Jump to content

kashmeerkhan

اراکین
  • کل پوسٹس

    367
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    25

پوسٹس ںے kashmeerkhan کیا

  1. پہلی بات تو یہ کہ شرح کس نے کی ہے؟؟

    اسکا نام تو کم از کم بتا دیں، شرح کا جواب بھی اگر ضروری ہوا، دے دوں گا۔

    فی الحال متن حدیث سے جو نتائج نکالے گئے ہیں، انکا جواب ضروری ہے۔

     

    WAHABI k aitrazat ye hen
    1:- Hadees no.2139 main kachy kbr bnane ka byan aya he or hashia main paki kbar bnana khalaf e shriat kaha gaya h

    اس وہابی کو کہیں کہ اس حدیث سے پکی قبر بنانا کیسے خلاف شریعت ثابت ہو گیا؟؟

    2:-Hadees no. 2140 main mayyat k neeche kapra rakhne ki muzammat he

    ہم نے کس کتاب کے کس باب اور کس صفحہ پر قبر میں میت کے نیچے بہ تکلف کپڑا بچھانے کا حکم لکھا ہے؟؟

    3:-Hadees no.2144,2146,2147,2148,2149,2150 main pukhta kbr bnanay,Kbr per bethne,or un per (imarat) tameer krne ki mamanat h

    تین باتیں ہو گئی اب:۔،۔

    ایک:قبر کو پختہ بنانا

    اس سے ممانعت کی تین صورتیں ہیں: پہلی یہ کہ قبر کو اندر سے پختہ کیا جائے تو ممنوع، دوسری یہ کہ عامۃ المسلمین کی قبور کو پختہ کیا جائے تو ممنوع، تیسری یہ کہ فخریہ یا تکلیف یا سجاوٹی طور پر پختہ کیا جائے تو ممنوع۔ احادیث میں ان یجصص القبور آیا ہے ، نہ کہ علی القبور (تو خاص لوگوں کی قبروں کو باہر سے کسی مصلحت کی بنیاد پر پختہ کرنا جائز ہوا)۔

    دو:قبر پر بیٹھنا

    ہم بھی ایسا ہی کہتے ہیں کہ یہ (قبر کے اوپر بیٹھنا) جائز نہیں

    تین:قبر پر عمارت تعمیر کرنا

    اس سے ممانعت کی پانچ صورتیں ہیں:ایک یہ کہ خود عین قبر پر عمارت بنائی جائے (یعنی اسطرح کہ خود قبر ہی کسی دیوار میں آ جائے) کیونکہ احادیث میں یبنی علیہ ہے، نا کہ حول القبر (تو قبہ و گنبد بنانا درست ہوا)، دوسری یہ کہ ممانعت عامۃ المسلمین کی قبور کے ساتھ خاص ہے، تیسری یہ کہ عین قبر پر مسجد  بنانے کی ممانعت ہے (یعنی قبر اور سجدہ گاہ میں کوئی حائل یا سترہ نہ بچے)، چوتھے یہ کہ یہ ممانعت حکم شرعی نہیں بلکہ تقوی و زہد کی تعلیم ہے (جیسے رہائش کے مکانوں کو پختہ کرنے سے ممانعت آئی ہے)، پانچویں اور آخری یہ کہ اگر بنانے والا اس نیت و ارادے سے بنائے کہ میت کو راحت یا فائدہ پہنچتا ہے تو منع ہے۔ہاں اگر سہولت زائرین کیلئے عمارت بنائی جائے تو وہ حکم ممانعت سے خارج ہے

    4:-Hadees no 2151 main Namaz e janaza masjid main parhna kesa he

     میرے بھائی۔،۔،۔ یہ وہابی کا اعتراض ہے یا کچھ اور  :)۔،۔،۔

    اسکا جواب تو وہابی سے ہی پوچھیں کیونکہ اب اقوال صحابہ میں بظاہر تعارض نظر آ رہا ہے،اسے کہیں کہ اب کس کی تقلید کرو گے اماموں میں سے یا اپنے انہی ناہنجاروں غیر مقلد غیر مجتہد دنیادار مولویوں کی؟

    شوافع اسی حدیث کو دلیل جواز قرار دیتے ہیں مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کی۔

