Jump to content

Rizvi 786

اراکین
  • کل پوسٹس

    7
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

About Rizvi 786

تازہ ترین ناظرین

The recent visitors block is disabled and is not being shown to other users.

Rizvi 786's Achievements

Rookie

Rookie (2/14)

  • First Post
  • Conversation Starter
  • Week One Done
  • One Month Later
  • One Year In

Recent Badges

0

کمیونٹی میں شہرت

  1. https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur/walida-ki-cousin-se-shadi-karna-kaisa/
  2. Link 1 https://masailworld.com/guniyatut-talibeen-kis-ki-kitab-hain/ Link 2 https://faizahmadchishti.blogspot.com/2017/12/blog-post_90.html?m=1 غنیۃ الطالبین حضور غوث پاک کی کتاب ہے یا نہیں ؟ اس میں علماےکرام کا اختلاف ہے, بعض محقق علماے کرام (جیسے شیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ عبدالعزیز پرہاروی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ) کے نزدیک یہ حضور غوث پاک رضی اللہُ تعالیٰ عنہ کی کتاب نہیں ہے بلکہ آپ رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کردی گئی ہے جبکہ بعض علماےکرام (جیسے امام ابنِ حجر مکی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ ) کے نزدیک یہ حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی ہی کتاب ہے مگر بعض ظالموں نے اس کتاب کے اندر الحاقات کردیے ہیں (یعنی اپنی طرف سے کچھ باتیں بڑھادی ہیں) اور سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا بھی رجحان اسی جانب لگتا ہے. شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں : "ھرگز نہ ثابت شدہ کہ اس تصنیف آنجناب است اگرچہ انتساب باآنحضرت” یعنی ہرگز ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ (غنیۃ الطالبین) حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی تصنیف ہے, اگرچہ منسوب ان کی طرف ہے ۔ (امام الاولیاء صفحہ 85 بحوالہ حاشیہ نبراس مکتبہ اعلحضرت) حضرت علامہ عبدالعزیز پرہاروی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں : "ولا یغرنک وقوعہ فی غنیۃ الطالبین منسوبتہ الی الغوث اعظم عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز غیر صحیحۃ والاحادیث الموضوعۃ وفیھا وافرۃ” یعنی تجھے یہ بات دھوکے میں نہ ڈالے کہ (احناف کے خلاف) بعض مسائل, اس غنیۃ الطالبین میں واقع ہیں جو حضور غوث اعظم عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز کی طرف منسوب ہے (اور یہ منسوب ہونا) درست نہیں ہے. اور موضوع (من گھڑت) احادیث اس میں وافر (کافی) مقدار میں موجود ہیں. (امام الاولیاء بحوالہ النبراس علی شرح العقائد صفحہ 86 مکتبہ اعلحضرت) سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں : اولاً کتاب غنیۃ الطالبین شریف کی نسبت , حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا تو یہ خیال ہے کہ وہ سرے سے حضور پرنور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تصنیف ہی نہیں مگر یہ نفی مجرد ہے۔ اور امام حجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تصریح فرمائی کہ اس کتاب میں بعض مستحقینِ عذاب نے الحاق کردیا ہے، فتاوٰی حدیثیہ میں فرماتے ہیں: "وایّاک ان تغتربما وقع فی الغنیۃ لامام العارفین و قطب الاسلام والمسلمین الاستاذ عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ فانہ دسہ علیہ فیہا من سینتقم اﷲ منہ والا فہو برئ من ذلک” ۔ یعنی خبردار دھوکا نہ کھانا اس سے جو امام اولیاء سردارِ اسلام و مسلمین حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی غنیہ میں واقع ہوا کہ اس کتاب میں اسے حضور پر افتراء کرکے ایسے شخص نے بڑھا دیا ہے کہ عنقریب اللہ عزوجل اس سے بدلہ لے گا ، حضرت شیخ رضی اللہ تعالٰی عنہ اس سے بَری ہیں۔ (الفتاوی الحدیثیۃ صفحہ 148 مطبعۃ الجمالیہ مصر) ثانیاً اسی کتاب میں تمام اشعریہ یعنی اہلسنت و جماعت کو بدعتی ، گمراہ ، گمراہ گر لکھا ہے کہ: "خلاف ماقالت الاشعریۃ من ان کلام اﷲ معنی قائم بنفسہ واﷲ حسیب کل مبتدع ضال مضل” بخلاف اس کے جو اشاعرہ نے کہا کہ اﷲ تعالٰی کا کلام ایسا معنی ہے جو اس کی ذات کے ساتھ قائم ہے اور اﷲ تعالٰی ہر بدعتی، گمراہ و گمراہ گر کے لیے کافی ہے۔(ت) (غنیۃ الطالبین جلد 1 صفحہ 91 دار احیاء التراث العربی بیروت) کیا کوئی ذی انصاف کہہ سکتا ہے کہ معاذ اﷲ یہ سرکار غوثیت کا ارشاد ہے جس کتاب میں تمام اہلسنت کو بدعتی ، گمراہ گمراہ گر لکھا ہے اس میں حنفیہ کی نسبت کچھ ہو تو کیا جائے شکایت ہے۔ لہذا کوئی محلِ تشویش نہیں۔ (الخ) (فتاوی رضویہ جلد 29 صفحہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
  3. آپ اس کا تفصیلی حکم یہاں پڑھ سکتے ہیں https://www.islamimalumatgroup.in/2021/01/blog-post_91.html?m=1#A+
  4. https://faizahmadchishti.blogspot.com/2019/01/blog-post_91.html?m=1 This Link answer this post https://www.islamieducation.com/refuting-deobandi-mufti-part-3/
×
×
  • Create New...