Jump to content

Nasir Noman

Under Observation
  • کل پوسٹس

    198
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    1

سب کچھ Nasir Noman نے پوسٹ کیا

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم معزز قارئین کرام السلام علیکم ! ہم اپنی بات شروع کرنے سے قبل ابو حذیفہ صاحب سے ایک گذارش کرنا چاہیں کہ ابو حذیفہ صاحب نے بہت سے نکات ایک ساتھ جمع فرمائیں ہیں ....اگر ہم تمام نکات کو ایک ساتھ لے کر چلیں گے تو ایک طرف تحریر طویل ہوجائے گی جو بعض قارئین کرام قلت وقت کے سبب یا کسی اور وجہ سے توجہ کے ساتھ مطالعہ نہیں کرسکیں گے ..... اور طویل تحریر میں کوئی نہ کوئی پہلو تشنہ بھی رہ جاتا ہے ..... جو بات چیت الجھانے کا سبب بھی بن جاتا ہے .... اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ اگر ایک ایک کرکے نکات پر بات کی جائے تو اس کے کئی فوائد حاصل ہوں گے ....سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہوگا کہ جو دراصل بات چیت کا حقیقی مقصد بھی ہوتا ہے کہ عام قارئین کرام کو ہر نقطہ بخوبی واضح کردیا جائے .....اس طرح ایک تو بات چیت الجھنے سے بھی بچے گی دوسری طرف قارئین کرام کو دونوں فریقین کے دلائل پر غور کرنے کا بھی موقعہ ملے گا ....اور ایک اور بڑا فائدہ یہ بھی حاصل ہوگا کہ بات چیت کے اختتام پر آپ کو سعیدی صاحب کی طرح ایک فہرست تیار کرنے کی تکلیف نہیں اٹھانی پڑے گی کہ ناصر نعمان نے ہمارے فلاں فلاں سوالات کے جوابات نہیں دئیے .... امید ہے کہ آپ کو یہ تجویز پسند آئے گی ....(نیز یہ تسلی رکھیے گا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ ہم آپ کو آپ کے پیش کئے ہوئے تمام نکات کے جوابات یک دیگرے بعد پیش کرنے کی کوشش کریں گے) جواب کے منتظر. ناصر نعمان
  2. سعیدی صاحب آپ کی بات پر ہمارے پاس ایک مسکراہٹ کے سوا کچھ نہیں بہرحال ابو حذیفہ صاحب سے گذارش ہے کہ ہم ملازمت پیشہ ہیں اس لئے جواب میں تاخیر ہوجاتی ہے لہذا ہمارے جواب کا انتظار کی درخواست رہے گی... ......اب اس بات چیت میں ہم آپ کے سوا کسی دوسرے کے سوال ک جوابات نہیں دیں گے ....لہذا جب تک ہماری ابو حذیفہ صاحب سے بات چلے تب تک کوئی دوسرا دوست اعتراضات یا سوالات لکھنے کی تکلیف نہ کرے. شکریہ
  3. جناب قادری چشتی صاحب ہم نے پہلے بھی یہ واقعہ لکھا تھا آپ کی معلومات میں اضافے کے لئے دوبارہ لکھ دیتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہماری ایک قادیانی سے بات ہوئی ...پوسٹوں کے تعداد پانچ سو سے اوپر پہنچ گئی ...لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ دعوی اُس کا بھی تھا کہ "ہم نے اُس کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے " واقعی اس عظیم دلیل کا جواب دینے سے قاصر رہتے ہیں ...ماننے والے کے لئے چند دلیل اور نہ ماننے والے کے لئے ہزاروں دلائل بھی ناکافی ہیں .... امید ہے کہ یہ آسان سی بات با آسانی سمجھ لیں گے . شکریہ
