Jump to content

تفسیر جلالین کو پڑھنے کا طریقہ


محمد حسن عطاری

تجویز کردہ جواب

.       تفسیر جلالین کو پڑھنے کا طریقہ

 درس نظامی کے نصاب میں ایک تفسیر کی کتاب بنام " *تفسیر جلالین*" شامل ہے۔ اس تفسیر کو پڑھنے کے بعد طالب علم اس قابل ہو جاتا ہے کہ اس کو قرآن پاک کے کلمات کے معنی مرادی سمجھ آجاتے ہیں۔ اور اس کو کچھ کلمات کی تحقیق کا علم حاصل ہوجاتا ہے۔

👈 دونوں مفسِّرین کرام رحمھما اللہ نے ان امور کا لحاظ کیا ہے۔

*1*:- کبھی الفاظ کا لغوی معنی
*2*:- کبھی ترکیب نحوی
*3*:- کبھی مرادی معنی
*4*:- کبھی صیغہ کی تعلیل
*5*:- کبھی اعتراض کا جواب 
*6*:- کبھی شانِ نزول 
*7*:- کبھی مختف قراءتیں
وغیرہ وغیرہ بیان کریں گیں۔

👈 تفسیر جلالین کو ایک پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ *سب سے پہلے مشکل لفظوں کے معانی کاپی پہ نوٹ کریں اور ان کو زبانی یاد کریں۔ پھر اغراض مفسّر زبانی یاد کر لیں۔ اب اس کے بعد کسی طالب علم کے ساتھ بیٹھ کر پڑھتے جائیں اور اغراض کی تعیین کرتے جائیں کہ یہاں پہ مفسر کی کونسی غرض مراد ہے*۔

👈 اس طرح تیاری کرکے درجے میں استاذ صاحب کے سامنے بیان کریں۔ پھر اس وقت نوٹ کریں کہ میں نے کہاں غلطی کی ہے۔ جہاں پہ غلطی ہو تو وہاں پہ استاذ محترم سے مئودبانہ عرض کریں کہ

یا سیدی میں نے اس کو یہاں پہ یہ بنایا تھا اور آپ نے کچھ اور۔ تو اس بارے میں رہنمائ فرما دیں۔ تو اسطرح کچھ دنوں کے بعد آپ کیلئے اغراض مفسر کی تعیین کرنا مشکل نہیں رہے گا۔ *بشرط اچھے انداز اور ہر دن تیار کریں*۔

 تفسیر جلالین کے ساتھ کم از کم ان تین کتب کا مطالعہ کریں

1 - حاشیہ صاوی
2- حاشیہ کمالین
3- تفسیر روح البیان

 

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...