-
کل پوسٹس
367 -
تاریخِ رجسٹریشن
-
آخری تشریف آوری
-
جیتے ہوئے دن
25
سب کچھ kashmeerkhan نے پوسٹ کیا
-
https://www.facebook.com/WDJKFACTORY/videos/417631431766372/
-
- Hadees
- Hafiz Zubari AliZai
-
(and 2 more)
Tagged with:
-
-
پہلی بات تو یہ کہ شرح کس نے کی ہے؟؟ اسکا نام تو کم از کم بتا دیں، شرح کا جواب بھی اگر ضروری ہوا، دے دوں گا۔ فی الحال متن حدیث سے جو نتائج نکالے گئے ہیں، انکا جواب ضروری ہے۔ اس وہابی کو کہیں کہ اس حدیث سے پکی قبر بنانا کیسے خلاف شریعت ثابت ہو گیا؟؟ ہم نے کس کتاب کے کس باب اور کس صفحہ پر قبر میں میت کے نیچے بہ تکلف کپڑا بچھانے کا حکم لکھا ہے؟؟ تین باتیں ہو گئی اب:۔،۔ ایک:قبر کو پختہ بنانا اس سے ممانعت کی تین صورتیں ہیں: پہلی یہ کہ قبر کو اندر سے پختہ کیا جائے تو ممنوع، دوسری یہ کہ عامۃ المسلمین کی قبور کو پختہ کیا جائے تو ممنوع، تیسری یہ کہ فخریہ یا تکلیف یا سجاوٹی طور پر پختہ کیا جائے تو ممنوع۔ احادیث میں ان یجصص القبور آیا ہے ، نہ کہ علی القبور (تو خاص لوگوں کی قبروں کو باہر سے کسی مصلحت کی بنیاد پر پختہ کرنا جائز ہوا)۔ دو:قبر پر بیٹھنا ہم بھی ایسا ہی کہتے ہیں کہ یہ (قبر کے اوپر بیٹھنا) جائز نہیں تین:قبر پر عمارت تعمیر کرنا اس سے ممانعت کی پانچ صورتیں ہیں:ایک یہ کہ خود عین قبر پر عمارت بنائی جائے (یعنی اسطرح کہ خود قبر ہی کسی دیوار میں آ جائے) کیونکہ احادیث میں یبنی علیہ ہے، نا کہ حول القبر (تو قبہ و گنبد بنانا درست ہوا)، دوسری یہ کہ ممانعت عامۃ المسلمین کی قبور کے ساتھ خاص ہے، تیسری یہ کہ عین قبر پر مسجد بنانے کی ممانعت ہے (یعنی قبر اور سجدہ گاہ میں کوئی حائل یا سترہ نہ بچے)، چوتھے یہ کہ یہ ممانعت حکم شرعی نہیں بلکہ تقوی و زہد کی تعلیم ہے (جیسے رہائش کے مکانوں کو پختہ کرنے سے ممانعت آئی ہے)، پانچویں اور آخری یہ کہ اگر بنانے والا اس نیت و ارادے سے بنائے کہ میت کو راحت یا فائدہ پہنچتا ہے تو منع ہے۔ہاں اگر سہولت زائرین کیلئے عمارت بنائی جائے تو وہ حکم ممانعت سے خارج ہے میرے بھائی۔،۔،۔ یہ وہابی کا اعتراض ہے یا کچھ اور ۔،۔،۔ اسکا جواب تو وہابی سے ہی پوچھیں کیونکہ اب اقوال صحابہ میں بظاہر تعارض نظر آ رہا ہے،اسے کہیں کہ اب کس کی تقلید کرو گے اماموں میں سے یا اپنے انہی ناہنجاروں غیر مقلد غیر مجتہد دنیادار مولویوں کی؟ شوافع اسی حدیث کو دلیل جواز قرار دیتے ہیں مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کی۔ مبسوط سرخسی (احناف کی معتبر کتاب) میں مسجد میں نماز جنازہ کو مکروہ قرار دیا گیا ہے تین شرعی دلیلوں سے۔
-
آپ کو ان میں سے کس چیز پر کیا اعتراض ہے؟ جو اعتراض یا اشکال ہیں، انکو الگ سے نمبر وار لکھیں، تاکہ جواب دیا جا سکے۔ حدیث کا مطلب و مفہوم مع اطلاق اگر وہابی کو سمجھ نہ آئے تو اسمیں ہمارا کیا دوش ہے؟ اپنے سوال یا اشکال یا اعتراض لکھیں، خالی حدیث پاک نہیں (کیونکہ ان میں سے کوئی حدیث بھی ہمارے خلاف ہرگز نہیں)!!۔،۔،،۔
-
