
Qaseem
اراکین-
کل پوسٹس
269 -
تاریخِ رجسٹریشن
-
آخری تشریف آوری
سب کچھ Qaseem نے پوسٹ کیا
-
Jo chup raha... us ne Najaat paai... (Al-Hadith) bohot Umda Khalil Bhai...! Maa Shaa Allaah.. Keep on... regards, was Salaam
-
وارفتگی عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وس 
Qaseem replied to Madani Munna's topic in قرآن، حدیث اور تفسیر
یارسول اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاہ و جلال دو، نہ ہی مال و منال دو سوز ِ بلال بس مری جھولی میں ڈال دو دنیا کے سارے غم مرے دل سے نکال دو غم اپنا یانبی مجھے بہر بلال دو -
Madani In a'amat (islami behnon k liye)
Qaseem replied to Faizan e Attar@Madani Inaamat's topic in گفتگو فورم
سبحان اللہ۔۔۔ ماشآءاللہ ُ لاقوۃ الاباللہ۔۔۔ والحمد للہِ رب العالمین۔۔۔ اخلاق ہوں اچھے مِرا کردار ہو اچھا محبوب کا صدقہ تو مجھے نیک بنادے والسلام مع الکرام -
Urdu Unicode Kesay Tahreer Kerein? (Tutorial)
Qaseem replied to سگِ عطار's topic in انفارمیشن اور تیکنالوجی
plz follow the following terms notified by Admin, Mr. Sag-e-Attar.. Install the Fonts setup by clicking here Download the 'Tahoma' Font also by clicking here, then copy, and then paste it in your drive 'C' > Windows > Fonts (C:\Windows\Fonts) In Shaa Allah the problem will be solved, otherswise Admin, Mr. Sag-e-Attar will guide you better. regards, was salaam -
مآشاءاللہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔ سگ ِ عطار بھائی۔۔۔ اس پوسٹ پہ اللہ آپ کو اجر کثیر ان شآءاللہ ضرور عطا فرمائے گا۔۔۔ بلا مبالغہ بہت ہی عمدہ منقبت ہے۔۔۔ یہ نظم، اردو ادب اور حاجی صاحب سے والہانہ عقیدت کا حسین امتزاج ہے۔۔۔ خاص طور پر قافیہ۔۔ میرا مشتاق عطاری۔۔ نے تو محفل ہی لوٹ لی۔۔۔ لیکن۔۔۔ محترم شاعر اگر میرا ناقص مشورہ مانیں۔۔ تو عین نوازش ہوگی۔۔ وہ یہ کہ قافیہ۔۔ میرا مشتاق عطاری۔۔ کو۔۔ ِمرا مشتاق عطاری۔۔ سے بدل دیا جائے۔۔ تو اشعار کا توازن قائم ہوجائے گا۔۔ بالکل ایسے ہی مطلع، مقطع، پانچویں، چھٹے اور دسویں شعر میں بھی۔۔ قافیہ کے علاوہ میرا اور میرے۔۔ کی یآء۔۔ کو ہٹا کر۔۔ میم کو زیر دیدیا جائے۔۔۔ نیز برائے مدینہ۔۔ شاعر منگتا کا بھی تعارف کرا دیجئے۔۔۔ مدنی منے۔۔۔ آپ کا مشورہ محترم شاعر کیلئے غالبًا قابل عمل نہ ہو کیونکہ۔۔ سراپا تھا ملنساری۔۔۔ سے ربط اور وزن قائم ہے۔۔۔ جبکہ۔۔۔ تھا سراپائے ملنساری۔۔۔ سے شعر کا وزن قائم نہیں رہے گا۔۔۔ شاعری کا ذوق رکھنے والے قارئین بخوبی جان گئے ہوں گے۔۔۔ والسلام مع الکرام