  4. apko logon ko ek mamooli bat nahi samjh aarahi k ek waqat main bohat sey logon sey bat karney sey bat uljh jati hai hum Saeedi sb ko jawab dey rahy hain ....bech main Abu Huzaifa Sb kood pary ...ab hum in ko jawab dain gey .... beeh main ek or sab Ajain apney Dalail ley ker ..... ya Saeedi sb jawab ley ker aajain .... or hum bas ap logon ko jawabat hi deytey rahy ????....shayad ap logon k nazdeek ye bat cheet ek jang ki hesiat rahti hain ...... k ji lazmi jawab do nahi to ap mafroor kahlao gey waghera waghera..... lekin kam az kam ham essa nahi samjhty ..... nez hum jawab bhi us waqat tak deytey hain jab koi zid or hat dharmi par na uter aaey ....kio k Zid karney waley ko jawab deyna siwaey waqt k ziyaa k kuch nahi ....... us k baad ap log chahey humain mafroor kahain ya kuchh or wo apki marzi hai. umeed hai k ap hazrat ko bat aasani sey samjh aagai ho gi basoorat deeger ap log "Haar gaey bhaag gaey " k naarey lagatay rahy ..... is sey kam az kam apki jamat k pero karoo ko tasli zaroor rahy gi
  5. :rolleyes: :rolleyes: Humain Saeedi Sb k jawab ka intezar rahy ga
  6. جناب ابو حذیفہ صاحب ناحق آپ نے اتنی محنت فرمائی ۔۔۔۔ کیوں پہلی بات تو یہ ہے کہ اس وقت ہماری بات سعیدی صاحب سے چل رہی ہے ۔۔۔۔۔ اس لئے ہم آپ کو جواب دینے کے پابند نہیں ۔۔۔۔دوسری وجہ یہ ہے کہ شاید آپ کے علم میں نہیں کہ اس موضوع پر تقریبا ساڑھے چار ماہ تک طویل بات چیت ہوچکی ہے ۔۔۔۔جس طویل بات چیت میں آپ کی پوسٹ میں پیش کئے گئے بیشتر دلائل کی تفصیلی وضاحتیں موجود ہیں ۔۔۔۔۔ ہم لنک دے رہے ہیں آپ کو جب بھی فرصت ملے تسلی سے مطالعہ فرماتے جائیں ۔۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے بیشتر دلائل کی وضاحتیں تفصیلا مل جائیں گی ۔۔۔۔۔ لنک یہ ہے : http://www.islamimehfil.com/topic/9242-ilm-ghaib-per-chand-mughaltey-or-un-ki-wazahatain-must-read/ بصورت دیگر آپ سے درخواست ہے کہ یا تو آپ سعیدی صاحب سے بات چیت ختم ہوجاتے تک انتظار فرمائیں ۔۔۔۔ یا پھر یا پھر دوسری صورت یہ ہے کہ سعیدی صاحب اس بات چیت سے دستبردار ہوجائیں تو وہ لکھ دیں ۔۔۔ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے بعد ہم آپ کی پوسٹ میں پیش کئے گئے دلائل کی وضاحتیں پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔۔۔۔ لیکن اس سے قبل ہمیں اپنی آخری پوسٹ کے چند اہم نکات کی وضاحت درکار ہوگی ۔۔۔۔۔ لہذا سعیدی صاحب کے جواب آنے تک انتظار فرمائیں ۔ شکریہ
  7. MashaAllah Chishti Qadri bhai ap to kafi samjhdar hain yaqin janeiy humain Saeedi Sb ka jawab samjh nahi aaya humari ap sey guzarish hai k barah-e-meherbani kia aap asan urdu alafaz main saeedi sb k jawab ki tashreeh farmasakty hain takey humain pata chaley k saeedi sab ney "Mahoo O Subut" per humari wazahat ka kia jawab deyney ki koshish farmai hai ??? Barah e Meherbani kissi taan o Tanz k bajaey Asan alfaz main Wahzahat ki darkhuast hai Nez Saeedi Sb sey darkhuast hai k wo apna koi commints na dain or jawab qadri sab ko deyney dain .shukria
