-
کل پوسٹس
1,086 -
تاریخِ رجسٹریشن
-
آخری تشریف آوری
-
جیتے ہوئے دن
282
سب کچھ Saeedi نے پوسٹ کیا
-
Barelvi Peer Nabi Ban Kr Aaya - Maaz-Allah
Saeedi replied to Usman.Hussaini's topic in اہلسنت پر اعتراضات کے جوابات
کنزالعمال ،حدیث نمبر 28883میں ہے:۔ من زار العلماء فقد زارني جس نے خاص علماء کی زیارت کی اُس نے میری جھلک دیکھی ۔ اس دیدار کوشاعر نے اپنے رنگ میں تعبیرکیاہے۔ -
Samndur Mai Musbit Mai Kon Bachta Hy ? Allah Ya Ghos E Azam?
Saeedi replied to Faysal's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
دریا اورسمندرمیں بچانے والےظاہری اسباب کشتی اورملاح ہیں اور باطنی اسباب اہل اللہ ہیں۔اورحقیقی نجات دہندہ ہرجگہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔اگر کوئی اسباب کو من دون اللہ نصیر مانتا ہے تووہ مشرک ہے اوراگرکوئی اُنہیں اللہ کی طرف سے مددگار (من لدنک نصیرا)مانتا ہے تو وہ مسلمان ہے اہل سنت ہے۔ -
بحر الرائق کے حوالہ سےمیلاد کی چراغاں پردیوبندیوں کا اعتراض
Saeedi replied to Rizwi Attari's topic in فتنہ وہابی دیوبندی
البحرالرائق شریف کا حوالہ کتاب الوقف سے دیا گیاہے۔ ظاہرہے کہ مال وقف کو ضرورت سے زائد پرخرچ کرنا منع شمار ہوگا۔ اسے میلاد شریف پر چسپاں کرنا خطاہے۔ حضرت مجاہدنے فرمایا:۔ لَوْ كَانَ أَبُو قُبَيْسٍ ذَهَبًا فَأَنْفَقَهُ رَجُلٌ فِي طَاعَةِ اللَّهِ تَعَالَى لَمْ يَكُنْ مُسْرِفًا وَلَوْ أَنْفَقَ دِرْهَمًا فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ كَانَ مُسْرِفًا اگرابوقبیس پہاڑسونے کاہواورکوئی اُسے طاعۃ اللہ میں خرچ کرے تو اسراف کنندہ نہیں ہوگا اور اگر کسی نے ایک درہم معصیۃ اللہ میں خرچ کیا تو وہ اسراف کرنے والا ہوگا(تفسیرکبیررازی)۔ چنانچہ کہاگیاہے کہ لا السرف فی الخیرکما لا خیرفی السرف مرقاۃ شرح مشکوٰۃ،کتاب العلم یعنی کارِخیرمیں خرچ کرنا اسراف کے زمرے میں نہیں آتا ۔ یونہی اسراف میں بھلائی نہیں ۔ امام غزالی نے احیاء العلوم میں ربع العادات کے آداب الاکل کے پہلے باب میں لکھا:۔ وحكى أبو علي الروذباري رحمه الله تعالى أنه اتخذ ضيافة فأوقد فيها ألف سراج فقال له رجل قد أسرفت فقال له ادخل فكل ما أوقدته لغير الله فأطفئه فدخل الرجل فلم يقدر على إطفاء واحد منها فانقطع یعنی حضرت ابوعلی روذباری کے متعلق حکایت ہے کہ آپ نے محفل ضیافت کی تواُس میں ہزارچراغ جلائے توکسی نے اعتراض کیا کہ تونے اسراف کیا۔آپ نے اُسے فرمایا کہ محفل میں داخل ہوکرہروہ چراغ بجھادے جومیں نے غیراللہ کے لئے روشن کیاہو۔ وہ شخص محفل میں داخل ہؤا اورایک چراغ بھی نہ بجھا سکا۔تو منقطع ہؤا۔ -
میرے مطالعہ سے شاید کبھی نہیں گزرا۔ جناب فرمائیں کہ کہاں پڑھا ھے؟
-
see this discussion http://www.islamimehfil.com/topic/8467-%D8%AD%D9%86%D9%81%DB%8C-%D9%85%D8%B0%DB%81%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88-%D8%A7%D8%B5%D9%88%D9%84/
-
بھائی آپ ابھی یہ بھی نہیں سمجھے کہ ہم نے کیا لکھا ہے۔ ہم نے لکھا ہے کہ پیرصاحب سے لزوم کفر ہوا ہے جو کہ خطا ہے۔ مگر پیرصاحب نے التزام کفر نہیں کیا جو کہ کفرہے۔ لکھنے سے پہلے ہماری بات اچھی طرح پڑھ لیا کریں۔
-
جناب عقیل صاحب آپ نے جہاد کرنا ہے تو جس تنظیم کے جہادی کاموں سے آپ خوش ہیں جائیں اُس کے ساتھ مل کر جہاد کریں۔ یہاں جہاد پر اتنا جہاد کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ شہیدہوجائیں تو اپنی قسمت اور غازی بنیں تو اس فورم پر اطلاع دینا ۔ہم خوش ہوں گے۔
-
جناب عقیل صاحب ! آپ نے جہاد کے فضائل تو پڑھ لئے ہیں مگر جہاد کی شرائط نہیں پڑھیں۔ پلیز پہلے شرائط جہاد بھی پڑھ لیں۔
-
Aqa Sallal La Ho Alaihe Wassalam Nabuwat Se Pehle Parhna...
