Jump to content

AqeelAhmedWaqas

مدیر
  • کل پوسٹس

    463
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    107

سب کچھ AqeelAhmedWaqas نے پوسٹ کیا

  1. ایک طرف تو یہ نجدیوں کی بدعات کا ثبوت ہے اور ساتھ ہی یہ تین باتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں :۔ پہلی یہ کہ نجدی اپنے مسلک کی کتابیں لکھنے کو دین کا کام سمجھ کر ہی کرتے ہیں (کیونکہ مصنف نے اپنے دوست علیم ناصری کو شاہ نامہ بالاکوٹ لکھنے پر اللہ پاک سے اجر ملنے کی دُعا دی ہے جبکہ شاہ نامہ بالاکوٹ لکھنا چھاپنا قطعا بدعت ہے ، تو معلوم ہوا کہ نجدی مرتکبِ بدعات بھی ہیں اور وہ بدعتوں کو ثواب کا کام سمجھ کر ہی انجام دیتے ہیں اور اپنی بدعتوں پر جزائے خیر کی اُمید بھی رکھتے ہیں اور دوسروں کو دعائیں بھی دیتے ہیں کہ بہت اچھی بدعت سرانجام دی!)۔ دوسری یہ کہ نجدی بشر کی تعریف میں زبان سنبھال کر بات بھی نہیں کرتے اور نہ ہی بشر کی تعریف میں اختصار سے کام لیتے ہیں جو نجدیوں کا تقویۃ الایمانی نظریے سے خروج کا بیّن ثبوت ہے!۔ تیسری یہ کہ اہلسنت پر نجدیوں کے اعتراض محض عداوت کی بنا پر ہیں کیونکہ اگر نجدیوں برحق ہوتے تو جن باتوں سے سُنیوں کو روکتے ہیں خود بھی اُنکا ارتکاب نہ کرتے ، مگر معاملہ بالکل برعکس ہے!۔
  2. نجدیوں کے جہاد کی حقیقت تو ہم سب جانتے ہیں ، اسکے ساتھ ساتھ نجدیوں نے اپنا اُلو سیدھا کرنے کے لیے قرونِ ثلٰثہ کی قید بھی بھلا دی!۔
  3. اہل سنت و جماعت پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ سُنی علماء اور عوام دیوبندیوں کو کافر ’’بناتے‘‘ ہیں۔ وہابی یہ اعتراض مختلف طریقوں سے کرتے ہیں جیسے سُنیوں نے کفریہ فتووں کی مشین کھول رکھی ہے ، سُنیوں کا مشن ہی یہی ہے کہ دیوبندیوں کو کافر بناتے پھریں وغیرہ۔ آئیے دیکھیں کہ جب یہی اعتراض دیوبندیوں پر کیا گیا تو شیطانی گروہ یعنی دیوبندیوں کی بیمار اُمّت کے حکیم اشرف علی تھانوی نے اسکا جواب کیا دیا ہے۔ سُنی اسی لیے نجدیوں وہابیوں کو کافر کہتے ہیں کیونکہ یہ سرکش ٹولہ اپنی کفریہ عبارات کی بنا پر اسلام سے خارج ہو چُکا ہے۔ تو جب ہم وہابیہ کو بلاوجہ کافر نہیں کہتے پھر ہم پر ایسا گھناؤنا الزام (سُنی وہابیوں کو کافر بناتے‘‘ ہیں) لگانا کہاں کا انصاف ہے!۔’’ ہم ان نجدیوں مرتدوں کو کافر ’’بناتے‘‘ نہیں ہیں بلکہ کافر ’’بتاتے‘‘ ہیں اور وہ بھی بغیر کسی وجہ شرعی کے نہیں بلکہ ان کی کفریہ گستاخانہ عبارات کی وجہ سے۔
  4. محترم جناب کشمیر خان صاحب!۔ جب کبھی نجدیوں سے پالا پڑے تو ان سے یہ بھی پوچھیے گا کہ تم جیسے عقیدے والے لوگ قرونِ ثلثہ میں موجود تھے یا نہیں؟ اگر کہیں کہ موجود تھے تو پوچھیں کہ اُن میں سے کتنے لوگ تمہاری طرح ابنِ تیمیہ اور البانی کے فدائی تھے ، اگر کہیں کہ موجود نہ تھے تو پھر آپ ان سے پوچھیں کہ تمہاری بدعت کی اپنی تعریف کہ مطابق تم خود بدمذہب ٹھرتے ہو (کیونکہ تمہارے جیسے عقیدے تو قرونِ ثلثہ میں کسی مسلمان کے نہ تھے اور تھے بھی سہی تو حرقوص بن زہیر یعنی ذوالخویصرہ تمیمی کے تھے)۔ کتنے مسلمانوں نے قرونِ ثلثہ میں ۶ کلمے خاص طور پر یاد کیے؟ کس کس نے قرونِ ثلثہ میں انگریزوں کو خط لکھ کر اپنا نام اہلحدیث الاٹ کروایا؟ کس کس نے قرونِ ثلثہ میں اشرف علی تھانوی کو حکیم الامت کہا؟ کس کس نے قرونِ ثلثہ میں کتاب تقویۃ الایمان لکھی ، چھاپی اور اسے اچھا کہا؟ کس کس نے یہ اُصول قرونِ ثلثہ میں مانا یا بنایا کہ ’’جو کام قرونِ ثلثہ میں نہ ہوا، وہ شریعت میں ناجائز و حرام ہے‘‘۔ خلیفۂ اوّل اَفضَلُ البَشَر بَعدَ الانبیاء سیدُنا حضرت ابوبکر صدیق اور خلیفۂ ثانی فارقِ حق و باطل سیدُنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنھما نے جمعہ کے لیے ایک ہی اذان برقرار رکھی مگر خلیفۂ ثالث ذی النورین سیدُنا حضرت عُثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ایک کی بجائے دو اذانوں کا نظام کس اُصول کی روشنی میں مقرر فرمایا؟ جب سید الانبیاء و المرسلین شفیع المذنبین محبوب ربّ العالمین سیدنا محمد مصطفے احمد مجتبی علیہ افضل الصلوۃ و السلام اور پہلے دو خلفائے راشدین نے یہ کام نہیں کیا تھا تو خلیفۂ ثالث ذی النورین سیدُنا حضرت عُثمان غنی رضی اللہ عنہ نے یہ جانتے ہوئے بھی ایسا کیوں کیا؟ اگر کسی کام کا جواز یا عدم جواز محض اس کے قرونِ ثلثہ میں پائے یا نہ پائے جانے سے ہوتا تو پھر ایسا کیوں نہیں ہے کہ خاص قرونِ ثلثہ کی تاریخ کی ایک کتاب لکھ کر نجدی شائع کریں اور بخاری و مسلم وغیرہ کتبِ حدیث سے اور ابن تیمیہ و البانی کے فرمودات سے اور اسماعیل دہلوی کی تقویۃ الایمان سے اور اپنے متاخرین کے فتاوی سے قطعا لا تعلق ہو کر اپنے تمام معاملات اسی کتابِ تاریخ کے مطابق عمل میں لائیں؟ محفل میلاد کو کس کس نے قرون ثلثہ میں ناجائز کہا ہے اور سیرتُ النبی کے جلسوں کو کس کس نے قرونِ ثلثہ میں جائز کہا ہے؟ قرونِ ثلثہ میں لوگ قرآن و سنت پر عمل کرتے تھے یا اپنی مرضی سے حلال حرام ٹھہرا لیتے تھے ؟ اگر کوئی نیا مسٔلہ پیش آ جاتا تو اسے قرآن و سنت و اجماع و قیاس سے حل کرتے تھے یا محض قرون ثلثہ میں ہونے کی وجہ سے اسے جائز قرار دیتے تھے؟ اگر کہیں کہ قرآن و سنت سے حل کرتے تھے تو پھر پوچھیں کہ کیا اہلسنت کے معمولات کے اُصول قرآن و سنت میں موجود ہیں یا نہیں؟ اگر کہیں کہ موجود نہیں ہیں تو پوچھیں کہ عقیدۂ واسطیہ میں ابن تیمیہ نے اہلسنت کو ہی اہل اسلام کیوں گردانا ہے؟؟ اور اگر کہیں کہ محض قرونِ ثلثہ میں ہونے کی وجہ سے وہ نئے مسائل کو جائز مان لیتے تھے تو اب دو باتیں ان سے پوچھیں کہ اس پر کوئی دلیل تو لاؤ اور اگر ایسا ہی تھا تو حجاج کے مظالم کو کیوں ناجائز کہا گیا جبکہ وہ بھی تو اسی دور میں ہوئے تھے؟؟
  5. محترم بھائی صاحب!۔ یہ دونوں باتیں اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ناچیز نے یہ عرض کرنا ہے کہ براعظم افریقہ یا سات سمندر پار جو بندہ رہ رہا ہے چاہے وہ اعلیحضرت مجدد دین و ملت امام اہل سنت کو نام مبارک سے جانتا ہے یا نہیں جانتا ، پھر بھی وہ اعلیحضرت کا ہی ہے اس وقت تک کہ جب تک اس کے عقائد و نظریات خلاف اسلام نہ ہوں!!۔ ناچیز نے دارالافتاء اہلسنت سے بذریعہ فون سُوال کیا اسی حوالے سے تو مُفتی صاحب قبلہ نے یہی جواب عنایت فرمایا جو اوپر لکھا گیا۔ساتھ ہی اسکا بھی مُفتی صاحب مدظلہ العالی سے پوچھا کہ ایسا کہنا شرعا کیسا ہے ’’جو اعلیحضرت کا نہیں ، وہ ہمارا نہیں‘‘ تو قبلہ مُفتی صاحب نے ارشاد فرمایا کہ (مفہوم) فی زمانہ مسلک اعلیحضرت جو کہا جاتا ہے اور مشہور ہے تو در حقیقت یہ اہل سنت و جماعت کا ہی نام ہے۔لہذا ایسا کہنا شرعََا جائز ہے۔ مسلک اعلیحضرت اہل سنت و جماعت کے عقائد و نظریات کو عرف میں کہا جاتا ہے تو جس کے عقائد اہل سنت والے ہوئے وہی ہمارا ہے اور جو اہل سنت کے عقائد سے ہٹ گیا تو وہ ہمارا نہیں ہو سکتا!!َ۔
  6. ما شاء اللہ جزاک اللہ خیرا محترم کشمیر خان صاحِب!۔ اللہ عزوجل آپ کے علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے۔ بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ایک سُنی بھائی (جن کو قلیل سا عرصہ ہوا محفل میں شامل ہوئے) نے اتنا اچھا ٹاپک پوسٹ کیا۔ اللہ تبارک و تعالی آپ کے عشقِ اعلیحضرت میں اضافہ فرمائے اور آپ کو توفیق بخشے کہ آپ اسی طرح دیگر اچھے اچھے ٹاپک پوسٹ فرماتے رہیں!!۔
