Jump to content

kashmeerkhan

اراکین
  • کل پوسٹس

    367
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    25

سب کچھ kashmeerkhan نے پوسٹ کیا

  1. Janab. Ap bhaaai thik frma raha ha , ma na khod sabz imama ka jawaz aorrr istihbaab mana ha. khas sabz imama sunnat ha yah nah, es ma ikhtilaf ha. mojha sabz imama ko ghair masnoon (sirf jaeiz aorr mustahab) kahnay wala ulamaa ka qaol aorr dalaael zyada mazboot lagta ha. ma sabz imam sharif ko jaeiz aor mustahab bhe manta hon mgar asl sunnat white imama sharif ko manta hon. Hadrat Allama Faiz Ahmad Owaisi nay bhe isay jaeiz aor mustahab mana ha sabz colour ka imama sharif ko. baqe aap bhaeiyo ka aksar dalaaeil ka answers mojod ha maieri opar ke poston ma (maqalat_i_haidri ma).
  2. Maiay bhai. ap na shayd mairi sab posts ko thik sa nah parhaa. sabz imama sharif kay jawaz aorr istihbaab ka mojhay pta bhee ha aorr iqraar bhee. malom ye karna tha aorr ha kay sabz imama sharif sunnat bhee ha ya nah? mojha jaha tak ulama_i_kiram ke kitabo aorr fatwa say elm hua ha , woh yehi ha kay sabz imama sunnat nah ha, magar jaiz aor mustahab ha. es photo mai sa aik point ke mojha smajhh nah aa rehi ka sabz aor wwhite imama sharif ka sawab aik jetna kaisa ha? kuo ka aik sunnat ha aorr dosra sunnat nah (mustahab aorr jaiz ha)??
  3. plz mairay sayyid allama saeedi sahb es ka zbrdast answer dain jab time milay... plz بدنی عبادات میں بدعت غیر سیئہ کا وجود نہیں‬ اٹھارویں مجلس بدعتوں کی اقسام اور انکے احکام میں: فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بعد حمد کی تحقیق تمام باتوں میں اچھی کتاب اللہ کی ہے اور اچھی ہدایت، ہدایت محمد کی اور کاموں میں بدتر نوپیدا نئی نکالی ہوئی یعنی بدعتیں، اور ہر محدّث بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ یہ حدیث مصابیح کی حدیثوں میں ہے۔ جابر کی روایت سے اور ایک اور حدیث میں عرباض بن ساریہ کی روایت سے ہے کہ فرمایا پیغمبر صلی اللہ علیہ نے جو شخص جیتا رہا میرے بعد سو قریب ہے کہ دیکھے گا بہت اختلاف سو لازم پکڑو اپنے اوپر میری سنت اور سنت خلفاء راشدین مہدیین کی بعد اسکے اسکی سند کرو اور دانتوں سے مظبوط پکڑو اور بچاؤ اپنے تئیں نئی باتوں سے کیونکہ ہر محدّث بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔ اور مراد بدعت سے جو ان دونوں حدیثوں میں مذکور ہے بدعت سیئہ ہے جسکی اصل اور سند کتاب اور سنت سے نہیں نکلتی نہ ظاہر نہ خفی نہ لفظوں سے یا مضمون سے سمجھی جائے، بدعت حسنہ مراد نہیں ہے جسکی اصل اور سند ظاہر یا خفی نکلتی ہو کیونکہ ایسی بدعت گمراہی نہیں ہوتی بلکہ ایسی بدعت کبھی مباح ہوتی ہے جیسے استعمال چھنّی آٹے کا اور پیٹ بھر کر روٹی گیہوں کی ہمیشہ کھانی اور کبھی مستحب ہوتی ہے جیسی منارہ کا تعمیر کرنا اور کتابیں تصنیف کرنی اور کبھی واجب ہوتی ہے جیسی آراستہ کرنا دلائل کا واسطے دفع کرنا شبہات ملحدوں اور گمراہ فرقوں کے، اسلئے کہ بدعت کے دو معنی ہیں ایک تو معنی لغوی عام ہیں یعنی محدث مطلق برابر ہے کہ عادات میں ہو یا عبادات میں ہو اور دوسرے معنی شرعی خاص ہیں، یعنی دین میں کچھ بڑھانا یا دین میں سے کچھ گھٹانا بعد عہد صحابہ کے، بدون اجازت شرعی کے ، کہ نہ تو قولی ہو اور نہ فعلی اور نہ صریح اور نہ اشارہ پس بدعت دونوں حدیثوں میں اگر چہ عام ہے اور شامل تمام محدثات کو ۔ پر عموم اور شمول باعتبار لغوی معنوں کے مقصود نہیں ہے بلکہ عموم باذتبار شرعی خاص کی مراد ہے۔ بھر یہ عادات کو بالکل شامل نہیں بلکہ اسمیں بعضے اعتقادات اور بعضے صورتیں عبادات کی داخل ہیں، کیونکہ نبی علیہ السلام واسطے تعلیم امر دنیا کے نہیں آئے۔ وہ صرف واسطے تعلیم امر دین کے آئے ہیں۔ اس حدیث سے سمجھا جاتا ہے کہ تم خود جانتے ہو اپنی دنیا کا کاروبار، جب میں تم کو دین کی بات بتایا کروں تو لے لیا کرو ۔ یہ بدعتیں اعتقاد کی کفر ہیں اور بعض کفر نیں ہیں مگر تمام کبائر سے سخت تر ہیں، یہاں تک کہ قتل اور زنا سے بھی اور اس سے زیادہ درجہ کفر ہی کا ہے اور بدعت عبادت میں اگر چہ اس سے کمتر ہے پر اس کا عمل کرنا نافرماتی اور گمراہی ہے خاص کر جب کہ سنت موکدہ کی مقابل ہو اور بدعت عادات کی اسکے کرنے میں کچھ نافرمانی اور گمراہی نہیں بلکہ ترک اولی ہے، سو اس کا ترک اولی ہے جب یہ ٹھہر چکا تو منارہ سے مدد ہونی ہے واسطے خزینے وقت نماز کی اور کتابوں کا تصنیف کرنا مددگار ہے واسطے تعلیم اور تبلیغ امر معروف کے اور آراستہ کرنا دلائل کا واسطے دفع شبہات ملحدوں اور گمراہ فرقوں کے، باز رکھنا ہے منکر سے اور دفع کرنا ہے شبہات کا دین سے، سو ہر ایک ان میں سے رخصت ہے بلکہ تعمیل کا حکم ہے اسلئے کہ بدعت حسنہ وہ ہے کہ متقدمین کو اسکی حاجت نہ ہوئی، پھر متاخرین کو اس کی حاجت ہوئی اور سب کو خلاف ونزاع پسند آئی اور بعد تلاش کے بدعت حسنہ عبادات خالص بدنیہ میں نہیں پائی جاتے، جیسے روزہ اور نماز اور تلاوت قرآن اور وظیفے کہ تمام عبادتوں سے ہوں بلکہ ان میں بدعت سیئہ ہی ہوتی ہے اسلئے کہ نہ ہونا کسی کار کا قرن اوّل میں یا تو بسبب نہ ہونی ھاجت کے یا بسبب موجود ہونے مانع کے یا بسبب بے خبری کے یا مارے کاہلی کے یا بسبب مکروہ اور ناجائز ہونے کے ہے۔ دونوں پہلے سبب تو عبادات خالص بدنیہ میں نہیں ہو سکتے اسلئے کہ حاجت قربت الہٰی کی عبادت سے منقطع نہیں ہوتی اور بعد ظاہر ہونے اسلام اور غلبہ اسلام کی اس سے کوئی مانع نہیں تھا اور ایسی ہی بے خبری اور کاہلی نہیں ہو سکتی اس واسطے کہ کہاں جائز ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اور انکے تمام اصحاب پر ایسا خیال کیا جائے۔ پھر سواء بدعت مکروہ اور ناجائز ہونے کے کوئی سبب ۔ اور یہی ہے غرض عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی جب ان کو خبر ہوئی ایک جماعت کی جو بعد مغرب کے بیٹھا کرتی تھی ، اور ان میں ایک شخص کہتا جاتا اللہ اکبر کہو اتنی بار اور سبحان اللہ کہو اتنی بار اور الحمد للہ کہو اتنی بار۔ پس وہ لوگ کہتے جاتے ، سو عبد اللہ بن مسعود ان کے پاس آئے، وہ سن کر جو کہتے تھے کھڑے ہو کر کہا: میں عبد اللہ بن مسعود ہوں ، پس قسم اللہ کی جو نہیں معبود سواء اس کے، بیشک تم بدعت کرتے ہو ، نہایت سیاہ یا تم فائق ہو گئے ہو محمد علیہ السلام کے اصحاب پر علم میں ، مراد ان کی یہ ہے کہ تم جو کرتے ہو، یا تو یہ بدعت تاریک ہے یا تم نے ایسی بات پیدا کی ہے جو صحابی کے ہاتھ نہ آئی ان کی بے خبری سے یا سستی سے طریق عبادت کے علم میں تم ان سے گالب ہو نکلے ۔ اور دوسری بات نہیں ہو سکتی تو پہلی ہی بات یعنی بدعت سیاہ ہی مقرر رہی یہ ہی جاری ہو سکتی ہے ہر ایک کے حق میں در باب عبادت خالص بدنیہ کی ایسے طور پر جو صحابہ کے وقت میں نہیں تھا۔ اس واسطے کہ اگر عبادات کا وصف افعال محدث کو بدعت حسنہ بتا دیا کرے، تو عبادات میں بدعت مکروہہ کہیں نہ ہوا کرتے ، اور حال یہ ہے کہ عبادات میں بدعت مکروہہ ہوتے ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: صفحہ131 - 133 خزينۃ الاسرار ترجمہ اردو مع مجالس الابرار و مسالك الاخيار و محائق البدع و مقامع الاشرار ۔ أحمد بن عبدالقادر الرومي الحنفي ۔مترجم سبحان بخش ۔ مطبع مصطفائی 1283 ھ
  4. مقالات حیدری بازار سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر مصنف۔۔ علامہ مفتی احمدحسین قاسم رضوی حیدری رحمۃ اللہ علیہ مقالات حیدری بازار سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر مصنف۔۔ علامہ مفتی احمدحسین قاسم رضوی حیدری رحمۃ اللہ علیہ
  5. very nice practice Mr. Mushtaq! May ALLAH ALMIGHTY bless you with success in both worlds. Maira man-na ye ha ka daar ul uloom diyoband khud jhot, fraud, ilhad, shirk-sazi ka boht bara karkhana ha. اور تم پر میرے آقا کی عنایت نہ سہی نجدیو کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا sorry for interference! But could not stop myself to encourage you doing one of the best jobs!
  6. I have read that article by Doctor Faiz Ahmad Chishti. Very much informative and nice... aik do baato ke tasdeeq chahta hon ehl_i_ilm sa kay ye batain thik ha? (as stated in same article): 5۔ مِن دُونِ اللّهِِ کا درست اِطلاق ۔’’مِن دُونِ اللّهِِ‘‘ کا لغوی معنی ہے ’’اللہ کے سوا‘‘ مگر ہر جگہ سیاق و سباق کے حوالے سے اس کے دائرہ اطلاق اور مراد کو متعین کیا جانا ضروری ہے۔ جب ہم توحید اور شرک کے باب میں غیر کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد لغوی معنی میں غیر ہو گا۔ اس میں ذاتِ باری تعالیٰ، اس کی صفات و افعال اور اسماء کے علاوہ باقی ہر چیز مخلوق ہے اور وہی ما سِوَ اﷲ کہلاتی ہے۔ ............................. (2) غیراللہ کو مستحقِ عبادت سمجھنا ’’مِن دُونِ اللّهِِ‘‘ کے ذیل میں شمار ہوگا یہ اصول ذہن نشین رہے کہ قرآن حکیم کی جن آیات میں عبادت و اُلوہیت اور پوجنے کا ذکر ہو وہاں انبیاء و اولیاء اور ملائکہ و مقربین ’’مِن دُونِ اللّهِِ‘‘ میں شامل ہوتے ہیں کیونکہ عبادت فقط اللہ تعالیٰ کے لئے ثابت ہے اور استحقاقِ عبادت کے لئے ما سِوَ اﷲ ہر شئے غیر ہے۔ لہٰذا یہ مِن دُونِ اللّهِ ِ کا دوسرا اطلاق ہے جو عبادت و الوہیت سے مشروط ہے۔ ............................. اس ساری بحث اور تقابلی جائزے کا خلاصہ یہ ہے کہ ’’مِن دُونِ اللَّهِِ‘‘ کے بیان کا اطلاق بلا امتیاز اللہ کے نیک بندوں پر نہیں کیا جا سکتا صرف وہ اس زمرے میں آتے ہیں جن کے باب میں نفیء شرک اور ہر غیر اللہ سے نفیء استحقاقِ عبادت مذکور ہو کیونکہ عبادت و الوہیت فقط اللہ تبارک و تعاليٰ کا خاصہ ہے۔ اس کے سوا کوئی اور اس شان کا مالک نہیں ہو سکتا لیکن وہ مقاماتِ قرآن جہاں نفیء شرک اور نفیء استحقاقِ عبادت کی بات نہ ہو رہی ہو بلکہ کفار و مشرکین اور ان کے مزعومہ معبودانِ باطلہ کی مذمت مقصود ہو وہاں مِن دُونِ اللَّهِ میں انبیائے کرام اور اولیاء و صلحاء اور مقربین شامل نہیں۔ فہمِ دین سے نابلد بعض لوگوں نے اپنے من گھڑت تصورِ توحید کے زعم میں ’’مِن دُونِ اللَّهِ‘‘ کو ایک مستقل اصطلاح بنا ڈالا اور جہاں بھی اس کا تذکرہ آیا سیاق و سباق سمجھے بغیر بعض کو اس میں داخل کیا اور بعض کو اس میں سے خارج کیا. اس نادانی کے نتیجہ کے باعث الزام لگانے والوں کی طرف سے بھی زیادتی ہوئی اور جواب دینے والوں کی طرف سے بھی۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ قرآن مجید میں ’’مِن دُونِ اللَّهِ‘‘ کا سیاق و سباق دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ اس کا مذکورہ چیزوں سے تعلق ہی نہیں، یہ تو صرف ردِ شرک اور نفی استحقاقِ عبادت کے لئے آتا ہے۔ میرے ذہن میں یہ سوال آئے ہیں ، پلیز ان کا شرعی جواب دے دیں (میرے ذہن میں بھی ان کے جواب موجود ہیں ، مگر جب اہل علم حضرات بتا دیں گے تو رجسٹری ہو جائے گی اور غلطی کا احتمال نہ رہے گا)۔۔۔ ۱ یہ کہنا ٹھیک ہے کہ: ’’من دون اللہ‘‘ میں اللہ کے رسول ، اولیا اور دیگر مقربین صرف اس وقت شمار ہوتے ہیں جب نفی شرک و نفی الوہیت (معبودان باطلہ سے) مراد ہو۔ ۲ یہ بات ٹھیک ہے کہ: مطلقا ’’من دون اللہ‘‘ میں صرف اصنام و اوثان مراد نہیں ہوتے۔ ۳ یہ بات ٹھیک ہے کہ: ۔ُُمن دون اللہ‘ کا مفہوم ہر جگہ سیاق و سبق سے متعین کرنا پڑے گا۔
  7. already answered nechay wala link: http://www.islamimehfil.com/topic/13812-mani-halal-he-chahe-soor-ki-hi-kyon-na-ho-fatawa-razwiya-pr-aetaraz-ka-jawab-chahye/ http://www.islamimehfil.com/topic/13812-mani-halal-he-chahe-soor-ki-hi-kyon-na-ho-fatawa-razwiya-pr-aetaraz-ka-jawab-chahye/#entry101279 aap ke post delet nahee ke gaei ha.
  8. کلک رضا صاحب۔ اسمیں دوسرے مسئلہ کا بتائیں کہ یہ واقعی ٹھیک ہے؟
  9. مغل بھئی جان جا الحق شریف یہ خادم بحمد اللہ اب تک مکمل ۲ بار پڑھ چکا ہے، اسمیں ایک پیرا میں اس سے ملتے جلتے اعتراض کا جواب تو موجود ہے مگر حوالہ ساتھ نہیں لکھا گیا یا مجھے نہیں ملا کم علمی سے۔ مجھے خاص اس عبارت کا جواب چاہیے کیونکہ یہ اہل حدیث طبقے کا بہت زہریلا وار ہے اور خود مجھ سے اسکا جواب نہیں بن سکا۔ امید کرتا ہوں کہ میرے محسن علامہ سعیدی و رانا صاحب مد ظلہما العالی اسکی جانب التفات فرمائیں گے جب انہیں وقت ملا۔ اور دیگر بھائیوں کے علم میں بھی اضافہ ہوگا ، ۔
  10. مصطفوی میاں۔ دن دیہاڑے علمی ڈاکو مت بنو ، وہ حدیث ضعیف نہیں ہے اور اگر تھی بھی سہی تو تائید علما و عمل فقہا سے قوی کیوں نہیں ہوئی؟ اگر یہ ضعیف بھی مانو تو فضائل میں پھر بھی لائق استناد ہوگی۔ تمہارے نزدیک اگر یہ ضعیف ہے تو معجزہ تو ثابت کر سکتی ہے ناں یہ حدیث ، آؤ اب معجزہ کا بھی پڑھتے چلو۔ http://www.islamimehfil.com/topic/23653-how-to-reply-on-this-objection-on-ilm-e-gaib-and-haazir-naazir/#entry101307 اللہ ہدایت دے ، یہ لوگ خود سے محدث مدقق بننے لگ جاتے ہیں۔
  11. جزاک اللہ خیرا مغل بھئی جان۔۔ یہ کسی نجدی علیہ ما علیہ کا اعتراض نہیں تھا بلکہ علمی تحقیق مقصود تھی اور ہے۔ جواز و استحباب کا مجھے پہلے سے ہی علم ہے (کیونکہ اس سے منع ہی نہیں آیا) اور اس حوالے سےایک دو ٹاپک بھی دیکھ چکا ہوں۔ پوچھنا دراصل یہ تھا جیسے میرے سوالوں سے ظاہر ہے کہ سبز رنگ کا عمامہ شریف سنت سے ثابت بھی ہے یا نہیں ہے؟ (اسکا مجھے پتہ نہیں ہے ، اس لیے کوئی بھئی شفقت کریں جواب دییں) ۔ سفید یعنی وائٹ رنگ کا عمامہ شریف تو سنت سے ثابت شدہ ہے (مجھے علم ہے اسکا)۔ اور میرے اس سوال کا جواب بھی دیے دیں کوئی اسلامی برادر کہ سبز و سفید میں سے کس کلر کا عمامہ مبارک باندھنا زیادہ فضیلت والا یعنی افضل ہے حوالہ ثابتہ کے ساتھ؟
