-
کل پوسٹس
435 -
تاریخِ رجسٹریشن
-
آخری تشریف آوری
-
جیتے ہوئے دن
44
سب کچھ Kilk-e-Raza نے پوسٹ کیا
-
بریلوی نیا فرقہ؟ امام احمد رضا بریلوی کے افکار ونظریات کی بے پناہ مقبولیت سے متاثر ہوکر مخالفین نے ان کے ہم مسلک علماء ومشائخ کو بریلوی کا نام دے دیا، مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ دوسرے فرقوں کی طرح یہ بھی ایک نیا فرقہ ہے جو سرزمین ہند میں پیدا ہوا ہے۔ ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی اہل حدیث لکھتے ہیں : '' یہ جماعت امام ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ کی تقلید کی مدعی ہے، مگر دیوبندی مقلدین(اور یہ بھی بجائے خود ایک جدید اصطلاح ہے) یعنی تعلیم یافتگانِ مدرسہ دیوبند اور ان کے اتباع انہیں'' بریلوی''کہتے ہیں''۔(ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی، تراجم علمائے حدیث ہند، مطبوعہ سبحانی اکیڈمی لاہور، ص٣٧٦) جب کہ حقیقت حال اس سے مختلف ہے، بریلی کے رہنے والے یا اس سے سلسلہ شاگردی یا بیعت کا تعلق رکھنے والے اپنے آپ کو بریلوی کہیں تو یہ ایسا ہی ہوگا ، جیسے کوئی اپنے آپ کو قادری، چشتی، یا نقشبندی اور سہروردی کہلائے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ خیر آبادی، بدایونی، رامپوری سلسلہ کا بھی وہی عقیدہ ہے جو علماء بریلی کا ہے، کیا ان سب حضرات کو بھی بریلوی کہا جائے گا؟ ظاہر ہے کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے، اگرچہ مخالفین ان تمام حضرات کو بھی بریلوی ہی کہیں گے، اسی طرح اسلاف کے طریقے پر چلنے والے قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی اور رفاعی مخالفین کی نگاہ میں بریلوی ہی ہیں۔ (ظہیر، البریلویہ، ص٧) مبلغ اسلام حضرت علامہ سیّد محمد مدنی کچھوچھوی فرماتے ہیں : ''غور فرمائیے کہ فاضل بریلوی کسی نئے مذہب کے بانی نہ تھے، از اوّل تا آخر مقلد رہے، ان کی ہر تحریر کتاب وسنت اور اجماع وقیاس کی صحیح ترجمان رہی، نیز سلف صالحین وائمّہ ومجتہدین کے ارشادات اور مسلکِ اسلاف کو واضح طور پر پیش کرتی رہی ، وہ زندگی کے کسی گوشے میں ایک پل کے لئے بھی ''سبیل مومنین صالحین'' سے نہیں ہٹے۔ اب اگر ایسے کے ارشاداتِ حقانیہ اور توضیحات و تشریحات پر اعتماد کرنے والوں، انہیں سلفِ صالحین کی رَوش کے مطابق یقین کرنے والوں کو ''بریلوی'' کہہ دیا گیا تو کیا بریلویت وسنیت کو بالکل مترادف المعنی نہیں قرار دیا گیا؟ اور بریلویت کے وجود کا آغاز فاضل بریلوی کے وجود سے پہلے ہی تسلیم نہیں کرلیا گیا؟''۔ (سیّد محمد مدنی، شیخ الاسلام، تقدیم''دور حاضر میں بریلوی ، اہل سنت کا علامتی نشان''، مکتبہ حبیبیہ لاہور، ص١٠۔