-
السلام علیکم۔۔ کون کس کی بات کو کتنا سمجھا۔۔ یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے۔۔ اور آپکی اس بات سے ٪100 متفق ہوں کہ شریعت ظاہر پہ حکم لگاتی ہے۔۔ باطن پہ نہیں۔۔ لیکن آپ حفاظ کی بات کرتے ہیں تو سنیں۔۔ ایک شخص جسے پہلے ناظرہ پڑھایا گیا۔۔ باربار اسے سمجھایا گیا کہ یہ قرآن عظیم ہے۔۔ اسے پڑھنے کے یہ آداب ہیں۔۔ بیٹا آہستہ پڑھا کرو۔۔ تیز پڑھنے سے الفاظ صحیح ادا نہ ہونے کا احتمال رہتا ہے۔۔ ناظرہ سے لیکر حفظ مکمل ہونے تک۔۔ اس پر درست ادائیگی کی ذمہ داریوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جاتا ہے۔۔ تو دیوانے ہونا تو یہ چاہیئے کہ وہ ذمہ داریوں کو احسن طریق پہ نبھائے۔۔ لیکن سبقی منزل سنانے میں تو درکنار۔۔ تراویح کی جماعت کے لئے امام کے درجے پہ فائز ہوکر بھی۔۔ قربانی کے پہلے دن کے قصائی کی طرح۔۔ محض اپنا وقت بچانے کے لئے۔۔ معاذاللہ اگر ایسی صریح غلطیاں کرے۔۔ تو کیا پھر بھی ایسے پہ کھلی اور جان بوجھکرغلطی کا حکم نہیں لگےگا۔۔۔ آیا کیا وہ دل میں پڑھ رہا ہے۔۔ یا مقتدی بےچارے بہرے ہیں۔۔ جو یہ دل کا معاملہ ہے۔۔ نیز یہ حکم اسی وقت لگے گا جب اس کے پڑھنے میں وہ ۔6۔ صورتیں نہ بنیں۔۔ کہ جنکی چھوٹ صدرالشریعہ نے قراءت میں غلطی ہوجانے کے بیان میں واضح فرمادی ہیں۔۔ تو اگر وہ صورتیں بنیں تو اب لحن خفی ہوگی۔۔ جس سے معنیٰ تو فاسد نہ ہونگے۔۔ البتہ یہ فعل بھی بہت قبیح ہے۔۔ جیساکہ اسی بیان میں بتایا گیا ہے۔۔۔ دیکھئے ابو انوار صاحب کی پوسٹ۔۔۔ اب یہ نہیں کہئے گا کہ آپ سمجھے نہیں میرا مطلب کچھ اور تھا۔۔ ایاک۔۔ ان ہی صورتوں میں سے ایک ہے۔۔ کہ جنہیں آپ ابو انوار صاحب کی پوسٹ میں دیکھ سکتے ہیں کہ صدرالشیعہ نے انہیں بیان فرمایا ہے۔۔۔ دراصل۔۔ ایاک۔۔ کی تشدید کی تخفیف معنٰی فاسد نہیں کرتی۔۔ چنانچہ یہ لحن جلی نہیں ہوئی۔۔ بلکہ لحن خفی ہوئی۔۔۔ اب آپ کے ذہن میں ایک اور سوال اٹھ سکتا ہے کہ مشدد کو مخفف۔۔ یا مخفف کو مشدد کرنا تو لحن جلی ہوتی ہے۔۔ تو صدرالشریعہ نے پھر علم التجوید کے قواعد سے آخر اختلاف کیوں فرمایا۔۔۔ تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے دیوانے۔۔ اس کا جواب بھی نیچے ہی دیا جائے گا۔۔ ان شآءاللہ۔۔ جیساکہ اوپر ہی بتایا گیا ہے کہ۔۔ یہ لحن جلی نہیں۔۔ لہٰذا خفی ہے تو نماز بھی فاسد نہ ہوئی۔۔ اور مجھے تحریری فتوٰی نہ تو چاہیئے۔۔ اور نہ ہی پوسٹ کروں گا۔۔ جسے سمجھ نہیں وہ خود ہی فتوٰی لے۔۔ مجھ پر تو الحمد للہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ۔۔ ایاک۔۔ کوئی اختلافی مسئلہ نہیں۔۔ یہ صدرالشریعہ کی بیان کردہ وہ شاذ و نادر صورتوں میں سے ایک ہے۔۔ جنکے لئے قواعد توڑاجانا جائز ہے۔۔ اب اس بات کی دلیل مجھ کم علم سے مت مانگئے۔۔ کسی مفتی صاحب کو کیا تکلیف دیجئے گا۔۔۔ درس نظامی کے سال اول کے سات آٹھ ماہ پڑھے ہوئے کسی سمجھدار طالبعلم سے ہی پوچھ لیجئے گا۔۔ کہ شاذ صورتیں کیا ہوتی ہیں۔۔ بہر حال پتہ یہ چلا دیوانے۔۔۔ کہ وہ صورتیں شاذ ہیں۔۔ اور مصنف کتاب نصاب التجوید نے یہ شاذ صورتیں طالبعلم کی ذہنی سطح کو دیکھتے ہوئے۔۔ نقل فرمانے کو مناسب نہ سمجھا۔۔ کہ بچے کا ذہن کہیں الجھن کا شکار نہ ہو جائے۔۔ چنانچہ ان صورتوں کو اگلے درجے کی بڑی اور مفصّل کتاب میں سمجھانے کا مصنف نے قصد فرما لیا ہوگا۔۔ لہذا نصاب التجوید اور صدرالشریعہ میں کوئی اختلاف نہیں۔۔۔ یہ ہماری اپنی کم علمی ہے جسے ہم اختلاف سمجھ رہے ہیں۔۔۔ واللہ تعالٰی اعلم۔۔ اس ٹوپک کے پچلھے صفحے پر ایک سے بیس تک میں سے۔۔ میری جتنی بھی پوسٹ ہیں۔۔ ان میں کہیں بھی میں نے معاذاللہ کفر کا حکم کسی مسئلے پر نہیں لگایا۔۔۔ قارئین چیک کرسکتے ہیں۔۔۔ میں اس پر مزید بحث نہیں کرنا چاہتا۔۔ میرے خیال میں مسئلہ پہلے ہی واضح ہو گیا تھا۔۔ اس کو غیر ضروری طور پر طول دیا گیا۔۔ پھر کہتا ہوں کہ۔۔۔ مجھ پر یہ مسئلہ الحمدللہ واضح ہے۔۔ اگر کسی کو اب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہے۔۔ تو قرآن عظیم کی آیۃ مبارکہ۔۔ فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون۔۔۔ یعنی۔۔۔ اہل علم سے پوچھو اگر تم نہیں جانتے ہو۔۔ کی رو سے یہاں بیٹھکر فتووں کا مطالبہ کرنے سے بہتر ہے کہ۔۔ خود محنت کرکے علماء سے پوچھا جائے۔۔ والسلام مع الکرام
-
کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا بول بالے ِمری سرکاروں کے بہت عمدہ پوسٹ کی ایڈمن آپ نے۔۔۔ عرصہ پہلے سنے ہوئے اس واقعہ کو دوبارہ ذہن میں تازہ فرمادیا۔۔۔ جزاک اللہ فی الدارین ِخیرًا کثیرًا۔۔۔
-
Main Musalman nahi kehna kesa ???
Qaseem replied to Mureed-e-Attar's topic in فتاوی اور شرعی مسائل کا حل
Great Source of Knowledge Boss..! thank alot.. and.. ofcourse.. Allaah aapko iski Khoobsurat.. or suthri Jazaa de.. regards, was Salaam -