    مبسوط سرخسی (احناف کی معتبر کتاب) میں مسجد میں نماز جنازہ کو مکروہ قرار دیا گیا ہے تین شرعی دلیلوں سے۔

  2. نجدی کو دماغی خرابی لاحق ہوئی جو اختلاف کی عدم موجودگی میں اختلاف کا دعویدار بن پڑا۔،۔،۔


    ہمیں فروعی اختلاف پر بدعتی کہتا ہے (مگر دراصل اختلاف تو سرے سے نہیں) خود انکے عالموں کا اصولی مسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔،۔،۔،۔


  3. ak wahabi ne sahee muslim se ye hawale diay hen in ka jawab chahiay

    آپ کو ان میں سے کس چیز پر کیا اعتراض ہے؟ جو اعتراض یا اشکال ہیں، انکو الگ سے نمبر وار لکھیں، تاکہ جواب دیا جا سکے۔ حدیث کا مطلب و مفہوم مع اطلاق اگر وہابی کو سمجھ نہ آئے تو اسمیں ہمارا کیا دوش ہے؟ اپنے سوال یا اشکال یا اعتراض لکھیں، خالی حدیث پاک نہیں (کیونکہ ان میں سے کوئی حدیث بھی ہمارے خلاف ہرگز نہیں)!!۔،۔،،۔

  4. مقصود قبر کو زمین کے برابر کرنا نہیں ہے ، بلکہ مراد یہ ہے کہ قبر زمین سے بلند ہونے کے باوجود ، مسطح ہو اور اس کا بالائی حصہ برابر ہو ۔

    ڈاکٹر صاحب!

    آپ نے جو تصویریں ساتھ لگائی ہیں، مجھے لگتا ہے وہ کسی شیعہ کی سائٹ سے لی گئی ہیں۔ خواہ مخواہ حضرت سفیان ثوری وغیرہ پر طعن کر رہا ہے وہ۔ اچھی طرح دیکھ بھال کر کے ہی کوئی چیز شئئیر کیا کریں، کیونکہ شیعہ یا دوسرے بد مذہب ہر ممکن حربہ یوز کرکے مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ استدلال صرف اپنی سنی کتب سے کیا کریں

  5. Ye lafz baad nhn baud hai.Aur baud ka matlab hai dori .Alahazrat k iss shair ka matlab hai kay Hazoor Peace be upon him ki woh izzat jo zilat se bohut door hai...aisi izat jo hamesha qaim rehnay wali hai jis kay dour dour tuk zilat ka waham tuk bhi nhn hai ..kyun aksar log zilat se izat patay hain aur kuch log izat kay baad zilat...but mere Aqa peace be upon him ki izaat aisi izaat hai kay jis k dour dour tuk bhi zilat ka shaiba nhn hai...

    ڈاکٹر صاحب!

    اصل لفظ بعد (ب کے اوپر زبر) ہی ہے۔ اس صورت میں بھی یہ شعر مبارک بہت عمدہ نعت پاک ہے۔

    ذلت کا تعلق رسول اللہ نبی اللہ ﷺ سے ہرگز نہیں ہے بلکہ کثرت کے کفر والے دور سے ہے۔

    بغیر کسی وجہ کے بعد (ب کے اوپر زبر) کو بعد (ب کے اوپر پیش) نہیں سمجھیں۔،،۔

    • Like 1
  6. پوسٹ نمبرز تریسٹھ،اکسٹھ اور پینسٹھ کو پڑھیں ۔ اس آپکی پیش کی ہوئی حدیث میں بھی تسویہ ہی ہے، نجدی غلط سوچ کا جواب انہی پوسٹوں میں پڑھیں جنکا ابھی کہا میں نے۔


    فتح الباری میں امام عسقلانی کا فرمان:۔،۔


    قوله باب هل تنبش قبور مشركي الجاهلية


    اي دون غيرها من قبور الانبياء واتباعهم لما في ذلک من الاهانة لهم بخلاف المشركين فانهم لا حرمة لهم


  7. main ne kahyn parha he k mujaddad kisi islami saddi k shiru main paida hato he or arbi main shiru ka lafz half tk k liay bola jata he yani agr adhi saddi tk paida hone wala mujaddad kehla skta he agr us main wo khoobian huwi mgr main ne parha he K Alahazrat Rehmatullah alaihi 1297 hijri main paida huwe.is ka jawab de den plz