١١) خود مخالفین بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں : ''یہ جماعت اپنی پیدائش اور نام کے لحاظ سے نئی ہے، لیکن افکار اور عقائد کے اعتبار سے قدیم ہے''(احسان الٰہی ظہیر، البریلویہ، ص٧) اب اس کے سوا اور کیا کہا جائے کہ بریلویت کا نام لے کر مخالفت کرنے والے دراصل ان ہی عقائد وافکار کو نشانہ بنارہے ہیں جو زمانہ قدیم سے اہل سنت وجماعت کے چلے آہے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ ان میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں ہے کہ کھلے بندوں اہل سنت کے عقائد کو مشرکانہ اور غیر اسلامی قرار دے سکیں، باب عقائد میں آپ دیکھیں گے کہ جن عقائد کو بریلوی عقائد کہہ کر مشرکانہ قرار دیا گیا ہے، وہ قرآن وحدیث اور متقدمین علمائے اہل سنت سے ثابت اور منقول ہیں، کوئی ایک ایسا عقیدہ بھی تو پیش نہیں کیا جاسکا جو بریلویوں کی ایجاد ہو، اور متقدمین ائمہ اہل سنت سے ثابت نہ ہو۔ امام اہل سنت شاہ احمد رضا بریلوی کے القاب میں سے ایک لقب ہی عالم اہل السنۃ تھا ۔ اہل سنت وجماعت کی نمائندہ جماعت آل انڈیا سُنی کانفرنس کا رکن بننے کے لئے سُنی ہونا شرط تھا، اس کے فارم پر سُنی کی یہ تعریف درج تھی : '' سُنی وہ ہے جو ما انا علیہ واصحابی کا مصداق ہوسکتا ہو، یہ وہ لوگ ہیں، جو ائمہ دین، خلفاء اسلام اور مسلم مشائخ طریقت اور متاخرین علماء دین سے شیخ عبدالحق صاحب محدّث دہلوی، حضرت ملک العلماء بحر العلوم صاحب فرنگی محلی، حضرت مولانا فضل حق خیر آبادی، حضرت مولانا فضل رسول صاحب بدایونی، حضرت مولانا ارشاد حسین صاحب رامپوری، اعلیٰ حضرت مولانا مفتی احمد رضا خاں رحمہم اﷲ تعالیٰ کے مسلک پر ہو''۔ (مولانا محمد جلال الدین قادری، خطبات آل انڈیا سنی کانفرنس، مطبوعہ مکتبہ رضویہ لاہور، ص٨٥، ٨٦) خود مخالفین بھی اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ یہ لوگ قدیم طریقوں پر کار بند رہے، مشہور موّرخ سلیمان ندوی جن کا میلان طبع اہل حدیث کی طرف تھا، لکھتے ہیں : '' تیسرا فریق وہ تھا جو شدّت کے ساتھ اپنی روش پر قائم رہا اور اپنے آپ کو اہل السنۃ کہتا رہا، اس گروہ کے پیشوا زیادہ تر بریلی اور بدایوں کے علماء تھے''۔ (سلیمان ندوی، حیات شبلی، ص٤٦(بحوالہ تقریب تذکرہ اکابر اہل سنت، ص٢٢) مشہور رائٹر شیخ محمد اکرام لکھتے ہیں : '' انہوں(امام احمد رضا بریلوی) نے نہایت شدت سے قدیم حنفی طریقوں کی حمایت کی''۔ (محمد اکرام شیخ، موج کوثر، طبع ہفتم١٩٦٦ئ، ص٧٠) اہل حدیث کے شیخ الاسلام مولوی ثناء اﷲ امرتسری لکھتے ہیں : ''امرتسر میں مسلم آبادی، غیر مسلم آبادی(ہندو سکھ وغیرہ) کے مساوی ہے، اسّی سال قبل پہلے سب مسلمان اسی خیال کے تھے، جن کو بریلوی حنفی خیال کیا جاتا ہے''۔ (ثناء اﷲ امرتسری، شمع توحید، مطبوعہ سرگودھا(پنجاب)، ص٤٠) یہ امر بھی سامنے رہے کہ غیر مقلدین براہ راست قرآن وحدیث سے استنباط کے قائل ہیں اور ائمّہ مجتہدین کو ا ستنادی درجہ دینے کے قائل نہیں ہیں، دیوبندی مکتب فکر رکھنے والے اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں، تاہم وہ بھی ہندوستان کی مسلم شخصیت یہاں تک کہ شاہ ولی اﷲ محدّث دہلوی اور شیخ عبدالحق محدّث دہلوی کو دیوبندیت کی ابتدا ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ علامہ انور شاہ کشمیری کے صاحبزادے ، دارالعلوم دیوبند کے استاذ التفسیر مولوی انظر شاہ کشمیری لکھتے ہیں : ''میرے نزدیک دیوبندیت خالص ولی اللّہٰی فکر بھی نہیں اور نہ کسی خانوادہ کی لگی بندھی فکر دولت ومتاع ہے، میرا یقین ہے کہ اکابر دیوبند جن کی ابتداء میرے خیال میں سیدنا الامام مولانا قاسم صاحب رحمۃ اﷲ علیہ اور فقیہ اکبر حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی سے ہے۔۔۔۔۔۔ دیوبندیت کی ابتدا حضرت شاہ ولی اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ سے کرنے کے بجائے مذکورہ بالا دو عظیم انسانوں سے کرتا ہوں''۔ (انظر شاہ کشمیری، استاذ دیوبند، ماہنامہ البلاغ ، کراچی، شمارہ مارچ ١٩٦٩ئ/١٣٨٨ھ، ص٤٨) پھر شیخ عبدالحق محدّث دہلوی سے دیوبند کا تعلق قائم نہ کرنے کا ان الفاظ میں اظہار کرتے ہیں : ''اوّل تو اس وجہ سے کہ شیخ مرحوم تک ہماری سند ہی نہیں پہنچتی ، نیز حضرت شیخ عبدالحق کا فکر کلیۃً دیوبندیت سے جوڑ بھی نہیں کھاتا۔۔۔۔۔۔ سنا ہے حضرت مولانا انور شاہ کشمیری فرماتے تھے کہ''شامی اور شیخ عبدالحق پر بعض مسائل میں بدعت وسنت کا فرق واضح نہیں ہوسکا'' بس اسی اجمال میں ہزارہا تفصیلات ہیں، جنہیں شیخ کی تالیفات کا مطالعہ کرنے والے خوب سمجھیں گے''۔ (فٹ نوٹ ، انظر شاہ کشمیری، استاذدیوبند، ماہنامہ البلاغ ، کراچی، شمارہ مارچ ١٩٦٩ئ/١٣٨٨ھ، ص کچھ مزید http://www.tahaffuz.com/css_test/538/#sthash.NrVouxIG.dpbs http://www.irshad-ul-islam.com/showthread.php?3748-Barelvi-koi-naya-Firqa-Nahi Who cares about media. Anyone who actually cares will find enough evidence that we're real ahlesunnat wal jamat. موجودہ دور میں لفظ بریلوی صحیح سنیوں اور دو نمبروں کے درمیان فرق کی پہچان ہے۔ ورنہ تو ہر کوئی اپنے آپ کو سنی کہلاتا ہے۔ اور بہت سی چیزیں تو میڈیا پر ویسے ہی غلط ہیں اور غلط انداز میں پیش کی جاتی ہیں۔ مگر الحمدللہ اہلسنت کا کام پھر بھی سب سے زیادہ ہے ۔ اس لئے تو نجدیوں کو موت آتی ہے مدنی چینل اور دیگر بہت سے چینلز پر نعتوں اور محافل میں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدائیں سن کر۔۔
-
ان مساجد کے بارے میں بریلویوں کی کیا رائے ہے ؟
Kilk-e-Raza replied to Abdul wahab's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
قرن الشیطانخارجی وہابی نجدی کبھی اصل سوال کا جواب نہ دے گا۔ نجدی اعتراض۔ ان تین مساجد کا جو وہابیہ نے نئی تعمیر۔۔۔۔۔۔۔ ۱ نئی کا جواب دو۔ ۲ اگر تم بانی نہیں ہو تو مسجد وہابیوں کی کیسے ہوگئیں؟ جو مثل گھر کے ثابت ہوں؟ ۳ بانی صحیح العقیدہ مسلمان تھے۔ وہابی نہ تھے ۔نجدی نے اپنے گندے منہ سے اقرار کر لیا۔ پتہ چلا کے یہ مساجد ہی ہیں۔ قرن الشیطان نجدیوں کے گھر نہیں۔ -
دہشت گرد ٹولے کی طرف سے نیب کو دھمکیوں کا سلسلہ بھی کافی عرصے سے جاری ہے۔ مفتی نعیم دیوبندی ،مفتی شبیر عثمانی دیوبندی کے ساتھ اور بھی نام شامل ہیں۔۔ اللہ بھولی بھالی عوام کو عقل سلیم دے کہ ان دہشت گردوں اور لٹیروں کے چنگل سے نکل سکیں۔ http://urdu.dawn.com/news/1003872/nab-officials-investigating-modaraba-scam-receiving-threats اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے کچھ سینیئر حکام کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز فون کالز میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق مضاربہ اسکینڈل کیس کی تفتیش سے دور ہوجائیں۔ نیب کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'تحقیقات جاری رکھنے کی صورت میں ہمیں سنگین نتجائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم خوف زدہ نہیں ہوں گے اور تفتیش جاری رکھیں گے، کیونکہ لوگوں کی محنت کی کمائی انہیں واپس ملنی چاہیے۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ نیب حکام کو یہ کال نامعلوم افراد کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔ نیب کے ترجمان رمضان ساجد کا کہنا تھا کہ 'نیب کے اوپر اس مقدمے کی تفتیش کے لیے خاص طور پر ان لوگوں کا دباؤ ہے جو مضاربہ کمپنیوں میں اپنی رقومات کھو چکے ہیں'۔ ایک دوسرے نیب عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوا کہ یہ مقدمہ 550 ملین روپے سے متعلق ہے، لیکن بعد میں 17 کمپنیوں کے اس میں ملوث ہونے کا اعتراف ہوا، جنہوں نے اسلامک انویسٹمنٹ کے نام پر عوام کے پیسے کو لوٹا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے تقریباً 31 ارب سے بھی زائد کی رقم وصول کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 ارب روپے کے دعووں کے برعکس صرف 446 ملین روپے برآمد ہوسکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزارتِ داخلہ سے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن اب تک ایسا نہ ہوسکا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مفتی احسان الحق کی فیاضی انڈسٹریز، آصف جاوید کا لکسر گروپ اور غلام رسول یعقوبی کا میزبان اسٹور وہ اہم کمپنیاں ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر عوام سے اربوں روپے وصول کیے۔ نیب کا دعویٰ ہے کہ یہ کمپنیاں 31 ارب روپے کی وصولی میں 75 فیصد ملوث تھیں۔ مفتی شبیر عثمانی کا الواسے گروپ، مولانا عبداللہ کی اسلامک ٹریڈ پرائیویٹ، محمد بلال کی بلال ٹریڈنگ کارپوریشن، متین الرحمان کی گلوبل کونرز، محمد نذیر کی البرکہ، الجزیرہ انٹرنینشل اور اسلامک انویسٹمنٹ، ماس ٹریڈرز اور پرل شائن پرائیویٹ لمیٹڈ بھی اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان میں علماء سمیت چالیس سے زائد مذہبی رہنماء شامل ہیں، اور سب سے زیادہ متاثرہ افراد مدرسے کے طالبِ علموں، اور ان کی فیملی ممبرز، بیوائیں اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو کہا جارہا ہے۔ یہ کیس رواں سال جنوری میں نیب کے علم میں لایا گیا تھا جب کچھ لوگوں نے شکایات درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ مفتی احسن ایک متوازی بینکاری نظام چلارہے تھے اور انہوں نے کئی لوگوں کو دھوکہ دیا۔ اس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ تقریباً 823 کمپنیاں فراد سے متعلق 550 ملین روپے نیب میں جمع کروا چکی ہیں جس نے اب تک مفتی احسان کے خلاف صرف ایک ریفرنس فائل کیا ہے، جبکہ ان کی جائیداد کو بھے اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔
-
مزارات پر دھماکے کون کرواتا ہے ؟ پوسٹر کا جواب دیں
Kilk-e-Raza replied to Faysal's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