  12. جناب من۔ میری مشکل حل فرمائیں۔ یہ مجھے پہلے سے پتہ تھا کہ جیسی قسم سیدی امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے شعر میں بیان فرمائی ہے، وہ شرعا قسم ہی نہیں ہے مگر غیر اللہ کی قسم کھانا جائز ہے یا نہیں ہے، اسی کا پتہ نہیں تھا اور اب مزید کنفیوژن پیدا ہو گئی ہے۔ اگرچہ ایسی قسم شرعی نہیں ہے مگر ہے تو غیر اللہ کی ، غیر اللہ کی قسم مکروہ ہے تو مراد تحریمہ ہے یا تنزیہہ؟ (dar ul iftaa ehl_i_sunnat) Ghair-i-Khuda ki Qasam.3gp یہ بھی بتا دیں کہ کہ شعر میں موجود قسم بذات خود اعلیحضرت رحمہ اللہ کی طرف سے بیان کردہ قسم ہے یا بلبل باغ جناں کی کھائی ہوئی قسم ہے؟ ان ٹوپکوں کو دیکھ کر بھی خاص سمجھ نہیں آیا۔ ان میں سے ایک میں جو حدیث بیان کردہ ہے (من حلف بغیر اللہ فقد اشرک) ، اس کا صحیح مفہوم و اطلاق کیا ہے؟ http://www.islamimehfil.com/topic/21319-ghairullah-ki-qasam-uthana-shirk-hai/ http://www.islamimehfil.com/topic/21301-allah-ke-alawa-kisi-ki-qasm-khana-shirk-hai-ya-makhru/ میں اعتراض ہرگز نہیں کر رہا ہوں، اعتراض دراصل نجدی کا تھا مگر اب مشکل میرے لیے بن گئی ہے ، اسی لیے چاہتا ہوں کہ اہل علم میری مشکل ختم فرما کر امداد فرمائیں۔۔ اعینونی یا عباد اللہ
  13. کس رنگ کا عمامہ شریف باندھنا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے؟ سبز رنگ کا عمامہ شریف باندھنا صرف جائز (و مستحب) ہے یا سنت ہے؟ سبز اور سفید دونوں میں سے کون سے رنگ کا عمامہ باندھنا زیادہ فضیلت والا ہے؟ مستند حوالہ کیساتھ جواب دیں۔ جزاکم اللہ خیرا
  14. mojha ye malom karna ha kay ye allama shokanee aor qazi shokanee aek he banda ha ya different differnt? ye hamaray bazurag ha ya kssi aor mazhab ka? tqleed par jo itraz keiya geia ha, ye waqee allama shokanee na keiya ha itraz yah nah? tqleed par kieay gaiey es itraz ka ilmi tehqiqi jewab chahaey.. (thanks)
  15. Ehl_i_Ilm mairi medad kerain & Es ka jewab betaaiy (Mairay pas tafsir nah ha, es liey khod jewab nah dhond sekta). agar form par pahlay sa ha para answer, then link da dai. ehl_i_hadith ka itraaz.. . (thanks)
  16. (najdi topic ka name) نعرہ تکبیر لگانا اور سب کا اونچی آواز سے اللہ اکبر کہنا قرآن و حدیث سے ثابت نہیں کشمیر جناب۔ مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ اگر کسی کام کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہ ملے ، اسے کرنا مطلقا جائز ہے یا مطلقا ناجائز؟ غیر مقلد السلام علیکم : شیخ......... بھائی کشمیر جناب یہ آپ نے کیا بتایا ہے؟؟ جواب دیں میرے سوال کا اگر معلوم ہے غیر مقلد اگر تو کام کا تعلق ”دینی امور“ سے ہو اور اس کا ثبوت قرآن و حدیث سے نہ ملے تو ایسا کرنا ناجائز ہے ۔ جیسے یہی ”نعرہ تکبیر ۔ اللہ اکبر“ ۔ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کی ادائیگی ۔ کسی مخصوص دن کوئی مخصوص کام کسی مخصوص طریقہ سے ”دینی“ سمجھ کر کرنا۔ جیسے شبِ برات کو چراغاں کرنا، محرم اور ربیع الاول کے ”دینی و مذہبی“ جلوس و دیگر سرگرمیاں وغیرہ اگر کام کا تعلق ”دینی امور“ سے نہ ہو تو سارے کام مطلقاً جائز ہیں، الا یہ کہ قرآن و حدیث کے کسی حکم سے اس امر کی ممانعتلائٍ اسٹائل کا آئی ہو۔ ہم روزانہ ہزاروں ایسے کام کرتے ہیں، جن کا کوئی ثبوت قرآن و حدیث میں نہیں ملتا۔ اور آئے دن نئے نئے کام بھی کرتے رہتے ہیں۔ جیسے ریل، ہوائی جہاز میں سفر کرنا، فینز اور ایئر کنڈیشنڈ استعمال کرنا، نئی نئی ڈشز کھانا، آئے روز بدلتا لائف اسٹائل اپنانا۔ واللہ اعلم بالصواب کشمیر قرآن پاک کا اردو ترجمہ دینی کام سمجھ کر پڑھ سکتے ہیں حالانکہ ایسا نہ تو قرآن میں حکم ہے اور نہ ہی حدیث میں؟ اگر اسے دینی کام سمجھ کر کوئی شخص سرانجام دے تو وہ بے دین ہوجائے گا یا نہیں؟ غیر مقلد قرآن پاک کو ”سمجھ کر پڑھنے“ کا حکم قرآن و حدیث میں موجود ہے۔ اور یہ ہر مسلمان پر لازم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز پڑھنے کا ” مخصوص طریقہ“ تو بتلادیا گیا ہے۔ لیکن قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں بتلایا گیا ہے۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق قرآن کو سمجھ سکتے ہیں جیسے: اگر آپ کو عربی نہیں آتی تو عربی زبان سیکھ کر کسی عالم اور عربی کے ماہر سے رجوع کرکے کسی ایسے ہی ماہر کی آڈیو ویڈیو درس کو سن کر کسی ایسے ہی ماہر کے ترجمہ قرآن، تفسیر قرآن کو پڑھ کر خود صحابہ کرام بھی (جن کی مادری زبان عربی ہی تھی) قرآنی آیات کے مطالب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، امہات امومنین یا اپنے سے زیادہ سمجھدار اور قابل فاضل صحابہ سے پوچھ کر سیکھا کرتے تھے غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ نبی کریم ﷺ کے دور میں جن غیر عربوں کو اسلام کی تبلیغ کی جاتی تھی وہ زبان میں ہوتی تھی ؟ یقیناً انہی کی زبان میں انہیں اسلام کا پیغام ،اور قرآن و حدیث پہنچایا جاتا تھا۔ اور خود نبی کریم ﷺ نے صحابہ کو دوسری زبانیں سیکھنے کا حکم دیا تھا تاکہ غیر مسلموں سے رابطہ کیا جاسکے؛ عن زيد بن ثابت قال: قال لي النبي صلى الله عليه وسلم: «إنه يرد علي أشياء أكره أن يقرأ أفتطيق أن تعلم السريانية؟» قلت: نعم «فتعلمتها في سبع عشرة» (المعجم الكبير للطبراني ) یعنی جناب زید بن ثابت فرماتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا : ’’ میرے پاس (غیر عربوں کی )کئی تحریریں آتی ہیں ،تو کیا تم سریانی سیکھ سکتے ہو ؟ ،تو میں نے سترہ دن میں سریانی سیکھ لی ‘‘ ظاہر ہے جب سیدنا زید نے جناب رسول اللہ ﷺ کےلئے دوسری زبان سیکھی ،تو اس زبان میں دیگر کاموں کے ساتھ قرآن مجید بھی ان تک پہنچاتے ہونگے ؛ اس طرح قرآن کا دوسری زبانوں میں ترجمہ تو دور نبوی سے ثابت ہوتا ہے ؛ کشمیر یہ آپ قیاس کر رہے ہیں۔ خاص دلیل بتائیں ناں جیسے آپ اوروں سے مانگتے ہیں غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ کون کہتا ہے یہ قیاس ہے ؟ ایک صحابی نے حکم نبی کریم ﷺ سے دینی امور کی انجام دہی کیلئے دوسری زبان سیکھی ۔تو دین کی تبلیغ اسی سے کرنے کیلئے سیکھی ۔۔ کیا آپ کے خیال میں دوسری زبان میں شاعری کیلئے اس کو سیکھا تھا ؟ قیاس کی تعریف بتاو ! کشمیر ادھر سے میری دو پوسٹیں نجدیوں نے اڑا دیں فائنلی۔ غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ ہم کس سے اس معاملے پر بات کرتے ہیں؟ کشمیر مجوزین میلاد سے غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ یہ کون ہوتے ہیں ؟؟؟ کشمیر اہل سنت و جماعت غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ پھر تو ’’ میلاد ‘‘ بھی ’’ سنت ۔اور۔ جماعت ‘‘ سے ثابت ہوگی ؟ اگر واقعی ’’ سنت ۔اور۔ جماعت ‘‘ سے ثابت ہے تو ہماری معلومات میں اضافہ کیلئے ضرور بتائیں ویسے اگر مناسب سمجھیں ۔۔۔تو اس بات کی وضاحت فرمادیں کہ ۔۔سنت ۔۔اور۔۔جماعت سے مراد کیا ہے ؟ کشمیر بات بڑھتی جائے گی یوں۔ میں حتی الوسع مختصر بات کروں گا۔ پہلے آپ محفل میلاد کا معنی و مفہوم متعین کر دیں۔ غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ اس طرح بات نہیں بڑھتی ۔۔ان شاء اللہ مختصر ہوگی ۔۔ پیارے بھائی ! مفہوم تو وہ متعین کرتا ہے ،جو قائل و فاعل ہو ۔۔جس کا عمل ہو وہی اس عمل کی وضاحت کر سکتا ہے اسلئے آپ دھڑلے سے اس کا معنی و مفہوم رقم کیجئے کشمیر ’’مفہوم تو وہ متعین کرتا ہے ،جو قائل و فاعل ہو‘‘ اسکی دلیل بھی رقم فرما دیجیے کیونکہ آپ میری ہر ہر بات کی شق کا بھی دلیل سے اثبات طلب کر رہے ہیں۔ غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ یہ محض طفلانہ رویہ ہے ۔۔۔۔جس میں خواہ مخواہ وقت کا ضیاع ہے بڑی آسان بات عرض کی تھی کہ : جس کا عمل ہو وہی اس عمل کی وضاحت کر سکتا ہے ‘‘ مثلاََ کوئی میلاد کا تعارف میں کہے کہ میلاد ۔۔۔برتھ ڈے۔۔کی طرح ’‘ ہلا ،گلا ’‘ کرنے کا موقع ہے ، تو آپ یہی کہوگے کہ ’‘ میلاد میں مناتا ہوں ،اسلئے اس کا تعارف بھی میں ہی کرواوں گا ؛ تو اسلئے عرض کی تھی کہ آپ چونکہ اس عمل کے قائل و فاعل ہو تو آپ ہی بتاو کہ کشمیر جناب! ہم سے ہر بات پر دلیل کی مانگ! تو اب آپ پہلے اسے دلیل سے ثابت کریں تاکہ آپ کے مذہب کی قلعی تو کھلے۔ غیر مقلد (سینئر ممبر)۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ میلاد مانتے بھی ہو ،،اور مناتے بھی ۔۔لیکن اس کی تعریف ۔پہچان کرانے سے ڈرتے ہو ۔۔ اگر صرف میلاد کا تعارف نہیں کروا سکتے ۔۔تو اس کے ’‘ شرعی ہونے ’‘ کا ثبوت کیا دوگے؟ کشمیر پہلے میرے سوال کا جواب۔۔۔ پھر تعارف بھی یہی سُنی کروائے گا اور شریعت سے ثبوت دینا بھی اسی کو نصیب ہوگا۔ continued because najdis are not giving answers on this. wait until they give some response
  17. تقلید کے متعلق کشمیر غیر منصوص مسائل میں تقلید کی جاتی ہے۔ آپ تعریف تو پڑھ سکے مگر سمجھ نہ سکے غیر مقلد السلام علیکم وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کشمیر خان بھائی! اب مقلدین اتنے ہی سمجھدار ہیں ہیں تو تقلید کیوں کرتے ہیں! ان کی خود بیان کردہ وجہ تقلید ان کا کم فہم و کج فہم ہونا ہے! کشمیر کم فہمی یا کج فہمی کس کے مقابل مانتے ہیں وہ؟ یہ تو ایسے ہے جیسے طالبعلم سے پوچھا جائے کہ تم اپنے استاد کی بات کیوں مانتے ہو؟ وہ کہے گا کہ مجھ میں کسی بات کو پرکھنے کی اس قدر صلاحیت نہیں ہے اور اپنے استاد کے مقابل میری علمی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔ اس سے نجدی یہی نتیجہ اخذ کریں گے کہ طالبعلم کم فہم ہوتے ہیں؟؟؟؟ غیر مقلد آپ ۔۔نجدیوں۔۔کو چھوڑیں ۔یہ بتائیں کہ ۔۔تقلید کیا ہے ؟ تاکہ اس کے متعلق صحیح رائے قائم کی جا سکے۔۔ اور ۔۔تقلید کیا ہے ؟ کا جواب ان کے بقول آنا لازمی ہے ،جنکی تقلید آپ کومنوانا ہے ؛ کشمیر جناب ذرا یہ بھی بیان فرمائیں کہ علم اصول حدیث میں آپ ائمہ حدیث کی تقلید کیوں کرتے ہیں؟؟ غیر مقلد ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کشمیر میری پوچھی گئی بات کا جواب نہیں دیا۔ التقلید قبول قول المجتہد و العمل بہ غیر مقلد آپ نے میرا سوال ملحوظ رکھے بغیر جواب دے دیا۔۔ مرا سوال تھا : جن کی تقلید آپ نے منوانی ہے۔۔ان کے بقول تقلید کیا ہے؟ اور حوالہ بھی ساتھ ہی دے دیں ۔ کشمیر آپ امام بخاری یا امام مسلم سے علم اصول حدیث کی تعریف بیان کر دیں پہلے۔ غیر مقلد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! تقلید کی یہ لا جواب تعریف کن صاحب نے کس صدی اور کس سال میں فرمائی ہے؟ غیر مقلد (ایک دوسرا سینئر نجدی)۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کبھی ''مقدمہ مسلم'' پڑھا ہے! غیر مقلد (ایک دوسرا سینئر نجدی)۔ دیکھیں میں نے ’’ علم اصول حدیث ‘‘ کے ماننے ۔۔یا ۔۔نہ ماننے کی بات ابھی کی ہی نہیں ۔۔۔اسلئے آپ مجھ سے فی الحال اس کا جواب بھی نہیں مانگ سکتے ۔ جبکہ آپ نے تقلید کی اہمیت پر اپنی پوسٹ میں زور دیا ہے ۔۔اسلئے آپ سے پوچھا : تو آپ بغیر تاخیر جواب دیجئے ۔۔ڈر کس بات کا ؟ کشمیر جی جناب۔ پڑھا ہے۔ اسمیں ’’علم اصول حدیث‘‘ کی ’’تعریف‘‘ کی نشاندہی فرما دیں جناب۔ اور امام بخاری نے کس کتاب کے کس صفحہ پر ’’علم اصول حدیث‘‘ کی ’’تعریف‘‘ بیان کی ہے؟؟ .خلط مبحث مت کریں۔ تعریف کی بات پر ہی رہیں!! continued as ignorant najdis are not answering further. Wait until they reply to my queries.
  18. آج دوران سرچ نیٹ پر مجھے نجدیوں غیر مقلدوں کا ایک فارم ملا۔ میں اسکا نام نہیں بتاتا کہ کہیں بدمذہب سائٹ کا لینک ہونے کی وجہ سے مجھے پوسٹ ایڈٹ نہ کرنی پڑ جائے۔ میں نے کشمیر خان کے ہی نام سے اپنا اکاونٹ اس فورم پر بنایا ہے۔ اب ان سے مختلف موضوعات پر بحث کر رہا ہوں۔ اللہ عزوجل میری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے فورم پر آنے والے کسی بھولے بھالے انسان کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ میں اپنے سوالوں یا جوابات یا اعتراضات اور ان کے جواب یا اعتراض ادھر اسی ٹاپک میں پوسٹ کرتا رہوں گا۔ تاکہ میری اصلاح بھی ہو جائے اور ادھر دیگر سنی بھائی بدمذہبوں کی عیاریوں سے مزید روشناس ہو جائیں۔ کسی کو اس فورم یا اس پر موجود میری پوسٹوں کا لنک چاہیے ہو تو مجھے پرسنل میسینجر سے پی ایم کر دیں۔۔ میرے لیے ڈھیروں دعائیں کریں اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔۔۔
  19. مصطفوی میاں پہلے اہل علم حضرات کے پوچھے گئے سوالات کا جواب تو دو۔۔ خواہ مخواہ ٹاپک میں پوسٹنگ کیے جا رہے ہو۔ موڈریٹرز اسلامی بھائیوں سے مدنی التجا ہے کہ اسے وارن کریں کہ خلط مبحث نہ کرے اور مسولہ باتوں کا جواب دے۔۔ محض دعائیں دینے سے کام نہیں چلے گا۔ محترم خلیل رانا صاحب اپنا قیمتی وقت نکال کر تمہیں دلائل کے انبار فراہم کیے جا رہے ہیں مگر تمہارے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ نہ قبلہ علامہ سعیدی صاحب کی پوسٹ کا کوئی درست جواب دیا اور نہ عقیل احمد وقاص بھائی کے سوالوں کا۔ احمد لاہور بھائی کی پوسٹ بھی آپکے جواب کی منتظر ہے۔ مکرمی جناب خلیل صاحب کے دلائل کا جواب کون دے گا؟؟؟ یا واضح سامنے آئیں یا پورا اوجھل ہو جائین۔۔ اب اگر یہ ٹاپک لاک بھی کر دیا جائے تو مضائقہ نہیں کیونکہ تم کوئی اعتراض اٹھا نہیں سکے ہو اور نہ سوالوں کا درست جواب دیا ہے یا اسکی کوشش کی ہے۔
  20. Sincere Kilk_e_Raza Brother. ab mara andaz kasa ha mahfil ma? ap pichlee baat ka farmaa raha ha. uss ka baad sa ma na very large scale pa changing laai ha apna sab andaz ma. mara andaz apko thik nah laga, really really sorry to all islamic brothers
  21. میں ایک ایسا ٹاپک شروع کرنا چاہ رہا ہوں جس میں اسلامی حوالے سے استعمال ہونے والی اصطلاحوں ، کتابوں کے ناموں ، القابات اور زیادہ استعمال ہونے والے عربی فارسی سابقے لاحقے وغیرہ کا معنی و مفہوم پوچھا بتایا جائے۔ اس سے مجھ کم علم کو خصوصا اور دیگر بھائیوں کو عموما بہت زیادہ فائدہ ہوے گا اور ساتھ ہی اپنے اقوال کا دفاع کرنا ہمیں آسان ہو جاوے گا۔ میں ایک مثال دیتا ہوں ۔ قدس سرہ العزیز کا مطلب ؟؟ اسکی (اردو میں ادب کیلئے انکی) عظمت والی خوبی سراہی گئی۔ یہ ٹھیک ہے یا نہیں۔ ایسے ہی اور بھائی اسی ٹاپک میں ایسی چیزیں پوچھتے رہا کریں اور اہل علم بتاتے رہا کریں۔ علم کا زبردست خزانہ ملے گا۔ مجھے درمختار اور رد المحتار کا معنی جاننا ہے (یہ دونوں فقہ کی مشہور کتابوں کے نام ہیں)۔۔۔