    جہاں سے آپ نے ایسا پڑھا ہے، اسکا حوالہ تو دے دیتے۔

     

    ان الله تعالى يبعث لهذه الامة على رأس كلّ مائة سنة من يجدد لها دينها (الحدیث)۔،۔

     

     آپکی پڑھائی سے تو بہت سے مجدد مجدد ہی نہیں رہتے۔ مثال کے طور پر امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی ظاہری زندگی ۸۰ ہجری سے ۱۵۰ ہجری تک تھی۔ اب وہ کیسے مجدد رہیں گے آپکی پڑھائی کی روشنی میں؟؟

     

    خود ابن تیمیہ علیہ ما علیہ ۶۶۱ ہجری سے لیکر ۷۲۸ ہجری تک روئے زمین پر رہا، ، وہ بھی صدی کے دوسرے حصے میں پیدا ہوا،وہابی اسے مجدد کیوں مانتے ہیں۔

     

    امیر المومنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ ۶۳ ہجری سے ۱۰۱ ہجری تک ظاہر دنیا کو شرف رفاقت بخشتے رہے۔ انکو بھی پہلی صدی کا مجدد مانا گیا ہے حالانکہ یہ بھی صدی کے دوسرے ہی حصے میں تھے۔ ان کے لیے آپکو اپنی پڑھائی یاد کیوں نہیں آئی۔،۔،،۔

    صرف مجدد دین و ملت امام اہلسنت قادری بریلوی علیہ الرحمہ کیلئے  ہی ایسا کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟

  8. Ak wahabi ne aitraz kia he k hadaiq e bakhshish main ak shair kuch is trah he 

     

     

     

    Kasrat baad e qillat pe aksar darood

     

    Izat badd e zillat pe lakho salaam 

     

     

    main ne khud ye shair parha he hadaiq e bakhshish main.Wahabi ka aitraz ye he k Hazoor Sallalahu Alaihi Wassallam k bare main zillat ka lafz use kia he kia ye gustakhi nai 

     

    is ka kia jawab du

    دیکھیں جی۔ جواب تو پہلے سے دیا گیا ہے۔ آپ وہابیوں سے مختلف اعتراضات لیکر (حالانکہ ہماری کتابوں کی عبارات بالکل بے غبار ہوتی ہیں) انکے جواب تو ہم سے لے لیتے ہیں مگر کبھی وہابیوں کو انکی گستاخانہ عبارات دکھائی ہیں؟؟

    امید ہے کہ آپ وہابیوں سے پوچھیں گےانکی کفریہ عبارات کا بھی، اس دفعہ بھی سابقہ طریقہ نہ اپنائیے گا کہ جواب ملتے ہی کسی اور اعتراض ڈھونڈنے میں لگ جائیں۔،۔،

    http://www.islamimehfil.com/topic/10802-peer-naseeruddin-golarvi-kasrat-e-buad-e-qillat-izzat-e-buad-e-zillat/

  9. Jazakallah Kashmeer Khan bhai, Allah aap ke ilm me bepanah berkat de, ameen.

     

    Is mein likha kiya hai ager kuch terjama ker ke hame samjha dein to hum bhi wahabio ke muh pe tamacha mar saken.

     

    Bahut shukriya.

    وہ عبارت علامہ ملا علی قاری الحنفی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے، نہ کے امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی۔،۔

    انہوں نے خلفا کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے نام گنوائے ہیں۔  حضرات خلفا اربعہ یعنی خلفائے راشدین کا لکھا، پھر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا۔ آگے یزید پلید کا نام لکھا ہے (مگر اسے خلیفہ برحق نہیں مانا ہے)۔،۔

    یزید پلید کا نام اس لیے اس فہرست میں ذکر کیا گیا ہے کیونکہ عمومی طور پر اسکی بیعت بھی ہوئی تھی اور بالعموم اسکی حکومت بھی تسلیم کی گئی تھی، اگرچہ اس نے بعد میں اپنے بد کارناموں سے خود کا نا اہل ہونا ثابت کردیا۔

     

    نہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر کوئی اعتراض بنتا ہے (کیونکہ وہ تو مجتہد تھے اور اپنی اولاد میں سے کسی کو ولیعہد بنانا کوئی جرم نہیں ہے، ویسے بھی انہوں نے یزید پلید کو طویل نصیحتیں بھی فرمائی تھیں اہل بیت اطہار سے حسن سلوک کے حوالے سے) اور نہ ہی سیدنا و مولانا امام حسین رضی اللہ عنہ پر کوئی اعتراض وارد ہو سکتا ہے (کیونکہ وہ بھی مجتہد تھے، اور دلیل سے ہی یزید پلید کی حکومت کا تختہ الٹانے کی مبارک کوشش فرمائی)۔،۔

     

    یزید پلید کا شمار خلفائے حق میں ہرگز ہرگز نہیں ہوتا اور ملا علی حنفی قاری علیہ الرحمہ نے بھی اس پلید کو ہرگز خلیفہ برحق تسلیم نہیں کیا، وجہ جو تھی بس وہی جو میں نے اوپر بیان کردی۔،۔،۔ ہمیں یہ چاہیے کہ نہ ہی یزید پلید کو خلیفہ کہیں اور نہ کوئی اور ایسا لفظ کیونکہ عوام اس سے یہ سمجھیں گے کہ یزید پلید کوئی اچھا خلیفہ تھا۔ حالانکہ وہ نا اہل، ظالم ، فاسق فاجر کبیرہ پر مصر ، حلال کو حرام اور حرام کو حلال کرنے والا حکمران تھا۔

     

    خود ملا علی قاری علیہ الرحمہ نے مرقاۃ المفاتیح کتاب الفتن حدیث نمبر ۵۳۸۸ کے تحت یزید پلید کو کم عمر، نا اہل اور نا تجربہ کار لوںڈوں میں شمار کیا ہے اور اسی یزید پلید کی وجہ سے امت مسلمہ کی ہلاکت کو بیان کیا ہے۔،۔، ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ اگر یزید پلید فاسق فاجر کو (بقول معترض) برحق خلیفہ مانتے تھے تو مرقاۃ میں ایسا کیوں فرما رہے ہیں؟؟َ،۔

    اصل بات یہ ہے کہ ایک فہرست میں تسلسل سے خلفا (اور حکمرانوں) کا ذکر ہے (جسکو ملا علی قاری نے منح الروض الازھر میں بیان کیا)،اس فہرست میں شامل ہر خلیفہ (اور حاکم) کا برحق ہونا کچھ ضروری نہیں (جیسے کہ یزید پلید۔ مگر اس فہرست میں بر حق خلفا کا ذکر بھی ہے جیسے خلفائے راشدین اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے سلطان اسلام ہونے کا ذکر)۔

     

    ایک دوسری فہرست بھی ہے جس میں صرف ان خلفا و حکمرانوں کے نام مبارک ہیں جنکی خلافت و حکومت برحق تھی لیکن اس فہرست میں آنے والے خلفا کا تسلسل سے ہونا کچھ ضروری نہیں ۔ وہ فہر ست یہ ہے:۔،۔،

    چار خلفائے راشدین رضوان اللہ علیھم اجمعین

    سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ

    سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

    سیدنا حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ

    سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ

    آخر زمانہ میں سیدنا امام مہدی رضی اللہ عنہ

    باقی تین خلفا کی تعیین پر کچھ یقین نہیں۔

    ۔،۔(یہ فہرست امام احمد رضا خان قادری برکاتی بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے فتاوی رضویہ جلد ۲۷ کتاب الشتی صفحہ نمبر ۳ پر بیان کی ہے)۔،۔،،۔

  10.  