ڈاکٹر صاحب! آپ نے جو تصویریں ساتھ لگائی ہیں، مجھے لگتا ہے وہ کسی شیعہ کی سائٹ سے لی گئی ہیں۔ خواہ مخواہ حضرت سفیان ثوری وغیرہ پر طعن کر رہا ہے وہ۔ اچھی طرح دیکھ بھال کر کے ہی کوئی چیز شئئیر کیا کریں، کیونکہ شیعہ یا دوسرے بد مذہب ہر ممکن حربہ یوز کرکے مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ استدلال صرف اپنی سنی کتب سے کیا کریں
-
Hadaiq E Bakhshish Pe Aitraz
kashmeerkhan replied to Ayesha Fatima's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
ڈاکٹر صاحب! اصل لفظ بعد (ب کے اوپر زبر) ہی ہے۔ اس صورت میں بھی یہ شعر مبارک بہت عمدہ نعت پاک ہے۔ ذلت کا تعلق رسول اللہ نبی اللہ ﷺ سے ہرگز نہیں ہے بلکہ کثرت کے کفر والے دور سے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے بعد (ب کے اوپر زبر) کو بعد (ب کے اوپر پیش) نہیں سمجھیں۔،،۔ -
پوسٹ نمبرز تریسٹھ،اکسٹھ اور پینسٹھ کو پڑھیں ۔ اس آپکی پیش کی ہوئی حدیث میں بھی تسویہ ہی ہے، نجدی غلط سوچ کا جواب انہی پوسٹوں میں پڑھیں جنکا ابھی کہا میں نے۔ فتح الباری میں امام عسقلانی کا فرمان:۔،۔ قوله باب هل تنبش قبور مشركي الجاهلية اي دون غيرها من قبور الانبياء واتباعهم لما في ذلک من الاهانة لهم بخلاف المشركين فانهم لا حرمة لهم
-
Deo..bandion Ka Syedi Alahazrat Ko Mujaddid Manna
kashmeerkhan replied to Qadri Sultani's topic in فتنہ وہابی دیوبندی
جہاں سے آپ نے ایسا پڑھا ہے، اسکا حوالہ تو دے دیتے۔ ان الله تعالى يبعث لهذه الامة على رأس كلّ مائة سنة من يجدد لها دينها (الحدیث)۔،۔ آپکی پڑھائی سے تو بہت سے مجدد مجدد ہی نہیں رہتے۔ مثال کے طور پر امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی ظاہری زندگی ۸۰ ہجری سے ۱۵۰ ہجری تک تھی۔ اب وہ کیسے مجدد رہیں گے آپکی پڑھائی کی روشنی میں؟؟ خود ابن تیمیہ علیہ ما علیہ ۶۶۱ ہجری سے لیکر ۷۲۸ ہجری تک روئے زمین پر رہا، ، وہ بھی صدی کے دوسرے حصے میں پیدا ہوا،وہابی اسے مجدد کیوں مانتے ہیں۔ امیر المومنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ ۶۳ ہجری سے ۱۰۱ ہجری تک ظاہر دنیا کو شرف رفاقت بخشتے رہے۔ انکو بھی پہلی صدی کا مجدد مانا گیا ہے حالانکہ یہ بھی صدی کے دوسرے ہی حصے میں تھے۔ ان کے لیے آپکو اپنی پڑھائی یاد کیوں نہیں آئی۔،۔،،۔ صرف مجدد دین و ملت امام اہلسنت قادری بریلوی علیہ الرحمہ کیلئے ہی ایسا کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟ -
Hadaiq E Bakhshish Pe Aitraz
kashmeerkhan replied to Ayesha Fatima's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
دیکھیں جی۔ جواب تو پہلے سے دیا گیا ہے۔ آپ وہابیوں سے مختلف اعتراضات لیکر (حالانکہ ہماری کتابوں کی عبارات بالکل بے غبار ہوتی ہیں) انکے جواب تو ہم سے لے لیتے ہیں مگر کبھی وہابیوں کو انکی گستاخانہ عبارات دکھائی ہیں؟؟ امید ہے کہ آپ وہابیوں سے پوچھیں گےانکی کفریہ عبارات کا بھی، اس دفعہ بھی سابقہ طریقہ نہ اپنائیے گا کہ جواب ملتے ہی کسی اور اعتراض ڈھونڈنے میں لگ جائیں۔،۔، http://www.islamimehfil.com/topic/10802-peer-naseeruddin-golarvi-kasrat-e-buad-e-qillat-izzat-e-buad-e-zillat/ -