  22. مصطفوی جی پہلے جواب دیں پھر دعائیں۔۔۔ سوالوں کا جواب دینے کی بجائے دوسری باتیں بہت اچھی بنا لیتے ہیں آپ۔۔ یہ ٹاپک آپ فضول میں پرولونگ کر رہے ہیں۔ یا حق مان جائیں یا جواب دیں سوالوں کا۔۔،۔
  23. Sunni bhaaeiyo sa mari iltijaa ha ka jab tak ye sahab jwaab nah da pocha gaiy swalat ka, enhe edhaar sa bhaagna nah da. مصطفوی جی۔ ،،۔۔،،۔۔،،۔۔،،۔۔،،۔۔،،۔۔،،۔۔ ،،۔۔،،۔۔،،۔۔،،۔۔،،۔۔ :mellow: آنکھیں ترس گئی ہیں تیرے جوابوں کے انتظار میں :mellow: ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پوچھے گئے سوالوں کو تو ایسا ہضم کیا جیسے گدھے کے سر سے سینگ یا جیسے دیوبندی نے کوے کو یا جیسے غیر مقلد نے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کو (لفظ لکھ نہیں سکتا میں کیونکہ آپکو یقینا برا لگے گا اور میرے دوسرے دوست تو سمجھ گئے ہوں گے :P )۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ایک نہایت نہایت اہم بات جو پورا ٹاپک پڑھ کر اظہر من الشمس ہوئی ہے کہ جناب جی کو جو سوال سمجھ نہیں آتا یا جواب اپنے خلاف جاتا ہے یا اپنا بھانڈا پھوٹتا ہے ، اسے قطعا بھلا دیتے ہیں اور مڑ کر اسکا جواب دینا خلاف شان سمجھتے ہیں!!۔۔،،۔۔ ۔۔۔۔،،۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ آپکی کون کون سی پوسٹ کوٹ کروں کیوں کہ تقریبا آپ کی ہر پوسٹ پر ایک مکمل مضمون لکھا جا سکتا ہے ،، یہ الگ بات کہ وہ مضمون آپکو بھائے گا نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مجھے لگ رہا ہے کہ آپ غیر مقلدین کی کوئی کتاب گھول کر پی بیٹھے ہیں اور انہی کے جیسے راگ الاپ رہے ہیں ۔ بالکل ٹھیک کہا قادری سلطانی بھئی نے کہ ایک غیر مقلد نام نہاد عالم نے اس روایت پر جرح پیش کی اور آپ نے وہی کی وہی اٹھا کر ہمارے سر کر دی۔۔۔۔۔۔ شاید اسی لیے تو تفویۃ الایمان کا جواب نہیں دیتے ، کہیں چھپی چھپائی محبتیں تو نہیں ان سے :excl: ۔۔ ۔۔۔۔۔ خیر آپ اب اڑے ہوئے ہیں کہ ماننا نہیں ہے جو مرضی ہو جائے۔۔۔ ہر پوسٹ پر وہی گھسی پٹی بات تھونپ دیتے ہیں۔ خود ہمارے سوالوں کو ڈیپوذٹ کرا لیتے ہیں ، اب ود ڈرا کرا ہی لیں ،۔ ۔۔۔۔ آپکی بے بسی آپ کی تحریر سے واضح ہے۔۔کسی ایک بات پر آپ رہتے ہی نہیں ہیں یا رکھتے خود نہیں ہیں یہ تو آپکو پتہ۔۔۔ ۔۔۔۔ میرا کہنا یہ ہے کہ آپ یہ تو بغیر رد کیے مانتے ہیں کہ نور من نور اللہ طیب طاہر قاسم عاقب حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے دربار عالیشان میں سامنے ہی وہ اشعار پڑھے گئے۔۔۔آپکا اتنا ماننا ہی اس حد تک ہے کہ وہابیت کا مکروہ محل منہدم ہو جائے۔۔ویسے عقیل بھئی کا مطالبہ غلط نہیں ہے لگا دیں ترجمہ ان اشعار کا آپ۔۔ ۔۔۔۔۔ میرے سید سعیدی قبلہ کی پوسٹ پر پر آپکا جواب پڑھ کر میری ہنسی روکے نہیں رک رہی۔ ۔آپ اپنی صحبت تبدیل کریں میں اتنا آپ کو ضرور کہوں گا۔۔۔ ۔۔۔۔ بر سبیل تنزل علی طریق التسلیم یہ روایت نہایت درجہ ضعیف، اتنا ضعیف کہ بیان سے باہر ، راویوں پر وہ وہ جروحات کہ شمار سے باہر، مقام استدلال میں بالکل بیکار پھر بھی اس سے زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا۔ کیا ہمارا مستدل صرف یہی روایت ہے۔۔ اور اوپر ایک پوسٹ میں آپکا یہ کہنا کہ اقوال امام میں تقلید نہیں ہوتی مطلق ہے یا مقید؟ ۔۔۔۔ جرح و تعدیل کے بارے آپکا عقیدہ کیا ہے۔۔ کوئی امام جرح فرما دے تو اسے ماننا ضروریات دین سے ہے یا نہیں۔۔ اور ساتھ تعدیل کا بھی بیان کر دیں تو نوازش ہوگی۔۔ ویسے آپ جواب دینے کیلئے دماغ کی بچت بہت کرتے ہیں۔۔ ۔۔۔۔ آپ کی فاسد تاویلیں دیکھی ہیں اس بارے میں۔ پتہ نہیں صحابی کے فعل کا مقصد اضطراب کا اظہار تھا یا ان کا نظریہ ایسا نہیں تھا۔۔ تو اگر ایسے تاویلاتی گھوڑے دوڑانے تھے پھر ہم سے دلیلوں کا مطالبہ چہ معنی۔۔ ویسے آپکو چند نمونے دکھاتا ہوں کہ آپکی تاویلات جب آپ کے اوپر سیٹ کی جائیں تو کیا کہیں گے انہیں۔۔ !!! محدثین نے راوی کو ضعیف تو کہا مگر پتہ نہیں جسمانی لحاظ سے ضعیف کہا یا دماغی لحاظ سے یا مدد نہ ملنے کے لحاظ سے!۔ !!! مصطفوی جی اسلامی محفل پر اسلامی پوسٹیں تو کرتے ہیں مگر پتہ نہیں یہ کوئی انسان ہیں بھی سہی یا نہیں یا کیا پتہ کوئی جن ہوں یا کوئی روبوٹ ہوں !۔ !!! اپنا نام مصطفوی تو رکھ لیا مگر پتہ نہیں مصطفے کمال پاشا کی نسبت سے رکھا یا کسی نئے فرقے کی محبت میں ایسا کیا یا سیدھے سادھوں کو دھوکہ دینے کیلئے!۔ !!! اپنے بارے میں مصطفوی جی نے حتی الوسع بتایا تو ہے مگر کیا پتہ یہی مصطفوی میاں مراد ہے یا کوئی اور پھر کیا پتہ سچ بولے یا جھوٹ اور پتہ نہیں انکا مقصد یہ سب بتا کر غیر اللہ سے ہمدردی وصول کرنا تھا یا انکی آنکھوں میں دھول جھونکنا !۔ !!! باتیں تو غیر مقلدین جیسی کرتے ہیں پتہ نہیں اصل چہرہ دکھانے کی ہمت نہیں ہے ان میں، یا دل میں نفاق ہے!۔۔ !!! انکار تو استمداد کا کر رہے ہیں مگر پتہ نہیں اس سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ، کیا پتہ یہ خود دلی طور پر ایسا نہیں کرنا چاہتے یا کرنا چاہتے ہیں پر دماغ اجازت نہیں دیتا ، اور یہ بھی پتہ نہیں کہ یہ ان کے اضطراب کے اظہار کا طریقہ ہو یا مسلمانوں میں تفریق پھیلانا چاہتے ہوں!۔۔۔ !!! ہر روز مصطفوی جی کھانا کھاتے ہیں اور پانی پیتے ہیں ، آج تک انکا یہی معمول رہا ہے پگر پتہ نہیں ان کے پاس کوئی قطعی الثبوت قطعی الدلالت نص ہے کہ جب پیاس لگے پانی پی لو بھوک لگے کھانا کھا لو ، کیا پتہ پیاس لگنے پر پانی پینے کو فرض سمجھ کر پیتے ہیں یا انہوں نے عقیدہ سیٹ کر لیا ہے کہ جونہی پیٹ میں چوہے دوڑیں جھٹ سے کھانا کھانا ہے ، کیا پتہ کھانا نہ کھانے کو حرام سمجھ کر کھاتے پیتے ہیں۔ اور ویسے بھی ان کے ان کاموں سے ہرگز یہ ثابت نہیں ہوتا کہ انہوں نے پانی پیا یا خوراک کھائی ، بالفرض اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کسی نے انکو پانی پیتے یا کھانا کھاتے دیکھ لیا تو بھی محض اتنا ثابت ہوگا کہ پانی ان کے معدے میں پہنچا اور خوراک ان کے پیٹ میں گئی ، اس سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ مصطفوی جی نے پانی پیا اور خوراک بھی کھائی!!!!!۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو جناب جی کیسی لگی اوپر والی باتیں۔ اور کچھ نہیں یہ تو صرف آپکی اپنی ایک پوسٹ آپ پر منطبق کر دی میں نے۔۔۔معذرت اگر برا لگا،، مگر اس صورت اگر عقیدے ٹھیک ہوں۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کافی وقت لیا جناب کا میں نے ،، میں اس انتظار میں ہوں کہ کس دن آپکے جوابات میرے سوالوں پر کا درشن ہوگا ،، مگر مجھے امید مبہم ہی ہے۔۔۔۔ اوہ سوری مبہم تو آپکے ہاں سب پربھاری ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج میں نے ایک ٹاپک دیکھا جس میں میرے سید سعیدی صاحب نے دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں نجدیت کی ، اسمیں سے ایک لائن (خالص اپنے لفظوں میں) کوٹ کیے بنا میں نہیں رہ سکتا اور یہ ایسی بات انہوں نے لکھی کہ نجدیت کا سمندر تحریری لائن کے کوزے میں آگیا۔۔ قرآن میں سے متشابہات ، حدیث میں سے منسوخ مسائل اور فقہ میں سے غیر مفتی بہ اقوال جمع کر کے اپنا مذہب سیٹ کرنا ہی نجدیت کا طریق ہے۔۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ اگرچہ یہ استمداد کا نظریہ ایسا ہے کہ اگر اسکا انکار بھی کیا جائے تو ایسا شخص کسی سخت حکم کے انڈر نہیں آتا بصورت صحت عقائد و تسلیم دیگر ضروریات دین و اہل سنت۔ مگر میرے خیال میں ایسے شخص کا بہت سی موذی مرضوں (مثلا وہابیت وغیرہ) کے شکار ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے ، مگر کسی چیز کا امکان اس کے وقوع کو لازم نہیں ہے۔۔۔ ں ں ں ں ں ں ں ں ں میں آخری ایسی بات کر رہا ہوں کہ اگر آپ میں کچھ ۔۔۔۔۔ باقی ہے تو کوئی اہم قدم اٹھائیں گے۔۔۔۔ جناب جی! آپ کہتے ہیں کہ استمداد غیر اللہ پر ہمارے پاس کوئی صحیح دلیل نہیں ہے تو اتنا تو ثابت ہوا کہ جناب جی کا عقیدہ استمداد غیر اللہ کی نفی کا ہے۔ آپ اپنے اسی عقیدے (غیر اللہ سے مدد مانگنا دور سے حرام ہے یا مکروہ ہے) پر صحیح دلیل پیش کر دیں جو ہماری دلیلوں کی طرح غیر صحیح نہ ہو (کیونکہ میرے بھائیوں کی دی گئی دلیلیں تو غیر صحیح ہیں تمہارے نزدیک) ، جس میں ہماری روایت کی طرح احتمال نہ نکلتے ہوں (کیونکہ میرے بھائیوں کی دی گئی دلیلیں تو محتمل ہیں تمہارے مطابق)، جو اپنے ثبوت میں بھی قطعیت کے درجہ پر ہو اور اپنی دلالت میں بھی قطعیت پر ہو۔ صرف ایک اس طرح کی دلیل لا دیں ، اور آپ سے کچھ نہیں کہوں گا میں ۔ ۔ ۔آپکو آپکی پوری زندگی تک کا وقت ہے بلکہ آگے فروع کو یہی ایسی دلیل لانے کی وصیت کر سکیں تو بھی قبول۔۔
  24. جناب محمد علی صاحب۔۔۔۔۔ اگر آپ رومن کی بجائے اردو میں پوسٹ فرما دیں تو میرے خیال میں زیادہ فائدہ ہو جائے گا۔ کیونکہ فورم پر اکثریت اردو لکھنے والوں کی ہے۔ آپ کے بہت سے قیمتی ٹاپک ہیں مگر ان سے صحیح طور پر استفادہ کرنا عملا مشکل ہے کیونکہ انگریزی کو زیادہ توجہ سے نہیں پڑھا جاتا عموما۔ لیکن جیسے آپ بہتر سمجھیں۔ یہ میرا ذاتی خیال تھا۔ اللہ پاک آپ کے علم و عمل میں مزید ترقی دے اور حضور تاج الشریعہ کے وسیلے سے ہم پر رحم فرمائے
×
×
  • Create New...