    (bis)

     

    وہابیوں کو اپنی کتب پڑھنے کا موقع ہی نہیں ملتا اور علمِ دین سے  یہ طائفہ (اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے) ویسے ہی کورا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسا لغو اعتراض کیا۔ وہابیوں کی کتابوں سے چند حوالے ملاحظہ فرمائیں (الزامََا)۔ 

     

    (ja)

    (sa)

    fi-aman:

  11. وہابی جاہل کی سمجھ کی داد کیا دوں!!۔،۔،


    اسے کیسے پتہ چلا کہ یہ بات امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کی ہے؟؟


    عبارت سے کیسے علم ہوا کہ یزید خلیفہ برحق ہے؟؟


    وہابی اندھا خبیث ثابت تو کرے کہ اس عبارت میں یزید کو برحق خلیفہ مانا گیا ہے؟؟؟؟؟؟۔،۔


    دعوی امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کےمتعلق کیا مگر دلیل کسی اور کے قول سے، جناب دلیل کسی اور کا قول ہے اور دعوی کسی اور کا کر رہے ہیں۔۔۔۔ وہابیوں کی گندی عقل اور بیہودہ سوچ اور ان دونوں سے برے نتائج اخذ کرنا انکی گھٹی میں پڑا ہے۔


  12. کیسا دور آ گیا! اب ائمہ کرام کے دشمن انکی عبارات کا مطلب و مفہوم سمجھیں گے اور کوئی حکم لگائیں گے!!


    وقت کی بہت کمی ہے۔ مختصر سا بتاتا ہوں میں بس۔


    پہلا قول جو اس نے منسوب کیا، وہ تحریف شدہ ہے۔ وہابی کو کہیں ہمت ہے تو اسکا سکین پیج مہیا کرے متن کتاب سے۔


    دوسرے پوائنٹ کا حوالہ نہیں لکھا، وہ مہیا کرے۔


    تیسرے پوائینٹ کا بھی سکین مہیا کرے، جواب میں دوں گا۔


    اس وہابی جاہل کو اردو لکھنا نہیں آتا، عنوان میں ناظر کی جگہ ناضر لکھتا ہے اور باتیں کسی امام کے مذہب کی کرتا ہے۔۔۔۔ کیا ہنسانے والی بات ہے اگر نظر کرو!۔،۔


    اسے کہہ دیں کہ ہم بھی اللہ عزوجل کو ہر جگہ حاضر و ناظر نہیں مانتے، صرف امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ پر طعن کیوں؟


    ۔،۔،۔،


    بہت افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ بدمذہبوں کے اعتراض تو سامنے لا کر رکھ دیتے ہیں مگر ہم جب جواب دیتے ہیں یا کوئی مطالبہ کرتے ہیں کہ سکین لگاو یا وجہ استدلال بتاو تو فورا وہ ٹوپک چھوڑ کر نیا ٹوپک شروع کر دیتے ہیں!۔،۔ اب تک آپ نے تقریبا ہر ٹاپک میں ایسا ہی کیا ہے۔،۔ اب آپ اس وہابی کو دعوت دیں کہ فورم پر آ کر بحث کر لے، دور دور سے چھپ چھپ کر حملے کرنا بند کرے۔۔،۔ اگر میرا کلام برا لگے تو ایڈوانس معذرت مگر حقیقت بتائے بغیر بھی چارہ نہیں


  13. کچھ لوگوں نے قبلہ مفتی حنیف قریشی صاحب دامت برکاتھم القدسیہ کی ایک ویڈیو پیش کی تھی، جس کا لنک یہ ہے

    https://www.google.com.pk/url?sa=t&rct=j&q=&esrc=s&source=web&cd=6&cad=rja&uact=8&ved=0CDYQtwIwBWoVChMI98ri2MihyAIVAQwsCh2ziwZA&url=http%3A%2F%2Fwww.youtube.com%2Fwatch%3Fv%3DvepyavQRu8U&usg=AFQjCNGYzeBma9ZRmTRsUQTBe2iA8qj0Og&bvm=bv.104226188,d.bGg

     

    اس ویڈیو میں ویڈیو اپلوڈ کرنے والے نے خیانت کا مظاہرہ کیا، کہیں کی بات کہیں فٹ کر دی۔۔۔ خود علامہ قریشی صاحب مدظلہ العالی نے ایسی تمام تحریف شدہ ویڈیوز کے متعلق تفصیلی جواب عنایت کیا ہے اور خاص اس اوپر کی ویڈیو میں بگاڑ کی نشاندہی بھی کی ہے اور ساتھ اپنا عقیدہ بھی بتایا ہے جو اہل سنت و جماعت کا موقف ہے:۔،۔،

    http://tune.pk/video/3548759/mufti-hanif-qureshi-reply-to-all-on-issu-of-hazrat-ameer-e-mua8217via-radi-allah-anho