  8. سعیدی صاحب آپ واقعی کمال کے آدمی ہیں یعنی جب بات آئے آپ کے جماعت کے موقف کی...... تو آپ دفاع کرنے کے لئے خود ہی محدث مفسر اور مجتہد تک بن کر بال کی کھال اتارنے سے بھی ذریع نہیں فرماتے لیکن جب بات آئے مخالفین کی تو جناب بالکل طفل مکتب بن جاتے ہیں ؟؟ اسی بھولے پن کے ساتھ تو آپ کوایک عدد اور جھوٹ کا الزام بھی لگانا چاہیے جیسا کہ ہم نے لکھا تھا : ناصر نعمان سے سے سوال آٹے کا کیا گیا تو اُس نے اُس کے مطابق جواب دیا تھانوی صاحب سے سوال چنے کا کیا گیا تو تھانوی صاحب نے جواب چنے کا دیا تو جناب اعتراض فرمائیں کہ ناصر نعمان سے کس نے آٹے کا سوال کیا .... اور مولانا تھانوی صاحب سے کس نے چنے کا سوال کیا ؟؟؟ میرے دوست اگر آپ ذرہ برابر بھی غیر جانبدار ہو کرہماری بات پر غور فرمالیتے تو آپ کو بات سمجھ آجاتی کہ ہم نے ’’سائل کے سوال کے مقصد‘‘ کی نشادہی کی تھی نہ کہ سائل کا سوال نقل کیا تھا ؟؟؟ ہم نے لکھا تھا کہ سائل کا سوال "کیاعالم الغیب ہونا کمالات نبوت میں سے ہے " پر تھا اگر آپ لفظ ’’پر‘‘ غور فرمالیتے تو شاید یہ اعتراض نہ فرماتے .... لیکن کیوں کہ آپ کی دوکان ہی اسی چیز پر چلتی ہے کہ فریق مخالف کی کسی بھی لفظ یا عبارت سےکب موقعہ ملے اور آپ اُس پر جھوٹے اور توہین کے الزامات لگائیں .... اس لئے شاید آپ بھی مجبور ہیں بحرحال اگر آپ کے پاس ’’محو وثبت‘‘ پر ہماری بات کا جواب ہے تو فرمائیں بصورت دیگر یقینا آپ کا وقت بھی بہت قیمتی ہوگا
  9. Alteejani sb ap Saeedi sb k jawab ka intezar farmaey Nez ye zaroor wazeh farmadain k kin Moaatbar Hazrat e Mufassreen Kiraam ney is Ayat (Raad 39) main "Umm ul Ktab" sey Muraad Quraan Paak lia hai ?
  10. افسوس کہ آپ نے ہماری بات پر غور کئے بغیر اعتراض فرمادیا ...... بہرحال آپ کا مطالبہ بھی پورا کیئے دیتے ہیں یہ رہا’’وہ سوال اور اس کا جواب‘‘ فرمائیں اس سوال جواب سے کون سے پردے فاش فرمانا چاہتے ہیں ؟
  11. جتنا عقل و فہم کا زور آپ اپنے عقیدے کے دفاع کے لئے لگاتے ہیں کاش کہ اس کا آدھا زور بھی غیر جانبدار ہوکر مخالفین کی بات سمجھنے میں لگاتے سعیدی صاحب نے بھی ایک موقعہ پر یہ نشاندہی فرمائی تھی کہ "محوو اثبات" میں آٹھ اقوال تفسیر "زاد المسیر" میں علامہ ابن جوزی نے لکھے ہیں ۔۔۔۔ نیز سعیدی صاحب نے لکھا تھا کہ "ام الکتاب کے متعلق حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی وضاحت موجود ہے "کتابیں دو ہیں ،ام الکتاب میں تبدیلی نہیں ہوتی ،محو واثبات دوسری کتاب میں ہوتا ہے (تفسیر ابن جریر ،درمنشور) تو جناب ہم نے اُن سے بھی یہ عرض کی تھی اور آپ سے بھی یہی گذارش ہے کہ اس چیز کی بحث نہیں کہ کس کتاب میں اثبات ہے اور کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ۔۔۔ بلکہ ہمارا سوال تو صرف اتنا ہے کہ کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ کسی کتاب میں "محو و ثبت" ہوتا ہے ??
  12. جناب آپ خود واضح فرمادیں کہ ام الکتاب اور لوح محفوظ کیا ہے ? اور ساتھ میں یہ بھی جواب فرمائیے گا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ام الکتاب یا لوح محفوظ میں اللہ رب العزت جو چاہے لکھتا ہے اور جو چاہے مٹاتا ہے ? اگر آپ تسلیم کرتے ہیں کہ لوح محفوظ یا ام الکتاب میں لکھا جانا یا مٹایا جانا حق ہے تو صرف اتنا جواب فرمائیے گا کہ جیسا کہ آپ حضرات مدعی ہیں کہ قرآن پاک میں ہر ہر ذرے ذرے کا روشن بیان ہے پھر لوح محفوظ یا ام الکتاب میں ’’لکھا جانا اور مٹایا جانا‘‘ قرآن پاک میں کس طرح ثابت فرمائیں گے ?