Saeedi replied to Zulfi.Boy's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
بھائی ! یہ ترجمہ (ما انا بقارئ)کا کیا گیا ہے،اُس کا لفظی ترجمہ تو یہ ہی بنتاہے کہ میں قاری نہیں ہوں۔اس کا یہ معنی بھی درست ہے کہ میں بظاہر پڑھا لکھا نہیں ہوں۔مگر یہ معنی لینا ہرگز درست نہیں کہ مجھ میں پڑھنے لکھنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ جس ہستی کو اول ما خلق اللہ القلم سے بھی تعبیر کیا گیا ہوتو اُس کے علم کو چونکہ چنانچہ سے کم سے کم تر کی کوشش کئے جانا ایمان کے تقاضوں کے بہرحال خلاف ہے۔ ابن کثیر کے مترجم سے سہو ہوسکتاہے۔اللہ ہمیں راہ راست پر رکھے۔ آمین۔ -
حضرت سلطان باہو کی کتاب توفیق الہدایت اور رد تقلید
Saeedi replied to Muslampak's topic in فتنہ وہابی غیر مقلد
باہو نامہ ص153میں ڈاکٹر سلطان الطاف علی نے نورالہدیٰ کے حوالہ سے حضرت سلطان باہو کا کلام لکھا ہے:۔ طریقہ قادری مومن مسلمان صاحب سنت جماعت سنی دوستدار پاک مذہب حنفیہ با چہاریاراست۔ -
Aqa Sallal La Ho Alaihe Wassalam Nabuwat Se Pehle Parhna...
Saeedi replied to Zulfi.Boy's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
جب تک جبرئیل امین صرف (اقرا)کہتے رہتے تو سرکار نے جواب دیا:ماانابقارئ۔میں قاری یعنی پڑھنے والا نہیں ہوں۔ اورجبرئیل معانقہ میں دبوچ کر مناسبت باہمی پیدا کرتے رہے۔ اب جب مناسبت باہمی پیدا ہوگئی تو اب جبرئیل نے صرف اقرا نہیں کہا بلکہ مکمل پڑھا کہ اقرا باسم ربک الذی خلق۔اب جب جبرئیل نے رب کا نام لیا تو سرکار نے یہ نہیں فرمایاکہ میں نہیں پڑھتا۔بلکہ آپ نے پوری آیت پڑھ دی۔ تین باربھینچنے سے جو مناسبت پیدا ہوئی تو جبرئیل کو یہ فیض ملا کہ پڑھوانا ہے تو آگے رب کا نام پڑھو پھر ہم پڑھیں گے۔ کیونکہ ہم پڑھنے والے نہیں بلکہ ہم تو عالمین کو پڑھانے والے ہیں۔ -
Abu Imaan - Ala Hazrat Ki Ibarat Ka Siyaq O Sabaq.
Saeedi replied to MuhammedAli's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
کونسی عبارت کا سیاق وسباق؟ -
Aqa Sallal La Ho Alaihe Wassalam Nabuwat Se Pehle Parhna...