     

    اب مزید کوئی بات نہیں بچتی جس کی بنا پر ہمارے جید عالم صاحب پر کوئی اعتراض کیا جائے۔۔ ایک بات یاد رکھی جائے کہ ہم علما کرام کو معصوم ہرگز نہیں مانتے لیکن کسی بھی عالم کی طرف غلط بات کی غلط نسبت کے بھی سخت خلاف ہیں۔۔۔۔۔ علما کرام کا بہت زیادہ مقام و مرتبہ ہے اور شک و شبہ کی بنا پر ان پر کوئی ایسا ویسا حکم نہیں لگایا جا سکتا اور ویسے بھی علما کرام پر کوئی حکم جاری کرنے میں سرعت قطعا درست نہیں ہے۔،۔،۔

    ۔۔،،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔

    سنیے علامہ قریشی صاحب سے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان و مقام اور اہلسنت کا عقیدہ

    https://www.facebook.com/shababeislamipak/videos/365088273621175/

     

    ۔۔،،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔

    سنیے علامہ قریشی صاحب سے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا رسول اللہ نبی الانبیا ﷺ سے عشق مبارک

    https://www.facebook.com/shababeislamipak/videos/282955188501151/

     

    ۔۔،،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔

     ان بیانات و وضاحتوں کے بعد بھی اگر کوئی میرے سید علامہ قریشی صاحب دامت برکاتھم العالیہ کے خلاف سو ظنی کا شکار ہوتا ہے تو اسکا اپنا نصیب!!۔،۔،

    اللہ عزوجل اپنے محبوب پاک ﷺ کے صدقہ میں ہمیں عشق رسول کی نعمت سے مزید مالا مال فرمائے ، صحابہ و اہلبیت کرام کی سچی پکی کھری محبت و تعظیم کرنے والا بنائے اور علما و مشائخ اہل سنت کی عزت و تکریم کرنے والا بنائے۔،۔،

    مسلک اعلی حضرت زندہ باد

    • Like 2
  14. asalamu alaiqum hazrat..

    MAI YAHA KUCH AISE SWAL LIKH RHA HU JO PILPILE MUSALMAN SUNNIO SE PUCHTE H.. AUR KBHI KABHI SAHI JWB NA DIA JAY TO PILPILO KI GUMRAHI ME IZAFA HO SKTA H..

     

    1) ALAHAZRAT NE KITNO KO MUSALMAN BANAYA...

     

    2) ALAHAZRAT NE KHUD KABHI MILAD KAB MANAYA..

     

    3) ALAHAZRAT KA LIKHA SALAM UNKE HI GHR WALO PR SALAM H NAKI NABI PR.JAISE MUSTAFA JANE RAHMT PR LAKHO SALAM ME MUSTAFA AUR RAHMAT UNKE GHR WALE LOG H..

     

    4) MEELAD ISALE SWAB ANGUTHE CHUMNE AUR HALWE WGERA TO NFILI YA MUSTAHAB H FARZ UR SUNNAT TO NAHI . NAMAZ ROZA JAKAT KA KAM KRO BAKI KI ZRURT NAHI..

     

    5) HAME KYA LENA YE SB MOLVIO K JHGDE H.. sirf allah allah kro

     

    6) SUNNI JEHAD KYU NAHI KRTE..

     

    7) SUNNI APNI MSJIDO ME DUSRE MOLNAO KO GALI YA HI DETE H..

     

    8) ALAHAZRAT NE BAT BDL KR FTWE DIYE.. ARB K ULMAO KO JHOOT BOLA.

     

    9) ALAHAZRAT KA ILMI SILSILA ILMI SHJRA NSB KYA H UNHONE KINSE SND LI H..

     

    10) ALAHAZRAT NE APNE SATHIO KI MDD SE KITABE LIKHI H.. SAB UNKI KHUD KI NAHI H..

     

    11) AMEER LOG 11V K NAM PR APAS ME DAWAT DETE H AUR GREEB BHUKA RHTA H..

     

    12) KANZ UL IMAN SE PAHLE KIS ALIM KA TRJUMA TUM PDTE THE..AUR SAHI MANTE THE..