wahan lafz دھریہ likha hay. sciency dehrye ko Allah ki bey niyazi ka jawab do. kya kehne apki dalel ke. -
تو ہم نے کب کہا رفع یدین جائز ہے۔ ٹاپک کو ایک دفع پھر سے پڑھ لیں۔ دیوبندی پوسٹر سے بھی زیادہ اوپر دلائل موجود ہیں۔ رفع یدین نہ کرنے پر۔
-
جہاں تک میری معلومات ہیں۔ علمائے اہلسنت کے نزدیک۔ کلام کے اشعار میں کوئی غلط بات نہ تھی بلکہ جس انداز میں جیو پر پڑھا گیا اور جیسے وینا ملک وغیرہ پر پیش ہوا۔ جوتے وغیرہ دکھائے گئے۔ گستاخی ہے۔ اگر علمائے اہلسنت کی طرف سے اصل فتوی کی نقل کسی کے پاس موجود ہو تو پوسٹ کریں۔ تاکہ فیصلہ ہوجائے کہ آیا صرف شادی میں کلام پڑھنے سے گستاخی ہوتی ہے یا نہیں۔اور دوسرے چینل کلام پڑھنے کی وجہ سے گستاخی کے مرتکب ہیں یا نہیں۔ باقی۔ ڈھول وغیرہ ناجائز کے زمرے میں آتے ہیں ۔ اور افسوس۔ قوالی کو لوگوں نے بگاڑ دیا ہے۔ موجودہ قوالی علماء کے نزدیک ناجائز ہے۔ جب تک اس میں شرائط نہ پائی جائیں۔جو کہ علماء نے اپنی کتب میں لکھی ہیں۔ حق فرمایا۔ آپ نے۔۔ گستاخی تو ایک الگ اور بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ باقی اگر صرف گناہ کی بات کی جائے۔تو بے پردہ عورتیں۔ ناچ گانے اور دیگر خرافات کی وجہ سے تو یہ بات ہر نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینل پر فٹ آئے گی کہ اُسے دیکھنا ناجائز و حرام ہے۔گناہگار ہونے کی وجہ سے۔
-
ARY or Samma per kya mamla howa hay?
-
Allah Jalla Shanuhu Ke Baare Me Aqeeda
Kilk-e-Raza replied to SAYYED MASOOD's topic in فتاوی اور شرعی مسائل کا حل
والسلام۔۔سید صاحب۔ میں عالم نہیں البتہ جہاں تک پڑھا اور علمائے کرا م سے سنا ہے۔ آپ کی بات صحیح ہے۔ اللہ تعالی کی قدرت نے ہر چیز ہو گھیرے ہوئے ہے۔ اللہ کو ہر جگہ موجود کہنا، ہر جگہ کو اللہ تعالی کے لئے مکان ماننا ہے۔ آپ علمائے کرام سے رابطہ فرما لیں۔ ان شاء اللہ مزید بہتر رہنمائی مل جائے گی۔ چونکہ اُن عالم صاحب نے اللہ کو مکان سے پاک بھی کہا ہےتو معلوم ایسا ہوتا ہے کہ اُن سے الفاظ کی غلطی ہوئی۔۔ -
Qabr Ke 3 Suwaalaat
Kilk-e-Raza replied to AaqaKaMujrim's topic in حوالہ جات کے اسکین صفحات کی درخواست
-
احرام باندھنے کا صحیح طریقہ - کوئی ویڈیو ہو تو بتائیں
Kilk-e-Raza replied to Ghulam.e.Ahmed's topic in دیگر تمام درخواستیں
http://www.dailymotion.com/video/x140dol_islamic-information-398-ahram-bandhany-ka-tariqa-maulana-ilyas-qadri_lifestyle www.youtube.com/watch?v=kVvESOvqKTM www.youtube.com/watch?v=w5cpWyx9fiA www.youtube.com/watch?v=bGVcoda7Ih0 www.youtube.com/watch?v=ZGMzcObc3Gk -
Umra Sai Related Sawalat , Urgent Jawab Chahyai
Kilk-e-Raza replied to Rashid Usman's topic in شرعی سوال پوچھیں
