالائنگ ہے اور وہ اس فالائنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس شخص کے فوج میں، عدلیہ میں، پولیس میں، بیروکریسی میں، سیاست میں ہر جگہ مرید اور چاہنے والے ہیں حرام ہو کبھی انہوں نے کسی سے کوئی فائدہ اٹھایا ہو۔ قلندری مزاج اور کیا ہوتا ہے؟
منقول

96768067_2447771822180020_4198184610326118400_n.jpg

Link to comment
Share on other sites

  • 3 weeks later...

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...