     

    aise aur bhi kuch swal h jo pilpile puchte h .. inka alimana jawab dia jaye to bahtr rahenga..

     

    allah sbko nek hidayat de..

     

    jazakallah..

    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ۔۔۔۔ میرے بھائی۔۔۔۔ مجھے پلپلی لوگوں کا کوئی پتہ نہیں ہے کہ کس عقیدے کے لوگ ہیں اور ان کے ہاں کون حجت ہے۔۔۔۔ لیکن انداز سے لگ ایسے رہا ہے کہ نجدیوں کا ٹولہ ہے۔۔۔۔ خیر اندازہ تو کافی نہیں ہے۔۔،۔،

    اگرچہ سوالوں کے جواب پہلے سے موجود ہیں فورم پر، مگر ایک جگہ جمع ہو جائیں اور مختصر انداز میں اپنی سی کوشش کرتا ہوں۔۔۔۔

    1

    جو چاہے تیرا حسن کرشمہ ساز کرے

    پہلے یہ تو بتاؤ کہ مسلمان اعلی حضرت کرتے ہیں یا اللہ عزوجل کرتا ہے؟  ایک طرف یہ عقیدہ کہ سب انسان بالکل بے بس و لاچار ہیں اور اب اتنے بڑے کام کی نسبت بھی مخلوق کی طرف گوارا کر لی۔۔۔۔ تعجب ہی تعجب۔۔۔ 

    2

    کسی مستحب امر کو چھوڑ دیں اگر سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ تو اس سے کیا ثابت ہوگا؟؟؟

    جب اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے قرآن پاک کی وہ آیات تلاوت فرمائیں، جن میں ذکر ولادت ہے رسول اللہ نبی الانبیا ﷺ کا تو اس سے میلاد شریف کیسے ثابت نہیں ہوتا؟

    ملفوظات میں بھی ہے کہ جب ایک مرتبہ اعلی حضرت قبلہ میلاد شریف پڑھ رہے تھے تو جانور تک کان لگا کر ادب سے ذکر سنتے تھے (اپنی یادداشت کی بنا پر لکھا یہ میں نے)۔،۔،۔

    ۔۔ باقی بھی لکھوں گا مگر وقت ملنے پر

  15.  

    جناب کشمیر خان صاحب . دیر سے جواب پر معذرت . ملا علی قاری نے یہ شرح حدیث "یہود و نصاریٰ پر الله کی لعنت ہو کہ انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا ہے" کہ تحت لکھی ہے

     

    بہت زیادہ شکریہ جناب سعد قادری بھائی۔۔۔ جزاک اللہ

    ایک اور مشکل یہ ہے کہ اب بھی مجھے اپنی کم علمی کی بنا پر وہ شرح نہیں ملی۔۔۔ آپ مرقاۃ میں موجود اس کتاب کا نام بتا دیں جسمیں انہوں نے اسے درج کیا ہے جیسے کتاب الفتن یا کتاب زیادۃ القبور وغیرہ۔۔ معذرت

  16. ASSALAM O ALAIKUM

     

    HUZOOR PAK SALLALLAHO ALAIHEY WASALLAM PAR NABUWWAT KAB WAJIB HUI, MUJHE ISKI PURI BEHAS DALEEL K SATH DARKAR HAI, NET SEY BHT SEARCH KIYA HAI MAGAR MUJHE KOI MASBAT DALAIL NA MIL SAKAY LEHAZA AP HAZRAT KI KHIDMAT MEIN HAZIR HUA HUN. AGR KOI KITAB HO JISMEIN IS TOPIC PAR PURI BEHAS HO TO BHT BEHTAR RAHEGA MERE LIYE AP MUJHE USKA LINK FARAHAM KARDEN AUR FATAWA RAZAWIYYA MEIN BHI ISKEY MUTALLIQ BHT KUCH HAI MGR MERE PAS REFERENCE NAHE USKA TO JILD NUMBER MUJHE BATADEN TA K DHUNDNAY MEIN ASANI HOSAKAY MUJHE.