وہ عبارت علامہ ملا علی قاری الحنفی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے، نہ کے امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی۔،۔ انہوں نے خلفا کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے نام گنوائے ہیں۔ حضرات خلفا اربعہ یعنی خلفائے راشدین کا لکھا، پھر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا۔ آگے یزید پلید کا نام لکھا ہے (مگر اسے خلیفہ برحق نہیں مانا ہے)۔،۔ یزید پلید کا نام اس لیے اس فہرست میں ذکر کیا گیا ہے کیونکہ عمومی طور پر اسکی بیعت بھی ہوئی تھی اور بالعموم اسکی حکومت بھی تسلیم کی گئی تھی، اگرچہ اس نے بعد میں اپنے بد کارناموں سے خود کا نا اہل ہونا ثابت کردیا۔ نہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر کوئی اعتراض بنتا ہے (کیونکہ وہ تو مجتہد تھے اور اپنی اولاد میں سے کسی کو ولیعہد بنانا کوئی جرم نہیں ہے، ویسے بھی انہوں نے یزید پلید کو طویل نصیحتیں بھی فرمائی تھیں اہل بیت اطہار سے حسن سلوک کے حوالے سے) اور نہ ہی سیدنا و مولانا امام حسین رضی اللہ عنہ پر کوئی اعتراض وارد ہو سکتا ہے (کیونکہ وہ بھی مجتہد تھے، اور دلیل سے ہی یزید پلید کی حکومت کا تختہ الٹانے کی مبارک کوشش فرمائی)۔،۔ یزید پلید کا شمار خلفائے حق میں ہرگز ہرگز نہیں ہوتا اور ملا علی حنفی قاری علیہ الرحمہ نے بھی اس پلید کو ہرگز خلیفہ برحق تسلیم نہیں کیا، وجہ جو تھی بس وہی جو میں نے اوپر بیان کردی۔،۔،۔ ہمیں یہ چاہیے کہ نہ ہی یزید پلید کو خلیفہ کہیں اور نہ کوئی اور ایسا لفظ کیونکہ عوام اس سے یہ سمجھیں گے کہ یزید پلید کوئی اچھا خلیفہ تھا۔ حالانکہ وہ نا اہل، ظالم ، فاسق فاجر کبیرہ پر مصر ، حلال کو حرام اور حرام کو حلال کرنے والا حکمران تھا۔ خود ملا علی قاری علیہ الرحمہ نے مرقاۃ المفاتیح کتاب الفتن حدیث نمبر ۵۳۸۸ کے تحت یزید پلید کو کم عمر، نا اہل اور نا تجربہ کار لوںڈوں میں شمار کیا ہے اور اسی یزید پلید کی وجہ سے امت مسلمہ کی ہلاکت کو بیان کیا ہے۔،۔، ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ اگر یزید پلید فاسق فاجر کو (بقول معترض) برحق خلیفہ مانتے تھے تو مرقاۃ میں ایسا کیوں فرما رہے ہیں؟؟َ،۔ اصل بات یہ ہے کہ ایک فہرست میں تسلسل سے خلفا (اور حکمرانوں) کا ذکر ہے (جسکو ملا علی قاری نے منح الروض الازھر میں بیان کیا)،اس فہرست میں شامل ہر خلیفہ (اور حاکم) کا برحق ہونا کچھ ضروری نہیں (جیسے کہ یزید پلید۔ مگر اس فہرست میں بر حق خلفا کا ذکر بھی ہے جیسے خلفائے راشدین اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے سلطان اسلام ہونے کا ذکر)۔ ایک دوسری فہرست بھی ہے جس میں صرف ان خلفا و حکمرانوں کے نام مبارک ہیں جنکی خلافت و حکومت برحق تھی لیکن اس فہرست میں آنے والے خلفا کا تسلسل سے ہونا کچھ ضروری نہیں ۔ وہ فہر ست یہ ہے:۔،۔، چار خلفائے راشدین رضوان اللہ علیھم اجمعین سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ آخر زمانہ میں سیدنا امام مہدی رضی اللہ عنہ باقی تین خلفا کی تعیین پر کچھ یقین نہیں۔ ۔،۔(یہ فہرست امام احمد رضا خان قادری برکاتی بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے فتاوی رضویہ جلد ۲۷ کتاب الشتی صفحہ نمبر ۳ پر بیان کی ہے)۔،۔،،۔