  7. نجدی مفتی نماز میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو جائز کہہ رہا ہے مگر یہ کیا؟؟؟ رسول اللہ ﷺ نے تو کبھی اس آلہ مکبر الصوت کا استعمال نہیں فرمایا!۔ خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین نے بھی کبھی اسکا اتعمال نہیں فرمایا!۔ نہ تابعین کرام علیھم الرحمہ نے ایسا کیا!۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ ایسی چیز کو جائز مان رہے ہیں جس کا ثبوت نہ قرآن و سنت میں ہے اور نہ قرون ثلثہ میں ہی مگر دعویدار اس اصول کے ہیں کہ صرف اور صرف وہی کام جائز ہے جسکا ثبوت قرونِ ثلٰثہ میں صراحتََا ہو لہذا نجدی وہابی نماز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کر کے اپنے ہی اُصول کے مطابق بدعتی ہیں اور وہ بھی بدعتِ سیئہ کے مرتکب کیونکہ ان کے نزدیک بدعت حسنہ کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے
  8. Muhtaram Janaab Shahzad Sahib! Is link pr yi fatwa mojod hy: http://www.trueislam.info/Answers/HtmlFiles/Fatwa0059.htm Ap ko agar ikhtilaaf hy tu wazih kr k tahreer farma dain. kuch kehna bhi hy tu degar alfaz istmal frma lein, direct wahabi na keh dein ku k sharee'at ka hukm zahir pr hi lgta hy. Wahabi ka lafz shaatim murtadd k ma'no mein hi musta'mal hy. KashmeerKhan Sahib apny topic mein wahabiyon ko wazih taor pr murtadd maan chukay hein aor is hawaly sy unka nazriya bilkul wohi hy jo hamara aor apka hy. Lihaza unhein aesa kehnay sy ihtiyaat chaheay. Apko shayd bura mahsoos ho lekin nachez is hawaly sy Daar-ul-Ifta Ahl-e-Sunnat sy tafseeli taor pr poch chuka hy aor baad yqeen hi aesa likh raha hy. اللہ پاک ہم پر رحم فرمائے۔
  9. Muhtaram Janaab KashmeerKhan Sahib! Arz yi hy k us najdi wahabi k aetrazaat k jawabaat pehlay hi diya ja chukay hein. Yi kuch images mazeed help krein gy: Baqi Ap waqt nikal kr is risalay ka mutala frmaen, INSHA-ALLAH pora masla samajh aa jaey ga aor najdiyon k is hawaly sy hony waly tmam aetrazaat uth jaen gy. BiddatKaMutalaya.pdf اللہ تبارک و تعالٰی اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ والہ وبارک و سلم کے طفیل ہم پر رحمت فرمائے اور ہمیں سیدھا راستہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور دینی مسائل کی صحیح سمجھ نصیب فرمائے اور سُنیوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق کی دولت عطا فرمائے
  10. مسلک اعلیحضرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہماری پہچان

  11. Bhai Sahib. Ab bhi Ap ki baat sy yi lagta hy k "agar hurmat sabit na hoti tu phir us aorat ki beti sy dosti jaiz qaraar pati.lekin ab choon-k hurmat sabit ho gai, lihaza us aorat ki beti sy dosti nahi ki ja skti". tu arz yi hy k kisi na-mahram sy dosti jaiz nahi hy.. (It is my last psot in this topic).
  12. Salaam. Wo nafl namaz thi. Jesa WAQAAR-UL-FATAAWA Jild#2 Page#227 pr aik suwal k jawab sy zahir hota hy. Salaam.
  13. Janab shahzad6058811 Sahib. Aap ny yi kiya likha: nikah to kia,wo us ke baitiee say zinna bhee naheen kar sakta Zina kisi sy bhi ho, chahy kisi cheez sy pehlay ho ya baad mein ho, na-jaiz aor haraam hy.
×
×
  • Create New...