Jump to content

اللہ اکبر کی فضیلت


Jad Dul Mukhtar

تجویز کردہ جواب

اسلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالی و برکاتہ و مغفرہ

 

 

 

نعرۂ تکبیر " اللہ اکبر " کی فضیلت

 

 

ابو بکر محمد بن ابراہیم کلاباذی نے " بحرالفوائد " میں یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ ابو قلابہ کہتے ہیں کہ : " میرا ایک بھتیجا تھا اور وہ شراب پینے کا عادی تھا ، وہ بیمار ہوا تو اس نے مجھے ملاقات کے لیے پیغام بھیجا ، میں اس کے گھر پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دو کالے رنگ کے فرشتے اس کے پاس بیٹھے ہیں ـ میں نے کہا : " انا للہ " میرا بھتیجا ہلاک ہو گیا ، اتنے میں گھر کے روشندان سے دو سفید فرشتوں نے اندر جھانکا ، ایک نے دوسرے سے کہا : " نیچے اترو اور اس نوجوان کے پاس جاؤ " جب وہ نیچے آیا تو دونوں کالے فرشتے وہاں سے چلے گئے ، اس سفید فام فرشتے نے آکر نوجوان کے منہ ، پیٹ اور پاؤں کو سونگھا اور اپنے ساتھی سے جا کر کہا کہ : " میں نے اس کا منہ سونگھا لیکن اس میں قرآن پاک پڑھنے اور ذکر الہی کی خوشبو نہیں پائی ، پیٹ سونگھا مگر اس میں روزوں کی خوشبو نہیں پائی ، قدموں کو سونگھا اور اس میں نماز پڑھنے کی خوشبو نہیں پائی " ـ اس کے ساتھی فرشتے نے اس سے کہا :" تجھ پر افسوس نے ، تو کیسی تعجب کی بات کہتا ہے کہ یہ شخص ہو امت محمدیہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا ایک فرد ! اور ان خصلتوں میں سے ایک بھی اس میں نہیں ! تو دوبارہ اس کے پاس جا اور غور سے جائزہ لے " وہ فرشتہ دوبارہ اس نوجوان کے پاس آیا اور اس نے پھر اس کے منہ ، پیٹ اور قدموں کو سونگھ کر ریکھا اور کہا کہ : " میں نے اس کے منہ کو سونگھا اور ان میں نماز کی خوشبو نہ پائی " یہ سن کر دوسرا فرشتہ کہنے لگا : " انا للہ و انا الیہ راجعون " تعجب ہے ! تم کیسی بات کرتے ہو ؟ یہ شخص امت محمدیہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا فرد ہو اور اس میں کوئی ایک بھی نیکی اور بھلائی کی بات نہ ہو ، یہ کیسے ممکن ہے ؟ بس تم اوپر چڑھو ، میں خود اتر کر چیک کرتا ہوں" ـ چناچہ اس دوسرے فرشتہ نے آ کر اس کے منہ کو پھر پیٹ اور قدموں کو سونگھا مگر ان میں قرآن پڑھنے اور نماز ، روزے کی خوشبو نہ پائی تو پھر دوبارہ ازسر نو اس کو سونگھنا شروع کیا اور اس شرابی کی زبان کا کنارہ نکال کر اس کو سونگھا تو بے ساختہ کہا : " اللہ اکبر " میں نے دیکھا کہ اس نے انتاکیہ میں اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے نعرۂ تکبیر بلند کرتے ہوئے اللہ اکبر کہا تھا اور اس کی زبان سے اس اللہ اکبر کہنے کی خوشبو آ رہی ہے ، پھر اس نوجوان کی روح پرواز کر گئی اور میں نے اس کے گھر کو کستوری کی خوشبو میں بسا ہوا پایا ـ

Edited by JAD DUL MUKHTAR
Link to comment
Share on other sites

جزاک اللہ عزوجل ۔بہت ہی مفید پوسٹ ہے آپکی، واقعی بعض مرتبہ چھوٹی سی نیکی گناہوں کے درمیان حائل ہوجاتی ہے اور انسان کی نجات کا باعث بن کاتا ہے ۔ بشرطیکہ ہمارا یہ عمل اخلاص کے طور پر ہو کہ ، اخلاص قبولیت کی کنجی ہے۔

میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو

کر اخلاص ایسا عطا یا الہی

آمین۔

Link to comment
Share on other sites

بحث میں حصہ لیں

آپ ابھی پوسٹ کرکے بعد میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو سائن اِن کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کریں۔
نوٹ: آپ کی پوسٹ ناظم کی اجازت کے بعد نظر آئے گی۔

Guest
اس ٹاپک پر جواب دیں

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Loading...
  • حالیہ دیکھنے والے   0 اراکین

    • کوئی رجسٹرڈ رُکن اس صفحے کو نہیں دیکھ رہا
×
×
  • Create New...