Saeedi replied to Zulfi.Boy's topic in مناظرہ اور ردِ بدمذہب
سوال واضح کریں کہ آپ پوچھنا کیا چاہتے ہیں۔ -
امام غزالی نے احیا العلوم میں آفات لسان کے باب میں لکھا کہ قلنا الصواب ان یقال قاتل الحسین ان مات قبل التوبۃ لعنہ اللہ۔ یعنی ہم کہتے ہیں کہ حضرت حسین کا قاتل اگر بے توبہ کئے مرا ہو تو اُ س پر لعنت ہو۔ باقی تاریخی روایات کی اسناد پر بحث کی گنجائش ہے تو قطعی طور پر امام غزالی نے کچھ کہنا درست نہ جانا۔ اور یزید کو دعا دینے کے استحباب کا جو فتویٰ امام غزالی کی طرف منسوب ہے وہ امام غزالی کی کسی تصنیف میں نہیں ملتا ۔ امام غزالی نے احیا العلوم میں امام حسین کا خطبہ نقل کیا جس میں لکھا ہے کہ :۔۔ وإني لا أرى الموت إلا سعادة والحياة مع الظالمين إلا جرما میں ظالموں کے ساتھ جینے کو جرم اور موت کو سعادت سمجھتا ہوں۔ امام غزالی نے یزیدیوں کو ظالم اور قتل حسین کو باعث ِ لعنت لکھا ہے جب کہ یزیدی کہتے ہیں کہ حسین کو اُس کے نانا کی تلوار سے قتل کیا گیا ۔
-
جناب مسلم پاک صاحب تمام اہل ایمان کے اجزائے ایمان برابر ہیں۔ اس لحاظ سے تشبیہ دی گئی ہے ۔ کیفیات ایمان اور درجات ایمان میں فرق ہے ان پہلوؤں سے تشبیہ نہ سمجھی جائے۔
- 1 reply
-
- 1
-
-
حضرت سلطان باہو کی کتاب توفیق الہدایت اور رد تقلید
Saeedi replied to Muslampak's topic in فتنہ وہابی غیر مقلد
جناب مسلم پاک گزارش یہ ہے کہ ہمارا اورہمارے دورکے غیرمقلدین کا اختلاف جس تقلید میں ہے وہ اجتہادی امور سے متعلق ہے جن میں نصوص کابظاہرفقدان ہو یانصوص کا باہم بظاہرتعارض ہو۔ بزرگان دین جس تقلید کے مخالف ہیں وہ ایمانیات سے متعلق ہے وہ تقلیدی ایمان کے خلاف بولتے ہیں تاکہ لوگ تقلید کی بجائے معرفت الٰہی پراپنے ایمان کی بنیاد رکھیں۔ چنانچہ محولہ بالا صفحہ 20کی آخری سطور پڑھیں تو حقیقت واضح ہوگی۔ اس کا واضح ثبوت یہ بھی ہے کہ سلطان باہو ؒ خود اور اُن کا خاندان فقہی لحاظ سے حنفی مقلد ہیں۔ -
Rafayeden Ki Hadees Ka Scan Page
Saeedi replied to Zulfi.Boy's topic in حوالہ جات کے اسکین صفحات کی درخواست
حضرت عبداللہ بن زبیر کی موقوف روایت جو علامہ بدرالدین عینی نے ذکر کی تو اس سے استدلال کیا ہے اور پھراس کی تائید دوسری روایت سے کی ہے۔ یعنی اگرچہ اس کی سند ہماری نظر تک نہیں پہنچی مگر علامہ عینی کی عین ِ مبارک تک پہنچی تھی۔اگرچہ انہوں نے سند بیان کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی حالانکہ ابن جوزی اس پراعتراض کرچکے تھے۔ یونہی ابن قیم نے ابن زبیرکی مرفوع روایت لکھ کراسے موضوع کہا تو موضوعات کبیرمیں ملاعلی قاری نے اس کے موضوع ہونے کی تردید کی اور اس کے مضمون کی تائید دوسری روایت کی۔ متنازعہ رفع یدین کے منسوخ ہونے کی حدیث دیکھنی ہوحضرت جابربن سمرہ کی حدیث دیکھو۔اس پربحث اسی فورم میں کہیں ہوچکی ہے وہ دیکھ لیں۔ -
کاش ہمارے دورکے دیوبندی اپنے عثمانی صاحب کی باتوں کو ہی تسلیم کرلیں۔
-
جناب ! آپ حنفی ہوں یا جو ہوں ،آپ صحیح بخاری کی روایات پر غور کریں اور مسند خوارزمی پر بھی اتنی ہی گرمی دکھائیں جتنی دوسری جگہ۔