والسلام، بھائی کسی قریبی سنی مکتب سے رابطہ ہو سکتا ہے تو وہاں سے رفیق الحرمین لے لیں۔ یا نیچے لنک دے رہا ہوں وہاں سے پی ڈی ایف ڈاونلوڈ کرکے اپنے موبائل ،ٹیبلٹ وغیرہ میں ڈال لیں۔ اسے ضرور پڑھیں۔ آپ کو تقریباً سوالوں کا جواب مل جائے گا۔ ان شاء اللہ رفیق الحرمین http://www.dawateislami.net/books/bookslibrary.do#!section:bookDetail_549.ur Download: http://data2.dawateislami.net/Data/Books/Download/ur/pdf/2010/549-1.pdf بد عقیدہ امام کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔ http://www.islamimehfil.com/topic/2893-bad-aqeedah-imam-key-pechay-namaz-ka-hukm/ -
ان مساجد کے بارے میں بریلویوں کی کیا رائے ہے ؟
Kilk-e-Raza replied to Abdul wahab's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
وہابی کو نئی تعمیر مسجد اور بنی ہوئی مسجد کی تعمیر و مرمت کا فرق بھی نہیں پتا۔۔ اللہ عقل دے۔ مگر وہابی اور عقل دو متعضاد باتیں ہیں۔ -
آپ کے سوالوں اور اس پورے ٹاپک کا جواب نیچے دیے ہوئے لنک میں موجود ہے۔ وہاں مکمل تفصیل موجود ہے ۔ تحریف کی بھی اور وہابیوں کی طرف سے من گھڑت کتابوں کی بھی۔ اور ساتھ غیر جانبدار ذرائع کی تصدیق بھی موجود ہے۔ مجھے پتہ ہے۔ آپ کی عقل میں بات نہیں بیٹھے گی۔ کیونکہ وہاں دیوبند ہوچکا ہے۔ جس طرح وہاں بیلا وہابی کی عقل میں بھی نہیں بیٹھی۔ البتہ انصاف پسند اظرین کو نیچے دیے ہوئے لنک سے ضرور فائدہ پہنچے گا۔ ان شاء اللہ۔ http://www.islamimehfil.com/topic/8692-kia-shah-wali-allah-gustakhay-rasool-sa-thay/
-
Google men app ka naam aur age apk likh kr search keren tu akser woh app mil jati hay, download ke lye. apk file download kr ke install ho sakti hay. jahan tak mujhe malom hay. google play pc se download nhi kerne deta or mobile se direct install ho jati hay.
-
اعلی حضرت پر اعتراض۔ میرا کوئی استاد نہیں
Kilk-e-Raza replied to Abdul wahab's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
اسلامی محفل پر عبدالوہاب نامی یوزر یا تو کم سن بچہ ہے۔ وہابیت کے ہتھے چڑھا اور اب اعتراضات کرنے کا شوق ہو چلا ۔۔یا پھر جاہل ہے۔۔اوربیڑہ غرق ہو جہالت کا کہ اس کا کوئی علاج نہیں۔ امام شافعی علیہ الرحمہ یا امام مالک علیہ الرحمہ ، ان دو شخصیات میں سے کسی ایک کا قول بہت پہلے سنا تھا۔ کچھ اس طرح ارشاد فرمایا " جب بھی کسی صاحب علم سے مناظرہ ہوا تو ہمیشہ جیتا اور جب جاہل سے مناظرہ ہوا تو ہار گیا کہ اُسے بات سمجھ ہی نہیں آتی"۔ بالکل اسی طرح ایک اور قول بھی ہے امام صاحب کا۔فرمایا۔ یا اللہ میں جاہلوں کے سوالوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ امام صاحبان رحمہم اللہ کے اقوال کے تو کیا کہنے۔ ایک کافر انگریز بھی کچھ اس طرح کہتا ہے۔ Never argue with stupid people, they will drag you down to their level and then beat you with experience میرے خیال میں بات کا فیصلہ تو ہوچکا ہے۔ کوئی بھی عقل رکھنے والا شخص جان جائے گا کہ انتہائی جاہلانہ اعتراض ہے اور جواب بھی مل چکا ہے۔مزید بحث فضول ہے۔ اس کے پلے بات نہیں پڑنی۔ -
Namaz-E-Ghousia Aur Faizan-E-Sunnat Per Aetaraz
Kilk-e-Raza replied to Haq3909's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
خلیل رانا بھائی کی پوسٹ کا جواب دو اور شیخ محقق کی کتاب کے دیوبندی ترجمے کا۔ بھگوڑے مت بنو۔ -