  13. insan ko apna bhi Muhasba karty rehna chahiey jo Masla is thread main pesh kia gaya tha us ki wazahat mojood hai apney Emaan k sath Khalil sab ki post parhain k un ka dawa kia hai is k baad humari wazahat parhaey k hum ney kis cheez ka jawab dia hai us k bad koi faisla farmaey or nishandhi bhi k hum ney samjhney mian kaha ghalti ki hai baqi Aitraz dar Aitraz k jawabat deytey rahy to ye silsila kabhi khatam nahi hongey is k jawab k baad or new aitrazat aajaey gey us k baad or new is liyain bina kisi taasub k Khalil sb k daway or humary jawab per ghore farmaey Allah Taala hum sab ko Deen ki sahi samjh or amal ki toufeeq ata farmaey.Ameeen
  14. سعیدی صاحب اعتراض در اعتراض کے جوابات کے لئے یہ زندگانی بھی بہت تھوڑی ہے اس لئے جو موضوع تھا اس کی مناسبت سے ہم نے وضاحت کردی ہے
  15. سعیدی صاحب آپ نے درست فرمایا کہ ضد اور ہٹ دھرمی تو ہے لیکن کس کی ہے ؟ اس کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں معزز قارئین کرام اگر سعیدی صاحب تھوڑا سا بھی اس حدیث پاک پر غور کرلیتے تو اختیار کی بات سمجھ میں‌آجاتی لیکن کیا کیا جاے اس تعصب کا جو موٹی موٹی باتیں بھی نہیں سمجھنے دیتا اس حدیث پاک میں جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم اللہ رب العزت سے لاالہ الااللہ پڑھنے والوں کی سفارش کی اجازت طلب کر رہے ہیں ...جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں فاقول یارب ائذن لی فیمن لاالہ الااللہ یعنی میں‌ کہوں گا کہ مجھے اجازت دے(اُن کی سفارش کی) جنہوں نے کہا ہے لاالہ الا اللہ جس کے بعد جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا یہ کام آپ کے بس کا نہیں ہے لیکن مجھے اپنی عزت و جلال ،بڑائی کی قسم ہے میں جہنم سے ضرور ایسے لوگوں کو نکال دوں گا جنہوں نے کلمہ پڑھا ہے میرے دوستوں ایک لمحہ کے لئے آپ اپنے ذہن سے"مختار کل" کا نظریہ ہٹا لیں تو"اختیار" کی بات بالکل واضح ہے لیکن اس کے باوجود بھی اگر سعیدی صاحب اپنی بات پر بضد رہتے ہیں اور بالفرض یہ تسلیم کرلیا جائے کہ یہاں تفویض اور سپردگی کی نفی ہے یعنی توحید محض (جنہوں نے لاالٰہ الااللہ پڑھا ہے)والوں کو جہنم سے نکالنا حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو تفویض نہیں کیا گیا بلکہ یہ اللہ رب العزت کا کام ہے تو اس طرح بھی آپ کی جماعت کا "مختار کل" کا کلیہ ٹوٹ جاتا ہے بس غیر جانبدار ہوکر سمجھنے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے .آمین
  16. کیا قرآن پاک میں ذرے ذرے کا مفصل بیان ہے ؟ فریق مخالف فرماتے ہیں کہ ”قرآن پاک میں ذرے ذرے کا بیان ہے“اور ”جو کچھ لوح محفوظ میں لکھا ہے اس کی تفصیل قرآن پاک میں ہے“ ۔۔۔اور حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو تدریجاً علم غیب عطاءکیا گیا ۔۔۔۔تکمیل نزول قرآن کے ساتھ سرکار صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لئے کل شئی کاتبیان وعلم مکمل و اکمل ہوا“ دلیل میں فریق مخالف یہ آیات مبارکہ پیش فرماتے ہیں ۔ (1)ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔(وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ ) یوسف 111 پارہ13 (ترجمہ:اور تفصیل ہے ہر چیز کی ) (2)اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔(وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ )النحل 89 پارہ 14 (ترجمہ:اتاری ہم نے تم پر کتاب جو ہر چیز کا روشن بیان ہے ) (3)اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔(ِوَلَا أَصْغَرَ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ)یونس 61 پارہ 11 (ترجمہ:اور اس ذرہ سے چھوٹی اور اس ذرہ سے بڑی کوئی چیز نہیں جو ایک روشن بیان کرنے والی کتاب لوح محفوظ میں نہ ہو ) (4)اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔(كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ )ھود 6 پارہ 12 (ترجمہ:سب کچھ ایک صاف بےان کرنے والی کتاب لوح محفوظ میں ہے ) (5)اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔(وَلَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ )الانعام 59 پارہ 7 (ترجمہ :اور کوئی نہ تر نہ خشک جو ایک روشن کتاب میں لکھانہ ہو) (6)اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔(مَّا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِن شَيْءٍ )الانعام 38 پارہ 7 (ترجمہ :ہم نے کتاب میں کوئی چیزاٹھا نہیں رکھی ) ہم کوشش کریں گے کہ مختصر الفاظ میں آپ تمام لوگوں کوفریق مخالف کی اس دلیل کی بھی وضاحت کر دی جائے۔۔۔۔ ۔ اس دلیل کی وضاحت باآسانی سمجھنے کے لئے پہلے فریق مخالف کاموقف سمجھ لیں۔ فریق مخالف کہتے ہیں کہ” قرآن پاک میں ہرہر ذرے ذرے کا بیان موجود ہے“ اور قرآن پاک میں کسی بھی” ذرے“ کی عدم موجودگی کی وضاحت کے بعد فریق مخالف کی دلیل غلط ثابت ہوجائے گی۔ کیا لوح محفوظ کے ذرہ ذرہ کی تفصیل قرآن پاک میں موجود ہے ؟ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔( وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً ۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّـهِ ۗ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ ﴿٣٨﴾ يَمْحُو اللَّـهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ )رعد 38 ،39 پارہ 13 (ترجمہ :ہم تجھ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں والا بنایا تھا ،کسی رسول سے نہیں ہو سکتا کہ کوئی نشانی بغیر اللہ کی اجازت کے لئے آئے ،ہر مقرر وعدے کی ایک لکھت ہے ،اللہ جو چاہے نابود کردے اور جو چاہے ثابت رکھے ،لوح محفوظ اسی کے پاس ہے ) ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اشاد فرماتا ہے کہ جیسے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم باوجود انسان ہونے کے رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہیں ایسے ہی آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے تمام رسول بھی انسان ہی تھے ،کھانا کھاتے تھے ،بازاروں میں چلتے پھرتے تھے بیوی بچوں والے تھے۔۔۔۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ معجزے ظاہر کرنا کسی نبی کے بس کی بات نہیں ۔یہ اللہ عزو جل کے قبضے کی چیز ہے۔۔۔ ۔جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ،جو ارادہ کرتا ہے ،حکم دیتا ہے ۔ہر ایک بات مقرر وقت اور معلوم مدت کتاب میں لکھی ہوئی ہے ۔آگے مزید لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جو چاہے مٹائے جو چاہے باقی رکھے،سال بھر کے امور مقرر کر دئیے لیکن اختیار سے باہر نہیں ۔ جو چاہا باقی رکھا ۔جو چاہا بدل دیا ۔سوائے شقاوت ،سعادت ،حیات و ممات کے،کہ ان سے فراغت حاصل کر لی گئی ہے ان میں تغیر نہیں ہوتا۔ مسند احمد کی حدیث میں ہے کہ ”بعض گناہوں کی وجہ سے انسان اپنی روزی سے محروم کردےا جاتا ہے اور تقدیر کو سوائے دعا کے کوئی چیز میں بدل سکتی اور عمر کی زیاتی کرنے والی بجز نیکی کے کوئی چیز نہیں“(مسند احمد:5/277)” بعض گناہوں کی وجہ سے انسان اپنی روزی سے محروم کردیا جاتا ہے “کے علاوہ باقی حدیث دوسری اسناد کے صحیح ہے۔(ابن ماجہ:کتاب المقدمہ ،باب فی القدر ،ح:90(ایضاً)(نسائی) مزید لکھتے ہیں کہ مجاہد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب اس سے پہلے کی آیت اتری کہ کوئی رسول بغیر اللہ کے فرمان کے کوئی معجزہ نہیں دکھا سکتا تو قریش کے کافروں نے کہا،پھر تو محمد (صلیٰ اللہ علیہ وسلم) بالکل بے بس ہیں ۔کام سے تو فراغت ہوچکی ہے۔پس انہیں ڈرانے کے لئے یہ آیت اتری کہ ہم جو چاہیں تجدید کر دیں ۔ مزید لکھتے ہیں: ہر رمضان میں تجدید ہوتی ہے ۔پھر جو اللہ چاہتا ہے مٹادیتا ہے جو چاہتا ہے ثابت رکھتا ہے ،روزی بھی تکلیف بھی ،دیتا ہے اور تقسیم بھی ۔ قارئین کرام: ہم نے مختصر تفسیر پیش کی ہے کہ جس سے آپ سمجھ سکیں کہ لوح محفوظ کیا ہے؟؟ لوح محفوظ میں اللہ تعالیٰ جو چاہے لکھتا ہے جو چاہے مٹاتا ہے ۔ توسوال ہمارا یہ ہے کہ فریق مخالف اپنے دلائل سے یہ تو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ”قرآن پاک میں ہر ہر ذرے ذرے کا بیان ہے“ لیکن لوح محفوظ میں لکھی اور مٹائی جانے والی تقدیر قرآن پاک میں کیسے ثابت کریں گے ؟ اگر کوئی کسی باطل کو حق ثابت کرنا چاہے تو یقینا اس کو پریشانی تو ہوگی ۔لیکن اگر کوئی حق بات ثابت کرنا چاہے تو اس کے لئے کوئی پریشانی نہیں۔ اور جیسا کہ ہم نے اپنی وضاحت سے پہلے لکھا تھا کہ ”ایک خبر کا بھی موجود نہ ہونا ثابت ہونے سے فریق مخالف کی دلیل غلط ثابت ہوجائے گی“ اور آخر میں طوالت کے خوف سے حضرات مفسرین کرام کی تفاسیر کے حوالاجات تو نہیں پیش کررہے لیکن مختصر الفاظ میں ہم یہ بھی وضاحت کرتے چلیں کہ پھر قرآن پاک میں ہر چیز کا روشن بیان ہونے سے کیا مراد ہے: ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔(وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ )النحل 89 پارہ14 (ترجمہ:اتاری ہم نے تم پر کتاب جو ہر چیز کا روشن بیان ہے ) ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ ”ہر حلال حرام ،ہر ایک نافع علم ،ہر بھلائی ،گزشتہ کی خبریں ،آئندہ کے واقعات ،دین دنیا ،معاش معاد کے ضروری احکام و احوال اس میں موجود ہیں“(یعنی ہر ہرذرے ذرے کا بیان نہیں بلکہ ضروری احکام و احوال کا روشن بیان موجود ہے) اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
  17. سعیدی صاحب مذکورہ مسئلہ میں مولانا تھانوی رحمتہ اللہ علیہ ایک سائل کو ایک مسئلہ سمجھا رہے تھے سائل کا سوال "کیاعالم الغیب ہونا کمالات نبوت میں سے ہے " پر تھا جس کے مطابق تھانوی صاحب نے جواب فرمایا اب آپ کا یہ اعتراض کہ آپ(ناصر نعمان) ظنی اور قطعی کا تخصیص کنندہ فرق تسلیم کرہے ہیں تو تھانوی صاحب نے فلاں عبارت میں کیوں نہ کیا ؟ آپ خود سوچیں کہ آپ نے کتنا عجیب سوال کیا ہے کیاسائل کا سوال اولیاء کرام اور انبیاء کرام کے علوم میں تفریق پر تھا جو حضرت تھانوی صاحب سائل کوانبیاء کرام اور اولیاء کرام کے علوم میں تفریق سمجھاتے ؟ ناصر نعمان سے سے سوال آٹے کا کیا گیا تو اُس نے اُس کے مطابق جواب دیا تھانوی صاحب سے سوال چنے کا کیا گیا تو تھانوی صاحب نے جواب چنے کا دیا آپ خود سوچیں کہ آپ کا اعتراض کتنا عجیب و غریب ہے کہ ناصر نعمان نے جواب میں آٹا کہا تو تھانوی صاحب نے آٹا کیوں نہ کہا ؟