-
وہابی جاہل کی سمجھ کی داد کیا دوں!!۔،۔، اسے کیسے پتہ چلا کہ یہ بات امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کی ہے؟؟ عبارت سے کیسے علم ہوا کہ یزید خلیفہ برحق ہے؟؟ وہابی اندھا خبیث ثابت تو کرے کہ اس عبارت میں یزید کو برحق خلیفہ مانا گیا ہے؟؟؟؟؟؟۔،۔ دعوی امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کےمتعلق کیا مگر دلیل کسی اور کے قول سے، جناب دلیل کسی اور کا قول ہے اور دعوی کسی اور کا کر رہے ہیں۔۔۔۔ وہابیوں کی گندی عقل اور بیہودہ سوچ اور ان دونوں سے برے نتائج اخذ کرنا انکی گھٹی میں پڑا ہے۔
-
Kia Imam E Azam K Nazdik Allah Arsh Pe Mustavi He
kashmeerkhan replied to Ayesha Fatima's topic in فتنہ وہابی غیر مقلد
کیسا دور آ گیا! اب ائمہ کرام کے دشمن انکی عبارات کا مطلب و مفہوم سمجھیں گے اور کوئی حکم لگائیں گے!! وقت کی بہت کمی ہے۔ مختصر سا بتاتا ہوں میں بس۔ پہلا قول جو اس نے منسوب کیا، وہ تحریف شدہ ہے۔ وہابی کو کہیں ہمت ہے تو اسکا سکین پیج مہیا کرے متن کتاب سے۔ دوسرے پوائنٹ کا حوالہ نہیں لکھا، وہ مہیا کرے۔ تیسرے پوائینٹ کا بھی سکین مہیا کرے، جواب میں دوں گا۔ اس وہابی جاہل کو اردو لکھنا نہیں آتا، عنوان میں ناظر کی جگہ ناضر لکھتا ہے اور باتیں کسی امام کے مذہب کی کرتا ہے۔۔۔۔ کیا ہنسانے والی بات ہے اگر نظر کرو!۔،۔ اسے کہہ دیں کہ ہم بھی اللہ عزوجل کو ہر جگہ حاضر و ناظر نہیں مانتے، صرف امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ پر طعن کیوں؟ ۔،۔،۔، بہت افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ بدمذہبوں کے اعتراض تو سامنے لا کر رکھ دیتے ہیں مگر ہم جب جواب دیتے ہیں یا کوئی مطالبہ کرتے ہیں کہ سکین لگاو یا وجہ استدلال بتاو تو فورا وہ ٹوپک چھوڑ کر نیا ٹوپک شروع کر دیتے ہیں!۔،۔ اب تک آپ نے تقریبا ہر ٹاپک میں ایسا ہی کیا ہے۔،۔ اب آپ اس وہابی کو دعوت دیں کہ فورم پر آ کر بحث کر لے، دور دور سے چھپ چھپ کر حملے کرنا بند کرے۔۔،۔ اگر میرا کلام برا لگے تو ایڈوانس معذرت مگر حقیقت بتائے بغیر بھی چارہ نہیں -
Mairaj Un Nabi Salallah Ho Alaiy Hay Wassallam
kashmeerkhan replied to Ali naqsbandi's topic in اسلامی تہوار
(jazakallah) -
Dawat_I_Islami Aor Ghazi Mumtaz Qadri
kashmeerkhan replied to kashmeerkhan's topic in شرعی سوال پوچھیں
mojha aik banda pochtaha, eska pata kar ka do. ab keia karun?? -
کیا دعوت اسلامی نے اپنی کسی کتاب یا مدنی چینل پر غازی ممتاز قادری صاحب کی تائید کی ہے یا انکی سزا کے خلاف کچھ لکھا کہا ہے؟
-
Pakistan Banany Waly Sunni They, Najdee Khelaf They
اس ٹاپک میں نے kashmeerkhan میں پوسٹ کیا تقاریر اور تبلیغ
https://www.facebook.com/916854798353999/videos/950152918357520/ -
Mufti Hanif Qureshi Sahb Ka Daman Paak Ha Sahaba_I_Kram Ki Gustakhiyo Sa
اس ٹاپک میں نے kashmeerkhan میں پوسٹ کیا اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