حق ۳۹۰۹ سے میرا سوال تھا۔ "کوئی مشکل کشاء ، جاجت روا، تکلیف دور کرنے والا نہیں سوائے اللہ کے"۔اس قسم کے دیوبندی ترجمے جوتم نے کئے ہیں، وہ سب پر لاگو ہوتے ہیں یا بعض پر؟ اس کے جواب میں آپ نے لکھا۔ Allah Ta'ala kay ilawa koi bhi Mushkil Kusha, Hajat Rawa aur Takleef door karnay wala nahi. تم نے چونکہ کلمہ میں ہی اللہ کہ علاوہ سب کی نفی کر دی ہے۔اور جوچیز کسی ایک کے لئے شرک ہے وہ سب کے لئے شرک ہوتی ہے۔ اس لئے آج تک وہابی اس مسئلہ پر غیر اللہ کی صحیح تعریف ہی نہیں کر پائے۔ اب تمہار ی اپنی ہی بات اور کلمے کے ترجمہ سے ثابت ہوا کہ ہر دیوبندی وہابی مشرک ہے۔ کہ وہ پیدا ہونے سے مرنے تک مدد لیتاہے ، کبھی ماں باپ کی تو کبھی استاد کی تو کبھی ڈاکٹر و وکیل کی اورعام عوام کو بہت سی چیزوں میں مشکل کشاء مانتے ہیں۔ اب مافوق الاسباب اور ماتحت الاسبات پر بیس صفحات پیسٹ نہ کرنا۔ تم خود مان چکے ہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی تکلیف دور کرنے والا نہیں۔پس سب شامل ہیں۔ زندہ مردہ کی تقسیم نہیں۔ اگر مردہ غیر اللہ ہے تو زندہ بھی۔ کسی نے کیا خوب ہی وہابیوں کو جواب دیا ۔ وہ کیا ہے جو ملتا نہیں خدا سے، جو تم مانگتے ہو اولیاء سے وہ چندہ ہے ، جو ملتا نہیں خدا سے۔ جو تم مانگتے ہو اغنیاء سے
-
حق ۳۹۰۹۔ آپ نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا۔ میں نے کب کہا ہے کہ یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منانا نا جائز ہے۔سوال یہ نہیں کہ ہم مناتے ہیں یا نہیں یا ہمارے کسی عالم صاحب نے اسے جائز کہا ہے۔اب میرے عالم کو حوالہ نہ دینا ۔ ہم تو میلاد مناتے ہیں اور باقی بہت سے مستحسن اعمال کرتے ہیں ،جن پر دیوباندیوں کو موت آتی ہے۔ فکر نہ کرو، میں تمہیں بھاگنے نہیں دوں گا۔ پہلے بھی تم ان گنت سوالوں کے جواب ہضم کرچکے ہو۔ تمہارے اپنے دیوبندی پوسٹر کے مطابق دیوبند کے نزدیک یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر کچھ ثواب نہیں اور یہ اسے دین کا حصہ نہیں سمجھتے۔۔پس اس دنیاوی کام میں لوگوں کا جووقت ضائع ہوتا ہے۔ وہ لہو و لعب میں آئے گا، جو کہ گناہ ہے۔ مسلمانوں کو جو تکلیف ہوتی ہے اُس پرمزید گناہ۔ بتایئےدیوبندی مسلمانوں کا وقت کیو ں برباد کرتے ہیں؟ انہیں کوئی ایسا عمل کیوں نہیں کرنے دیتے جس پر کچھ ثواب ملے؟ ٹو دا پوائنٹ جواب لکھنا اپنے پوسٹر سے ریلیٹڈ۔ بیس صفحوں کا کاپی پیسٹ نہیں چاہئے۔ اس کا صحیح جواب دے دو پھر تمہارے شب جمعہ والی پوسٹ پر بات کریں گے۔ صرف میر ے دو دو سوالوں سے خلط مبحث ہوجائے گا۔ ابھی تو آپ نے سعیدی بھائی کے سوالوں کا جواب بھی دینا ہے۔
-
میرے سوال کا جواب نہیں۔ پھر سے پوسٹ کر رہا ہوں۔ صحیح جواب لکھو۔ مسلک کے منافی ہے یا نہیں۔ مجھے سروکار نہیں۔ دیوبندیوں نے بغض میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں جہالت کی انتہاء کر دی ہے۔ اوپر موجود پوسٹ نمبر 40 میں دیوبندیوں کے پوسٹر سے معلوم ہوا کہ یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منانا ان کے نزدیک کوئی مستحب کام نہیں اور اس پر کچھ ثواب نہیں ملے گا۔ پس دیوبندی لوگوں کا وقت برباد کرتے ہیں۔اور یہ کام لہو لعب ہواکہ اس میں کوئی اجر نہیں اور لوگوں کو اللہ کی یاد سے غافل کرتا ہے۔ نیز روڈ بلاک ہونے اور دیگر مسلمانوں کی تکلیف پہنچنے کی وجہ سے مزید گناہ ۔ سوال یہ ہے کہ ایسا کام جس میں کوئی ثواب ہی نہیں اور اُلٹا گناہ بھی ملے۔ ایسے کاموں میں مسلمانوں کا وقت کیوں برباد کرتے ہو اور انہیں کیوں گناہ گار کرتے ہو؟ انہیں ذکر اللہ کرنے دو، ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم درود شریف وغیرہ پڑھنے دو۔ تاکہ آخرت کا کچھ نفع حاصل ہو۔دیوبندی میں غیرت ہے تو اس سوال کا جواب دو۔
-
^ Aap tu bilkul apne deoband se hi be khabar hain. kbahi deobandi tableeghi jamaat ke sath waqt guzara hay? Shab e Juma tu taqreban her her city men deobandi manate hain or hamare haan bhi logon ko gharon se pakerte hain. jo nhi jana chahte unke lye unke rishtadaron waghera ko le jate hain or kehte hain niklo gharon se.. aik aaj ki tu raat hay.. or baqaida buses bhari jati hain. bilkul raiwind ijtima ki tarha.. tu ab batao ye waqt muqarar kr ke deen ka kam howa ya nhi.. jo tumahare nazdeeq najaiz wa bidat hay. nez batao ke kis hades se aisi shab e juma manana sabit hay or kis sahabi ne is terha ghar ghar ja kr logon ko jama kr ke shab e juma manayi, raiwind ijtima pr bhi same questions lago honge.. baqi tumhara bold suwal hamare milad un nabi or deger ijtimaat ke jaiz hone pr daleel hay.
-
جب سوال ہو گیا کہ تفسیر ابن عباس کی اسناد بیان کرو تو کوئی وجہ نہیں بنتی کہ ہم وہی سوال دوبارہ کریں اور تم نے سوال سے بالکل راہ فرار کر لی۔ اگلی پوسٹ میں اسناد ضرور لکھنا۔ دوسرے حوالوں میں تاویل کے ساتھ الہ کا معنی بتایا گیا ہے۔ وہاں پر بالکل معبود کا ترجمہ ہوسکتا ہے جہاں دیوبندی نے لفظ الہ کو ویسے ہی چھوڑ دیا۔ اب میں جو سوال پوچھ رہاہوں جواب ضرور دینا۔"کوئی مشکل کشاء ، جاجت روا، تکلیف دور کرنے والا نہیں سوائے اللہ کے"۔اس قسم کے دیوبندی ترجمے جوتم نے کئے ہیں، وہ سب پر لاگو ہوتے ہیں یا بعض پر؟
-
دیوبندیوں نے بغض میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں جہالت کی انتہاء کر دی ہے۔ اوپر موجود دیوبندیوں کے پوسٹر سے معلوم ہوا کہ یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منانا ان کے نزدیک کوئی مستحب کام نہیں اور اس پر کچھ ثواب نہیں ملے گا۔ پس دیوبندی لوگوں کا وقت برباد کرتے ہیں۔اور یہ کام لہو لعب ہواکہ اس میں کوئی اجر نہیں اور لوگوں کو اللہ کی یاد سے غافل کرتا ہے۔ نیز روڈ بلاک ہونے اور دیگر مسلمانوں کی تکلیف پہنچنے کی وجہ سے مزید گناہ ۔ سوال یہ ہے کہ ایسا کام جس میں کوئی ثواب ہی نہیں اور اُلٹا گناہ بھی ملے۔ ایسے کاموں میں مسلمانوں کا وقت کیوں برباد کرتے ہو؟ انہیں ذکر اللہ کرنے دو، ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم درود شریف وغیرہ پڑھنے دو۔ تاکہ آخرت کا کچھ نفع حاصل ہو۔دیوبندی میں غیرت ہے تو اس سوال کا جواب دو۔