  18. Mery Aqalmand Dost pely Mutariz ka Aitraz perh lo k us ka aitraz kis cheez per hai ? phir humara jawab samjho k jawab kis cheez ka dia gaya hai or Ahley sunnat apki jagir nahi reh gai baat ye k Ilm Ghaib per humara moqif kia hai to is per taweel behas hochuki hai jis ka link dia gaya hai us ka mutaalia farmalain her chez wazeh hojaey gi
  19. @ Alteejani میرے دوست آپ سے گذارش ہے کہ جواب لکھنے سے پہلے مضمون کا بغور مطالعہ فرمالیا کریں ۔ ہم نے علوم ظنیہ کے متعلق (معاذ اللہ) انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے بارے میں نہیں لکھا بلکہ اولیاء کرام کے بارے میں لکھا ہے ۔ بے شک جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم اوردیگر انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے علوم یقینی اور قطعی ہیں (ہم نے آپ کی غلط فہمی کو دیکھتے ہوئے مختصر ایڈیٹنگ بھی کردی ہے تاکہ بعد میں آنے والوں کو کوئی غلط فہمی نہ رہے) اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین @Ahlesunnat آپ سے گذارش ہے نیچے دئیے گئے لنک کا تسلی سے مطالعہ فرمائیں ۔جزاک اللہ http://www.islamimehfil.com/topic/9242-ilm-ghaib-per-chand-mughaltey-or-un-ki-wazahatain-must-read/
  20. اہلسنت والجماعت اور آپ لوگوں کے عقیدے میں زمین و آسمان کا فرق ہے اہلسنت والجماعت اولیاء کرام کے لئے کرامات کے قائل ہیں یعنی اللہ رب العزت جتنا چاہے اپنے نیک بندوں پر غیب منکشف فرمادے اور وہ جان لیتے ہیں لیکن نہ تو اس علم کو علم یقینی کا درجہ حاصل ہے اور نہ ہی ایسی کرامات سے استقلال ثابت کیا جاتا ہے قاضی ثناءاللہ رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : اور علم سے مراد قطعی علم مراد ہے ۔اور جو علم حضرات اولیاءکرام کو الہام وغیرہ سے حاصل ہوتا ہے وہ علم ظنی ہے قطعی نہیں “(تفسیر مظہری ج 10 ص 96) نیز لکھتے ہیں : تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ میں نے تیرے سامنے جو یہ چیز پیش کی ہے کہ حضرات اولیاءکرام کو علم ظنی ہوتا ہے تو اس سے مراد علم حصولی ہے اور یہ کبھی الہام سے بواسطہ فرشتہ یا بغیر واسطہ حاصل ہوتا ہے اور کبھی درمیانی حجاب اٹھ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے جیسا کہ ہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث پیش کی ہے جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ اے ساریة پیچھے پہاڑ کی طرف خیال کر ۔اور اسی قبیل سے ہے وہ جو کہا گیا ہے کہ کبھی بعض حضرات اولیاءکرام پر بعض اوقات لوح محفوظ منکشف ہوجاتا ہے اور وہ قضائے مبرم اور معلق کو دیکھ لیتے ہیں اور کبھی خواب یا معاملہ بیداری میں عالم مثال کے مطالعہ سے یہ ان کو حاصل ہوجاتا ہے۔(تفسیرمظہری ج 10 ص 96) کہنے کا حاصل یہ ہے کہ اہلسنت والجماعت اولیاء کرام کے لئے مسئلہ غیب پر استقلال کے قائل نہیں جبکہ آپ حضرات حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے لئے مسئلہ غیب پر (بظاہر) استقلال کے قائل نظر آتے ہیں یعنی زمین و آسمان کی ابتداء سے لے کر انتہا تک زمین و آسمان کے ذرے ذرے کے علم جاننے کے مدعی ہیں .. یہ فرق ہے آپ کے اور اہلسنت والجماعت کے درمیان اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے .آمین
×
×
  • Create New...