
Qaseem
اراکین-
کل پوسٹس
269 -
تاریخِ رجسٹریشن
-
آخری تشریف آوری
سب کچھ Qaseem نے پوسٹ کیا
-
تعارف سیدہ خدیجہ اہل مکہ کے سب سے زیادہ متموّل اور مالدار تاجروں میں سرفہرست حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا نام لیا جاتا ہے۔ آپ کا سلسلہ نسب یہ ہے۔۔۔ خدیجہ بنت ُخویلد بن اسد بن عبدالعزٰی بن قصی۔ سیدہ خدیجہ ایک کامیاب اور متمول تاجرہ ہونے کے ساتھ ساتھ مکارم اخلاق کا پیکر جمیل تھیں۔ عفت و پاک دامنی کے باعث ُاس عہد جاہلیت میں بھی ۔۔۔طاہرۃ۔۔۔ کے لقب سے ملقب تھیں۔ رحم دلی، غریب پروری اور سخاوت آپکی امتیازی خصوصیات تھیں۔ جب اہل مکہ کا تجارتی قافلہ بیرون ملک جاتا تو آپ کے تجارتی سامان سے لدے ہوئے اونٹ بھی اس کے ہمراہ ہوتے اور جتنا بھی سامان تجارت تمام اہل قافلہ کا ہوتا، اتنا ہی سامان سیدہ خدیجہ کا ہوتا تھا۔ مؤمنین کی پہلی ماں سیدہ خدیجہ کے حضورعلیہ الصلوۃ والسلام سے خاص کاروباری تعلقات قائم تھے۔ سرور دوعالم علیہ الصلوۃ والسلام کی عفت و دیانت، سیرت کی پختگی، کردار کی بلندی، حسن سلوک، معاملہ فہمی، کاروباری مہارت اور ذاتی خصال حمیدہ کا ذکر سن کر سیدہ خدیجہ نے ادب و احترام کے ساتھ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام سے نکاح کی خواہش کا اظہار کیا تو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے اسے قبول کرلیا۔ ہادئ انس و جاں علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پہلی شادی مبارک تھی جو قیامت تک ُامت کے لئے َان گنت خیرات و برکات کا سرچشمہ بنی۔ اس وقت حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی عمر مبارک پچیس جبکہ ام المؤمنین سیدہ خدیجہ کی چالیس برس تھی۔ قبیلہ قریش کی اس معزز، دانشمند اور دور اندیش خاتون کو عبد المطلب کے جواں بخت پوتے علیہ الصلوۃ والسلام کے فضائل و شمائل نے ایسا گرویدہ کردیا تھا کہ انہوں نے اپنا دل، جان اور مال و متاع سب کچھ ان کے قدموں پر نثار کردیا تھا، اور اس سودے پر وہ صرف خوش نہیں بلکہ نازاں تھیں کہ پیکر جمال و کمال علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں اپنی چاکری میں قبول فرمایا ہے۔ شہزادے اور شہزادیاں یہ عقد بڑا با برکت ثابت ہوا اور سیدہ خدیجہ کے بطن اطہر سے حضورعلیہ الصلوۃ السلام کے بیٹے قاسم جن کی وجہ سے حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی کنیت ابو القاسم ہوئی، اور عبداللہ پیدا ہوئے۔ دونوں شہزادے بچپن میں ہی انتقال فرماگئے۔ اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی چاروں شہزادیاں رقیہ، زینب، ام کلثوم اور سیدہ النسآء فاطمۃ الزہرا کی ولادت باسعادت بھی سیدہ خدیجہ کے مبارک شکم سے ہوئی۔ اوّلین مؤمن شخصیت تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اللہ کی ساری مخلوق میں سب سے پہلے ام المؤمنین سیدہ خدیجہ اسلام لائیں۔۔۔ چنانچہ علامہ ابن ہشام اپنی سیرت کی کتاب میں رقمطراز ہیں۔۔۔ کہ۔۔۔۔ نبی کریم علیہ الصلوۃ و التسلیم پر حضرت خدیجہ بنت خویلد ایمان لے آئیں، حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی تصدیق کی اور رسالت کی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی ڈھارس بندھائی۔ آپ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی تصدیق کرتے ہوئے سب سے پہلے اللہ اور اسکے رسول پر ایمان لے آئیں۔ اللہ تعالٰی نے ان کے ذریعے اپنے محبوب نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے بوجھ کو ہلکا فرمایا کہ جب مخالفین حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تلخ کلامی کرتے یا جھٹلاتے تو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کو بہت ُدکھ ہوتا لیکن حضورعلیہ الصلوۃ والسلام جب گھر تشریف لاتے تو ام المؤمنین ایسی گفتگو کرتیں کہ غم و اندوہ کے بادل چھٹ جاتے۔ وہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کو ثابت قدمی پر ابھارتیں۔ اس غم کو ہلکا کرتیں۔ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی تصدیق کرتیں۔ اس طرح لوگوں کی مخالفتوں کے باعث دل انور کو جو ملال اور رنج پہنچتا، اس کا ِازالہ کردیتیں۔۔۔ اللہ تعالٰی کی آپ پر رحمتیں ہوں۔۔ السیرۃ النبویہ، ابن ہشام، ج1، ص259۔۔۔ جنت میں موتیوں کا محل علامہ احمد بن زینی دحلان فرماتے ہیں۔۔۔ ایمان لانے والوں میں سب سے سبقت لے جانے اور ہر مرحلے پر حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی دل جوئی اور حوصلہ افزائی کرتے رہنے کا صلہ بارگاہ الٰہی سے ام المؤمنین خدیجۃ الکبرٰی کو یہ مِلا کہ اللہ نے حضرت جبریل کو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کے پاس بھیجا کہ جب حضورعلیہ الصلوۃ والسلام غار حرا میں تشریف فرما تھے۔ انہوں نے آکر عرض کی۔۔۔ یارسول اللہ علیہ الصلوۃ والسلام۔۔۔ اپنے رب کی طرف سے اور میری طرف سے حضرت خدیجہ کو سلام پہنچائیے، اورانہیں خوشخبری دیجئے کہ اللہ تعالٰی نے ان کے لئے جنت میں موتیوں کا بنا ہوا ایک محل مضصوص کیا ہے، جس میں کوئی شور نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی پریشانی۔۔۔ بعد از آں اس پر حضرت سیدہ خدیجہ نے جواب دیا۔۔۔ اللہ ہی سلام ہے، ساری سلامتیاں اسی سے ہیں۔۔۔ اور جبریل پر سلام ہو۔۔۔ اور یارسول اللہ علیہ الصلوۃ والسلام آپ پر سلام ہو، نیز اللہ کی رحمتیں اور اسکی برکتیں ہوں۔۔۔ السیرۃ النبویہ، احمد بن زینی دحلان، ج1، ص175۔۔۔ دیگر ازواج مطہرہ پر فضیلت حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت سیدہ خدیجہ کی جو توصیف و مدح فرمائی ہے، اس سے ان کی افضلیت کی مزید تائید ہوتی ہے۔۔۔ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔۔۔ اللہ تعالٰی نے اس سے بہتر اس کے بدلے مجھے کوئی زوجہ نہیں دی، وہ مجھ پر اس وقت ایمان لائی جب لوگوں نے مجھے جھٹلایا۔۔۔ اس نے اس وقت اپنے مال سے میری دل جوئی کی جب لوگوں نے مجھے محروم کیا۔۔۔ اللہ تعالٰی نے مجھے اس سے اولاد عطا فرمائی جبکہ دوسری ازواج سے اولاد پیدا نہ ہوئی۔۔۔ محمد رسول اللہ از محمد الصادق، ج1، ص523۔۔۔ نوٹ۔۔۔ مذکورہ بالا حدیث مبارکہ ام المؤمنین حضرت رقیہ قبطیہ سے نکاح سے قبل کی ہے، کہ ان سے حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اور شہزادے حضرت ابراہیم پیدا ہوئے۔۔۔ کہ جن کو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے پیارے نواسے سیدنا امام حسین پہ قربان کردیا تھا۔۔ اس طرح۔۔۔ کہ اللہ کی طرف سے دونوں شہزادوں میں سے ایک کی زندگی کو اختیار کرنے کا حکم حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کو دیا گیا تو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے امام حسین کو ُچنا، اور حضرت ابراہیم کا انتقال ہوگیا۔۔۔ وفات حسرت آیات اعلان نبوت کے دسویں سال، سفر ہجرت سے تین سال پہلے حضرت ابو طالب کی وفات کو ابھی صرف پینتیس دن ہی گزرے تھے کہ 10رمضان المبارک کو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی وفا شعار اور غمگسار رفیقہ حیات ام المؤمنین سیدہ خدیجہ نے پیک اجل کو لبیک کہی۔ ایسی وفا شعار اور خدمت گزار، زیرک اور دانا، عالی ظرف اور بلند نگاہ رفیقہ حیات کا اس وقت داغ مفارقت دے جانا، کہ جب دعوت حق بڑے کٹھن مرحلوں سے گزر رہی تھی، حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کے لئے کتنا تکلیف دہ اور باعث رنج و غم ہوا ہوگا، اس کا با آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ دونوں روح فرسا حادثے ایک ہی سال میں بڑے قلیل مدت میں ہوئے تھے، اس لئے حضورعلیہ الصلوۃ والسلام نے اس سال کو ۔۔۔عامُ الحزن۔۔۔ یعنی غم و اندوہ کے سال سے موسوم کیا۔ حضرت سیدہ خدیجہ نے 65سال کی عمر میں وفات پائی۔ حجون کے قبرستان میں اپ کو دفن کیا گیا۔ جب مرقد مبارک تیار ہو گئی تو حضورعلیہ الصلوۃ والسلام خود اس میں تشریف لے گئے، اور پھر اس مرقد میں انہیں اللہ کے سپرد کردیا گیا۔ انساب الاشراف، ج1، ص406۔۔۔ شان ِسخاوت اغیار بھی سیدہ خدیجہ کی صفات جلیلہ کے صدق دل سے معترف ہیں۔ چنانچہ کونستانس جورجیو لکھتا ہے کہ۔۔۔ جس روز آپ رضی اللہ عنہا نے وفات پائی تو ان کے پاس کھجور کی گٹھلی میں سیاہ نشان کے برابر بھی مال و دولت نام کی کوئی چیز نہ تھی۔ مسلمانوں میں دو ہستیاں ایسی گزری ہیں۔۔۔ کہ جنہوں نے اپنی ساری دولت، دعوت اسلامیہ کی ترقی کے راہ میں خرچ کر ڈالی۔۔۔ وہ دو ہستیاں حضرت خدیجہ اور حضرت ابوبکر صدیق ہیں، کہ اسلام لانے سے پہلے یہ دونوں بڑے دولت مند تھے، اور انہوں نے وفات پائی تو ان کے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہ تھی۔ نظرۃ جدیدۃ، ج1، ص116۔۔۔ _______________________________________ Source: Zia-un-Nabi علیہ الصلوۃ والسلام
-
اللہ اکبر اللہ اکبر۔۔۔ اللٰھم اجرنا من کل بلآء الدنیا و عذاب الآخرۃ۔۔۔ ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ۔۔۔ وفی الاٰخرۃ حسنۃ۔۔۔ و قنا عذاب النار۔۔۔ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔۔۔ فتاوٰی رضویہ شریف کی اس مستند دلیل کو فورم میں شائع کرکے ہمارے رضا بھائی نے ہم سب پہ احسان ِ عظیم کیا۔۔۔ مدنی گزارشات۔۔۔۔
-
Humaira... it is recommended to read rapidly... that please keep the size of unicode text over 2, and 4 is best... and dont forget to give it any dark color... thanks..