     

    DUAON KA TALABGAR

    و علیکم السلام۔۔۔۔ میرے بھائی۔۔۔۔ یہ چند صفحے پیش خدمت ہیں جو عزت ماب عقیل احمد بھئی کے ایف بی سے لیے تھے کافی عرصہ پہلے۔۔۔ مزید کام اب آئیں گے۔۔۔ المواہب اللدنیہ جلد اول کے ہیں یہ اور مستند

    post-16911-0-55395600-1443633162_thumb.gif

    post-16911-0-08119200-1443633175_thumb.gif

    post-16911-0-62745300-1443633188_thumb.gif

    post-16911-0-94530400-1443633198_thumb.gif

    post-16911-0-94114800-1443633206_thumb.gif

    • Like 1
  17. kahmeeri bhai sahib peer englandi kay khilaaf fatway, koi aj kul may nahi niklay. puranay hien. or mien nahi manta kay mufti hanif qureshi sahib itnay la ilm ho kay un ko pata hee nahi kay ahle sunnat waloon nay peer englandi kay khilaaaf kay fatway mojood hien.

     

    doosri baaat peer mehar ali shah ko deoband walay manien to hum peer maher ali shah ko kuch nahi kahien gay bilkul sahi kaha. ager peer englandi , mufti hanif qureshi ko manay  ya tareef karey to mufti hanif qureshi per koi ferk nahi perta. mager mufti hanif qureshi ka peer englandi ka manna , ya issue hay. ager peer maher ali shah deoband ki taaaed kertay to masla hota.

    میرے بھائی۔۔۔۔ اسکا صرف ایک ہی حل ہے کہ قبلہ مفتی قریشی صاحب سے رابطہ کیا جائے اور اس واقعہ و پیر انگلینڈی سے متعلق دریافت کیا جائے واضح طور پر۔۔۔۔ محض فیس بک کی تصاویر سے ایسا حکم نہیں لگ سکتا جبکہ قبلہ علامہ قریشی صاحب کا سچا پکا سنی ہونا بھی ثابت ہے، خود انکا اپنا موقف بھی اوپر میں نے انہی قبلہ کی زبانی دے دیا ہے۔ محض شکوک و شبہات کی بنیاد پر کسی کے عقیدے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا اور فیس بکی مواد اس معاملے میں شک و شبہہ سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔

    پیر سید مہر علی شاہ صاحب گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق جو مثال میں نے دی، اسے درست طریقے سے آپ نے نہیں سمجھا۔ اسے دوبارہ پڑھیں

    ویسے پیر انگلینڈی کے وہ نظریات کیا ہیں، جنکی بنا پر وہ غیر سنی بنا ، پکے حوالے کیساتھ بتائیں۔

    اور اس پر کن سنی علما کرام نے کونسے فتووی دیئے ہیں، مکمل حوالہ سے بتائیں۔۔،۔

  18. Kashmeer Khan bhai app ya bataien kay jis shuks kay baray may ulmah ahle sunnat ka fataway clear hien jo kay RAZAVI TIGER keh rahey hien us kay baaad to sub ULMAH KIRAM ko BOYCOTT ker dayna chahiya na jaisay TAHIR UL QADRI ka boycott ho chuka hay. app is baray may kiya kahien gay?

    اسمارٹ علی بھائی۔ جن تک اس پیر کی ایسی بات پہنچی ہوگی، انہوں نے فتوی بھی دیا ہوگا اور اس سے میل جول بھی ترک کیا ہوگا۔۔۔ اب جس تک اس پیر کی یہ باتیں نہیں پہنچیں، اسے کیسے قصور وار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ طاہر القادری والا معاملہ ہی لیجے۔۔۔ اب جسے اسکا علم نہیں، کیا وہ سنت و جماعت سے خارج ہو جائے گا؟؟۔۔۔ میں ایک سادہ سی مثال دیتا ہوں کہ قبلہ پیر مہر علی شاہ علیہ الرحمہ سے اگر اکابرین دیوبند کی عزت و تکریم ثابت ہو جائے تو اس کی بنا پر اکابرین دیوبند تو اپنی گستاخیوں سے نہیں آزاد ہو جائیں گے اور نہ ہی قبلہ پیر صاحب گولڑوی کو قصور وار ٹھہرایا جا سکے گا کیونکہ انکو دیوبندیوں کے مذکورہ اشخاص کی ایسی عبارات پہنچی نہ ہوں گی۔۔

×
×
  • Create New...