کچھ لوگوں نے قبلہ مفتی حنیف قریشی صاحب دامت برکاتھم القدسیہ کی ایک ویڈیو پیش کی تھی، جس کا لنک یہ ہے https://www.google.com.pk/url?sa=t&rct=j&q=&esrc=s&source=web&cd=6&cad=rja&uact=8&ved=0CDYQtwIwBWoVChMI98ri2MihyAIVAQwsCh2ziwZA&url=http%3A%2F%2Fwww.youtube.com%2Fwatch%3Fv%3DvepyavQRu8U&usg=AFQjCNGYzeBma9ZRmTRsUQTBe2iA8qj0Og&bvm=bv.104226188,d.bGg اس ویڈیو میں ویڈیو اپلوڈ کرنے والے نے خیانت کا مظاہرہ کیا، کہیں کی بات کہیں فٹ کر دی۔۔۔ خود علامہ قریشی صاحب مدظلہ العالی نے ایسی تمام تحریف شدہ ویڈیوز کے متعلق تفصیلی جواب عنایت کیا ہے اور خاص اس اوپر کی ویڈیو میں بگاڑ کی نشاندہی بھی کی ہے اور ساتھ اپنا عقیدہ بھی بتایا ہے جو اہل سنت و جماعت کا موقف ہے:۔،۔، http://tune.pk/video/3548759/mufti-hanif-qureshi-reply-to-all-on-issu-of-hazrat-ameer-e-mua8217via-radi-allah-anho اب مزید کوئی بات نہیں بچتی جس کی بنا پر ہمارے جید عالم صاحب پر کوئی اعتراض کیا جائے۔۔ ایک بات یاد رکھی جائے کہ ہم علما کرام کو معصوم ہرگز نہیں مانتے لیکن کسی بھی عالم کی طرف غلط بات کی غلط نسبت کے بھی سخت خلاف ہیں۔۔۔۔۔ علما کرام کا بہت زیادہ مقام و مرتبہ ہے اور شک و شبہ کی بنا پر ان پر کوئی ایسا ویسا حکم نہیں لگایا جا سکتا اور ویسے بھی علما کرام پر کوئی حکم جاری کرنے میں سرعت قطعا درست نہیں ہے۔،۔،۔ ۔۔،،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔ سنیے علامہ قریشی صاحب سے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان و مقام اور اہلسنت کا عقیدہ https://www.facebook.com/shababeislamipak/videos/365088273621175/ ۔۔،،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔ سنیے علامہ قریشی صاحب سے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا رسول اللہ نبی الانبیا ﷺ سے عشق مبارک https://www.facebook.com/shababeislamipak/videos/282955188501151/ ۔۔،،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔،۔ ان بیانات و وضاحتوں کے بعد بھی اگر کوئی میرے سید علامہ قریشی صاحب دامت برکاتھم العالیہ کے خلاف سو ظنی کا شکار ہوتا ہے تو اسکا اپنا نصیب!!۔،۔، اللہ عزوجل اپنے محبوب پاک ﷺ کے صدقہ میں ہمیں عشق رسول کی نعمت سے مزید مالا مال فرمائے ، صحابہ و اہلبیت کرام کی سچی پکی کھری محبت و تعظیم کرنے والا بنائے اور علما و مشائخ اہل سنت کی عزت و تکریم کرنے والا بنائے۔،۔، مسلک اعلی حضرت زندہ باد -
Pilpilo Ke Chand Sawal
kashmeerkhan replied to Shabuddin Khan's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ۔۔۔۔ میرے بھائی۔۔۔۔ مجھے پلپلی لوگوں کا کوئی پتہ نہیں ہے کہ کس عقیدے کے لوگ ہیں اور ان کے ہاں کون حجت ہے۔۔۔۔ لیکن انداز سے لگ ایسے رہا ہے کہ نجدیوں کا ٹولہ ہے۔۔۔۔ خیر اندازہ تو کافی نہیں ہے۔۔،۔، اگرچہ سوالوں کے جواب پہلے سے موجود ہیں فورم پر، مگر ایک جگہ جمع ہو جائیں اور مختصر انداز میں اپنی سی کوشش کرتا ہوں۔۔۔۔ 1 جو چاہے تیرا حسن کرشمہ ساز کرے پہلے یہ تو بتاؤ کہ مسلمان اعلی حضرت کرتے ہیں یا اللہ عزوجل کرتا ہے؟ ایک طرف یہ عقیدہ کہ سب انسان بالکل بے بس و لاچار ہیں اور اب اتنے بڑے کام کی نسبت بھی مخلوق کی طرف گوارا کر لی۔۔۔۔ تعجب ہی تعجب۔۔۔ 2 کسی مستحب امر کو چھوڑ دیں اگر سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ تو اس سے کیا ثابت ہوگا؟؟؟ جب اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے قرآن پاک کی وہ آیات تلاوت فرمائیں، جن میں ذکر ولادت ہے رسول اللہ نبی الانبیا ﷺ کا تو اس سے میلاد شریف کیسے ثابت نہیں ہوتا؟ ملفوظات میں بھی ہے کہ جب ایک مرتبہ اعلی حضرت قبلہ میلاد شریف پڑھ رہے تھے تو جانور تک کان لگا کر ادب سے ذکر سنتے تھے (اپنی یادداشت کی بنا پر لکھا یہ میں نے)۔،۔،۔ ۔۔ باقی بھی لکھوں گا مگر وقت ملنے پر- 3 replies
-
- alahazrat aitraz
- musalman banana
-
(and 3 more)
Tagged with:
-
و علیکم السلام۔۔۔۔ میرے بھائی۔۔۔۔ یہ چند صفحے پیش خدمت ہیں جو عزت ماب عقیل احمد بھئی کے ایف بی سے لیے تھے کافی عرصہ پہلے۔۔۔ مزید کام اب آئیں گے۔۔۔ المواہب اللدنیہ جلد اول کے ہیں یہ اور مستند
-
Peer Abdul Qadir Jilani Englandi
kashmeerkhan replied to Smart Ali's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
میرے بھائی۔۔۔۔ اسکا صرف ایک ہی حل ہے کہ قبلہ مفتی قریشی صاحب سے رابطہ کیا جائے اور اس واقعہ و پیر انگلینڈی سے متعلق دریافت کیا جائے واضح طور پر۔۔۔۔ محض فیس بک کی تصاویر سے ایسا حکم نہیں لگ سکتا جبکہ قبلہ علامہ قریشی صاحب کا سچا پکا سنی ہونا بھی ثابت ہے، خود انکا اپنا موقف بھی اوپر میں نے انہی قبلہ کی زبانی دے دیا ہے۔ محض شکوک و شبہات کی بنیاد پر کسی کے عقیدے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا اور فیس بکی مواد اس معاملے میں شک و شبہہ سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پیر سید مہر علی شاہ صاحب گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ سے متعلق جو مثال میں نے دی، اسے درست طریقے سے آپ نے نہیں سمجھا۔ اسے دوبارہ پڑھیں ویسے پیر انگلینڈی کے وہ نظریات کیا ہیں، جنکی بنا پر وہ غیر سنی بنا ، پکے حوالے کیساتھ بتائیں۔ اور اس پر کن سنی علما کرام نے کونسے فتووی دیئے ہیں، مکمل حوالہ سے بتائیں۔۔،۔ -
Peer Abdul Qadir Jilani Englandi
kashmeerkhan replied to Smart Ali's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
اسمارٹ علی بھائی۔ جن تک اس پیر کی ایسی بات پہنچی ہوگی، انہوں نے فتوی بھی دیا ہوگا اور اس سے میل جول بھی ترک کیا ہوگا۔۔۔ اب جس تک اس پیر کی یہ باتیں نہیں پہنچیں، اسے کیسے قصور وار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ طاہر القادری والا معاملہ ہی لیجے۔۔۔ اب جسے اسکا علم نہیں، کیا وہ سنت و جماعت سے خارج ہو جائے گا؟؟۔۔۔ میں ایک سادہ سی مثال دیتا ہوں کہ قبلہ پیر مہر علی شاہ علیہ الرحمہ سے اگر اکابرین دیوبند کی عزت و تکریم ثابت ہو جائے تو اس کی بنا پر اکابرین دیوبند تو اپنی گستاخیوں سے نہیں آزاد ہو جائیں گے اور نہ ہی قبلہ پیر صاحب گولڑوی کو قصور وار ٹھہرایا جا سکے گا کیونکہ انکو دیوبندیوں کے مذکورہ اشخاص کی ایسی عبارات پہنچی نہ ہوں گی۔۔