-
Great Source Mujtaba...! bohot Aalaa... Keep on.. __________________________ and Humaira..! cool to know your sprit about Syedi Aalahazrat... Maa Shaa Allaah.. ڈال دی قلب میں عظمت مصطفٰیسیدی اعلٰیحضرت پہ لاکھوں سلام
-
ماشآء اللہ ُام انوار رضا۔۔۔ اچھا آرٹیکل ہے۔۔ الاستقامۃ فوق الکرامۃ
-
نماز میں عمل ِ کثیر سے کیا مراد ہے۔۔۔ اور اس کو کرنے سے نماز میں کیا فرق پڑے گا۔۔۔ بینوا توجروا۔۔۔
-
Pyare Bhai..! Syedna Imam Ghazali ki yahan ye muraad nahi... ke Mushrikeen ko Allah Muaaf kar dega... ma'aazallaah... yaqeenan.. Kufr-o-Shirk pe jin ka khaatma hua... wo kabhi nahi bakhshe jaaye ge... Hamesha Hamesha jahannam me rahenge... Jamhoor Ulama ka issi Qaul pe ittefaaq hai... lekin.... lekin mere pyare bhai..! yahan Imam Ghazali ki muraad ye hai.. ke Clear hai na ab to.......? Wallaaahu Ta'alaa A'lam Regards, Was Salam
-
Brilliant work... Great Knock... Awesome Post... Islami Bhai..! issi tarah deeni work jaari rakhiye... Jazakallaaahu Khairaaa... regards, was Salam
-
Bohot zabardast Sag-e-Attar... achi koshish ki aapne... Jazakallaahu Khairaa... or Dawat-e-Islami ke pattern ko follow karte huye Islaahi Posts ki jaaye, to zyada achi baat hai... Allaah mazeed taraqqiya ataa farmaaye... Aaameen... regards, was Salam
-
A'la Hadrat, Ash Shah Imam Ahmed Raza Khan al-Qaadiri (alaihir rahmah)
Qaseem replied to Nazia's topic in شخصیات اسلام
Maa Shaaa Allaaahu Ta'alaa... Great to know that Nabeerah-e-Aalahazrat aapke Shaikh-e-Tareeqat hain... bara-e-Khak-e-Madinaa.. apni Duaaon me shamil rakhiye ga.... or apni har Posts me, Books ya Websites ke Hawalo ko issi tarah mentioned karte rahiye ga.. regards, was Salam -
عطاریہ بہن۔۔۔ میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ آپ نے قرآن کریم کا حوالہ کیوں درج نہیں کیا۔۔؟ اور امام غزالی کی وضاحت کو بھی ترجمہ سے ملادیا۔۔۔ جس سے یہ تاثر بنا کہ وہ ترجمہ میں شامل ہے۔۔۔ میرے خیال میں اسلامی محفل کے ریگولر ممبران اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ تحریر میں حتی الامکان کتب کے حوالوں کی نشان دہی ضرور کریں گے۔۔۔ اور تحریر کے تقاضوں کا پاس رکھیں گے۔۔۔ -------------------------------------------- بہر حال موصوفہ کی تحریر کی تصحیح یوں کرنے کی سعی کروں گا کہ۔۔۔
-
اگر کسی بھائی یا بہن کے ذہن میں مزید کوئی سوال ہو تو وہ ضرور پوچھے۔۔ اس کے علاوہ شیخ طریقت امیر اہلسنت کا مدنی مذاکرہ، ذیل کے لنک سے بھی سماعت کیا جا سکتا ہے۔۔۔ Tajiro Ka Madani Muzakrah
-
Jazaakallaaahu Khairaaa.. Rehan Bhai...! for Haji Mushtaq alaihir Rehmah Alwadaaa.... Regards, Was Salam
-
A'la Hadrat, Ash Shah Imam Ahmed Raza Khan al-Qaadiri (alaihir rahmah)
Qaseem replied to Nazia's topic in شخصیات اسلام
GREAT SOURCE....!Jazakillaaahu Khairaa.. lekin plz iski source define kare... ke aapne ye knowledge kahan se takhreej farmaai... yani ke is source ka Hawala zaroor daaliye taake reader ko Itmenaan rahey... Regards, Was Salaam -
زکات کی شرعی تعریف Standard Formula for the "Worth of Nisab"
-
بارکمُ اللہ لنا و لکم فی شھر ِ رمضان۔ الذی ُانزل فیھِ القراٰن۔ یا الٰہی ُتو مدینے میں کبھی رمضان ِدکھامدتوں سے دل میں یہ عطار کے ارمان ہے
-
اللٰھمّ ِانّی َاعُوذ ُ ِبکَ مِن فِتنَۃِ النّسآءِ َوعَذابِ القبر
-
Wow..... Beautiful.....