قرآن عظیم کو درست پڑھنا۔۔۔ یعنی علم التجوید کے قواعد کا لحاظ رکھتے ہوئے پڑھنا کتنا ضروری ہے۔۔۔ جامعۃ المدینہ کے معلم مولانا محمد ہاشم عطاری المدنی کی تحریرکردہ کتاب بنام نصاب التجوید جسے المدینۃ العلمیہ نے پیش کیا ہے۔۔۔ اس کے مندرجہ ذیل چند ضروری نکات پڑھکر اسکا اندازہ ان شآءاللہ آپ بآسانی لگا سکیں گے۔۔ اور ہمارے ایڈمن بھی اپنے سوالات کے جوابات اپنی کوشش سے ان شآءاللہ ڈھونڈ سکیں گے۔۔۔ علم التجوید کی تعریف۔۔ علم التجوید اس علم کا نام ہے جس میں حروف کے مخارج اور انکی صفات کی تصحیح و تحسین یعنی صحیح اور خوبصورت کرنے کے بارے میں بحث کی جاتی ہے۔۔ علم التجوید کا حکم۔۔ اس علم کے فقط حاصل کرنے کا حکم یہ ہے کہ۔۔ تفصیل سے یہ علم حاصل کرنا فرض کفایۃ ہے۔۔ یعنی گلی محلہ میں سے کسی ایک کا بھی تفصیل سے حاصل کرلینا سب سے فرض ساقط کردے گا ورنہ سب گنہگار ہوئے۔۔ اور رہی تلاوت کی بات۔۔ تو قرآن پاک کو نازل شدہ طریقے کے موافق۔۔ تجوید کے ساتھ پڑھنا فرض ِعین ہے۔۔۔ فرمان اعلیحضرت۔۔۔ چنانچہ سیدی اعلیحضرت امام احمد رضا خان فرماتے ہیں۔۔۔ اتنی تجوید سیکھنا۔۔ کہ ہر حرف دوسرے حرف سے صحیح ممتاز ہو۔۔ فرض عین ہے۔۔۔ بغیر اسکے نماز قطعًا باطل ہے۔۔۔ عوام بےچاروں کو جانے دیجئے خواص کہلانے والوں کو دیکھئے۔۔ کہ کتنے اس فرض پر عامل ہیں۔۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔۔ اور کانوں سے سنا۔۔ کتنے علماء کو، مفتیوں کو، مُدرّسوں کو، مصنفوں کو۔۔۔ کہ۔۔ ۔1۔۔ قل ھو اللہ احد۔۔ میں۔۔ احد۔۔ کو۔۔ اھد۔۔ پڑھتے ہیں، اور۔۔ ۔2۔۔ سورۃ المنافقون میں۔۔ یحسَبون کلّ صیحۃٍ علیھم۔۔۔ میں۔۔ یعسِبون۔۔ پڑھتے ہیں۔۔ ۔3۔۔ ھم العدوّ فاحذرھم۔۔۔ کی جگہ۔۔ فاعذرھم۔۔۔ پڑھتے ہیں۔۔ ۔4۔۔ وھوالعزیز۔۔۔ کی جگہ۔۔۔ ھوالعذیذ۔۔۔ پڑھتے ہیں۔۔۔ ۔5۔۔ بلکہ ایک صاحب کو۔۔ الحمد شریف میں۔۔ صراط الذین۔۔۔ کی جگہ۔۔ صراط الظین۔۔۔ پڑھتے سنا۔۔ کس کس کی شکایت کی جائے۔۔ یہ حال اکابر کا ہے۔۔ پھر عوام بےچاروں کی کیا گنتی۔۔۔ کیا شریعت ان کی بے پروائیوں کے سبب اپنے احکام منسوخ فرمادے گی۔۔ نہیں نہیں۔۔ ان ِالحُکمُ الا ِللہ۔۔۔ ترجمہ کنزالایمان۔۔ حکم نہیں مگر اللہ کا۔۔ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔۔۔ واللہ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔۔۔ ۔۔۔۔فتاوٰی رضویہ، ج۔3، ص۔253، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن، لاھور۔۔۔۔ فرمان صدرالشریعہ صاحب بہارشریعت۔۔۔ صدرالشریعہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی فرماتے ہیں۔۔ جس سے صحیح حروف ادا نہیں ہوتے اس کے لئے تھوڑی دیر مشق کرلینا کافی نہیں۔۔۔ بلکہ لازم ہے کہ۔۔ ۔1۔۔ انہیں سیکھنے کے لئے رات دن پوری کوشش کرے۔۔ اور اگر صحیح پڑھنے والوں کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے تو فرض ہے کہ ان کے پیچھے نماز پڑھے۔۔ ۔2۔۔ یا وہ آیتیں پڑھے جن کے حروف صحیح ادا کرسکتا ہو۔۔۔ اور یہ دونوں صورتیں ناممکن ہو تو زمانہء کوشش۔۔ یعنی دن رات سیکھنے کی کوشش کے زمانے میں اسکی اپنی نماز ہوجائے گی۔۔۔ آج کل کافی لوگ اس مرض میں مبتلاء ہیں۔۔ نہ انہیں قرآن صحیح پڑھنا آتا ہے۔۔ نہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ یاد رکھیں اس طرح نمازیں برباد ہوتی ہیں۔۔۔ ۔۔۔۔بہارشریعت، حصہ۔3، ص۔214، مطبوعہ شبیر برادرز، لاھور۔۔۔۔ فرمان امیراہلسنت۔۔۔ شیخ طریقت امیراہلسنت مولانا الیاس عطار قادری صاحب فرماتے ہیں۔۔۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں۔۔۔ واقعی وہ مسلمان بڑا بد نصیب ہے جو درست قرآن شریف پڑھنا نہیں سیکھتا۔۔۔ ۔۔۔۔رسائل عطاریہ حصہ۔1، ص۔81، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، کراچی۔۔۔۔ اب ذرا لحن یعنی تلاوت میں غلطی کا بیان بھی دیکھ لیا جائے۔۔ جسکے اصطلاحی معنٰی یہ ہیں کہ۔۔ علم التجوید کے خلاف پڑھنا۔۔۔ یا قرآن کریم کی مروجہ سترہ۔17۔ قراتوں سے الگ ہوجانا۔۔۔ یا عربوں کے لہجے سے ہٹ جانا۔۔۔ لحن کی دو۔2۔ اقسام ہیں۔۔ ۔1۔ لحن جلی۔۔ یعنی بڑی اور ظاہر غلطی۔۔۔ اس سے معنی فاسد ہوجاتے ہیں۔۔ اور یہ حرام ہے۔۔ ۔2۔ لحن خفی۔۔ یعنی چھوٹی اور پوشیدہ غلطی۔۔۔ اس سے معنی فاسد نہیں ہوتے۔۔ مگر مکروہ و ناپسندیدہ غلطی ہے۔۔ شرعًا اس سے بچنا مستحب ہے۔۔ لحن جلی کا حکم۔۔۔ سیدی اعلیحضرت فتاوٰی بزازیہ کے حوالے سے فرماتے ہیں۔۔۔ انّ اللحن حرام بلا خلاف۔۔۔۔ یعنی بےشک لحن جلی حرام ہے اس میں کسی کو اختلاف نہیں۔۔۔ ۔۔۔۔فتاوٰی رضویہ، ص۔262، ج۔6، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن، لاھور۔۔۔۔ چنانچہ نماز میں لحن جلی ہوئی تو نماز بھی یقینا فاسد ہو گئی۔۔۔ لحن جلی کی صورتیں۔۔۔ اس کی ۔6۔ صورتوں میں سے پانچویں ملاحظہ ہو۔۔ ۔5۔ مخفف کو مشدد۔۔ اور مشدد کو مخفف پڑھنا لحن جلی ہے۔۔ جیسے۔۔ کذ َبَ۔۔۔ کو۔۔ کذ َّبَ۔۔۔ پڑھنا۔۔ یا۔۔۔ صدَّقَ۔۔۔ کو۔۔ صد َقَ۔۔۔ پڑھنا۔ نیز۔۔ ابی لھبٍ وّ تبَّ۔۔۔ میں۔۔ وَ تبَّ۔۔ کو وقف میں خیال نہ کرنے سے۔۔ وَ تب۔۔ ہوجاتا ہے، جوکہ لحن جلی ہے۔۔ ________________________ Source: Nisab-ut-Tajweed
-
ولاحول ولا قوۃ الا باللہ۔۔ سب سے پہلے تو میں مذکورہ قول میں جو حرام کا حکم معاذاللہ میں نے لگادیا ہے۔۔ میں اس سے رجوع کرتا ہوں۔۔۔ اور ان تمام ممبران یا گیسٹ قارئین سے جنہوں نے اسے پڑھا۔۔۔ ان سب سے معافی چاہتا ہوں۔۔ امید قوی ہے کہ سب معاف فرمادینگے۔۔۔ رجوع اس بنا پر کررہا ہوں کہ مجھے کتابوں سے اس حکم کی دلیل مل نہ سکی۔۔۔ اور چونکہ میری اگلی پوسٹ سے واضح ہوجائے گا کہ یہ حکم تو دراصل ہلکا تھا۔۔۔ کیونکہ جان بوجھکر قرآن کو غلط پڑھنے سے کم تر درجہ پہ سیدی اعلیحضرت نے حرام کا حکم لگایا ہے۔۔۔ تو خود جان بوجھکر غلط پڑھنے کا حکم تو اس سے بھی سخت ہوگا۔۔ جو کہ مجھے کتابوں میں مل نہیں رہا۔۔۔ برائے مدینہ اگر کسی بھائی کو جان بوجھکر غلط پڑھنے کا حکم معلوم ہو تو ضرور نقل فرمائے۔۔۔ ارے دیوانے۔۔ ایک بات تو بولو۔۔ ایک طرف آپ کہتے ہوکہ جلدی میں غلطی نہیں کہلائے گی۔۔ دوسری طرف کہتے ہو کہ یہ جائز بھی نہیں۔۔۔ یہ جائز نہیں تبھی تو غلطی ہے۔۔ اور وہ بھی لحن جلی۔۔ یعنی بڑی غلطی۔۔۔ جو کہ حرام ہے۔۔۔ کہ حرف کو حرف سے بدل دیا۔۔۔ حرکت کو حرکت سے بدل دیا۔۔ ساکن کو متحرک۔۔ یا متحرک کو ساکن کردیا۔۔ کسی حرف کو بڑھا گھٹا دیا۔۔۔ مشدد کو مخفف۔۔ یا مخفف کو مشدد پڑھ دیا۔۔ مد لازم اور مد متصل میں قصر یعنی ایک الف سے زیادہ نہیں کھینچا۔۔ یہ سب بڑی غلطیاں ہیں۔۔۔ چاہے حافظ کرے یا غیر حافظ۔۔۔ چاہے تیز پڑھے یا آہستہ۔۔۔ معذرت کے ساتھ۔۔ ایڈمن۔۔۔ ناراض نہیں ہونا۔۔۔ رہ گیا جان بوجھ کر پڑھنے مسئلہ تو کوئی بھائی یا بہن اسکا حکم نقل فرمادے تو مدینہ مدینہ۔۔۔
-
پیارے ابو انوار۔۔۔ صاحبِ بہار شریعت کی مراد معاذ اللہ یہ نہیں کہ تمام تشدید کو تخفیف پڑھنے سے نماز ہوجاتی ہے۔۔۔ انہوں نے باقاعدہ نشاندہی فرمائی ہے کہ ان ان جگہوں پر تخفیف کی چھوٹ ہے۔۔ وہ بھی اس صورت میں کہ تشدید لاکھ کوشش کے باوجود ادا نہ کر پاتا ہو۔۔۔ ورنہ تشدید صحیح پڑھنے پہ قدرت رکھنے کے باوجود جان بوجھ کر اگر تخفیف کی تو یہ قرآن میں تحریف کرنا کہلائے گی۔۔۔ جو کہ حرام ہے۔۔ لیکن بہر حال ہمارے پیارے مرید عطار کو مفتی صاحب سے دوبارہ ملاقات کرنی چاہیئے۔۔۔ انہوں نے اوپر صریح غلطی کی ہے۔۔ تو میرے خیال میں۔۔ اس سے انکی سماعت پہ تو بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔۔ البتہ مفتی صاحب کی علمی قابلیت کو الزام ٹھہرانا کسی طور درست نہیں۔۔۔
-
مرید عطار۔۔۔ آپ نے بہت اہم موضوع پر قلم اٹھایا۔۔ ماشآءاللہ۔۔۔ قارئین پہ یہ بھی تو واضح فرمائیے کہ۔۔۔۔ اگر کوئی ولاالضآلین کو والاالدآلین۔۔۔ یعنی ضآد کے بجائے دآل کو موٹا کرکے پڑھے تو۔۔۔ ۔1۔۔ اس کا تلاوت کرنا کیسا ہے۔۔ ۔2۔۔ نماز میں کیا فرق پڑے گا۔۔ بینوا توجروا۔۔ بیان فرمایئے اجر دیئے جاؤگے۔۔
-
اللھم رب ارحمھما کما ربیانی صغیرًا ط awesome work brother.. great source... Maa Shaa Allaah and I wud please to say here that....... " I love you Ammi....! " regards, was Salaam
-
Buland Awaz men Salam perhna kesa (After Salah)
Qaseem replied to Mureed-e-Attar's topic in فتاوی اور شرعی مسائل کا حل
Good work boy..! keep on.. Ma Shaa Allaah.. regards, was Salaam