-
رب عزوجل۔۔ محض اپنے فضل و کرم سے۔۔ مرحومہ کی ِبلا حساب مغفرت فرمائے۔۔۔ قبر کو جنت کا باغ بنائے۔۔ ان کے کفن کو جنتی کفن سے تبدیل فرمائے۔۔ قبر کو جنتی باغوں میں سے ایک باغ بنائے۔۔ قبر میں جنت کی کھڑکی ُکھل جائے۔۔ اور اپنے حبیب کے نورانی جلووں سے تا حشر ُان کی قبر جگمگائے۔۔ کل بروز قیامۃ دشوار گزار مرحلوں میں ثابت قدمی مرحمت فرمائے۔۔ حضور کی شفاعتِ ُکبرٰی سے انہیں داخل ِ جنت فرمائے۔۔ لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے۔۔ صبر ِ جمیل پر ُانہیں َاجر ِ جَزیل عطا فرمائے۔۔ یہ تمام دُعائیں مدینہ شریف کی مقدس خاکِ شفاء کے صدقے میں قبول فرماکر۔۔ تمام ُامت کو ِان دعاؤں میں سے حصہ عطا فرمائے۔۔ آمین۔ بجاہِ النبی الامین جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ ِعبرت کی جاء ہے تماشا نہیں ہے
-
!مدنی منّے ماشآء اللہ۔۔ ثواب ِ جاریہ کے حصول کے لئے آپ کی یہ کوشش بہت ہی اچھی ہے۔۔ اللہ عزوجل آپ کو اس کا ُستھرا اجر عطاء فرمائے۔۔ لفظ ُمسلِم۔۔ فاعل کا صیغہ ہے۔۔ جس کا مصدر
-
Allama Abdul Hakim Sharf Qadri Intiqaal Kargaye
Qaseem replied to Aashique-Mustafa's topic in اسلامی خبریں
قال اللہ تعالٰی فی القراٰن المجید ِانما یخشی اللہَ من عبادہ العلمآء صدق اللہ العظیم ِِانا للہ و ِانا ِالیھ راجعون افسوس علمآء کرام رخصت ہوتے جارہے ہیں۔ کاش کہ ہم جاگ جائیں اور ُان کے مشن کو آگے بڑھانے کی بابت مندرجہ ذیل اُمور میں سے کوئی بھی کام کرنے والے بن جائیں۔۔۔ ۔ درسِ نظامی (عالم کورس) سیکھنا ۔ درسِ نظامی (عالم کورس) سکھانا ۔ دینی ُکتب کی تحریر ۔ دینی ُکتب کی تفتیش ۔ مدنی قافلوں میں سفر اور ِان کا کورس :لفظِ آخر اللہ رب العزت حضرت علامہ عبد الحکیم شرف قادری اور دیگر مرحوم علماء کرام کی مغفرت فرماکر ُانہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔۔ اور یہی دعاء ساری ُامت کے حق میں قبول فرمائے۔۔ آمین بجاہ النبی الامین۔۔